Baaghi TV

Tag: celebrities

  • بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    شاہد حمید جنہوں نے ھال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ایک لیڈا کا کردار ادا کیا ہے. شاہد حمید نے مکتی باہنی کےلیڈر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہوئے تم اجننی میں ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میرے بیٹے نے مجھ سے بہت اچھے انداز میں کروا لیا. انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ اپنے بیٹے سے کہنا چاہتا تھا لیکن میرا بیٹا سننے کو تیار ہی نہیں تھا. شاہد نے کہا کہ میرا جتنا بھی اداکاری میں تجربہ تھا لیکن میں بطور ایکٹر اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کر رہا تھا اس لئے میں‌نے خاموشی اختیار کرنا زیادہ مناسب سمجھی . لیکن

    مجھے فخر ہے میرے بیٹے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور فنکاروں سے کروایا ہے. 1971 کا واقعہ یقینا ایک سانحہ تھا لیکن ہم نے فلم میں ایسی کوجئی چیز نہیں ڈالی کہ جس سے دونوں جانب سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں، بنگلہ دیشی کل بھی ہمارے بھائی تھے آج بھی ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے. یہ فلم تاریخی ضرور ہے لیکن رومینٹک لواسٹوری ہے اس کو ضرور دیکھیں. تمام کردار آپ کو بہت اچھے لگیں گے.

  • پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ میں صنفی بنیادوں پر ناانصافی ہوتی ہے ، عورت چاہے جتنی بھی اچھی اداکارہ کیوں نہ ہو لیکن اسکو معاوضہ مرد کے مقابلے میں کم ہی دیا جاتا ہے. جب ہیروئین زیادہ کامیابی ہوجائے تو اس کے ساتھی مرد اداکار ہی ان سے ان سے ان سیکیور ہوجاتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی کامیابی سے خائف ہیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ والد سے زیادہ کمایا کرتی تھیں لیکن دونوں‌نے انائوں کا مسئلہ نہیں بنایا اور مل کر گھر چلایا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے

    شوہر مجھے بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چلتی ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے ، فخر مھسوس ہوتا ہے ، میرے شوہر نک جونس مجھے لائم لائٹ میں چھوڑ کر سائیڈ پر ہوجاتے ہیںن ، وہ مجھے بھرپور موقع دیتے ہیں کہ میں اپنا کام کر سکوں انہوں نے مجھ پہ کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی. میں آج جہاں ہوں جو ہوں بہت خوش ہوں. پریانکا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو عزت دینا سیکھیں .

  • سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا کی طاقت سے بہت خوفزدہ ہوں اور میں تو کوئی بات کہنے سے بھی ڈرتا ہوں کیونکہ آپ کی کہی ہوئی ایک ہی بات کو 15 مختلف طریقوں سے ایسے سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا ہے ، آپ حیران رہ جاتے ہیں. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں. یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کی کہی ہوئی بات کو اگر تروڑ مروڑ کر پیش کیا جائیگا تو آپ کی زندگی تباہ ہو جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میری فیملی سے اختلاف ہو گا تو وہ میری فیملی کو گالیاں دے گا میری بیٹی کو گندے القابات دے گا ، میری

    ماں کو گالیاں دے گا. اسلئے بہت ضروری ہے کہ سوچ سمجھ کربات کی جائے ، سوشل میڈیا کو ہم شاید بہت اچھی طرح نہیں سمجھتے کیونکہ ہم زرا پرانے دور کے لوگ ہیں‌لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں سزا دی جائے. یاد رہے کہ سوشل میڈیا کا جب سےدور آیا ہے ہر طرف گوسپس کی ایک ہلچل مچی ہوئی ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی ایک نئی کہانی سامنے آتی ہے جو کہ یقینا بے مقصد ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ سنیل شیٹی بھی ڈرنے لگے ہیں.

  • میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    حنا الطاف اور آغا علی نے محبت کی شادی کی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں نے ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں حنا الطاف نے کہا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، بلکہ میں تو یہ کہا کرتی تھی کہ میں نے شادی نہیں کرنی اور ایک اینڈیپینڈینٹ ویمن کے طور پر زندگی بسر کرنی ہے. حنا نے کہا کہ جتنا مرضی آپ کہتے رہیں کہ آپ نے شادی نہیں کرنی لیکن جیسے ہی آپ کو ایک اچھا اور پرفیکٹ انسان مل جاتا ہے تو آپ کا دل خود بخود کہتا ہے کہ شادی کر لینی چاہیے. حنا نے مزید یہ بھی کہا کہ شادی جب ہوجاتی ہے تو

    میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا ایک نارمل بات ہوتی ہے . اس میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کہا جائے کہ فلاں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتا ہے ہمارے درمیان بھی لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے لیکن کچھ دیر کے بعد سب کچھ نارمل ہوجاتا ہے. میاں بیوی کا رشتہ ہی ایسا ہےکہ دونوں میں پیار بھی ہوتا ہے اور کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے. لڑائی جھگڑے کو نارمل لینا چاہیے. آغا علی نے کہا کہ ہم دونوں ایک زندگی بسر کررہے ہیں ، میں بہت خوش ہوں کہ حنا میری جیون ساتھی بنی .

  • میں عید پر کبھی تیار نہیں ہوئی ریشم

    میں عید پر کبھی تیار نہیں ہوئی ریشم

    اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مومن منشی کی والدہ اماں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں، ریشم اور اماں نے سب کو عید مبارک کہا. اور ساتھ ہی ریشم نے بتایا کہ میں عید پر کبھی بھی تیار نہیں ہوئی ، اس بار عید پر تیار صرف اماں کے لئے ہوئی ہوں. مجھے ان کے گھر آنا تھا تو سوچا کیوں نہ تیار ہوجائوں. ریشم نے یہ بھی بتایا کہ میرے لئے مومن منشی نے تین پیزے منگوائے ہیں. اس پر اماں بولیں کہ ریشم ایسے ہی کہہ رہی

    ہے ہم نے بہت کچھ بنایا ہوا ہے لیکن ریشم صرف پیزا کھانا چاہتی ہے. اداکارہ نے کہا کہ یہ جو پیزے آئے ہیں وہ مومن منشی کے پیسوں سے آئے ہیں ، میرا بھائی بہت اچھا کماتا ہے اور اماں بھی یوٹیوب سے بہت اچھا کما لیتی ہیں. ریشم نے کہا کہ آپ سب اپنی عید کی خوشیوں میں سب کو یاد رکھیں. ریشم کے علاوہ منیب بٹ اور امر خان نے بھی اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا اور ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی . ریشم اور منیب بٹ کی عید مبارک کی وڈیوز سوشل میڈیا پر کافی سرکولیٹ کررہی ہیں.

  • عروہ حسین اور فرحان کی ایک ساتھ تصاویردیکھ کر ساتھیوں کا خوشی کا اظہار

    عروہ حسین اور فرحان کی ایک ساتھ تصاویردیکھ کر ساتھیوں کا خوشی کا اظہار

    اداکارہ عروہ حسین نے عید کے روز اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرکے کر دیا ہے سب کو حیران ، اس حیرانی میں خوشی کا عنصر بھی نمایاں ہے. کیونکہ ایک عرصہ تک فرحان اور عروہ میں دوریاں رہیں لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں. عروہ حسین نے جب انسٹاگرام پر اپنی اور فرحان سعید کی تصاویر شئیر کیں تو جہاں‌مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں شوبز سلیبرٹیز بھی پیچھے نہ رہیں . عائشہ عمر نے تصاویر دیکھ کر دل والے ایموجی کمنٹس باکس میں‌ بھیجے، صبور علی نے

    لکھا ماشااللہ ، ماشااللہ ، غنا علی نے لکھا کہ میں آپ دونوں کے لئے خوش ہوں ، آئزہ خان نے ہارٹ والا ایموجی جبکہ کنزا ہاشمی اور زارا نور عباس نے ماشاء اللہ ماشاء اللہ لکھا. یوں عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایک بار پھر ان کے ساتھی اور مداح ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ تک چلتی رہیں لیکن دونوں نے ان خبروں پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات کی.

  • یمنی زیدی کو کوکنگ پسند ہے لیکن وہ کرتی کیوں نہیں؟‌

    یمنی زیدی کو کوکنگ پسند ہے لیکن وہ کرتی کیوں نہیں؟‌

    اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوکنگ بہت اچھی لگتی ہے ،جب وقت ملتا ہے کر لیتی ہوں. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے گھر کو صاف کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے. لیکن میرے کام کی مصروفیت کچھ اس قسم کی ہے کہ میں چاہوں بھی تو نہ کوکنگ کر سکتی ہوں نہ ہی گھر کی صفائی ستھرائی کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اداکارائوں کو سلام پیش کرتی ہوں‌ جو اداکاری کے ساتھ گھر کام کاج بھی کرتی ہیں‌. یمنہ زیدی نے کہا کہ شوٹنگ بہت مشکل کام ہے ، شوٹنگ کرنے کے بعد تو ویسے ہی انسان تھکا ہوتا ہے لیکن بہت ہمت والی ہیں وہ اداکارائیںٰ جو کام کرکے گھر جاتی ہیں اور جا کر اپنے بچوں اور فیملی کو دیکھتی ہیں. یہ بہت ہی ہمت کا کام ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا نہیںٰ‌ کر سکتی میں ایک وقت میں ایک ہی کام کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا شمار ٹی وی کی نمبر ون آرٹسٹوں میں‌ہوتا ہے ، ان کی اداکاری دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ، اور حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کا خاصا ہے.

  • یش چوپڑا کی اہلیہ رائٹر اور پرڈیوسر بھی تھیں

    یش چوپڑا کی اہلیہ رائٹر اور پرڈیوسر بھی تھیں

    بالی وڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ کے لئے یقینا ایک بڑا صدمہ ہے. پامیلا بہت زیادہ متحرک تھیں ، وہ رائٹر ہونے کے ساتھ پرڈیوسر بھی تھیں ، انہوں نے بہت ساری فلمیں پرڈیوس کیں ، یش چوپڑا کے کام میں ان کا وہ بہت زیادہ ساتھ دیتی تھیں.
    ان کے دو بچے ہیں جن کا نام آدیتہ چوپڑا اور اودے چوپڑا ہے ، رانی مکھر جی ان کی بہو ہیں. کہا جا رہا ہے کہ

    پامیلا کافی دنوں سے بیمار تھیں اور دو ہفتوں سے مسلسل وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں. پامیلا کی آخری رسومات ممبئی میں ہی ادا کی گئیں. آخری رسومات میں تقریبا بالی وڈ کے سٹارز نے شرکت کی . یاد رہے کہ یش چوپڑا نے بالی وڈ‌و بڑے بڑے سٹارز دئیے ان کی سپر ہٹ فلمیں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں. ان کی فلموں میں فی میل سنگر صرف لتا منگیشکر ہی ہوا کرتی تھیں، لتا کے انتقال سے پہلے جب بھی انہوں نے گایا یش چوپڑا کے ساتھ گایا .

  • اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ ہمیشہ ہی سکینڈلز کا شکار رہتی ہیں، وہ بے لاگ ہر بات ہر تبصرہ کرتی ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتی ، انہوں نے بالی وڈ کے ھوالے سے بھی ہمیشہ کھل کر سچ بولا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو قانونی نوٹسسز کا سامنا بھی کرنا پڑا. سب جانتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کی ایک پرانی تصویر بھی شئیر کی . کنگنا رناوت نے یہ بھی لکھا کہ میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی شادی کی ، اس شادی کے لئے دونوں کی

    فیملیز راضی نہیں تھیں لیکن میرے ماں باپ نے اپنی محبت کی ہار نہیں ہونے دی اور سب کے خلاف جا کر شادی کی ، اس وجہ سے میرے ماں‌باپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہوں گی کہ اگلے جنم میں‌بھی میں اپنے والدین کے گھر پیدا ہوں ان کی بیٹی بنوں. میرے والدین میرے لئے انسپریشن ہیں. انہوں نے زندگی میں جو کیا ہے کھل کر کیا ہے اور میں نے اس حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے.

  • میرے سامنے میری تصاویر کوڑے دان میں پھینک دی جاتی تھیں منوج باجپائی

    میرے سامنے میری تصاویر کوڑے دان میں پھینک دی جاتی تھیں منوج باجپائی

    بالی وڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی کچھ عرصے سے میڈیا میں‌ کافی نظر آرہے ہیں ، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے شروع کے شروع کے دنوں میں یاد کیا ، اور کہا کہ جب میںٰ کام حاصل کرنے کے ججدوجہد کررہا تھا تو فلم میکرز کے پاس جایا کرتا تھا ، اپنی تصویر ان کو جب دیتا تو وہ میرے سامنے ہی کوڑے دان میں میری تصویر پھینک دیتے اور کہا کرتے کے جائو تمہیں کام نہیں مل سکتا، منوج باجپائی نے کہا کہ سوچیں کہ کتنا

    دل دکھتا ہے جب آپ کی تصویر آپ کے سامنے ہی کچرے دان میں پھنک دی جائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں‌ کام کی تلاش میں لگا رہا.میں دراصل طے کر چکا تھا کہ میں نے اداکار بننا ہے، میرے ساتھ بہت زیادہ برا سلوک روا رکھا گیا ، اول تو کسی فلم میں کام نہیں ملتا تھا اگر غلطی سے مل بھی جاتا تومیرے ساتھ ایسا سلوک ہوتا کہ جیسے میں پتہ نہیں‌کونسے سیارے سے آیا ہوں.منوج باجپائی نے کہا کہ کیرئیر کے شروع کے دنوں کو یاد کرکے آج بھی دل دکھتا ہے. لیکن ان دنوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا.