Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • نیب کے کن شعبہ جات کو مزید فعال کیا جا رہا ہے،چئیرمین نیب نے بتا دیا

    نیب کے کن شعبہ جات کو مزید فعال کیا جا رہا ہے،چئیرمین نیب نے بتا دیا

    اسلام آباد: :قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبلیٹی،ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشنزنیب جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں نیب کی مجموعی کاردکردگی کا جائزہ لیا گیاور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    چیئر مین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن اور پراسیکیوشن کے شعبوں کو مز ید فعال بنایا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو 2019 میں53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 2018 میں نیب کو 48 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں

    جن میں سے 41 ہزار 414 کو نمٹایا گیا۔ شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے۔ نیب نے 2019 کے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا جبکہ نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے جو کہ دنیا میں وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات میں شاندار کامیابی ہے

    اجلا س کے دوران ملک بھر کی مختلف فاضل احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوٹر ڈویژنزنیب کے مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے۔ اس کے علاوہ شکایات کی تصدیق، انکوائریوں، اور انوسٹی گیشنز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ نیب کے انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کیلئے مختلف شارٹ کورسزماہر اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز تجربہ کار اور سینئر سپروائزی افسران کی اجتماعی دانش سے استفادہ کرتے ہوئے منطقی انجام تک ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔چئیرمین نیب کی ہدایت پر نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کی موثر نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تا کہ نیب کے علاقائی بیوروز کی کا رکردگی کے مسلسل جائزہ کے نتیجے میں مناسب قانونی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1230بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی پیروی کے لئے انوسٹی گیشن آفیسرز،پراسیکیوٹرز متعلقہ ڈی جیز کو زیر نگرانی اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنائیں اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم بر آمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروانے میں اپنا قومی فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے جہاں سراہا ہے وہاں نیب کو مبینہ بد عنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب افسران کسی پراپیگنڈہ، پریشراوردھمکی کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔اس لئے نیب میں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کسی کوتاہی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی سہولت ہے۔ 2019میں 50 مقدمات میں اس لیبارٹری میں 15 ہزار 747 سوالیہ دستاویزات، 300 انگوٹھوں کے نشانات سمیت 74 ڈیجیٹل ڈیوائسز (لیب ٹاپس، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک وغیرہ) کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے جس نے چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کے تناظر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

    اس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ کے پیش نظر بدعنوانی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے نیب کے ریجنل بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال کریں، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن نمٹائیں تاکہ بد عنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے-

  • عمران خان نے شہباز شریف پر کیسے شب خون مارا،عظمی بخاری نے بتا دیا

    عمران خان نے شہباز شریف پر کیسے شب خون مارا،عظمی بخاری نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر شب خون مارا۔ڈھائی سالوں میں بزدار حکومت اپنے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں چھ سے زائد ترامیم کر چکی ہیں۔

    ایکٹ نہ ہوا عمران خان کی تقریریں ہو گیئیں،جو ایک تماشہ ہیں۔عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔مصالحتی کونسلز کے قیام کا ایک فلاپ ڈرامہ ہے۔مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر بلدیاتی الیکشن کرائے۔عمران اور بزدار نے قبل از وقت لوکل گورنمنٹ ختم کرکے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا خوشحال پنجاب آج گندم مافیا اور چینی مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔پنجاب کابینہ کی ہر میٹنگ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مزید تکلیف پہنچانے کی سازشیں تیار ہوتی ہیں۔آج بھی پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن ہی زیر بحث رہی ہیں۔

    آج پھر پنجاب کابینہ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پر دباؤ بڑھانے کے منصوبے تیار ہوئے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اب عثمان بزدار کے ذاتی ملازم بن چکے ہیں۔فیس گوہر اپنا قبلہ درست کرلیں یہ لوگ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہنے والے۔آپ اپنے آنے والے مستقبل کی فکر کریں عثمان بزدار کے دباؤ سے باہر نکلیں۔ورنہ نفیس گوہر باقی عمر عدالتوں میں ذلیل ہوتے رہے گے،اور آج کا غفار ڈوگر کا فیصلہ شرم دلانے کیلیے کافی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوگااور کونسے امور زیر بحث آئیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوگااور کونسے امور زیر بحث آئیں گے

    ‏وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

    ‏اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی

    وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر رکھا جا رہا ہے جس میں کرونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اس میں معیشت سمیت تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

    یاد رہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیر اعظم پاکستان نے تمام تر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگاتے ہوئے سیاسی اکٹھ پر پابندی لگا دی ہے اور شادی کی تقریبات کو گھروں میں کرنے کی بجائے شادی ہالز میں 300 تک افراد کیساتھ تقریب کی ہدایات جاری کی ہیں

  • صدر مملکت عارف علوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت عارف علوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات ،گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی وحکومتی اور دیگر امور پر بات چیت،صدر مملکت نے بلوچستان ‘فاٹا اور گلگت کے طلباء کیلئے گور نر کے سکالر شپ پروگرام کو سراہا

    صدر ڈاکٹر علوی نے کہا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی گلگت میں تحر یک انصاف کی کامیاب کی مبارکباد ،پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔
    ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو ناکا م بنایا جائیگا ۔ملک دشمنوں کیخلاف پورے ملک میں اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر عارف علوی
    انتشار اورفساد کے اپوزیشن کے بیانہ کو عوام نے گلگت میں مسترد کر دیا ۔

    22کروڑ پاکستانی حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں
    مخالفین کو گلگت کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نا چاہیے۔یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔بلوچستان ‘فاٹا اور گلگت کے طلباء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

  • کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کل پی ایس ایل کے فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ کراچي کنگز کےکپتان عماد وسيم کا کہنا ہے کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے جبکہ لاہور قلندر کے کپتان سہيل اختر کا کہنا ہے کہ ہم اپنےمداحوں کو پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی صورت میں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

    نيشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گي دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

    کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث آٹھ ماہ تک تعطل کے شکارپاکستان سپرلیگ کے دونوں کپتانوں نے ایونٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کوالیفائر میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی تاہم میچ کا اختتام بہتر نہ کرسکے، اسکواڈ میں تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ہم فائنل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے، ہم یہ ٹرافی جیت کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ پر فائنل کا کوئی اضافی دباؤ نہیں، ہمارے لیے یہ بالکل ایک نئے میچ کی طرح ہے، کوشش کریں گے کہ یہاں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم پانچ سال سے اس دن کے لیے محنت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور قلندرز کی کارکردگی میں ایک تسلسل ہے، ہم فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کریں گے۔

    سہیل اختر نے کہا کہ ہمارے فینز نے مسلسل پانچ سال ہمیں اسپورٹ کیا اب ہم پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اٹھا کر انہیں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ابھي تک کھيلے گئے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جس ميں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔ تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوورز پر جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جس ميں لاہور کے ميچ ميں لاہور قلندرزاور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • حکومت اپوزیشن کے ساتھ کیا کر رہی ہے،خواجہ سعد رفیق نے بتا دیا

    حکومت اپوزیشن کے ساتھ کیا کر رہی ہے،خواجہ سعد رفیق نے بتا دیا

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ہمارے آٹھ لوگوں کو توڑا گیا وزیر اعظم بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے،وزیر اعظم صاحب تو لاڈلے ہیں کہیں بھی جاسکتے ہیں،ہم نے بڑی مخالف حکومتیں دیکھی مارشل لاء بھی دیکھے،عمران خان کی حکومت سب سے آگے نکل گئی ہے،اب اینٹی کرپشن کی جانب سے کالز آنے لگ گئی ہیں، اینٹی کرپش کو بھی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، یہ پی ڈی ایم تحریک ہی ہے جو آہستہ آہستہ تیز ہورہی ہے، عمران خان نے جو کیا ہے اب وہ ان کے سامنے آرہا ہے
    پنجاب میں انتخابی عمل میں لوپ ہول ختم کرنے کی ضرورت ہے،لاہور کا جلسہ بھرپور ہوگا تمام قیادت اس پر بات کرے گی،رانا مقبول، سمیع اللہ خان ، خواجہ عمران نذیر اس پر کام کررہے ہیں
    ہمارے جلسوں کو روکا نہ جائے اس سے سیاسی کڑواہٹ مزید بڑھ جائے گی

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےاہم ادارے کی نمائندگی مسترد کر دی،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےاہم ادارے کی نمائندگی مسترد کر دی،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےاسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نمائندگی مسترد کر دی، بیوہ کو منافع کے ساتھ انشورنس رقم دینے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہاسٹیٹ لائف کے خلاف وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا جائے

    صدر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کے بیماری چھپانے کی بنیاد پر انشورنس رقم نہ دینے کے عذر کو مسترد کردیا۔ وفاقی محتسب نے انشورنس کمپنی کو شوہر کی وفات پر بیوہ کو انشورنس کلیم کی معقول رقم دینے کا فیصلہ دیا تھا۔انشورنس کمپنی نے معمولی بنیادوں پر بیوہ کو رقم دینے سے انکار کیا،پالیسی دیتے وقت بیماری کی چھان بین کرنے کی ذمے داری انشورنس کمپنی پر لاگو ہوتی ہے،
    انشورنس کمپنی تصفیے کی تاریخ تک منافع کے ساتھ بیوہ کو رقم کی ادائیگی کرے،

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا

    ‏حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر سستا ہوا، پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی

    ‎ ‏ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے فی لٹر سستا ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے،‎‏لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر پر برقرار، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

  • تحریک لبیک کا مارچ جاری۔خادم رضوی کہاں ہیں؟ خبر آ گئی

    تحریک لبیک کا مارچ جاری۔خادم رضوی کہاں ہیں؟ خبر آ گئی

    تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے فیض آباد پہنچ چکے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ لے کر تحریک لبیک کے سربراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں ۔علامہ خادم رضوی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ مارچ میں ہی موجود ہیں

    ‏ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی ریلی‏ رواں دواں،ریلی کے شرکا کواسلام آبادمیں داخل ہونےسےروکنے کیلیےپولیس کی طرف سے بھاری شیلنگ‏ کی گئی ،ریلی کےشرکا کی فیض آبادسے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش جاری ہے ریلی کےشرکا اور پولیس اہلکار زخمی زخمی ہو گئے ,صحافیوں کوریلی شرکااور پولیس کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ,صحافیوں کی پولیس اہلکاروں اور ریلی کے شرکا سے جھڑپیں جاری ہیں

  • فرانسیسی سفیر کی بے دخلی تک تحریک لبیک کا دھرنا متوقع

    فرانسیسی سفیر کی بے دخلی تک تحریک لبیک کا دھرنا متوقع

    تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مارچ کے شرکاء فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر پہنچ گئے۔۔۔
    علامہ خادم حسین رضوی مارچ کی قیادت کررہے ہیں،، مارچ کے شرکاء فرانسیسی سفیر کی ملک بدری تک فیض آباد میں متوقع طور پر دھرنا دیں گے۔۔۔

    ‏ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی ریلی‏ رواں دواں،ریلی کے شرکا کواسلام آبادمیں داخل ہونےسےروکنے کیلیےپولیس کی طرف سے بھاری شیلنگ‏ کی گئی ،ریلی کےشرکا کی فیض آبادسے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش جاری ہے ریلی کےشرکا اور پولیس اہلکار زخمی زخمی ہو گئے ,صحافیوں کوریلی شرکااور پولیس کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ,صحافیوں کی پولیس اہلکاروں اور ریلی کے شرکا سے جھڑپیں جاری ہیں