Baaghi TV

Tag: baaghi

  • جشن آزادی سپورٹس میلہ

    جشن آزادی سپورٹس میلہ

    قصور
    جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ اختتام پذیر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دونوں ٹیمیں برابر ، ٹائی ہونے والے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی حلقہ پی پی 178 کے امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی اور ٹورنا منٹ کے چیف کنٹرولر رانا الیاس خاں نے انعاما ت تقسیم کئے
    تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ کا انعقاد 14اگست کو کیا گیا تھا جس میں کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، کوٹ رادھاکشن ، پتوکی ، پھول نگر ، چھانگا مانگا ، چونیاں ، الہ آباد ، کنگن پور ، روڈے ، بدھوکی ، ویر سنگھ والا ، ٹبی دیال سنگھ مقام ، بھاگوکی سمیت دیگر شہروں و دیہات کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی کئی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد مقام لائنز اور راؤ شہباز الیون بدھوکی ، کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں جنہوں نے سنسنی خیز کھیل پیش کیا لیکن ایک دوسرے کو مات نہ دے سکیں بالا خر دونوں ٹیمیں برابر ہو گئیں ، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی نے انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی خوب داد رسی کی اور بطور حوصلہ افزائی ٹورنا منٹ انتظامیہ کو 50000 ہزار نقدی رقم دینے کا اعلان کیا میاں حمبل ثناء کریمی ، رانا الیاس خاں ، عبدالمجید بگا ، مہر شاکر ، سمیت معززین علاقہ ، نے ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا فیاض اسلم ، رانا وکیل سلیم ، رانا توصیف ، رانا اکرم ، رانا ندیم ، امانت سِدّھو ، ذوالفقار علی ، رانا عثمان اور مقام کے دیگر نوجوانوں کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد پیش کی اور علاقہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

  • جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

    قصور
    جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر مولانا جاوید قصوری نے دھرنے کی کال دے دی
    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے وسطی پنجاب کے امیر مولانا جاوید جاوید قصوری نے 20 اگست کو دھرنے کی کال دے دی جس میں گورنمنٹ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی،کرپشن،امن و امان کی خراب صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ ہو گا مولانا جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ دھرنا پر امن ہو گا جو کہ ہمارا حق ہے
    دھرنا 20 اگست کو کچہری چوک قصور میں ہو گا جس میں قصور شہر اور گردونواح کے لوگ شرکت کرینگے
    دھرنے سے مولانا جاوید قصوری کے علاوہ جماعت اسلامی قصور کے قائدین بھی خطاب کرینگے

  • سرگودہا میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا

    سرگودہا میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا

    سرگودہا(عمیر ضیاء ) تھانہ کینٹ کے علاقہ چک نمبر 49 شمالی کے نمبردار چوہدری اکرم باجوہ کے دو جوان بیٹوں سمیع اللہ ایڈوکیٹ اور کامران کو نامعلوم افراد نے فیصل آباد روڈ گلشن لقمان ٹاؤن میں واک کرتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے دونوں بھائی مسجد نماز پڑھ کے واپس آرہے تھے کہ سو سائٹی کے گیٹ پر موٹر سائیکل سوار افراد جو گھات لگائے بیٹھے تھے اندھا دھند فائرنگ کر دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ سید اقرار عباس،اے ایس پی احمد شاہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی اور دونوں بھائیوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نےواقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے

  • تلخ کلامی پر ڈکیتی کا پرچہ

    تلخ کلامی پر ڈکیتی کا پرچہ

    قصور
    تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے نواح میں پرامن گاؤں تلونڈی میں غریب سے انوکھی زیادتی
    بے بسی اور غریب ہونے کا انجام معمولی لڑائی جگھڑا سابق چئیرمین یونین کونسل تلونڈی اور صوبائی امیدوار میاں منور طاہر نے محنت کش محمد اقبال عرف باو کے بیٹے کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا کر پولیس کے حوالے کردیا

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں تلونڈی ویر کے نو روڑ پر گاڑی کے سامنے چارہ والی ریڑھی آنے پر کار سوار سابق چئیرمین یونین کونسل تلونڈی میاں منور طاہر اور ریڑھی والے نوجوان کے درمیان تلخ لفظوں میں بات ہوئی جس پر معاملہ لڑائی جھگڑے تک پہنچ گیا ریڑھی پر چارہ لوڈ کر کے آنے والے نوجوان ابرار نے سابق چئیر مین کے ساتھ برابر میں گالم گلوچ کی جس پر سابق چئیرمین میاں منور طاہر اور ریڑھی والے ابرار کے درمیان لڑائی اس نوبت تک پہنچ گئی کہ گتھم گتھا ہو گئے جسکے نتیجہ میں سابق چئیرمین یوسی تلونڈی کے مطابق میری قمیض پھٹ گئی اور ریڑھی والے نے مجھ سے ذیادتی کی ہے
    سابق چئیرمین کی مدعیت میں ملزم ابرار کے خلاف ڈکیتی کی واردات کا تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروا دیا دوسری جانب ملزم ابرار کے والد محمد اقبال عرف باو نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سابق چئیرمین صوبائی امیدوار میاں منور طاہر کا تعلق بڑے افسران سے ہے اور ہم کمزور غریب ہیں میاں منور طاہر کی گاڑی کا نقصان بھی نہیں ہوا اسکے باوجود انھوں نے میرے بیٹے کے خلاف تھانہ الہ آباد میں بے بنیاد ڈکیتی جھوٹی ایف آئی آر کروا دی ہمارے ساتھ ذیادتی ہورہی ڈکیتی کا مقدمہ بالکل جھوٹا ہے بااثر اور تعلق کی بنیاد پر میاں منور طاہر نے یہ مقدمہ درج کروایا ہے ۔۔میری وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے اپیل ہے کہ اس من گھڑت اور انتقامی طور پر کروائی جانے والی ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کیا جائے تاکہ مجھے انصاف مل سکے

  • درخت چور سرکاری ملازمین

    درخت چور سرکاری ملازمین

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا سرکاری ملازم وارڈ سرونٹ عبدالقدیر عرف گڈو اور وارڈ سرونٹ اسد جمیل لکڑی چور نکلے
    تفصیلات کے مطابق قصور ہسپتال کے ملازمین عبدالقدیر اور اسد نے لاکھوں روپے مالیت مے شیشم اور دیگر قیمتی درخت کاٹ کر چوری فروخت کر دیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے وارڈ سرونٹ عبدالقدیر عرف گڈو اور وارڈ سرونٹ اسد جمیل نےچوری درخت کاٹے اور پھر کچھ دنوں بعد ایک بیوپاری کو فروخت کر دیئے جس کا علم ہوتے ہی ہسپتال انتظامیہ ڈبلیو ایم او عبدالقیوم ڈیفنس ادارے محکمہ جنگلات،رینجر ،اوراسپشل برانچ کے آفیسرز موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

  • بلدیہ و تھانے کے سامنے کوڑا کرکٹ مچھروں کی افزائش

    بلدیہ و تھانے کے سامنے کوڑا کرکٹ مچھروں کی افزائش

    قصور
    بلدیہ کی نااہلی شہر کا وسطی علاقہ سرکلر روڈ نزد تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا،شہر کے دیگر محلوں سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے مین سٹی میں جمع کرنا شروع کر دیا جس سے تعفن و بدبو اٹھنے لگا ،شہری بیماریوں کی بدولت بیمار،مچھروں کی افزائش میں اضافہ
    تفصیلات کے مطابق بلدیہ قصور نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے لائبریری کیلئے وقف خالی پلاٹ میں شہر بھر کا کوڑا کرکٹ جمع کرنا شروع کر دیا بجائے اس کے کہ شہر کا کوڑا کرکٹ شہر سے دور پھینکا جائے شہر بھر کے دیگر محلوں سے بھی کوڑا کرکٹ اسی علاقے میں جمع کرنا شروع کر رکھا ہے جس سے سخت تعفن و بدبو اٹھتی رہتی ہے جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں نیز اس گندگی کی بدولت مچھر کی افزائش بڑی تیزی سے ہوں رہی ہے جس سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی خطرہ ہے جو کہ سخت تشویش ناک بات ہے
    اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ٹی ایم او قصور سے اس واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اس گندگی کے ڈھیر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

  • بجلی چور پکڑے گئے

    بجلی چور پکڑے گئے

    قصور
    کھڈیاں نارتھ لیسکو سب ڈویژن میں چوہدری آفتاب کی بجلی چوروں کے خلاف کارواٸی
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں نارتھ واپڈہ احمد سٹی کوٹ سردار محمد کے مختلف میں بجلی چوری کے خلاف کارواٸی کرتے ہوۓ پانچ سے زاٸد بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا ہے
    ان بجلی چوروں کے خلاف کاروٸی ایس ڈی او چوہدرں آفتاب کی نگرانی میں کی گٸی جبکہ بجلی چوروں کے خلاف تحریریں تھانہ کھڈیاں میں بھیج دی گٸی ہیں
    ایس ڈی او چوہدری آفتاب کا کہنا ہے میرے علاقے میں بجلی چوری کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • باپ پر تشدد کے ملزم کو پولیس نے باپ کے پاؤں پکڑوا دیئے

    باپ پر تشدد کے ملزم کو پولیس نے باپ کے پاؤں پکڑوا دیئے

      قصور
      پولیس کی کاوش سے
      باپ پر تشدد کرنے والے بیٹوں نے باپ کے قدم چھو لیے
      لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین
      تفصیلات کے مطابق آج سے ایک ماہ قبل پتوکی کے نواحی گاؤں سہجووال میں بیٹوں نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر اپنے والد پر بیہمانہ تشدد کیا تھا جس سے والد کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے تھے بعد میں لڑائی جھگڑا مزید بڑھا اور بات محلے میں فائرنگ اور تشدد تک پہنچ گئی اس واقعے کا علم ایس ایچ او صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر کو ہوا تو وہ فوری موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عین اس وقت محترم بابا جی نے داد رسی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے میڈیا سے رابطہ کیا تو میڈیا نے معاملے کا جائزہ لیا تو یہ سمجھا کہ اگر اس معاملے میں مثبت رول ادا نہ کیا گیا تو بزرگ جیتے جی مر جائیں گے لہذا یہ بہت ضروری تھا کہ عمر کے اس حصے میں ان کے درد کا ازالہ کیا جائے ایس ایچ او عاطف نزیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملےمیں میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح ایک والد کو عمر کے آخری حصے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے ملزمان سے کہا کہ قانونی کاروائی اپنی جگہ لیکن اگر تم نے اپنے والد کے قدم نہ چھوئے تو میں تمہیں نشان عبرت بنا دوں گا اس معاملےمیں گاؤں کے نمبردار عدنان نے بھی مثبت رول ادا کیا بابا جی نے جب متشدد بیٹوں کو اپنے پاؤں پکڑے دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے انہوں نے ہاتھ اٹھا کر پنجاب پولیس کو دعائیں دیں ان کا کہنا تھا جسم پر لگے زخم تو مندمل ہو جائیں گے لیکن ایس ایچ او صاحب جی آپ نے میرا کلیجہ ٹھنڈا کر دیا ہے

  • قصور میں ٹڈیوں کا حملہ لوگ پریشان

    قصور میں ٹڈیوں کا حملہ لوگ پریشان

    قصور
    ٹڈیوں کا حملہ،شہری پریشان
    شام ہوتے ہی ٹڈیوں کا راج
    عورتیں اور بچے خصوصی پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ٹڈیوں کا راج قائم ہو چکا ہے شام ہوتے ہی ٹڈیاں جھنڈ کی شکل میں نمودار ہوتی ہیں لوگوں کو تنگ کرتی ہیں سڑکوں،گلیوں،بازاروں اور گھروں میں انہی ٹڈیوں کا راج ہے تمام شہری ان ٹڈیوں سے پریشان ہیں خاص طور پر عورتیں اور بچے ان ٹڈیوں سے سخت پریشان ہیں
    ٹڈیاں لوگوں کے کپڑوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور بعض مرتبہ کپڑوں کے اندر جا کر کاٹ بھی رہی ہیں جس سے جلد کا انفیکشن ہو رہا ہے تین دن سے یہ ٹڈیاں دیکھی جا رہی ہیں اس سے قبل صرف کھیتوں میں ہی کبھی کبھار نظر آتی تھیں
    لوگوں نے پنجاب گورنمنٹ اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر ان ٹڈیوں کے خاتمے کی سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • پولیس محافظ وطن

    پولیس محافظ وطن

    قصور
    پولیس ہماری محافظ اور ہمیں ان محافظوں پر فخر ہے ایس ایچ او چوہدری محسن سندھو فرض شناس آفیسر ہیں جو عید، چودہ اگست و دیگر سبھی تہوار قربان کرکے اپنے بچوں کو چھوڑ کر ہمارے بچوں کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں جہاں ہم نے ملک پاکستان وجود میں آنے پر کل یوم آزادی کے موقص پر خوشیاں منائی وہاں پر ہم کو پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تھانہ الہ آباد میں جوان کم ہونے کی مشکلات ایک طرف لیکن بازاروں میں گشت تھانے میں آنے والے متاثرین کی خود مسائل ایس ایچ او نے سنیں الہ آباد کے تاجر حاجی محمد امین حاجی سعید چوہدری بابر علی چیمہ حاجی علی شیر و دیگر نے ڈی پی او قصور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا محسن سندھو جیسے محنتی افسران ضلع قصور میں تعینات کئے جائیں تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے