قصور
حبیب آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا
تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں فیملی کی گاڑی پر شیرگڑھ سے حبیب آباد آتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاوند بیوی اور ایک چھ سات سالہ بچی جانبحق ہوئے باقی ایک سالہ بچی زندہ بچ گئی
ڈی ایس پی پتوکی کرائم سین ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی
پولیس کے مطابق فیملی کو پرانی رنجش پر قتل کیاگیا
Tag: baaghi

کار پر فائرنگ 3 افراد جانبحق

تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتائج نکلیں گے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتائج نکلیں گے، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
میرپورخاص ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ تھرپارکر ضلعے میں ہونے والی بارشوں کے بہتر نتاءج نکلیں گے اور تھر میں مزید بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت اور رلیف کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمتعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھر میں روزانہ کی بنیاد پر صحت کی سہولیات،علاج معالج اورامدادی سرگرمیوں پر کا م جاری ہے، ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں بچوں کو علاج کیلئے لایا جارہا ہے جس میں سے صحت یاب ہونے بچوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے، اورکچھ زیر علاج ہیں جبکہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی اوپی ڈی میں بھی بچوں اوربڑوں کو علاج کیا جارہا ہے اورکہا کہ تھر میں رلیف کی گندم کی تقسیم منصفانہ وشفاف نمونے سے روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے چوتھے مرحلے میں 50 کلو گرام فی خاندان کے حساب سے گندم کی تقسیم کی گئی ہے رہ جانے و الے خاندانوں کو مرحلے وار رلیف کی گندم تقسیم کی جائے گی ۔

میرپورخاص، سیٹلائیٹ ٹاوَن میں خواتین کو چھیڑنے پر منع کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
میرپورخاص، سیٹلائیٹ ٹاوَن میں خواتین کو چھیڑنے پر منع کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
میرپورخاص ۔ 25 جولائی (اے پی پی)سیٹلائیٹ ٹاوَن میں خواتین کو چھیڑنے پر منع کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،نوجوان اٹھارہ سالہ حنظلہ پر طارق قائم خانی تصور قائم خانی اور انکے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ نوجوان کو گلے اور ناک پر لوہے کے کلپس مارے گئے نوجوان ہسپتال منتقل ۔ علاقے میں اوباش آوارہلڑکوں نے شریف خواتین،لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں ، چھیڑتے ہیں ، منع کرنے پر تشدد کرتے ہیں ۔ زخمی نوجوان کا پولیس کو بیان ۔ سیٹلائیٹ ٹاوَن پولیس نے مقدمہ درج کرکے جوابداروں کی گرفتاری کے لیئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر جہلم اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ
جہلم ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کے ہمراہ سوہاوہ میں مختلف واٹرسپلائی سکیموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی اور پانی کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پنڈ متے خان، ٹبی سیداں اور پری دروازہ یونین کونسل اور دیگر علاقوں میں قائم واٹر سپلائی کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سی بی اوز سکیموں کو چلانا نہیں چاہتے وہاں پانی کی سکی میں نہیں مہیا کی جائےں گی ۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ محمد افضل نے سوہاوہ میں قائم مختلف سکیموں کے بارے بریفنگ دی جس پر ڈی سی سیف انور جپہ اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے پانی کی نئی سکیموں کی بدولت سوہاوہ کے شہری صاف پانی سے مستفید ہو سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سوہاوہ میں قائم پانی کی تمام سکیموں کا ;200;ڈٹ کروانے کا حکم دیا تا کہ عوامی پیسہ کسی بھی ایسی سکیم پر نہ لگے جو پانی فراہم کرنے سے قاصر ہو ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا موضع نیا لوک سے گذرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ
ڈپٹی کمشنر جہلم کا موضع نیا لوک سے گذرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ
جہلم ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر ضلعی افسران چوٹالہ کے موضع نیا لوک سے گزرنے والے برساتی نالہ نیا لوک کا دورہ کیا اور وہاں موجودہ حالات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے برساتی نالہ نواں لوک کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے پانی باہر نکلنے لگا ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اعلی افسران نے ریونیو کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر جا کر بھاری مشینری سے شگاف کو بند کروا رہے ہیں ۔ ریسکیو 1122 اطلاعات کے مطابق اہل علاقہ محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ موضح نواں لوک میں ٹی میں الرٹ ہیں اور نالہ کے حفاظتی بند پرمرمت کا کام ;200;ج شام تک مکمل ہو جائے گا ۔

پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی شکایات پر کاروائی،25گاڑیاں تحویل لی گئی
پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی شکایات پر کاروائی،25گاڑیاں تحویل لی گئی
ایبٹ آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ایبٹ آباد میں پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی شکایات پر کاروائی کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادعثمان اشرف نے آر ٹی اے سٹاف اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکی اور ویگنوں کے کرائے اور روٹ پر مٹ چیک کیے اور 25 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ نہ ہونے پر انہیں تحویل میں لیا گیا اور آر ٹی اے کی طرف سے مزید کاروائی کےلئے سمن جاری کر دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیکنگ کے دوران مسافروں سے بات چیت بھی کی اور کرائے سے متعلق دریافت کیا جس پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والی پانچ گاڑیوں کا چالان کر کے مسافرروں کو کرایہ واپس کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گاڑیوں کے کرایوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اےبٹ آباد عثما ن اشرف نے آر ٹی اے سٹا ف اور ٹرےفک پو لےس کے ہمراہ جمعرا ت کے روز اےبٹ آباد کے مختلف روٹس کا دورہ کر تے ہو ئے ان روٹس پر چلنے وا لی سوزو کی ،وےگنو ں اور دےگر گا ڑےو ں کے رو ٹ پر مٹ کی چےکنگ کے سا تھ سا تھ زائد کرا ےہ وصول کر نے وا لو ں کے خلا ف کا ر وا ئی عمل مےں لا ئی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہری پورسٹینڈ اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ بھی کےا اور واش رومز کی سہولت اور صفائی کا انتظام چیک کیا ۔

مہار کلاں ;223; چھابڑیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،چار کنال سرکاری اراضی کو واگزار
مہار کلاں ;223; چھابڑیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،چار کنال سرکاری اراضی کو واگزار
ایبٹ آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عا مر آفاق کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر;245;1 ایبٹ آبادنے نیلے پیر کے قریب واقع گاءوں مہار کلاں ;223; چھابڑیاں میں ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے چار کنال کے قریب سرکاری اراضی کو واگزار کرلیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ کاروائی مہارکلاں کے قریب واقع گاءوں چھابڑیاں کے لوگوں کی ڈسٹرکٹ کونسل کے راستے میں تجاوزات سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کی ۔ تجاوزات کے خاتمے کےلئے کامیاب آپر یشن پر اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کو سراہا اور کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے گاءوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں سہولت مسیر آئے گی ۔

پشاورکےمختلف علا قوں میں بجلی بند رہی گی ،پیسکو
مختلف علا قوں میں بجلی بند رہی گی ،پیسکو
پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ضروری مرمت کی وجہ سے132 کے و ی پڈےنڈہائےڈروپاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی 26جولائی سے 2اگست تک سالانہ مرمت کی وجہ سے بند رہے گی جس کی وجہ سے 132کے وی مانسہرہ;249; گزھی حبےب اللہ;249; مظفرآباد;249; نوسےری;249; رام پورہ;249; ہٹےاں گرڈ سے منسلک فےڈرز پر اس عرصہ کے دوران جزوی لوشےڈنگ کی جائے گی ۔ پیسکو کے مطابق 132 کے وی پشاور فورٹ گرڈسٹےشن سے بجلی کی فراہمی31,29,27جولائی صبح 7بجے سےدوپہر1بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی بشےر آباد 1 فےڈرز کے صارفےن متاثرہوں گے ۔ 132 کے و ی پسکو کالونی گرڈسٹےشن سے بجلی کی فراہمی31,29,27جولائی صبح 7بجے سے دوپہر1بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی شاہی باغ 2اور پشےر آباد 2فےڈرز کے صارفےن متاثرہوں گے ۔ 132 کے و ی سخی چشمہ گرڈسٹےشن سے بجلی کی فراہمی31,29,27جولائی صبح 7بجے سے دوپہر1بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی شاہی باغ 2;249; بشےر آباد 2اور نشاط فےڈرز کے صارفےن متاثرہوں گے ۔ 132 کے و ی پبی گرڈسٹےشن سے بجلی کی فراہمی29,31جولائی صبح8;58;30بجے سے دوپہر2;58;30بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی پی اےس او;249; تارو جبہ;249; سکارپ;249; اکبر پورہ;249; ترناب فےڈرز کے صارفےن متاثرہوں گے ۔ 132 کے و ی تاروجبہ گرڈسٹےشن سے بجلی کی فراہمی29,31جولائی صبح 8;58;30بجے سےدوپہر2;58;30بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گےارہ کے وی نےو واپڈا ٹاؤن فےڈرز کے صارفےن متاثرہوں گے ۔

بارش میں صفائی کے انتظامات کے لئے ورکرز کی اضافی تعداد نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی ہے، آرڈبلیو ایم سی
بارش میں صفائی کے انتظامات کے لئے ورکرز کی اضافی تعداد نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی ہے، آرڈبلیو ایم سی
اولپنڈی25جولائی(اے پی پی( راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں گزشتہ روز سے جاری بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر کے نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے شہر میں جاری صفائی وانسداد ڈینگی آگاہی اور آنیوالی عیدالاضحی پر آلائشوں کی صفائی سے متعلق آگاہی مہم میں چائنہ اور گلف شاپنگ سینٹرز میں دکانداروں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی سے بچاءو کے حفاظتی اقدامات اور عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات پر مشتمل پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بروقت حکمت عملی کی بدولت شہر میں کہیں بھی نکاسی آب کا مسئلہ سامنے نہیں آیا ،جہاں چھوٹی موٹی شکایات سامنے آئیں ،وہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے فوری طور پر کارروائی کرکے شکایت کو دور کردیا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے اس آپریشن کی خود نگرانی کی ،اوربارش میں شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو کامیاب بنائیں ،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،آپکے تعاون سے ہی ہم صاف ستھرا راولپنڈی کا ہدف حا صل کر پائینگے،ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر صفائی یقینی بنا رہے ہیں لیکن اگر شہری تعاون نہ کریں تو ہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوڑا کرکٹ ،تعمیراتی ملبہ نالے ،نالیوں میں نہ پھینکیں ،شہریوں نے موسلا دھار بارش میں بھی صفائی کے فراءض سرانجام دینے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے شاپنگ سنٹرز میں دکانداروں اور خریداروں کو اپنے گھروں ،بازاروں میں صفائی یقینی بنا نے ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا عید الاضحی پر آلائشیں کھلے عام نہ پھینکیں ،ویسٹ بیگز میں ڈال سینیٹری ورکرز کے حوالے کر دیں ، تاجر حضرات نے شہر میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی کو یقینی بنائینگے،انسداد ڈینگی کی ہدایات پر عمل کرینگے ۔

پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ
پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ
راولپنڈی25جولائی (اے پی پی) وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا ہے یونیورسٹی کا بنیادی مقصد نہ صرف طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے بلکہ سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ خطہ پوٹھوہارکی ضروریات ومسائل کو بھی حل کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی میں آئے ہوئے پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد سے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد بتائے اورکونسل کا پاکستان میں انجیئنرنگ کے شعبے میں خصوصی کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایگریکلچر انجیئنرنگ کے شعبے کا نصاب اس بات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے مستقبل میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے اور کہا کہ اس فیکلٹی میں طلباء کو اپنے بہتر مستقبل بنانے کےلئے سپیشلائزیشن کےلئے وسیع ایریا دیا گیا ہے اور ان کو نہ صرف تعلیم دی جائے گی بلکہ ان کو عملی تربیت بھی دی جائے گی تا کہ ملک کو درپیش مسائل کا کامیابی سے تدارک کر سکیں ۔ اس سے موقع پر ڈاکٹر عمیر اور ڈاکٹر طاہر اقبال نے وفد کا استقبال کیا اور بریفننگ دی ۔ وفد نے یونیورسٹی میں شعبے کے کلاس روم، لیبارٹریز، لائبریری کا دورہ کیا اور طلباء کے ساتھ بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی کی جانب سے انفراسٹکچر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وفد نے بارانی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے تعلیم وتحقیق کےلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ کونسل اس حوالے سے بارانی یونیورسٹی کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔









