Baaghi TV

Tag: baaghi

  • صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    لاہور ۔ 25 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں ۔ آلو نیا کچہ چھلکا 22سے23 روپے فی کلو، پیاز38سے40 روپے اور ٹماٹر42 سے44 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح ادرک چائنہ235 سے 242 روپے، پالک14 سے15، بینگن40سے42 ، بھنڈی توری42سے44،کریلہ51سے53، گھیا کدو57 سے60، مٹر110 سے115، اروی59سے 62 ، شملہ مرچ77 سے80، پھول گوبھی58 سے 61، بند گوبھی46 سے48، شلجم30 سے32 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی ۔

  • موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    لاہور ۔ 25 جولائی(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور ، پنجاب سٹیڈیم ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور ایل سی سی گراءونڈ سمیت لاہور میں مختلف گراءونڈز کو جانے والی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ گراءونڈز بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ناقابل استعمال ہوگئے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم ، پنجاب سپورٹس بورڈ ، فیفا ہاءوس جانے والے ملازمین کو بھی دفاتر جانے کے لئے دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ شدید بارش سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی ۔ موسلا دھار بارش سے صوبائی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

  • انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن  کا تقریب سے خطاب

    انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن کا تقریب سے خطاب

    سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی)صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ زور حقوق العباد پر دیا ہے، بلاشبہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن نے انجمن تاجران کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈز تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بھی بلا شبہ عظیم ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آج کی یہ تقریب ایسے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے جو گمنام طور پر رہتے ہوئے انسانیت کی فلاح کیلئے بغیر لالچ کے کام کرتے ہیں مجھے فخر ہے کہ آج کی اس تقریب میں ایسے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو انسانیت کی خدمت کو شعار بناکر چل رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ مختلف این جی اوز جو ضلع بھر میں کام کررہی ہیں ان کے کام کو مد نظر رکھتے ہوئیاس طرح کی تقریبات کا انعقاد ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیگا۔شفیق الرحمن نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف مایوس لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑے گی بلکہ عوام کو بھی حوصلہ ہوگا کہ ہمارے لئے کام کرنیوالے لوگ موجود ہیں۔

  • سماجی شعبہ میں مخیر حضرات کا آگے آنا ضروری ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    سماجی شعبہ میں مخیر حضرات کا آگے آنا ضروری ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی) سماجی شعبہ میں مخیر حضرات کا آنا اتنا ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کیلئے ہوا اور پانی کا ہونا از حد ضروری ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں درد دل رکھنے والے لوگ تو بہت ہیں مگر عملی طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہت کم لوگ آتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل فخر لوگ ہیں جب تک لوگ صحیح معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا تن، من دھن نہیں لگائیں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ ہم نے ہر کام حکومت کے سپرد کررکھا ہے اگر ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کام خود کرلیں تو نہ صرف حکومت پر دباؤ کم ہوگا بلکہ آدھے سے زیادہ مسائل از خود حل ہوجائینگے ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر اور اچھے لوگوں کو آگے لایا جائے۔

  • نئے برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا تعلق سرگودہا سے ہے تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے

    نئے برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا تعلق سرگودہا سے ہے تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ مرینا کا سرگودھا سے تعلق نکلا ہے. مرینا کی والدہ دیپ سنگھ یہیں کی تھیں. چار سال پہلے بورس جانسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی بیوی کی فرمائش ہے کہ کبھی سرگودھا کا چکر لگائیں.
    لیکن افسوس 25 سال کے ساتھ کے بعد چند ماہ پہلے ان میں علیحدگی ہوگئی ہے. مرینا اور بورس بچپن کے دوست تھے، وہ بورس کی ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت سے تنگ تھی. اب طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے.ان کے چار بچے ہیں.بورس کی اس سے پچھلی شادی چھ سال چلی تھی. مرینا بیرسٹر ، مصنفہ اور کالم نگار ہے.

  • سرگودھا، ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

    سرگودھا، ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

    سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی)سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کی صبح چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی رات شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا۔تاہم جمعرات کی صبح گردونواح میں ہونے والی بارش سے سرگودھا میں صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواء نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔

  • سرگودھا، ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

    سرگودھا، ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

    سرگودھا۔25جولائی(اے پی پی) حکومت پنجاب نے تمام ضلعی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں پر چھاپے ماریں اور جو دکاندار مہنگی ادویات فروخت کررہے ہیں ان کی دکانیں سیل کردی جائیں اور انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض ڈسٹری بیوٹرز اور کمپنیوں کے علاوہ دکانداروں نے از خود ادویات کی قیمتوں میں اضافے کئے ہیں جس سے عوام کو ادویات کی خریداری میں مشکل ہے۔ ایسے دکانداروں، ڈسٹری بیوٹرز اور کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر از خود ادویات میں اضافہ کرکے عوام کیلئے مشکلات کا موجب بن رہے ہیں۔

  • مقررہ نر خوں پر کھا د کی فراہمی، ٹا سک فورس کو فعا ل کیا جا ر ہا ہے، ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا

    مقررہ نر خوں پر کھا د کی فراہمی، ٹا سک فورس کو فعا ل کیا جا ر ہا ہے، ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا

    سرگودہا۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا ڈویثرن رمضا ن خا ن نیا ز ی نے صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ زمینداروں کو حکو مت کی جانب سے مقررہ نرخوں پر کھاد فراہم کر نے کیلئے ٹاسک فورس ٹیموں کو مز ید فعا ل کیا جا ر ہا ہے کھاد ڈیلروں کی سخت مانیٹرنگ کی جا ر ہی ہے جو ڈیلر زمینداروں سے کھاد زا ئد نرخ میں فروخت کرتا ہوا پا یا جا ر ہا ہے اسے بھاری جرمانے کیے جا ر ہے ہیں ٹاسک فورس ٹیمیں کھاد کی مصنوعی قلت اور 2نمبرکھاد فروخت کر نے وا لو ں کے خلا ف بھی سخت کا روا ئی کر ر ہی ہے موجود ہ حکو مت زراعت پیشہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کر ر ہی ہے مقرر ہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدا ما ت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

  • مسلم لیگ (ن) 6 اگست کو سرگودہا میں بڑا پاور شو کرے گی

    مسلم لیگ (ن) 6 اگست کو سرگودہا میں بڑا پاور شو کرے گی

    سرگودہا(باغی ٹی وی )مسلم لیگ (ن) سرگودہا میں 6 اگست کو بڑا پاور شو کرے گی اعلانیہ جاری کر دیا گیا اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ضلع بھر سے قافلے کی صورت میں کارکنان شرکت کریں گے سیکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں مسلم لیگی رہنماؤں نے واضح حکمت عملی ترتیب دے لی ہے اس جلسے کی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری شاہنواز رانجھا کریں گے تنظیمی عہدیدران کو اہداف دے دیے گئے ہیں جبکہ مریم نواز اس جلسے سے خطاب کریں گی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کینا پے کہ موجودہ حکومت ایک سا ل پورا ہونے کے بعد بھی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پہلے نوے دن پھر سو دن اور اب ایک سال مکمل ہو گیا ہے مگر حالات بد سے بد تر ہو گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ غریب کی آواز بنا جائے اور اس نا اہل حکومت کے خلاف آواز بلند کی جائے

  • سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    سیشن کورٹ کی جونئیر کلرک کی قبر کشائی کر دی گئی

    ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایکسیڈنٹ حادثہ معاملہ فروکہ کی رہائشی 25 سالہ شبانہ نصیر کی گزشتہ روز قبر کشائی کر دی گئی۔ سول جج سرگودہا کی عدالت میں چند روز قبل سرگودہا لاہور روڈ پر ایکسیڈنٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی شابانہ نصیر کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی کہ میری بہن کو اس کے شوہر پرویز نے قتل کیا جس عدالت نے قتل کا پتہ لگانے کے لئے قبر کشائی کا حکم دیا۔ سول جج سرگودہاحسنات اسلم گوندل صاحب نے اپنی نگرانی میں سینئر ڈاکٹر کی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی سخت سیکورٹی میں قبر کشائی کے بعد باڈی کے مختلف حصوں کو فرانزک رپورٹ کے لیئے بھیجوا دیاتاکہ پتہ چل سکے کے قتل کیا گیا ہے یا روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔جاں بحق ہونے والی 25 سالہ شبانہ نصیر سیشن کورٹ سرگودہا میں بطور جونیئر کلرک کام کرتی تھی۔ لواحقین کی درخواست پر پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن مصروف تفتیش ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر پرویز اپنی بیوی شبانہ نصیر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ شک کی بناء پر کاوائی کی گئی۔ پولیس سٹیلائٹ ٹاون سرگودہا کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل ثابت ہونے پر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔