قصور
نواحی گاؤں میں نشئی شوہر نے پیسے نا دینے پر بیوی کا خاتمہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کیلوں میں نشےکے پیسے نہ ملنے پر خاوند نے کلہاڑی کے وارکرکے بیوی کو قتل کر دیا منظور نامی شخص نشے کا عادی ہے اور گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی شبانہ بی بی سے نشے کے لئے پیسے مانگے تو شبانہ بی بی نے کہا کہ میرے پاس نہیں ہے جس پر منظور طیش میں آگیا اوراس نے گھر میں رکھی کلہاڑی کے وار کرکے شبانہ بی بی کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا
پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور قاتل کی تلاش شروع کر دی
Tag: baaghi
-

پیسے نا دینے پر بیوی کو قتل کر دیا
-

اکلوتے پارک میں بدبو کا راج
قصور
شہر کا اکلوتا پارک گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا،انتظامیہ کی غفلت سے لوگ اکلوتے پارک میں آنے سے کترانے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کا اکلوتا پارک اسٹیل باغ پارک میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و گارڈن انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے سیر و واک کیلیے آنیوالے مرد و خواتین بزرگ بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا پانی کھڑا ہونے سے ہر طرف بدبو اور تعفن کا راج ہے اور اس سے ڈینگی کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے تاہم انتظامیہ کو کوئی بھی پروا نہیں
شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر پارک کی صفائی ستھرائی کا کام کروانے کا مطالبہ کیا ہے -

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ جرمن نژاد مس پاکستان ورلڈ2020/21بن گئیں
ویہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا تاج قائم کیا گیا ہے ، جینیفر رحمان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے مس ورلڈ بن کے تاریخ رقم کی کیونکہ اس سے کئی خواتین کو اس میں حصہ لینے کی امید ملے گی. جینیفر رحمان نے 29 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ پاکستانی خواتین کی نمائندگی کی جو کہ اعزاز اور قابل فخر بات ہے
باغی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں جینیفر رحمان نے کہا کہ سب سے پہلے ، میں مس ورلڈ پاکستان کی صدر سونیا احمد اور مس پاکستان ورلڈ کے منتظمین کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے 2020/2021 کی طرف سے یہ موقع ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہ پہلا موقع ہے جب مس ورلڈ پاکستان کا افتتاح کیا گیا ہے اور مجھے یہ کہنا چاہئے کہ مجھے اس عورت کی حیثیت سے اعزاز محسوس ہورہا ہے جس نے پوری دنیا میں تسلیم شدہ واحد پاکستانی خوبصورتی عکاسی کے زمرے میں تاریخ کا رخ بدلا۔ میں اگلے سال کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور میں اس کے بارے میں بہت زیادہ باشعور ہوں ، یعنی اس کمیونٹی کی نمائندگی کرنا جہاں خواتین کی آزادی سے بہت حد تک سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ ایک خواب ہے۔ میں اس کے بارے میں بہت خوش ہوں اور آنے والے سال اور اس کے بعد ، کو اپنی پوری کوشش کروں گی کہ خواتین کو ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کروں۔ ،میری پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی حوصلہ افزائی کی ، تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں پاکستان میں ایک یادگاروقت گزارنے اور میڈیا کی حمایت کے ساتھ اس موضوع پر شعور بیدار کرنے کے لئے دوسروں کے ساتھ اچھا کام کرنے کی منتظر ہوں ، جو میرے لئے اہم ہے ،
جینیفر رحمان نے مزید کہا کہ میں معیاری اسکرپٹ اورجاندار کرداروں کے ساتھ ڈراموں اورفلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ، مجھے غیر ممالک سے بھی بے حد آفرز آرہی ہیں مگر میں اپنا کیریئر پاکستان سے شروع کرنا چاہتی ہوں، اس سلسلے میں جنوری یا فروری میں پاکستان آرہی ہوں
میرا خاندان اسلام آباد اور ایبٹ آباد سے ہے۔میں امریکہ ، گوئٹے مالا ، اٹلی اور آسٹریلیا جیسے متعدد ممالک میں رہی ہوں،میری زندگی کا کافی حصہ سعودی عرب میں گزرا۔مجھے یہاں جرمنی میں پالا گیا تھا۔میرا گھر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہے۔میں اردو روانی سے بولتی ہوں اور میرا پنجابی اور پشتو (جو گھر میں بولی جاتی ہے) کو تھوڑا پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ جرمن میری پہلی زبان ہے۔ میں نے بیچلر آف ایجوکیشن کیا ہے اور چھوٹی عمر ہی سے ہی ہمیشہ تدریس اور ٹیوشن سی وابستہ رہی ہوں ، اب اپنے ماسٹرز پر کام کر رہی ہوں۔ یہ سب میرے لئے ذاتی ترقی ہے۔ میں نے 13 سال کی عمر میں ٹیوشن دینا شروع کیا تھا۔ استاد بننا ہمیشہ کے لئے میرا ایک خواب رہا ہے اور میں آئندہ نسل کو تشکیل دینے کی اپنی ذمہ داری کو بہت سنجیدہ سمجھتی ہوں۔ میں جرمنی کو ثانوی زبان کے طور پر بھی ان لوگوں کو سیکھاتی ہوں جو جرمنی میں نئے ہیں اور جرمنی میں جو مہاجر بحران پیدا ہوا تھا وہاں میں نے ترجمے کا بہت کام کیا۔ بچوں اور کم عمروں کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند اور چیلینج ہوتا ہے لیکن جب بھی آپ جذبات سے کچھ کرتے ہیں تو نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔ میری مرکزی توجہ ہمیشہ معذور بچوں اور کم عمروں پر رہی ہے۔ میں نے تقریبا دو سال قبل لائف کوچ اور یوگا ٹیچر کی حیثیت سے بھی کام کرنا شروع کیا تھا۔ مثال کے طور پر ، یوگا کا میرے والد نے تقریبا ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے مجھے تعارف کرایا تھا جس کی وجہ سے میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے کام کرنے لگی تھی۔ میں بہت شوق کے ساتھ انوکھے لیمپ شاڈز ڈیزائن کرتی ہوں۔ بنیادی طور پر ، میں جو بھی کروں گی ، دل سے کروں گی۔ کامیابی مجھے اور زیادہ حوصلہ افزائی دیتی ہے ،
-

کیپٹن (ر) صفدر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ،ڈاکٹرز نے کیا ہدایت کی
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ر محمد صفدر اعوان کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
ڈاکٹرز نے ادویات جاری رکھنے اور مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت دے دی۔
کیپٹن( ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کیپٹن (ر)محمد صفدر کی طبعیت بہتر ہےتفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر کرونا وائرس کی وجہ سے شریف میڈیکل کمپلیکس کے نگہداشت وارڈ میں قرنطینہ تھے آج ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ دوبارہ مثبت آیا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتے آرام کرنے کی ہدایت جاری کر دی کارکنان کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کی جلد صحتیابی کی دعائیں

-

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے اہم انکشافات
کراچی،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار حالیہ دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے اہم انکشافات ”’ ملک دشمن عناصر کب کہاں کن قوم پرست جماعتوں کے رابطوں میں رہے تفصیلات جاری ۔دہشت گردوں میں پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ۔ملزم سارنگ عرف سہیل میرانی کے والد ذوالفقار میرانی پولیس سب انسپکٹر ہیں، انٹیروگیشن رپورٹ
ملزم سارنگ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جئے سندھ قومی محاز کا بانی ریاض چانڈیو میرے چچا کا دوست ہے، 2014 میں جسقم میں شمولیت اختیار کی، جلسے جلوسوں میں شرکت کرتا رہا، بعد میں آریسر گروپ میں شامل ہوا، دوران تفتیش ملزم کا انکشاف2019 میں سندھو دیش ریو و لوشن آرمی کےک کمانڈر سجاد شاہ سے ملاقات ہوئی
کلچر ڈے کے موقع پر ایس آر اے میں شامل ہوا ،
تنظیمی سربراہ اصغر شاہ عرف عنایت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ حملے تیز کیے جائیں گے،بتایا گیا کہ حملوں کے لیئے فنڈنگ کر دی گئی ہے، گلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل پر حملے میں شامل تھا، تفتیشی رپورٹ میں انکشاف رواں برس ایس آر اے کے کمانڈر اصغر شاہ عرف سجاد کے ڈکیت گینگ میں شامل ہوا تھا، ملزم انیس احمد تنیو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہحملوں کے لیئے آنے والے دستی بم اپنے پلاٹ پر ڈمپ کرائے اور پھر حملوں کے لیئے فراہم کیے،
2007 میں جے سندھ قومی محاز بشیر خان گروپ میں شامل ہوا، ملزم خاوند بخش عرف سلیم سندھی نےانکشاف کرت ہوئے کہا کہ ملک مخالف جلسوں اور احتجاج میں شرکت کرتا رہا، 2010 میں بشیر خان گروپ کے دو حصے ہوگئے، تفتیش میں انکشاف
مسنگ پرسن کے احتجاج میں اصغر شاہ سے ملاقات ہوئی، اصغر شاہ نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور ساتھ ہی بم دھماکے کیے جانے کے کام سے بھی آگاہ کیا تھا،رواں برس ہی سندھو دیش ریوولیوشن میں شامل ہوا،ملزم بشیر احمد نے بتایا ،تنظیم کے کمانڈر نے ٹریننگ کے لیئے افغانستان جانے کو کہا تھا، بیماری کے باعث ٹریننگ پر نہیں جاسکا،لیاقت آباد میں رینجرز موبائل، بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں بیکری اور ڈیفنس میں آزادی اسٹال پر حملوں میں ملوث ہوں،
-

سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے سعید غنی نے بتا دیا
کراچی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت سے مشاورت اور 23 نومبر کو وفاقی و صوبائی وزراء تعلیم کے ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا ہفتہ کو ہونے والا اجلاس مشاورتی اجلاس تھا اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے۔
ملک بھر میں کوووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں ضرور اضافہ ہورہا ہے تاہم تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے اور اسے مزید سخت کیا جارہا ہے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کوووڈ 19 کے باعث بچوں کی تعلیم پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سندھ سید باقر نقوی، ممبران سندھ اسمبلی تنزیلہ قمبرانی، رابعہ اصفر، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، ماہر تعلیم شہناز وزیر علی، تمام بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹری جامعات، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو مذکورہ اسٹرنگ کمیٹی کے ممبران ہیں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تمام صوبوں کے وزراء تعلیم کے ہونے والے اجلاس اور وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کے بعد اسکولوں کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ 16 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں این سی او سی میں تعلیمی اداروں میں 24 نومبر سے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تھی تاہم مذکورہ اجلاس میں اس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد اجلاس 23 نومبر تک موخر کردیا گیا تھا البتہ اب وفاقی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کرنے اور 25 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم کلاسز لینے اور اس دوران تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضری رہنے اور اس دوران اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز یا ہفتہ میں ایک روز ایک ایک کلاس لینے کی تجویز دی ہے اور دسمبر کے آخر میں مزید اجلاس منعقد کرکے 11 جنوری کے حوالے سے فیصلے کی تجویز دی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے یہ تجویز آنے کے بعد ہم نے بہتر سمجھا ہے کہ اس سلسلے میں صوبہ سندھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سے آگاہ کرکے اس حوالے سے تجاویز لے۔ اس موقع پر مختلف شرکاء نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے اظہار کیا کہ صرف تعلیمی اداروں کی بندش سے کرونا پر قابو نہیں پایہ جاسکتا اور تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ و طالبات جن کا پہلے ہی تعلیمی نقصان ہوچکا ہے اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں مختلف ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی نے 13 ستمبر کے اجلاس میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اس لئے ہمیں اسی فیصلے پر رہنا چاہیے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنے ماضی کے فیصلوں پر بھی غور کرنا ہوگا اور آئندہ کی صورتحال کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھی موجودہ کرونا کی لہر کے بعد یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ ہمیں بچوں کی صحت پر کسی قسم کا کوئی رشک نہیں لینا چاہئے البتہ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ ہم تعلمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ تعلمی اداروں میں دیگر شعبہ جات کی نسبت ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر انداز میں کیا جارہا ہے لیکن ہم اسے آئیڈل نہیں کہہ سکتے اور ہمیں مزید سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور اس کے لئے مانیٹرنگ اور دیگر تمام امور کا جائزہ لینا ہوگا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے بعد آج کے مشاورتی اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جو تجاویز دی گئی ہیں وہ اس سے نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی آگاہ کریں گے بلکہ ضرورت پڑی تو سندھ کابینہ میں بھی ان تمام تجاویز کو رکھا جائے گا اور پیر 23 نومبر کو ہونے والے وفاقی اجلاس میں بھی سندھ کا موقف اسی حوالے سے پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جو اسکول اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کرسکتے ہیں ہم انہیں اس بات کی مکمل اجازت دیتے ہیں اور جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے اور وہ گھروں پر اپنے بچوں کو آن لائن یا دیگر کسی ذرائع سے تعلیم دینا چاہتے ہیں تو ان اسکولز کو بھی اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ وہ ایسے بچوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف نجی نہیں سرکاری اسکولز میں بھی کارروائی کی جائے اور جو سرکاری اسکولز ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ 23 نومبر کے اجلاس کے بعد اگر ہم نے ضرورت محسوس کی تو دوبارہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیں گے اور تمام امور تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ہم نے آج یہ اجلاس اسی مقصد کے لئے طلب کیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس کے بعد ان تجاویز کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ، سندھ کابینہ اور محکمہ صحت سندھ کی مشاورت کے بعد 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
-

مخدوم امین فہیم کی برسی پر پی پی پی چیئرمین کا خصوصی پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق سینیئر وائس چیئرمین مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی پر پیغام ،پی پی پی چیئرمین کا مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت
بلاول زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم مخدوم امین فہیم معتدل مزاج و دوراندیش رہنما تھے، سیاست میں جمہوری روایات و اقدار کے امین تھے،جمہوریت کے لیئے اُن کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،
انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ اعتماد و ثابتقدمی کے تعلق کو قائم و دائم رکھا،مرحوم مخدوم امین فہیم پارٹی قیادت و کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،
-

رانا ثناء اللہ کی رانا شہزاد کے گھر آمد،سپریم کورٹ بار سے بڑا مطالبہ کردیا
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی نومنتخب سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا شہزاد کے گھر آمد ،جوائنٹ سیکرٹری رانا ارشد صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ رانا ظفر اور دیگر وکلاء بھی ساتھ موجود تھے
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے بغیر کوئی بھی سیاسی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی ،نواز شریف کی آواز کو بند کرنا غیر آئینی اور آزادی رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
نواز شریف پر غیر آئینی پابندی کو ختم کرانے میں سپریم کورٹ بار کو آگے بڑھ کر رول ادا کرنا ہو گا رانا ثناءاللہ نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کو ملک میں میڈیا کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرانے میں کردار وقت کی ضرورت ہے،ملک سے انتقامی سیاست کو ختم ہونا چاہییے
لیگی رہنماؤں پر جھوٹے ریفرنس اور مقدمات پر سپریم کورٹ بار کو آواز بلند کرنا ہو گا،معاشرے سے نا انصافی اور بد اعتمادی کو ختم کرنے میں وکلاء برداری اور سول سوسائٹی کو سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا
-

کورونا وائرس کی دوا کی تیاری میں اہم پیشرفت ہو گئی
ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا کی تیاری اہم مرحلے میں داخل،کورونا میں جان بچانے والی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل
ڈاؤیونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق کلینکل ٹرائل کے دوران کورونا کی شدید علامات میں مبتلا مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی، کورونا کی کم شدت کے مریضوں میں آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی،آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں شروع ہوا
ڈاکٹر شوکت علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما کو شفاف کرکے کشید کیا جاتاہے
کلینیکل ٹرائل کے لیے ڈریپ کا تعاون حاصل رہا،کورونا وائرس کے مریضوں کو بیماری سے بچانے کے لیے اگرچہ دنیا میں تاحال ویکسین تیار نہیں کی جا سکی اور نہ ہی اگلے کئی ماہ تک ویکسین دستیاب ہو پائے گی لیکن اس کے علاوہ تقریبا دنیا کے تمام ممالک مذکورہ بیماری کے نئے نئے علاج دریافت کر رہے ہیں۔
اگرچہ اس وقت پاکستان سے لے کر امریکا تک کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازما یا اینٹی باڈیز تھراپی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستانی طبی ماہرین نے اسی طریقہ علاج سے ایک نیا طریقہ نکال لیا
-

تجاوزات کے خلاف آپریشن
قصور
چونیاں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن رات کے وقت کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا کہنا ہے ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی
تجاوازت کے خلاف آپریشن چونیاں کنگن پور الہ آباد تلونڈی میں جاری ہے
جبکہ شہریوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے لیکن رکشہ اسٹینڈ بھتہ مافیا کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جو کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ بنتے ہیں