سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے۔ محکمہ صحت سرگودہا کی جانب سے سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لاروے کی انسپکشن کے لئے سروے کا کام مکمل کرچکی ہیں۔اِن خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے دینگی کے فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر طارق حسن نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں کُل19مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا اور 350مریضوں ڈینگی کا ٹیسٹ کروایا لیکن اس سلسلہ میں کسی ایک مریض میں بھی ڈینگی ٹیسٹ مثبت نہ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں لاروا انسپکشن کے لیے کُل501ٹیموں نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ برسات کے موسم میں لاروا سے مکمل ڈینگی مچھر بننے کا امکان ہوتاہے۔اسی سلسلہ میں انسپکشن کے دوران پائے جانے والے لارواکو تلف کردیا گیاہے۔ڈاکٹر طارق حسن نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں خصوصی وارڈ بھی بنایا گیاہے۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت باہمی تعاون سے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہری اس موسم میں بارشی پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیاجائے اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Tag: baaghi
-

عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظیم فلاحی ریاست بنے گی ‘ملک شاہ محمد خان
عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظم فلاحی ریاست بنے گا ‘ملک شاہ محمدخان
پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف پی کے89بنوں کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کئے ہیں سابق وزیر اعظم سمیت کرپشن کے بڑے بڑے سیاستدانوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے اور امریکہ سمیت تمام ممالک میں پاکستان کو عزت دی ہے اور باقی وعدے بھی انشاء اللہ جلد پورے کریں گے موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے سابقہ حکمرانوں کے کرپشن کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے دلدل میں ڈوب گیا ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظم فلاحی ریاست بنے گا ‘عمران خان نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہیں بلکہ جمہوری نظام کی گاڑی کو پٹڑی سے اتارنے کیلئے ہے لیکن عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے 25مئی کی طرح اکتوبر کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا ‘انہوں نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف قبائلی اضلاع میں بھی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے اور قبائلی اضلاع کی عوام میں اب شعور آگیا ہے ۔
-

موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر موافق موسمی تغیرات سے بچنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے،جبکہ یہ مختلف بیماریوں کے روکنے کا بھی موجب ہے۔ پاکستان میں ٹمبر مافیا نے جنگلات اجاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر مختلف موسمی اثرات مسائل کا موجب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سرکاری ملازمین کی پروموشن درخت لگانے سے مشروط کرے اور جو بھی افسر یا ملازم جتنے زیادہ درخت لگائے گا اور ان کی دیکھ بھال کریگا اسے اتنی جلدی ترقی دی جائے۔اس طرح پاکستان میں مختلف محکموں میں کام کرنیوالے لاکھوں ملازمین کروڑوں درخت لگا سکتے ہیں اور اس طرح حکومت کا بلین ٹری لگانے کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ درخت کٹنے کی وجہ سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے جو آنیوالے دنوں میں مزید مختلف مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
-

انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش
انجینئرنگ یونیورسٹی میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش
پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش منعقد ہوئی جس میں 43 پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے تھے نمائش میں 200طلبہ نے حصہ لیا ۔ رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر فخر ہے جوہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، یہ امر خوش آئند ہے کہ طلبہ نے تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنایا ہے ۔ انہوں نے انڈسٹری پرزور دیا کہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طلبہ کو موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکیں ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میکینکل ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان تھے جنہوں نے نمائش میں طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
-

حکومت عوامی مسائل کے فوری و یقینی حل کیلئے کوشاں ہے، انصر مجید خان
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک ِ انصاف کی عوامی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ اور ان کے فوری و یقینی حل کے لئے کوشاں ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آسکے۔ حکومت ملک و قوم کے بہتر مستقل اور انہیں باوقار مقام پر سرفراز کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انصر مجید خان نے غیرملکی دورہ کے بعد سرگودھا واپسی پر اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کو سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہرہ پر گامزن کرنے کے لئے روایت شکن و انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں گراس روٹ لیول پر کام کیاجارہا ہے تاکہ ایک روشن صبح طلوع ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وقت اور حالات کی نزاکت و ضرورت کے تحت بہت سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ حقیقی بہتری و تبدیلی آسکے۔صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لئے سرگرداں ہے تاکہ نئے پاکستان کا قیام یقینی بنایا جاسکے جہاں کسی بھی اہل وطن کو کسی بھی مسئلہ کا سامنا نہ ہو بلکہ انہیں دہلیز پر جملہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
-

افسران عوام کے خادم، سہولیات کی فراہمی میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، محمدعابد خان
افسران عوام کے خادم، سہولیات کی فراہمی میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، محمدعابد خان
پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جوڈیشل کمپلیکس کاٹلنگ مردان میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر ، ایم پی اے ملک شوکت اور تمام محکموں کے سربراہان کی شرکت، عوام نے مسائل اور شکایات کے انبا ر لگادئیے ۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر اور ایم پی اے ملک شوکت نے ماتحت محکموں کے افسران پر واضح کیا کہ وہ سروسز کے فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ کیونکہ وہ حاکم نہیں بلکہ خادم بنا دیے ہیں ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہوتا ہے ۔ گڈ گورنس ترقی کی بنیادی اکائی ہے ۔ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے سوشل پریشر برقرار رکھیں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں ۔ انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔ جو کہ واپڈا اور ٹرانسفارمروں کی خرابی کا جائزہ لے گی اور یہ چھان بین کرے گی کہ سروسز کی فراہمی میں عوام سے کوئی پیسہ تو وصول نہیں کیا جارہا ۔ بائیزئی ایریگیشن سکیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مردان کی سطح پر تشکیل دیا گیا ٹاسک فورس میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا ۔ تاکہ واٹرمنیجمنٹ کے درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور آبپاشی کے معاملات درست سمت کی طرف موڑ سکیں ۔ سوات موٹر وے کے متاثرین کو معاوضے کے ادائیگی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ۔
-

گراں فروشی پر 2لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ، پرائس مجسٹریٹ ساہیوال ملک محمد ممتاز فروکہ نے تحصیل بھر میں غیر قانونی پٹرول وڈیزل ایجنسیوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2لاکھ 47ہزار روپے کے مجموعی جرمانے کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 ء کے تحت ماہ جولائی 2019 میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ، پرائس مجسٹریٹ ساہیوال ملک ممتاز فروکہ نے ذخیرہ اندوز، گراں فروشوں، غیر قانونی پٹرول وڈیزل ایجنسیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 2لاکھ 45ہزار روپے کے جرمانے کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی اور درجنوں دکانیں سیل وسینکڑوں دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔
-

سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ اجلاس کا انعقاد
سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ اجلاس کا انعقاد
پشاور ۔ 31 جولائی (اے پی پی)سی سی پی او پشاو کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او کریم خان کی محرران کیساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران سی سی پی ا و کریم خان نے پولیس محررزکو تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کی جبکہ سائلین کو درپیش مسائل کا بر وقت ازالہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کے حالات اورہونے والے کارروائیوں کا اندراج روزنامچے میں یقینی بنائےں ،تھانے کی سطح پر محرر سٹاف سے میڈیا فوکل پرسن کا انتخاب کریں اور جو واقعہ رونما ہونے کی صورت میں میڈیا حضرات کو حالات سے بر وقت آگاہ کریں ۔ سی سی پی او کریم خان نے کہاکہ اپنے پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی لے کر مہارت حاصل کریں ۔ انہوں نے آخر میں تمام محرران کو اگاہ کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم آپ کے مدد گار ہیں اور ہر مشکل یا تکلیف میں پولیس کو مدد کے لئے مدد پکار سکتے ہیں ،پولیس فوری طور انکی ہر آواز پر لبیک کہے گی ۔
-

سرگودھا، باپ بیٹے کو قتل کرنے پر مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے زیادتی مقدمہ میں صلح نہ کرنے باپ بیٹے کو قتل کر دینے کے مجرم کو 2 بار سزائے موت جبکہ 4 افراد کو عدم ثبوت کی فراہمی کی وجہ سے بری کر دیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو تین لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورخہ27 جون 2016 ء کو تھانہ اربن ایریا کی حدود میں زیادتی کے کیس میں صلح نہ کرنے پر مجرم اسد علی نے اڑھائی سالہ سبحان اور اس کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،جبکہ سات سالہ مدثر شدید زخمی ہو گیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا فرحان مدثر نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسد علی پر الزامات ثابت ہونے پر 2 بار سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،جرمانے کی سزا مقتولین کے ورثاء کو ادا کی جائیگی۔
-

غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار
غیر قانونی گیس ری فلنگ ناقص سلنڈر ز،13 افراد گرفتار
سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کرنے اور ناقص سلنڈرز کے استعمال پر 13 دکاندار اور ڈرائیورز کو گرفتار کرلیاگیا۔ غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ اور ناقص سلنڈرز استعمال کرنے والے محمدعارف، افتخاراحمد، سکندرحیات، فاروق اعظم، عبدالرؤف، ناظم حسین اور دیگر 13 افراد جن میں 8 دکاندار اور 5 ڈرائیورز بھی شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
