Baaghi TV

Tag: baaghi

  • شکیل بخشی پر قاتلانہ حملہ، سیدعلی گیلانی نے اہم ترین بیان جاری کردیا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

    شکیل بخشی پر قاتلانہ حملہ، سیدعلی گیلانی نے اہم ترین بیان جاری کردیا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نامعلوم افراد کی طرف سے معروف حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان واقعات میں ہاتھ چاہے جو بھی استعمال ہوں لیکن ان منصوبہ بند سازشوں کے لئے وہی سوچ کام کر رہی ہے جو کشمیرمیں آزادی پسندوں کو ایک دوسرے کی گردن زنی پر اکسا کر اس لہولہان وادی کشمیر کو مزید لال کرنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ان مذموم کارروائیوں سے دشمن ایک تیر سے کئی شکار کرکے ایک تو تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم افراد کی آڑ میں معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوافراد نوجوانی سے ہی کارووان حریت میں شامل رہے ہوں جنہوں نے اس پُرخار راہ میں بہت سی مشکلات اور مصائب جھیل کر بھی دامن حق وصداقت تھامے رکھا ہو انہیں اس بزدلی سے نشانہ بنانا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ دشمن دو ربیٹھا تماشا دیکھ رہا ہوگا کہ اس تشویش ناک فضا میں بھی یہ قوم ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کے لیے بڑی آسانی سے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے اپنی مظلوم قوم خاص کر نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دورِ پُرآشوب میں کندھے سے کندھا ملاکر یکسو اور یکجا ہوکر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اگر ہم آج بھی دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر ٹکڑوں اور ٹولیوں میں بٹ گئے توہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ادھر حریت رہنماءبلال احمد صدیقی نے ایک بیان میں حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس حملے سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی بوکھلاہٹ اور مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے جو آزادی پسند قوم میں غلط فہمیاں پھیلا کر انہیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ کی شب سرینگر کے علاقے بمنہ میں شکیل احمد بخشی کے گھر میں گھس کر ان پر قاتلانہ حملہ کیاتھا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

  • فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد میں ایک اور ٹرک حادثہ

    فیصل آباد، ٹرک تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکر ا گیا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)فیصل آباد کے قریب سبحان ٹرکنگ سٹیشن و شیل پٹرول پمپ کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار مزدا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں سمندری کا رہائشی 35سالہ محمد صادق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سیالکوٹ کا رہائشی 48سالہ شخص محمد عباس شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹی میں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمی کو دیہی مرکز صحت کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا ۔ دریں اثناء پو لیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مزدا ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

  • عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    عید الاضحیٰ کا چاند، فواد چوہدری ایک بار پھر سچے ثابت

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے. پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید 12 اگست بروز پیرکو منائی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے آج سے 2 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ عید 12 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی لیکن وہ لوگ جو فواد چوہدری پر کفر کا فتویٰ لگا رہے تھے آج انہی لوگوں نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے عید 12 اگست کو منانے کا اعلان کردیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا اس حوالے سے لاہور، نواب شاہ، چھاچھڑو، سوات، کوئٹہ، ژوب اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوئے. اس کے علاوہ چھاچھرو، بدین، عمر کوٹ سمیت مختلف جگہوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جبکہ سعودی عرب میں عید 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی.
    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سائنس کی مدد سے چاند دیکھنے اور اگلے 5 سال کا قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں.

  • صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صحت انصاف کارڈز جاری کون لوگ مستحق

    صرف بیت المال، محکمہ زکوٰۃ و عشر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے، حکام محکمہ صحت

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ صرف پاکستان و پنجاب بیت المال، زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے ۔ جمعہ کے روز فیصل آباد اور چنیوٹ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ صرف انہیں مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں ۔

  • پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کا اعلان

    پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کا اعلان

    پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم سمیت تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا اعلان

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ انہیں تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ جو افراد اس پروگرام کے تحت اپنا علاج معالجہ کروانا چاہیں انہیں ہسپتالوں تک پہنچنے میں کسی دقت ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے جمعہ کی دوپہر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایاکہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کی 20فیصد مستحق و غریب آبادی کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کا فرد کارڈ سے پنجاب بھر میں پینل پر موجود سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور میڈیکل یونٹس سے علاج معالجہ کی سہولت لے سکتا ہے ۔ کی تقسیم سمیت تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا اعلان

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پنجاب میں 70 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ انہیں تمام متعلقہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی پینل لسٹیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ جو افراد اس پروگرام کے تحت اپنا علاج معالجہ کروانا چاہیں انہیں ہسپتالوں تک پہنچنے میں کسی دقت ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر ےاسمین راشد نے جمعہ کی دوپہر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایاکہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کی 20فیصد مستحق و غریب آبادی کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کا فرد کارڈ سے پنجاب بھر میں پینل پر موجود سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور میڈیکل یونٹس سے علاج معالجہ کی سہولت لے سکتا ہے ۔

  • ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے بجٹ منظور کر لیا

    ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے بجٹ منظور کر لیا

    ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کیلئے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا

    ایبٹ ;200;باد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ضلع کونسل ایبٹ آباد نے رواں مالی سال 2019-20ء کے لیے 9 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 5 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا جس میں سے97 کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ ضلع کونسل ایبٹ آباد کا بجٹ اجلاس کونسل کے کنوینئر کامران گل ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع ناظم کرنل) ر) سردار شبیر احمد نے رواں سال کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل کا9 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا جسے ایوان کی اکثریت نے منظور کر لیا ۔ ضلع ناظم نے اپنی بجٹ تقریر میں رواں مالی سال کے لئے بجٹ تخمینہ جات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے لئے97 کروڑ 53 لاکھ73 ہزار روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے85 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار روپے اور تنخواہوں کے لئے7 ارب 14 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ لوکل کونسل گرانٹ کی مد میں 11 کروڑ 63 لاکھ 82 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ضلع ناظم نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے تحت 10 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار روپے شعبہ تعلیم، 5 کروڑ 39 لاکھ 28 ہزار روپے محکمہ صحت اور 8 کروڑ 8 لاکھ 92 ہزار روپے زراعت، یوتھ، سپورٹس، وومن ڈویلپمنٹ کے محکموں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ صوابدیدی اخراجات کے لئے 29 کروڑ 60 لاکھ 3 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ ضلع ناظم نے بجٹ تقریر میں ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی مجمو عی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ و منصوبہ بندی اور ضلع کونسل کے عملہ کی کوششوں کی بھی خصوصی تعریف کی اور ان محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا ۔

  • پلانٹ فار پاکستان موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے،کمشنرسرگودھا

    پلانٹ فار پاکستان موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے،کمشنرسرگودھا

    پلانٹ فار پاکستان موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے،کمشنرسرگودھا

    سرگودھا ۔ 2اگست(اے پی پی)کمشنرسرگودھا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان خوشحال، مستحکم اور صحت مند ملک کی نوید ہے اور موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ملک کا بچہ بچہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں جس سے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالہ سے کمشنر آفس کے لان میں پودا لگانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر کےپٹن (ر)شعےب علی،ڈوےژنل فارےسٹ ;200;فےسر نثارالحق چوہدری اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر اسد علی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جاری موسم کے دوران اس پروگرام کے تحت سرگودہا ڈویژن میں 12 لاکھ50ہزارسے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلین ٹری سونامی5 سالہ پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں 17 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ لگائے جانے والے پودوں اور درختوں کی بڑھوتری کی طرف توجہ دیں ۔ ان کی نشوو نما کےلیے عوامی شعور بیدار کریں یہ جاندار ہمارے خوشحال اور پھلتا پھولتا پاکستان کےلیے ہمارے بچوں کی طرح اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانی کی جس کمی کا سامنا ہے اس سے عہدہ برا ہونے کے لیے ان پودوں کو پروان چڑھانا ہے ۔ یہ ہ میں مستقبل میں درپیش خشک سالی اور بدحالی سے محفوظ رکھیں گے ۔ اپنی بریفنگ میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نثار الحق چوہدری نے بتایا کہ سونامی بلین ٹری تحت 1594ایوینیو میل پر بر لب انہار 1327802 درخت ، 160 اےوےنےو کلومےٹر برلب سڑک 52800 ،گملوں مےں 70لاکھ اور نرسرےوں مےں 40اےکڑ پر 16لاکھ پودا لگانے کا ہدف مقرر کےاگےاہے ۔ انہوں نے بتاےاکہ سرگودہا ڈسٹرکٹ مےں محکمہ جنگلات کے تحت5لاکھ 70 ہزار، دوسرے محکموں کے تحت 70ہزار، دفاعی اداروں مےں 40 ہزار کا ہدف مقرر کےاگےاہے ۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ نجی شعبہ مےں 4 لاکھ50 ہزار سے زائد پودے لگائے جائےں گے ۔ قبل ازےں کمشنر سرگودہا ڈوےژن ظفر اقبال شےخ اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر کےپٹن (ر) شعےب علی نے پودے لگائے او رمون سون شجرکاری مہم و پلانٹ فار پاکستان ڈے کی کامےابی کےلئے دعا کی ۔

  • صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والوں نے عوامی نمائندگی کی راہ ہموار کردی

    صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والوں نے عوامی نمائندگی کی راہ ہموار کردی

    صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والوں نے عوامی نمائندگی کی راہ ہموار کردی، ایسے سینیٹرز قابل تحسین ہیں ،ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا ۔ 02اگست(اے پی پی) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے ہر ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے30 سال تک اقتدار میں رہنے والی ان سیاسی جماعتوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جن سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو ووٹ دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف جمہوری قوتیں مضبوط ہوں گی بلکہ عوامی مسائل حل کرنے پر بھی مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں لوٹی گئی دولت کو بچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں ۔ جن لوگوں نے سنجرانی کو ووٹ دیئے ہیں انہوں نے عوامی نمائندگی کی راہ کو ہموار کرتے ہوئے اپنی جماعتوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اب پاکستان میں احتجاج کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے اپنا سیکیورٹی وفد 6 اگست کو پاکستان بھیجے گا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی وفد پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے 6 اگست کو پہنچے گا. سیکیورٹی وفد لاہور اور کراچی کا دورہ کرے گا. پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے. اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں ہو جس کا ایک میچ قزافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے، لیکن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سیریز پاکستان میں کھیلنے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار ہے. تاہم اب سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 اگست کو پاکستان پہنچے گا.
    واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سے قبل 2 سال پہلے ایک ٹی 20 میچ کھیلنے لاہور پہنچی تھی اور اب بھی شائقین پرامید ہیں کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ لازمی کرے گی.

  • کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی سرکلر ریلوے کے 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے ۔ شیخ رشید احمد

    کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر بھی کرایا گیا ہے، آئندہ 90 روزہ میں کراچی اور لاہور میں نئے واشنگ لائنز جبکہ ایم ایل- 1منصوبہ کے تحت نئے سگنلز اور ٹریکس بھی تعمیر کئے جائیں گے،گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ریلوے کے حادثات میں کمی آئی ہے، پرانے ٹریکس اور سگلنز حادثات کے اہم وجوہات میں سے ہیں ، ایم ایل- 1 ان تمام مسائل کا حل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 138 ریل گاڑیاں ٹریک پر چل رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ ریلوے ٹریکس پر بیٹھ کر کارڈز کھیلتے ہیں جبکہ سکھر میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں مساجد، مزارات اور قبرستان بنائے گئے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے تقریباً 70 فیصد آبادی سے گزرتا ہے، موجودہ حکومت کے دوران ریلوے کے مسافروں اورمال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 38 کلومیٹر ٹریک کو کلئیر بھی کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی چار سے پانچ کلومیٹر ٹریک سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کلئیر نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لئے ٹرانسپورٹ کے اس منصوبے کی بحالی میں حکومت سندھ کو مدد کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مہینے کے 10 تاریخ سے سندھ ایکسپریس کے روٹ میں ملتان تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ٹریک پر تعمیر کئے گئے تمام اسکولز اور انسٹی ٹیوشن کو بند کرایا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی کچھ پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے لیکن بد قسمتی کچھ نیوز چینلز بھی ان کو چلارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی پرانی ویڈیوز کو نہ چلائے کیونکہ ان ویڈیوز کا ریلوے کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز اس وقت کی ہے جب وہ اپوزشن میں تھے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے10 اگست سے فریٹ کے کرایوں میں 20 اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم مسافر گاڑیوں کے کرائے برقرار رہیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے آمدن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خسارے میں کمی آئی ہے ۔