Baaghi TV

Tag: baaghi

  • سینیٹر رحمان ملک امیر جماعت اسلامی کے گھر پہنچ گئے

    سینیٹر رحمان ملک امیر جماعت اسلامی کے گھر پہنچ گئے

    سینیٹر رحمان ملک کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے گھر آمد،سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی، سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کی،

    امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی والدہ چند روز قبل قضائے الہیٰ سے وفات پا گئی تھیں ، ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں دیر میں ادا کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

  • 7سالہ بچی کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام مچ گیا

    7سالہ بچی کی لاش برآمد،علاقے میں کہرام مچ گیا

    پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی سوختہ لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

    بڈھ بیرمیں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی، جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی ہے، پولیس تھانہ بڈھ بیر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالوخیل کی رہائشی ہے، گزشتہ روزگھرسےلاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ دوسری جانب سی سی پی اورپشاورنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کوجلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بچی کی لاش ملنے کے بعد کوہاٹ روڈ پر مقامی لوگوں کا متاثرین کے ساتھ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

  • مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی

    مووی وائرل ہونے والے کوچ ڈرائیور کے خلاف موٹروے پولیس کیکاروائی،موٹروے پولیس ہرصورت روڈ سیفٹی پر عمل درآمدکروا تی رہے گی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تازہ وائرل ہونے والی ایک مووی جس میں ایک کوچ جو کہ لاڑکانہ سے کراچی کے لیے گامزن سفر ہوئی جب ایم نائن پر رواں دواں تھی تو ڈرائیور نے گاڑی چلانے کے دوران اپنی موبائل میں گیم کھیلنا شروع کر دی ۔جس پر بلکل پیچھے کی سیٹ پر سوار ایک مسافر نے یہ منظر دیکھ کر اپنی موبائل سے ڈرائیور کے ایسے لاپرواہی اور خطرناک عمل کو ریکارڈ کر لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ایک منٹ 17 سیکنڈ کی اس ریکارڈنگ کے دوران مسافر کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرتا اور ڈرائیور کی ایسی غفلت کی اطلاع دیتا اور موقع پر ہی ایکشن ہوتا۔۔ مگر اس مسافر نے بھی غفلت سے کام لیا جو کہ غلط ہے۔۔

    مزید ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہم نے مذکورہ کوچ نمبر جے بی JB 7246 عبدالرحمن موور کمپنی، روٹ کراچی سے لاڑکانہ کے ڈرائیور بابر خان کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ مذکورہ کوچ کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مزید اس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کروایا جائے گا۔

    ہم تمام ایسی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے محترم مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب کبھی آپ کوئی ایسا فعل گاڑی کے عملے سے ہوتا ہوا دیکھیں جس سے کسی بڑے حادثے ہونے کا اندیشہ ہو تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دیں۔ موٹروے پولیس 24 گھنٹے آپ کو معلومات فراہم کرنے اور خدمت کے لیے حاضر ہے ۔

  • پرائیویٹ سکول کی کرونا معطلی فیس کی ڈیمانڈ

    پرائیویٹ سکول کی کرونا معطلی فیس کی ڈیمانڈ

    قصور
    کھڈیاں خاص صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے کرونا وبا کے دوران بچوں سے فیس نہ لینے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے
    تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر کنٹرول ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے سکول کھولنے کی اجازت ملنے پر کھڈیاں خاص میں صادق میموریل سکول کے بچوں سے خالد نامی پرنسپل نے گزرے ہوٸے تمام مہینوں کی وصولی کے لٸے بچوں کے والدین پر دباٶ ڈالنا شروع کر دیا
    کرونا وبإ کے دوران گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے فیسوں میں ریلیف کے حکم کو مذکورہ صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے جوتے کی نوک پر رکھ لیا اور بچوں کو دس دس ہزار فیس کے واٶچر تھما دیے اور جو بچہ یا اس کے والدین فیس نہیں دے پاتے یا گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق فیس کی اداٸیگی میں ریلیف کی بات کرتے ہیں مذکورہ پرنسپل خالد ان کے بچوں کو سکول کے باہر دھوپ میں بٹھا کر تعلیم سے آراستہ نہیں ہونے دے رہا اور الٹا بچوں کے والدین کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صادق میموریل سکول کے طلبا کے والدین نے سکول انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی پر اے سی اور سی ای او ایجوکیشن سے اس سکول انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سکول انتظامیہ سے کرونا ریلیف کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جاٸے تاکہ ان کے بچے بلا روک ٹوک اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں

  • سالوں سے بےلوث خدمتگار حکومتی امداد کا منتظر

    سالوں سے بےلوث خدمتگار حکومتی امداد کا منتظر

    قصور کئی سالوں سے بے لوث بطور رضار ڈیوٹی سرانجام دینے والا صابر حسین کھوکھر حکومتی توجہ کا منتظر
    تفصیلات کے مطابق دوسہرا گراؤنڈ قصور کا رہائشی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کئی سالوں سے بے لوث للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے دن رات موجود رہتا ہے اور اس دوران سڑک سے گزرنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کیلئے بھی مصروف رہتا ہے جس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے جوکہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس کے 4بچے، بیوی اور بوڑھی ماں ہے جس کی اسے کفالت کرنا ہوتی ہے جبکہ جواں سالہ بیٹا بیماری کی زد میں ہے اور اس وقت گھر میں فاقوں کا راج ہے کئی کئی دن گھر کا چولہا نہ جلنے سے بے بسی اور مایوسی بڑھ چکی ہے حکومت میری معقول ماہانہ تنخواہ مقرر کرے تاکہ میرے گھر کا کھانے پینے کا نظام چل سکے موبائل ایسوسی ایشن قصور کی طرف سے صابر حسین کھوکھر کو اعلیٰ اور بےلوث خدمت کے اعتراف میں اعزاز حسن کارکردگی اور میڈل مل چکاہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر بے لوث اور درد دل رکھنے والا انسا ن جو ہر وقت ہمیں للیانی اڈا چوک میں ٹریفک کنٹرول کرتا نظر آتا ہے جبکہ اس وقت بھی پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر کا خدمت خلق کا سلسلہ جاری رہتا ہے جب ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ افسوس کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے والا پرویز شریف عرف صابر حسین کھوکھر اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کا ماہانہ وظیفہ مقرر کرے اور اس کو سرکاری نوکری دی جائے تاکہ یہ اپنے بیوی بچوں اور بوڑھی ماں کی کفالت کر سکے۔

  • واپڈا نے صارف کو نوے ہزار زائد بل بھیج کر پریشان کر دیا

    واپڈا نے صارف کو نوے ہزار زائد بل بھیج کر پریشان کر دیا

    قصور
    محکمہ واپڈا کی اپنے صارفین کو تنگ کرنے کا پختہ عزم،صارف کو نوے ہزار زائد ڈال دئیے،صارف کی دہائی
    تفصیلات کے مطابق واپڈا سے ستائے صارف نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ میں شہباز ولد شیر محمد لیسکو واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ کا صارف ہوں میرا آٹا چکی کا میٹر نمبر 403321 ہے جس کا حوالہ نمبر 46117531326100r ہے میں ایک غریب آدمی ہوں اور باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتا ہوں رواں ماں مجھے واپڈا کی طرف سے 142749 موصول ہوا ہے جس میں سے کرنٹ بل 53667 ہے جبکہ arreasr کی مد میں مجھے 90000 ناجائز ڈالا گیا ہے جس سے میں سخت پریشان ہو کر واپڈا دفتر سب ڈویژن راجہ جنگ گیا تو انہوں نے میری کوئی بات نا سنی اس سے قبل دسمبر 2019 میں مجھے 57 ہزار زاہد بل بیجھا گیا تھا جس پر میں ایس ڈی او و ایس ای کے پاس گیا تاہم انہوں نے کوئی بات نا سنی تنگ آکر میں نے سیشن کورٹ میں اپیل کی جس نے مجھے انصاف دلوا کر میرا ناجائز بل ختم کروایا
    صارف نے ایس ای اور ڈی سی قصور سے استدعا کی ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور فالتو بل ختم کیا جائے تاکہ مجھے دوبارہ کورٹ نا جانا پڑے

  • 2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پرواز کے دوران شام 4 بجکر 5 منٹ اور 31 سیکنڈز پر جہاز میں خرابی شروع ہوئی انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونایہ خرابی تھی ، جس نے ٹوٹے ہوئے او ایس جی پن اور پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کے ساتھ مل کر پروپیلر کی رفتار کم کردی اور پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوگئی،4 بجکر 10 منٹ اور 34 سیکنڈز پر انجن نمبر ایک فیل ہوگیا اور 4 بجکر 11 منٹ اور 53 سیکنڈز پر او ایس جی نے کام کرنا بند کردیا،

    بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی ، 7 دسمبر 2016 کو ہونے والے اس حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور عملے سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے چترال سے اسلام آباد کےلئے اڑان بھری تو انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یعنی (PT 1 ) بلیڈ ٹوٹ کراپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن حادثے سے پہلے پشاور سے چترال آنے کے دوران ہی ٹوٹ چکے تھے مگر پھر بھی طیارے کو اگلی پرواز کےلئے روانہ کردیا گیا،طیارے کی آخری مرمت کینیڈا میں ہوئی تھی جہاں نہ صرف او ایس جی کی موڈی فکیشن کی گئی بلکہ پارٹ نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔

  • صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وفاق کی تجویز مسترد کر دی

    صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے وفاق کی تجویز مسترد کر دی

    وفاق کی24 نومبر سے 31 جنوری تک سکول بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن،سکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے۔کھلے رکھنے کا واضح اعلان ہو چکا ہے۔وزیر اعظم کی طرف سےسیاسی اجتماعات پرپابندی خوش آئیند ہے

    کاشف مرزا نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکوو عالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونا خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں،کوویڈمیں7.5کروڑطلباکی تعلیم کاناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں، SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں

    پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں،وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات کورکوائیں۔سیاسی اجتماعات سے کرونا پھیلا، کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔
    سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے،بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

  • آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے،چئیرمین سینٹ

    آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے،چئیرمین سینٹ

       
    اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات پر متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور ان کی زیادہ سے زیادہ سرپرستی کی ضرورت ہے۔

    صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات پر متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی نوجوان نسل باصلاحیت اور قابل ہے اور ہمیں عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر احمد خان، اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں سے مسائل کے حل کے لئے سفارشات بھی طلب کر لیں اور مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
     

  • شیخ رشید نے کراچی کی عوام پر بجلی گرا دی،سپریم کورٹ کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی

    شیخ رشید نے کراچی کی عوام پر بجلی گرا دی،سپریم کورٹ کی آنکھوں میں بھی دھول جھونک دی

    کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر سرکلر ریلوے چلے گی ہی نہیں ۔مین لائن پر چلائی جارہی ہے 60کلومیٹر کا اعلان کیا تھا اب صرف مین لائن کے 46کلومیٹر پر چلائی جائے گی 14 کلومیٹر کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک پر ٹرین نہیں چلے گی

    شیخ رشید احمد نے کراچی کی عوام پر بجلیاں گرا دیں ۔کراچی سرکلر ریلوے کے لیے تیار ٹرینیں صرف مین لائن پر چلائی جائے گی جبکہ سٹی سٹیشن سے اورنگی تک ٹریک کو بحال کرنے کے اعلان کے باوجود ایک دن پہلے ٹرین کا روٹ تبدیل کردیا گیا سپریم کورٹ کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے کل کے سی آر ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا مگر ٹرین سرکلر ریلوے کے ٹریک پر چلے گی ہی نہیں جس کے لیے ریلوے نے نئی تاریخ دے دی ہے کہ دسمبر میں اورنگی تک ٹریک مکمل بحال ہونے کے بعد ٹرین دسمبر آخری پندرہ دن میں چلائی جائے گی ۔

    پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کی سہولت کے لئے 20نومبر سے پہلے فیز میں کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان چلائی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلرریلوے (1-Up) ٹرین صبح 7بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرکراچی کینٹ ،ڈیپارچر یارڈ، ، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ ہالٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اوربادل نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔دوسری دفعہ یہ ٹرین کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے شام 5بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 6 بجکر30 منٹ پرمارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ جبکہ کراچی سرکلر ریلوے (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پرکراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح ما رشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری دفعہ یہ ٹرین شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شام 6 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ ان اوقات کارکے مطابق کراچی سرکلر ریلوے ٹرین ابتدائی طور پر20 نومبر سے 30 نومبر 2020 تک چلے گی ۔واضح رہے کہ یہ ٹرین یک طرفہ چار ٹرپ کی بجائے دن میںدو ٹرپ مکمل کرے گی۔