Baaghi TV

Tag: celebrities

  • راکھی ساونت  کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی  وارننگ

    راکھی ساونت کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی وارننگ

    اداکار سلمان خان نے جب سے کالے ہرن کا شکار کیا ہے تب سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ، ان کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی مسلسل لگا ہوا ہے اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان معافی مانگے ورنہ میں قتل کر دوں گا. حال ہی میں ایک بار پھر لارنس بسنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے دی ہے، سلمان خان کو یہ دھمکی ای میل کے زریعے موصول ہوئی اور اس دوران سلمان خان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن میں مصروف تھے ، سلمان خان کے حق میں جہاں بہت سارے بالی وڈ کے سٹارز ہیں وہیں راکھی ساونت بھی ان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ لارنس بسنوئی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ میرے بھائی کی جان چھوڑ دو ، اسکی

    طرف میلی آنکھ کرکے دیکھا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے. راکھی ساونت نے ایک وڈیو کے زریعے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی سلمان خان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتی ہوں لارنس میرے بھائی کا پیچھا چھوڑ دو ، اس وڈیو کے بعد راکھی ساونت کو بھی لارنس بسنوئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے دور رہو تو بہتر ہے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہو.

  • احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، ان کا اب ایک اور زبردست پراجیکٹ آرہا ہے. یہ پراجیکٹ ایک فلم ہے اور فلم کا نام ہے گنجل . اس میں احمد علی اکبر ایک صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں.فلم گنجل کی کہانی نوے کی دہائی کے مریدکے سے تعلق رکھنے والے کم عمر سماجی کارکن اقبال مسیح کی زندگی کے مختلف سچے واقعات کی منظر کشی ہے۔ گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو

    منظر عام پر لائے۔ احمد علی اکبر ہمیشہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ سکرین پر آتے ہیں کہ جو کہ روٹین کی فلمز اور ڈراموں سے ہٹ کر ہوتا ہے. احمد علی اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں‌فلم گنجل کو لیکر کافی پرجوش ہوں اور اس کردار کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کررہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافی کا کردار نبھانا بہت زیادہ آسان نہیں ہے. لیکن میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں.

  • پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ محفوظ ماحول میں رہتی ہوں لیکن مجموعی طور پر خواتین غیر محفوظ ہیں. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار کروں جن سے دوسری خواتین کو موٹیویشن ملے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر نظر ڈالوں تو مجھے اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور کردار کولیکر شرمندگی نہیں‌ہوتی، میں نے ہمیشہ اپیسے کردار اور پراجیکٹس چُوز کئے ہیں جو دیکھنے والوں‌کو کوئی پیغام دے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کےساتھ کام کیا ہے ، مجھے اپنے ہر

    کردار کے ساتھ محبت ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈینز کب کسی چیز کو بہت زیادہ پسند کرلے کسی کو پتہ نہیں‌ہوتا اس لئے میں تو یہی کہوں گی آرٹسٹ کو اپنا سو فیصد دینا چاہیے باقی آڈینز پر چھوڑ دینا چاہیے. ماہرہ خان نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ شائقین انہیں ضرور پسند کریں گے. میری ہمایوں سعید کے ساتھ ایک فلم بھی پائپ لائن میں ہے .

  • دانیہ انور چھ سال تک اپنے شوہر کی مار کھاتی رہیں

    دانیہ انور چھ سال تک اپنے شوہر کی مار کھاتی رہیں

    اداکارہ دانیہ انور نے اپنی ذاتی زندگی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌نے اپنے بھائی کے دوست سے شادی کی ، اور وہ مجھ سے پانچ سال بڑے تھے ، ہم دونوں کے درمیان محبت کا ایک تعلق قائم ہو گیا جس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا. شادی کے بعد میں بہت پچھتائی کیونکہ میرا یہ فیصلہ بہت ہی زیادہ غلط تھا. میرا شوہر مجھ پر ظلم و تشدد کرتا تھا، چونکہ میں نے محبت کی شادی کی تھی اس لئے میں چاہتی تھی کہ یہ تعلق بچ جائے، میں مار پیٹ صرف اس لئے برداشت کرتی رہی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میرا تعلق بچ جائے اور یہ شادی

    چلتی رہے. اس کے لئے میں نے ہر طرح کی کوششیں کیں لیکن میرے شوہر کے مزاج میں تبدیلی نہ آئی. اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ کیا فائدہ مار کھاتے رہنے کا کیونکہ رشتے میں بہتری تو آ نہیں رہی اس لئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ، طلاق لی تو مجھے بہت باتیں کی گئیں کہا گیا کہ میں ایک بری عورت ہوں جس نے طلاق لی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کیوں ایسا سوچتے ہیں کہ طلاق لینے والی عورت بری ہے. یہ بھی تو دیکھیں کہ ایک عورت نے شادی کو بچانے کی کتنی کوشش کی جب کوئی بات نہ بنی تو ہی اس نے طلاق لی .

  • منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    اداکار عدنان جعفر نے أپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی ہم تو اس کو بھول چکے تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ اس عید پر یہ ریلیز ہوئی ہے، میں نے اس فلم میں بہت اچھا اور اہم کردار ادا کیا ہھے، اسی طرح سے باقی کردار بھی سکرپٹ کے حساب سے بہت اچھے ہیں ، فواد خان ہوں ، ریمبو ، مانی ، میکال ، شایان ،کرن ملک سب نے اپنی اپنی جگہ کردارں کو خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے، شنیرا اور وسیم اکرم

    کو دنیا پسند کرتی ہے لہذا ان اس فلم میں‌شامل ہونا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے. عدنان جعفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بہت امیدیں ہیں کہ اس عید پر جو بھی فلمیں لگ رہی ہیں وہ اچھا بزنس کریں گی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ایسے کردار کرتا ہوں جو کہانی کو لیکر چلتےہیں چاہے وہ مختصر ترین ہی کیوں نہ ہوں.عدنان جعفر نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے کام میں یقینا فرق ہے لیکن ہر میڈیم پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. اور میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کو دونوں میڈیمز میں‌کام مل رہا ہے.

  • فواد نام ہی کافی ہے بہروز سبزواری نے ایسا کیوں کہا ؟

    فواد نام ہی کافی ہے بہروز سبزواری نے ایسا کیوں کہا ؟

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے فواد خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان کا تو نام ہی کافی ہے ، وہ جس فلم میں ہو اس کی شمولیت کی وجہ سے ہی فلم چل جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے ، اس سے قبل ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے جس طرح کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اور ہندوستانی فلموں کو بزنس کے حوالے سے مات دی ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہر حوالے سے ایک بہترین فلم ہے ، اور فیصل قریشی متعدد مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں . ان کے کام پر تو کسی کو بھی رتی برابر شک نہیں ہے. میں لوگوں سے کہوں گا کہ فلم سینما گھروں میں آکر ضرور

    دیکھیں‌، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں تسلسل سے فلمیں بن رہی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اب سینما گھروں کا رخ بھی کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ نے بھی منی بیک گارنٹی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے. ہر کردار سکرپٹ کے حساب سے بہت ہی اچھا ہے. واضح رہے کہ منی بیک گارنٹی اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنی ہے.جس میں ایک بڑی سٹار کاسٹ ہے.

  • حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    اداکارہ حرا مانی سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ کامیڈی کرتی ہوئی کیوں نظر نہیں آتیں تو ان کے ساتھ موجود ان کے شوہر مانی نے کہا کہ حرا گھر میں جو بہت زیادہ کامیڈی کرتی ہے تو اسکو سکرین پر کامیڈی کرنے کی کیا ضرورت ہے. یہ ابھی بھی گھر سے کامیڈی کرکے ہی آرہی ہیں. حرا نے کہا کہ میرے مداح مجھے جن کرداروں میں‌پسند کرتے ہیں میں وہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی کامیڈی کا بہت اچھا پلے ملا تو میں یقینا ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں اس لئے نہیں آرہی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کیا لوگ

    میرے لئے ٹکٹ خریدیں گے ، اور سینما آئیں گے تو میں لوگوں کے گھروں میں‌ہی ٹھیک ہوں. حرا نے کہا کہ مانی میری بہت بڑی سپورٹ ہیں ، اسی طرح سے مانی نے بھی کہا کہ حرا میری سپورٹ ہیں. حرا نے کہا کہ میرے کچھ بہت اچھے پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں بہت جلد وہ آن ائیر ہوں گے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مانی کی اس عید پر فلم ریلیز ہوئی ہے میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر کا فلمی کیرئیر سٹارٹ ہو گیا ہے.

  • جلد سکرین پر نظر آئوں گی غنا علی

    جلد سکرین پر نظر آئوں گی غنا علی

    اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد ڈراموں سے بریک لے لی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہوں اور اس بار شائقین مجھے الگ روپ اور کرداروں میں دیکھیں گے. اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میری مصروفیت بڑھ گئی اور بے بی کی پیدائش کے بعد تو مصروفیات مزید بڑھ گئیں تھیں جس کی وجہ سے کام سے بریک لینا بہت ضروری تھا. اب چونکہ میرا بچہ تھوڑا سا بڑا ہو گیا ہے لہذا اب میں کام کر سکتی ہوں.ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا تھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ

    دی ہے وہ غلط تھے کیونکہ میں نے تو کبھی بھی اداکاری چھوڑنے کا کہا ہی نہیں‌پتہ نہیں لوگوں نے کیسے سوچ لیا کہ میں اداکاری دوبارہ کبھی نہیں کروں گی. اداکارہ غنا علی نے کہا کہ ہم سب کو ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور میں سمجھتی ہوں کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی. اور اس میں جو ایکٹرز ہے یقینا انہوں نے بھی اچھی اداکاری کی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا فلموں میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے،

  • فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    اداکار ہمایوں سعید جو کہ سال میں دس سے زیادہ ڈرامے بناتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ہر سال ایک فلم بھی بناتے ہیں ، اس سال ان کی عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ، لیکن شائقین کو انکی فلموں کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم چاہے تین گھنٹے کی ہو یا سوا تین گھنٹے کی اگر کہانی اچھی ہو اچھے طریقے سے شوٹ کی گئی ہو تو چل جاتی ہے ، آڈینز کبھی بھی فلم چھوڑ کر نہیں جاتی لیکن اگر کہانی ہی اچھی نہ ہو اچھے طریقے سے شوٹ ہی نہ کی گئی ہو تو آڈینز تو آدھے گھنٹے میں ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ

    اس سال مصروفیت اور سکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے کوئی فلم نہیں آسکی ، لیکن اگلی عید پر ہماری فلم ضرور آئیگی ، اگلی عید پر جو فلم ریلیز ہوگی وہ یقینا سب کو بہت زیادہ پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ ایسا انتخاب کروں جس میں لوگوں کی دلچپسی ہو، باقی بعض اوقات بہت اچھی فلم فلاپ ہوجاتی ہے اور بعض اوقات بہت بری فلم سپر ہٹ ہوجاتی ہے.

  • ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    اداکارعمران اشرف جن کا رمضان میں ڈرامہ شروع ہوا ہیر دا ہیرو، اس ڈرامے میں عمران اشرف نے ہیرو بٹ کا کردار نبھایا ہے، عمران اشرف کے اس کردار کو انکے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ، ڈرامہ سپر ہٹ ہونے کے بعد عمران اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہیر دا ہیرو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، جب یہ ڈرامہ مجھے پہلی بار آفر ہوا اور میں نے کہانی سنی تو میں نے سنتے ہی ہاں کر دی، کہانی ریفرینشنگ ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اور جس مقام پر

    ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، میرے مداحوں کی حوصلہ افزائی مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کسی مختلف کردار کے ساتھ سامنے آئوں . عمران اشرف نے کہا کہ دم مستم کے بعد میری اور امر خان کی جوڑی کو جس طرح سے ہیر دا ہیرو میں سراہا گیا اس کے لئے میں‌ان کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف کا اس سے قبل ڈرامہ رقص بسمل آن ائیر گیا تھا اسے بھی شائقین نے بے حد سراہا تھا.