Baaghi TV

Tag: Baaghitvbhera خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا

  • اسلام آباد: تشدد کیس میں خاتون کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت

    اسلام آباد: تشدد کیس میں خاتون کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت

    اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ ویسٹ میں اینکر پرسن جمیل فاروقی پر مبینہ تشدد اور غیر قانونی حراست کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد خاتون کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق طارق مسعود و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی بیٹی عائشہ مسرت کو اس کے شوہر محمد جمیل الدین نے شادی کے بعد گھر میں غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے اور اسے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ خاتون کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔عدالت نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 اپریل کو بیلف مقرر کیا اور تھانہ گولڑہ شریف کو ہدایت دی کہ خواتین پولیس کی مدد سے خاتون کو 16 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عائشہ مسرت کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر مسلسل ظلم و زیادتی اور والدین سے نہ ملنے دینے کا الزام عائد کیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ بالغ ہے اور اپنی مرضی سے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔عدالت نے خاتون کے بیان کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ چونکہ وہ بالغ ہے اور اپنی آزاد مرضی سے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، لہٰذا اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ عدالت نے کیس نمٹا کر فائل ریکارڈ روم منتقل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

  • *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس*  *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی

    *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس* *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی

    *سب انسپکٹرز کی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس*

    *اجلاس میں 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی*

    *لاہور کے 25 سب انسپکٹرز کی ترقی انسپکٹر بن گئے دیگر اضلاع کے سب انسپکٹرز کی بھی ترقیاں*

    لاہوریکم اپریل-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، بی اے ناصرنے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ I-، اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ II-، مقصود الحسن اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، سید خرم علی موجود تھے۔ دوران اجلاس صوبے بھر میں خدمات سر انجام دینے والے 853سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے جن میں سے سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورسے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، بہاولپور کے 11، ڈی جی خان کے 2، فیصل آباد 5، گوجرانوالہ 16، ملتان 19، راولپنڈی 13، ساہیوال 7، سرگودھا 14اور شیخوپورہ کے 11سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

  • خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی  جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا

    خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا

    بریکنگ نیوز
    خونی پل پر ایک اور حادثہ منڈی بہاوالدین کا رہائشی جاوید اقبال سکنہ جوہد منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد جارہا تھا چکیاں پھلرون خونی پل پر حادثہ کار نہر میں گرگئ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر شہادت نے ریسکیو کرکے پھلروان ہسپتال منتقل کردیاواضح رہے ہے 10 دن پہلے اس خونی پل پر ایک کار ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے نہر میں گر نے والے زخمی شخص کی لاش 7 دن بعد ملی تھی اور اس مہینے کا یہ تیسرا ایکسیڈنٹ ہے اس خونی پل پہ ہائی پارٹمنٹ اور قانون نافد کرنے والے اداروں کی خاموشی ان کی نااہلی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے چکیا ں پھلروان کوئی دو دراز کا پسماندہ علاقہ نہیں ہے
    آئے روز حادثات اس خونی پل کا معمول بن چکے ہیں چکیاں کی عوام احتجاج کرکرکے تھک چکی ہے نہ تو سپیڈ بریکر بنائے گئے ہیں اس خونی پل پے درجنوں افراد جاں بحق سیکڑوں افراد معذور اور کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے عوام کی اعلیٰ حکام سے اس نوٹس لینے کی اپیل