قصور
انکل میرا بھائی کب آئیگا ،مغوی بچے کی 3 سالہ بہن کا سوال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور سے پرسوں اغواء ہونے والے بچوں کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں عورت کی ہسپتال پر اعتماد انٹری ہوئی اور بعد میں اس کے ہوتے ہوئے سارا عملہ غائب ہو گیا اس سے ہسپتال انتظامیہ کا کردار مشکوک ہو رہا ہے بچے کے چچا حافظ عبداللہ حفیظ نائب ناظم شعبہ نشرو اشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ پولیس نے بروقت بہت اچھی کوشش کی ہے جس سے ہم پر امید ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ترش ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عورت پورے ہسپتال سے واقف ہے اور اس کا ہسپتال باقاعدہ آنا جانا یقینی ہے مذید تشویش ناک بات یہ ہے کہ جب وہ عورت آئی تو اس وقت وارڈ ڈیوٹی پر معمور فیمیل،لیڈی ڈاکٹر حتی کہ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود نا تھے جبکہ اس کے آنے سے پہلے سارے ادھر ہی موجود تھے جس سے ہسپتال انتظامیہ کے کسی اہلکار کا اغواء کار عورت کیساتھ ملوث ہونا یقینی ہے
دوران گفتگو مغوی بچے کی 3 سالہ بہن سندس عبدالرحمان نے سوال کیا کہ انکل میرا بھائی کب آئے گا جس پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
جبکہ پولیس کے مطابق وہ ملزمہ کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ان شاءاللہ جلد بچے کو بازیاب کروایا لیا جائیگا
Tag: baaghi
-

انکل میرا بھائی کب آئیگا 3 سالہ بہن
-

قصور میں احتجاج جاری
قصور
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر احتجاج جاری بھاری تعداد میں لوگ جمع
تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور سے ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث شیر خوار بچہ اغواء ہو گیا جس پر ورثاء اور شہری اس پر سراپا احتجاج ہیں اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر احتجاج کر رہے ہیں
احتجاج میں بہت زیادہ شہریوں نے شرکت کی اور ڈی پی او قصور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شیر خوار بچے کو بازیاب کروایا جائے اور عملہ ہسپتال کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس طرح دیدہ دلیری سے بچے کا اغواء ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر ناممکن ہے نیز قصور پولیس بھی تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد سے جلد اغواء کار عورت کو گرفتار کرکے بچہ برآمد کرے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا -
محمکہ واپڈا اہلکاران غفلت کے
قصور
واپڈا ملازمین کی مبینہ غفلت جو کہ کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی عثمان والا ضلع قصور میں واپڈا کے ملازمین ٹرانسفارمر کا کام کر رہے ہیں مگر کسی بھی ملازم نے کوئی بھی حفاظتی ہیلمیٹ،بیلٹ وغیرہ نہیں پہنی ہوئی جس کے باعث حادثہ رونما ہو سکتا ہے تو اس کی ذمہ داری محکمہ پر ڈال دی جاتی ہے
لوگوں کا سوال یہ ہے کہ کیا محکمہ اپنے ملازمین کو حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے یا یہ ملازمین محکمہ کے حفاظتی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیںذمہ دار کون؟
-
قصور ہسپتال سے بچہ اغواء ورثاء کا احتجاج
قصور
ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت کل لیبر روم سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب نا ہو سکا
ورثاء کی احتجاج کی کال
تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کے لیبر روم سے ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے ماں باپ کے ہاں 15 سال بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بیٹا اغواء ہو گیا
حافظ عبداللہ حفیظ نائب ناظم شعبہ نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بڑے بھائی عبدالرحمان کے ہاں شادی کے 15 سال بعد بیٹا پیدا ہوا
کل دوپہر 12 بجے کے قریب زچہ و بچہ لیبر روم میں تھے کہ ایک لیڈی ڈاکٹر نما عورت آئی اور ماں سے بچے کو چیک کروانے کے بہانے اغواء کرکے لے گئی جس کی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے ہسپتال سے کوٹ رکندین ، دربار بابا بلہے شاہ،ریلوے روڈ سے بذریعہ رکشہ ٹولو والا بائی پاس تک کھوج لگائی مگر تاہم ابھی تک اغواء کار عورت کا سراغ نہیں مل سکا
اس پر پولیس نے آج صبح 9 بجے تک کا ٹائم دیا تھا جو کہ گزر گیا اب ورثاء کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور بچے کی بازیابی کے لئے تھوڑی دیر بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا -

قصور میں اربوں کے گھپلے
قصور
تحصیل چونیاں کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں سمیت الہ آباد میں محکمہ مال کے پٹواریوں ،قانون گو اور تحصیل داروں نے اربوں روپے کی سرکاری زمین اور لوگوں کی ذاتی زمینوں کو بوگس انتقال کرتے ہوئے ہڑپ کر لیا ہے کئی ایکڑ سرکاری زمینوں پر دھکے سے کالونیاں بنا کر اربوں روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں افسران اور پٹواری سب اپنا اپنا حصہ لیکر نیب ، سپریم کورٹ کو بھی چکر دیتے ہوئے بوگس رپوٹوں کے زریعے حقائق مسخ کر رہے ہیں کوئی جرآت مند افسر بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ کروڑوں کا حصہ وصول کرنے کے بعد سب او کے کی رپورٹ بنا دی جاتی ہے اب قصور روڈ پر ایک بہت بڑا گھپلا ہو رہا ہے -

نیوز چینل کے لائسنس معطلی پرشہریوں کا
قصور
پیمرا کی طرف سے 24 نیوز ایچ ڈی کا لائسنس معطل کرنے پر شہری تشویش کا شکار،فیصلہ یک طرفہ ہے شہریوں کا ردعمل
تفصیلات کے مطابق کل کراچی میں ذوالجناح کے جلوس میں کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ،حضرت ابو سفیان اور یزید کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے شرکاء جلوس نے یک زبان ہو کر لعنت طعن کی جو کہ 24 نیوز ایچ ڈی نے نشر کی اس پر کل رات پیمرا نے 24 نیوز کا لائسنس یہ کہتے ہوئے معطل کر دیا کہ یہ فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے اس پر آج قصور میں نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے،حسان،فیصل،ساجد،عمار،طلحہ،جمشید خان،حمزہ اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی طرف سے 24 نیوز کا لائسنس منسوخ کرنا زیادتی ہے کیونکہ فرقہ واریت جلوس شرکاء نے کی ہے نا کہ 24 نیوز نے شہریوں کا کہنا تھا کہ جنہوں نے توہین اصحاب کی بجائے اس کے کاروائی کرنے کے گورنمنٹ میڈیا چینلز کے لائسنس منسوخ کرکے خود فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے اور ایسے فیصلے انتہائی غلط ہیں لہذہ گورنمنٹ فرقہ واریت روکنا چاہتی ہے تو توہین اصحاب کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے نا کے چینلز کے لائسنس منسوخ کرے -

چھت گرنے سے 5 افراد جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں بھوتن پورہ میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن کے نواحی گاؤں بھوتن پورہ میں رات گئے مکان کی چھت گر گئی جس سے چھت تلے سوئے میاں بیوی اور ان کے تین بچے جانبحق ہو گئے اس واقعے سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے
گھر کا کفیل انتہائی غریب اور محنت کش تھا مکان کی چھت بوسیدہ تھی جو کہ بارش کے باعث نیچے آ گری -

کورونا سے ستائے ٹرانسپورٹرز اب عملے سے
- قصور
ٹرانسپورٹرز چیخ اٹھے ،ہڑتال کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ مالکان، ڈرائیور، کنڈیکٹر گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں کئی ماہ گاڑیاں کھڑی رہنے سے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز، بیٹریاں اور دیگر سامان ناکارہ ہو چکا ہے ٹرانسپورٹرز نے قرضے لیکر از سر نو کاروبار شروع کیا ہے لیکن سڑکوں پر کھڑے بااثر افراد کے جگا ٹیکس،غیر قانونی پرچیاں اور اوور چارجنگ ضلع بھر میں وصول کی جا رہی ہیں ٹاؤن کمیٹی بیس روپے ہے لیکن تیس روپے وصول کئے جا رہے ہیں زیادہ پیسے نہ دینے پر بدتمیزی کی جاتی ہے سیکٹری DRTA کے آفس کا عملہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن چکا ہے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بنوانے اور پاسنگ کروانے کے لئے ندیم نامی ملازم اور اس کا والد بابا صابر کئی سالوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں فی گاڑی ہزاروں روپے رشوت وصول کرتے ہیں جبکہ سیکرٹریDRTA آنکھیں بند کئے ہوئے ہے MV آفیسر اور اس کا عملہ بھی لوٹ مار کر رہا ہے الہ آباد سے لاہور جانے آنے والی گاڑیوں سے قصور بائی پاس سے لیکر مصطفیٰ آباد کے درمیان ناکہ لگا کر فی گاڑی سے 2500 روپے جرمانہ اور 500 روپے نقد فی گاڑی رشوت وصول کی جا رہی ہے ٹرانسپورٹ اتحاد یونین کے رہنماؤں نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ لوٹ مار اور رشوت کا بازار بند کیا جائے بعصورت دیگر گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے - قصور
-

میونسپل کارپوریشن بھی واپڈا کا
قصور
میونسپل کارپوریشن مالی بدانتظامی اور کرپشن کے باعث واپڈا کی نادھندہ بن گئی
واجبات کی عدم ادائیگی پر شہر کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کردی گئی لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں مالی بدعنوانیاں عروج پر ہیں جس کی بدولت کارپوریشن واپڈا کی نادھندہ ہو گئی جس کے باعث واپڈا نے کئی کنکشن کاٹ دیئے جس کی بدولت
گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے پانی کی سپلائی معطل ھونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
مساجد گھروں میں پانی ختم لوگ کارپوریشن افسران کو کوسنے لگے
ایس ای لیسکو قصور کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے تیس کروڑ کی ادائیگی نہیں کی اس لئے بجلی کے کنکشنز منقطع کئے ہیں
جبکہ سی او میونسپل کارپوریشن قصور کا کہنا ہے کہ
فنڈز کی کمی کے باعث قسطوں میں ادائیگی کررھے ییں تیس تاریخ تک ایک اور قسط ادا کردی جائے گی -
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،مغوی بازیاب
قصور
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ڈی پی او قصور نے بابا محمد عمر ولد نور محمد کو سفید پوش پولیس ملازمین اور دیگر ذمہداران کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےSho کھڈیاںSho پتوکی کو طلب کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ادھر بابا محمد عمر نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ ضلع کچہری قصور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 23/8/20 صبح 8 بجے میرے گھر واقع الفلاح کالونی کھڈیاں خاص سے غیر قانونی طور پر اغواء کر لیا جسکی بروقت 15 نمبر پر کال بھی کردی تھی لیکن مقامی پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے بھی کوئی کارروائی یا قانونی امداد فراہم نہیں کی اور نہ پتوکی پولیس نے آ مد یا روانگی روزنامہ تھانہ کھڈیاں خاص میں ہر گز ظاہر یا اطلاع نہ دیکر بھی قانون سے تجاوز کیا ھے پولیس تھانہ صدر پتوکی کے ملازمین نے میرے مخالفین کے ساتھ ساز باز ھوکر جعلی فرضی جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے میرے گھر میں غیر قانونی طور زبردستی داخل ھوکر با با محمد عمر کو ناحق اغوا کرکے تھا نہ صدر پتوکی کے ملازمین نے حوالات میں بند کردیا بابا عمر نے برائے وجہ ثبوت کی دستاویزات بھی صحافیوں کو دکھائے اور بابا عمر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آ ئی جی پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیئرمین انسانی حقوق پنجاب لاہور ہائیکورٹ اور چیئرمین انسانی حقوق ضلع قصور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب ضلع قصور اور چیف جسٹس صاحب سپریم کورٹ پاکستان اسلام آباد اور سیکرٹری انکوائریز پنجاب سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب ڈویژن کو ذمعداران پولیس ملازمین افسران کا تعین کرکے کاروائی کی جائے اور مجھ غریب کو اور میری فیملی کو پولیس اور جعلی جھوٹے مقدمات درج کرانے والے امیر لوگوں سے تحفظ فراہم کیا جائے