Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

    ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ

    ڈیفنس پولیس کا رات گئے قیوم آباد سیکٹر اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ ،کارروائی کے دوران بدکاری میں میں ملوث دو مرد اور چھ خواتین کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزمان میں (1)محمد ندیم ولد صادق (2) منور ولد عبدالشکور (3) عاشی عرف انمول زوجہ نورمحمد (4) تانیہ عرف مہوش زوجہ محمد عارف (5) کرن عرف پنکی دختر منظور احمد (6) صبا عرف کومل دختر مراد علی (7) کوثر سونیا دختر خالد (8) کائنات عرف خوشی دختر ظفر شامل ہیں

    پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل فونز نقد رقم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر 810/2020 بجرم دفعہ 34/A/B- 371 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

  • قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    قائدآباد سے بین الصوبائی منشیات گروہ میں شامل باپ بیٹا گرفتار۔

    گرفتار ملزمان کا گروہ شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے۔پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آدھا ہیروئن، دو کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس اور آئس برآمد۔

    ملزمان سے برآمد منشیات کی قیمت لاکھوں میں ہے۔
    گرفتار ملزمان دوسرے صوبے سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر شہر میں سپلائی کرتے تھے۔دونوں ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان حبیب الرحمان عرف چاچا اور فضل خالق ولد حبیب الرحمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے اہم وفد کی ملاقات

    گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے اہم وفد کی ملاقات

    ‏ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی ملاقات،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے نعیم اللہ خان کی قیادت میں ملاقات کی

    ‎‏اسماعیلی ریجنل کونسل نے چیئرمین پاکستام پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی آپ کی گلگت بلتستان آمد پر آپ کا خیر مقدم کرتی ہے، ا
    پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی بہت خدمت کی ہے جس کو بھلایا نہیں جا سکتا،
    آپ نے جس انداز میں دنیا بھر میں گلگت بلتستان کو متعارف کرایا ہے اسماعیل کمیونٹی آپ کی ممنون ہے،

    ‏چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی جانب سے پی پی پی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،

  • لاہور قلندرز  نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی  بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

    ہفتے کی رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171رنز کا مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی تین بلے باز محض 33 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان6، تمیم اقبال 18 اور کپتان سہیل اختر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا تاہم کوئی دوسرا بیٹسمین ان کی ہمت بندھانے کے لیے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے ان کے ساتھ بالترتیب 55 اور 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے باز 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    16 اوورز میں 130 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر ڈیوڈ ویزے نے میدان میں قدم رکھا تو کریز پر موجود تجربہ کار محمد حفیظ کا حوصلہ بڑھا اور انہوں نے رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری 3 اوورز میں 36 رنز ردکار تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 18ویں اور 19ویں اوور میں بالترتریب 16 اور 20 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈیوڈ ویزے نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی۔ وہ 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تونوجوان بیٹسمین حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے ایک کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جس کے بعد پشاور زلمی کے متعدد بلے بازوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ کوئی لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شعیب ملک 39، فاف ڈوپلیسی 31، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، محمد عمران 8 اور کارلوس بریتھ ویٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان کا رخ کرنے والے ہارڈس ویلجوئن نے اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف کو 2 چوکے اور 2 چھکے جڑھ کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 170 تک پہنچادیا۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے16 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ثاقب محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈویزے اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میچ میں شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی،وزیر اعلی سندھ کی بریفنگ

    سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی،وزیر اعلی سندھ کی بریفنگ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13320 نمونوں کی جانچ کی گئی ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید865 نئے کیسز سامنے آئے ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے16 مریض انتقال کرگئے ؛

    کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2738 ہوگئی ہے ؛ اب تک1797478 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ؛ اب تک154738 کیسز سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید335 مریض صحت ہو چکے ہیں؛ اب تک142417مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ؛ اس وقت9583 مریض زیر علاج ہیں ؛ 9113 گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور463 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ؛ و366مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ؛ 865 نئے کیسز میں سے666 کا تعلق کراچی سے ہے؛ ضلع شرقی 259،ضلع جنوبی 192، ضلع وسطی 93، کورنگی 57،ملیر 37 اور ضلع غربی سے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے؛ حیدرآباد 77،جامشورو 20، شہید بے نظیر آباد16، بدین 12،سکھر 9، سانگھڑ 6، لاڑکانہ 4، نوشہروفیروز 4،عمرکوٹ4، ٹھٹھہ 3، دادو 3،خیرپور 2، گھوٹکی 2،سجاول 2، جیکب آباد اور کشمورسے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ؛

  • لبیک یا رسول اللہ ریلی و دھرنا،ٹریفک پولیس اسلام آباد نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    لبیک یا رسول اللہ ریلی و دھرنا،ٹریفک پولیس اسلام آباد نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    اسلام آباد میں لبیک یارسول الله ریلی کے دهرنے کی وجه سے تمام بین الصوبائی ٹریفک کا دباؤ ایکسپریس وے اور کشمیر هائ وے پر هے جس کی وجه سے مختلف مقامات سے روڈز کو بند کیا گیا هے, ٹریفک کے بهاؤ کو رواں دواں رکهنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات،،،

    شہریوں سے اپیل هے که ٹریفک پلان کے مطابق روڈ استعمال کریں اور اسلام آباد کی طرف غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،لاهور سے آنے والی هیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راسته اختیار کریں،،پشاور سے آنے والی هیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے پر ڈال دی جائے گی،،،

    کلثوم پلازه جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هیں،،،شهری ناظم الدین اور مارگله روڈ استعمال کریں،،،جیو چوک سے بجانب پولی کلینک چوک فضل حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،شهری لقمان حکیم روڈ استعمال کریں،،،

    فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے حس کی تفصیل درج ﺫیل هے،،،
    راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،،راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لهتراڑ روڈ کهنه اور ایکسپریس هائ وے استعمال کریں،،زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،،شهری کشمیر هائ وے ناینتھ ایونیو اور آئ جے پی روڈ استعمال کریں،،کهنه پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس هائ وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،،کرال سے اسلام آباد آنے والے شهری کهنه پل سے لهتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں،،،

    ناینتھ ایونیو آئ جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،،شهری آئ جے پی روڈ سے براسته گوهر شهید چوک،گندم گودام چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر هائ وے استعمال کریں،اسی طرح آئ جےپی روڈ سے براسته ناینتھ ایونیو کشمیر هائ وے استعمال کریں،راولپنڈی سے براسته مری روڈ اسلام آباد آنے والے شهری مری روڈ سے براسته سٹیڈیم روڈ ناینتھ ایونیو استعمال کریں یا براسته کرال کهنه پل،لهتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ راول ڈیم چوک استعمال کریں،،،

    ڈھوکڑی سهروردی سرینا چوک بجان فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،،،ریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براسته ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگله روڈ استعمال کر سکتے هیں،،،

    مزید معلومات کے لیے شهری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی هیلپ لائن 1915 اور 0519261992 پر رابطه کر سکتے هیں

  • پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    (پی ایس ایل) پاکستان سپر لیگ فائیو کے کوالیفائر ون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    واضح رہے مارچ میں پی ایس ایل 5کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار ہیں۔

    میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،۔ ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بناسکی اور کراچی کنگز میچ 4 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گیا

    سپر اوور سے پہلے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان عماد وسیم 27 جب کہ ہیلز نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 3 جب کہ محمد الیاس، عمران طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • نرسنگ کے نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل کیا جائے: سربراہ جنرل ہسپتال

    نرسنگ کے نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل کیا جائے: سربراہ جنرل ہسپتال

    لوگوں کو امراض قلب، نابینا پن،بلڈ پریشر،فالج اور اعضاء کی قطع برید سے بچنے کیلئے طرز زندگی بدلنا ہوگا 
     تفصیلات کے مطابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ پاکستان میں نرسنگ کے نصاب میں ذیابیطس کے مضمون کو شامل کیا جائے۔ اگر نرسز کو مکمل طور پر میڈیکل ایجوکیشن سے آراستہ کیا جائے تو شوگر کے مرض پر قابوپانے کیلئے ان کی خدمات موثر ترین ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنی سفارشات میں نرسوں کے کردار کی افادیت اجاگر کرتے ہوئے2020عالمی یوم ذیابیطس کا تھیم "ذیابیطس اور نرسز کی خدمات "قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں سپیشلائزیشن ضرورت بن چکی ہے اور ہمیں ذیابیطس کے مرض پر قابو پانے کیلئے بھی اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ ڈاکٹرز اور نرسز اس بیماری کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ علم اور تجربہ رکھتے ہوں۔

    پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کی وجہ سے بے شمار امراض لاحق ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو امراض قلب، نابینا پن،بلڈ پریشر،فالج اور اعضاء کی قطع برید سے بچنے کیلئے طرز زندگی بدلنا ہوگا جس کے لئے متوازن غذاء،باقاعدگی کے ساتھ سیر، ورزش اور جسمانی محنت شوگر کی بیماری کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ اسی طرح موٹاپے اور دیگر خاندانی امراض کی منتقلی پر بھی نگاہ رکھنی ہو گی جس کے لئے باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ بھی ضروری امر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہناتھا کہ جدید آسائشوں میں کمپیوٹر، موبائل فون اور دیگر اشیاء کی شکل میں راحت اور آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہمیں پیچیدہ بیماریوں کا تحفہ دیا ہے،لوگوں نے پیدل چلنا چھوڑ دیا ہے اور فاسٹ فوڈ اس معاملے پر دوہرا نقصان کر رہی ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ذیابیطس کا مستند معالج سے علاج کروائیں،اپنی دیکھ بھال کریں،خون میں شوگر کی مقدار نہ بڑھنے دیں، مناسب نیند لیں، پیٹ کی چربی کم کریں اور لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔
     

     

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اہم پارلیمانی رہنماؤں کی تعزیت

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اہم پارلیمانی رہنماؤں کی تعزیت

    چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا یے۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تعزیت کے لئے سینیٹر سراج الحق کو فون بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ ا للہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    ڈپٹی چئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے بھی جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا یے۔

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ تھوڑی دیر قبل قضائے الہیٰ سے وفات پا گئی ہیں ۔ جس پہ سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

  • پاکستان ریلوے نے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے 19 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوےکی مرحلہ وار بحالی کا آغاز کررہاہے۔افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد ہونگےابتدائی طور پر کے سی آر کو پپری سے براستہ لانڈھی، اورنگی تک چلایا جائیگا۔دن میں 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیگی۔

    اوقات صبح 7 اور 10 بجے اور دوپہر میں 1 اور 4 بجے ہونگے۔مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔کے سی آر کے لئے ابتدائی طور پر دس سپیشل کوچز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیار کی گئی ہیں۔پاکستان ریلوے نے فروری سے نومبر تک بہت تیز رفتاری سے کے سی آر کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

    کے سی آر بحالی منصوبے کے بارے میں اہم معلومات درج ذیل ہیں سپریم کورٹ کےرواں سال فروری میں دیئے گئے احکامات کے مطابق پاکستان ریلویز کراچی شہر کے تاریخی منصوبے کے سی آر کو بحال کرنے جارہی ہے جس میں سندھ حکومت کا ایک واضح کردار اور تعاون درکار ہوگا۔ آئیئے آپ کو اس اہم منصوبے کے حوالے سے کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں۔۔
    ۔
    کے سی آر ٹریک 44 کلو میٹرز پر مبنی ہے جس میں 30 کلومیٹر لوپ لائن اور 14 کلومیٹر مین لائن شامل ہیں۔ اس میں ٹوٹل 20 اسٹیشن ہیں جن میں 15 لوپ لائن اور 5 مین لائن پر ہیں جبکہ پورے ٹریک پر 24 لیول کراسنگ یعنی پھاٹک ہیں۔
    کے سی آر منصوبے کو تین مرحلوں میں بحال کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سٹی سے لے کر اورنگی اسٹیشن تک 14 کلومیٹر، دوسرے مرحلے میں اورنگی اسٹیشن سے گیلانی اسٹیشن تک 7 کلو میٹر جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں گیلانی اسٹیشن سے ڈرگ کالونی تک 9 کلممیٹر کا ٹریک مکمل بحال ہوگا۔ ۔

    پہلے مرحلے یعنی کراچی سٹی سے اورنگی تک ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اب تک 12 کلومیٹر یعنی کراچی سٹی سے منگھو پیر تک ٹریک مکمل بحال ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں بحال ہونے والے 9 اسٹیشنز اور پلیٹ فارم اور 15 لیول کراسنگ کی مرمت کے لیئے 15.25 کروڑ روپے جبکے الیکٹریکل سگنل اور ٹیلیکمیونیکشن کے لیئے 5 کروڑ روپے کے ٹینڈر رواں مالی سال کے جولائی مہینے میں جاری کیئے جاچکے ہیں۔
    اس وقت 10 لوکوموٹو اور 40 کوچز کے سے آر منصوبے کے لیئے کیئرج فکٹری اسلام آباد کے حوالے کی جاچکی ہیں جن کی مرمت اور تزین و آرائش کا کام بہتر طریقے سے جاری ہے۔ ابتدائی طور پر 10 کوچز تیار کرلی گئی ہیں۔ پرانے کے سی آر نظام کو بحال کرنے کے لیئے 1850 ملین رپیوں کی لاگت آئیگی جس میں یومیہ 32 ٹرینیں 16,000 مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائیں گی۔ پہلی سے آخری منزل تک کا فاصلہ صرف آدھے گھنٹے میں طہ ہوگا۔ ۔پاکستان ریلویز کے سے آر منصوبے کی بحالی کے بعد دوسرے مرحلے میں اس کی اپ گریڈیشن کریگی جس کے لیئے 8705 ملین روپے درکار ہونگے۔ اپ گریڈیشن کے بعد ٹرینوں کی تعداد 32 سے بڑھ کر 48، مسافروں کی گنجائش 16000 سے بڑھ کر 24000 جبکہ مکمل سفر کا دورانیہ 30 منٹ سے کم ہو کر 19 منٹ رہ جائیگا۔۔تیسرے مرحلے میں اس منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر جدید اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کا درجہ دیا جائیگا۔اس کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائیزی کے لئے پاکستان ریلوے نے اشتہار جاری کر دیا ہے۔کراچی سرکلر ریلوے کو جدید اربن ٹرانسپورٹ بنانے اور مکمل بحال کرنے میں تقریباً دو سال کا عرصہ درکار ہوگا۔