Baaghi TV

Tag: celebrities

  • دوڑ کا پریمئیر آج لاہور میں ہو گا

    دوڑ کا پریمئیر آج لاہور میں ہو گا

    فلم دوڑ جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ، اس فلم کا پریمئیر آج لاہور میں ہو گا. پریمئیر پر فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری سے جڑی شخصیات شرکت کریں گی.اردو زبان میں بنی اس فلم کی کاسٹ میں‌ اسد محمود ۔شہباز چوہدری ۔سلیم معراج ۔شفقت چیمہ ۔عروج چوہدری ۔حفصہ راجپوت ۔سدرہ نور ۔اسلم حسن ۔کامران مجاہد ۔وسیم علی ۔راشد محمود میں شامل ہیں. دوڑ کی ڈائریکشن ندیم چیمہ کی ہے جبکہ پرڈیوسر اسلم حسن ہیں . فلم کو لکھا کامران رفیق نے ہے. فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سینئرزکے ساتھ جونیئر اداکار وں کوبھی

    شامل کیا گیا ہے۔ ندیم چیمہ نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ایک تجسس ہے جو دیکھنے والو ں کو اپنے سحر میں مبتلا رکھے گا۔فلم کے تمام کرداروں نے بھرپور محنت کی ہے ندیم چیمہ کا دعوی ہے کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی. ندیم چیمہ مزید یہ بھی کہتےہیں کہ پاکستان میں لوگوں کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے اور میں نے کوشش کی ہے کہ میں شائقین کی پسند اور مزاج کے مطابق فلم بنائوں.یاد رہے کہ دوڑ فلم کے ساتھ دادل ، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جا رہی ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ تمام فلمیں اچھا بزنس کریں گی.

  • منی بیک گارنٹی کا پریمئیر اب لاہور کی بجائے کراچی میں ہو گا

    منی بیک گارنٹی کا پریمئیر اب لاہور کی بجائے کراچی میں ہو گا

    عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کا پریمئیر کراچی میں ہونے جا رہا ہے، شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات کی ایک بڑی تعداد پریمئیر میں شامل ہو گی. منی بیک گارنٹی کا پریمئیر پہلے لاہور میں ہونا تھا لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا جائیگا. فلم کی کاسٹ بھی موجود ہوگی. فواد خان خصوصی طور پر لاہور سےکراچی جائیں گے. منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم اور شنیرا اکرم پہلی بار اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، فلم کو فیصل قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوس میکال ذوالفقار اور شایان خان ہیں.

    واضح رہے کہ یہ فلم فیصل قریشی کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے ، فیصل اس سے پہلے سپر ہٹ کمرشلز بنا چکے ہیں ، امید کی جا رہی ہے کہ فلم بھی سپر ہٹ ہو گی اور اس میں بھی فیصل کا وہی رنگ نظر آئیگا جو ان کے کمرشلز اور وڈیوز میں نظر آتا ہے. منی بیک گارنٹی کے ساتھ کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جا رہی ہے.اس فلم کے مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نظر آرہے ہیں.

  • پلک تیواری نے سلمان خان کے حوالے سے جھوٹ بولا شہناز گل

    پلک تیواری نے سلمان خان کے حوالے سے جھوٹ بولا شہناز گل

    بگ باس 13 سے لائم لائٹ میں آنے والی شہناز گل ہمیشہ رہتی ہیں سرخیوں میں ، انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ پلک تیواری نے جھوٹ بولا ہے سلمان خان نے سیٹ پر کسی قسم کا ڈریس کوڈ نہیں رکھا ہوا تھا ، میں تو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہن کر جاتی تھی ، انہوں نے کہا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر ہر کسی کو اپنے مرضی کے مطابق ڈریس زیب تن کرنے کی اجازت تھی . یہاں تک کہ فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میں نے کافی شوخ قسم کا لباس پہن رکھا تھا. یاد رہے کہ پلک تیواری نے چند رو قبل کہا تھا کہ سلمان خان نے سیٹ پر لڑکیوں کے

    لئے سخت قسم کے رولز رکھے ہوئے تھے ، جب میں ایک دن گھر سے ڈھکا ہوا لباس پہن کر نکلی تو میری ماں نے پوچھا کیا ہو گیا تم کو، تو میں نے ان کو بتایا کہ سلمان سر کا سیٹ ہے وہاں لڑکیاں کھلے گلے اور آدھے کپڑے پہن کر نہیں جا سکتیں ، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ لباس ڈھکا ہوا پہن کر آئیں. واضح رہے کہ پلک تیواری ، شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ‌ میں اینٹری دینے جا رہی ہیں .

  • قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میری قوی خان کے ساتھ بہت دوستی تھی ، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کیا کرتے تھے ، وہ کراچی میں ہوتے تو میں‌کراچی ملنے جاتا ، لاہور آتے تو روز ہماری ملاقات ہوتی. قوی خان ہر تین ماہ کے بعد اپنے مکمل ٹیسٹ کرواتے تھے اس کے باوجود جب انہیں‌کینسر کا پتہ چلا ،ان کی کنڈیشن بہت بگڑ چکی تھی. سہیل احمد نے کہا کہ ہم دونوں مستنسر حسین تارڑ کے ساتھ صبح کو واک کیا کرتے تھے ، ایک دن قوی خان نے مجھے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ، میں نے کہا ٹیسٹ کروا لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کروا لئے ہیں، ہم

    دونوں اپنے جاننے والے ایک ڈاکٹر کے پاس چلے گئے ، ڈاکٹر نے مجھے اگلے دن کال کرکے کہا کہ ان کو تو کینسر ہے اور کینسر بہت بگڑ چکا ہے. میں‌نے قوی خان کو بتایا کیونکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پندراں دن کے اندر انجیکشنز شروع کر دئیے جائیں. قوی خان اپنے گھر والوں‌کو نہیں‌بتا رہے تھے پھر میں‌نے قوی خان کے بیٹے عدنان کو کال کی اور بتایا اس کے بعد اس نے ان کو بلوایا اور علاج شروع کر وایا لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی .

  • سلمان خان کی تعریف ، کارتک پھولے نہیں سما رہے

    سلمان خان کی تعریف ، کارتک پھولے نہیں سما رہے

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں کی ہیں نئے اداکار کارتک آریان کی تعریفیں. سلمان خان کی تعریف کے بعد کارتک آریان پھولے نہیں سما رہے. تفصیلات کے مطابق کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے کہا کہ جب ہر کوئی فلاپ فلمیں دے رہا تھا ، صرف تم وہ واحد اداکار تھے جو سپر ہٹ فلمیں دے رہا تھا، جب سلمان خان نے ایسا کہا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی ، کیونکہ سلمان خان جیسے بڑے اداکار کا اپنے سے جونئیر کی تعریف بہت زیادہ معنی رکھتی ہے. کورونا کے بعد جب دوبارہ سے سینما گھر کھلے تو بالی وڈ

    کو بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ، کیونکہ دو تین سال تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئیں وہ سب فلاپ ہوگئیں ، عامر خان ، سلمان خان جیسے اداکاروں کی بھی چھٹی ہو گئی ان کی فلموں نے بھی سینما گھروں میں زیرو بزنس کیا. لیکن اکرتک آریان واحد آرٹست‌ رہے جن کی فلموں نے کمال بزنس کیا ، بھول بھلیاں ٹو اسکی بڑی مثال ہے. کارتک آریان کا شمار بالی وڈ کے آج نمبر ون اداکاروں میں ہوتا ہے.

  • فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے اور شہناز کی تعریف کرنے بیٹھ گئے راکھی ساونت

    فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے اور شہناز کی تعریف کرنے بیٹھ گئے راکھی ساونت

    راکھی ساونت نے حال ہی میں کہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم کو پرموٹ نہیں‌کررہے وہ فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے تو شہناز کی تعریفیں کرنے بیٹھ گئے ، اور دوسروں کی تعریفیں کرنے بیٹھ گئے ، حالانکہ خود کی تعریف بھی کرنی چاہیے. اس سے ان کی فلم کو فائدہ ہو گا. مجھے لگ رہا ہے کہ بھائی اپنی فلم کو سپورٹ نہیں کررہے ، میں ان کی فلم کو سپورٹ کروں گی . انہوں نے کہا کہ بھائی دل کے بہت اچھے ہیں ہر کسی کی تعریف کرتےہیں، اور شہناز اس قابل ہے کہ اسکی تعریف کی جائے ، اس نے بہت محنت کرکے اپنا نام اور مقام بنایا ہے. جس طرح سے سلمان خان

    نے سپورٹ کیا ہے شہناز کو اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا ہے یہ بہت اچھی بات ہے . سلمان خان نے بہت ساروں کے کیرئیر کو بنایا ہے. ایسے لوگ دنیا میں‌کم پائے جاتے ہیں ، جو اپنا نہیں دوسروں کا ہر دم خیال رکھتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں جب سے گئی ہے میں بہت اداس ہوں اور میرا دل روتا ہے. آج بھی فلائٹ میں تھی دبئی سے ممبئی آرہی تھی تو ماں کی یاد راستے میں بہت ستائی اور میں رونا شروع ہو گئی. آخر ماں نے پالا پوسا ہوتا ہے ، تو کیسے وہ دل سے نکل سکتی ہے بہت کوشش کرتی ہوں لیکن ماں کی یادیں دل سے نہیں جاتی .

  • سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیر کیں تو لوگوں نے کہا شرم کرو رمضان ہے

    سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیر کیں تو لوگوں نے کہا شرم کرو رمضان ہے

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ چونکہ ہم شوبز میں ہوتےہیں اسلئے ہم روزے نہیں رکھتے ہوں گے نماز نہیں‌پڑھتے ہوں گے، ایسا بالکل نہیں ہے آرٹسٹ لوگ بہت اچھے سے رمضان کو سلیبریٹ کرتے ہیں. ہمارے سیٹ پر بہت سارے لوگ روزہ رکھتےہیں ، سحری افطاری ہم سب مل کر کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ، میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک مال میں گئی وہاں‌کچھ تصاویر لیں ، سوشل میڈیا پر لگا دیں ،لوگوں نے ان تصاویر پر تبصرے کچھ یوں کئے، شرم کرو رمضان ہے تمہیں شرم نہیں آتی

    ایسی تصاویر شئیر کرتے ہوئے. بشری نے کہا کہ نہایت ہی غلط بات ہے لوگوں کو جج کرنا ، صرف انکے لباس اور تصاویر کی وجہ سے . بھئی ہم اگر ناچتے گاتے ہیں ایکٹنگ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم روزے نہیں رکھتے یا ہم مسلمان نہیں ہیں. سچ تو یہ ہے کہ ہم شوبز کے لوگ گرمجوشی سے رمضان کا استقبال کرتے ہیں.اور سارا مہینہ اسکو مناتے ہیں ، روزے رکھتے ہیں نماز پڑھتے ہیں. بھئی ہم مسلمان ہیں اورہم اسلام کو فالو کرتے ہیں.

  • ارچنا گوتھم کے بھائی کی بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بےعزتی

    ارچنا گوتھم کے بھائی کی بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بےعزتی

    بگ باس 16 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ارچنا گوتھم اور ان کے بھائی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارچنا بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں شریک ہونے کے لئے آئی ہیں اور ان کے ساتھ انکا بھائی ہے ، جیسے ہی وہ وینیو میں داخل ہونے لگتی ہیں تو سیکیورٹی ان کو روک لیتی ہے ، اور پوچھتی ہے کہ آپ کے ساتھ کون ہے جو اندر جا رہا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ یہ میرا بھائی ہے اور میرے ساتھ ہے، سیکیورٹی کہتی ہے کہ بےشک آپ کا بھائی ہے لیکن ان کا دعوت نامہ ان کے پاس نہیں ہے لہذا یہ افطار پارٹی

    میں نہیں جا سکتا. ارچنا ریکویسٹ بھی کرتی ہیں لیکن ان کے بھائی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی، اور مجبورا ارچنا اپنے بھائی کو واپس بھیج دیتی ہیں. اس افطار پارٹی میں سلمان خان ، شہناز گل ، پریتی زنٹا سمیت کئی دیگر ستاروں نے شرکت کی . ارچنا کی اس وڈیو کو بنایا جا رہا ہے تنقید کا نشانہ اور کہا جا رہا ہے کہ جب دعوت نامہ ہی ایک کو ملا تو دوسرا کیسے افطار پارٹی میں شریک ہو سکتا تھا، ارچنا کو اپنے بھائی کو ساتھ نہیں لانا چاہیے تھا.

  • شادی کرنے والوں کو زارا نور کا مشورہ

    شادی کرنے والوں کو زارا نور کا مشورہ

    معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اس رشتے میں وہ بندھے جو ذمہ داریاں نبھانا چاہتا ہے ، بچے چاہتا ہے ، زندگی کو خوبصورت بنانا چاہتا ہے ، زارا نے یہ بھی کہا کہ ذمہ داریاں نبھانا شادی میں بہت اہم ہوتا ہے ، شادی کرکے بھی ذمہ داریوں سے بھاگنا اپنے جیون ساتھی کو وقت نہ دینا مناسب بات نہیں ہے. ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا ، گھر کی چیزیں لانا گروسری کرنا ، ایک دوسرے کے ساتھ خوشی غمی بانٹنا ہی شادی کا اصل مقصد ہے. زارا نور عباس نے کہا

    کہ میرا اور میرے شوہر اسد کا آپس میں بہت اچھا تعلق ہے ، ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں ، اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہی شادی کے رشتے کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے. یاد رہے کہ زارا نور عباس کی اسد صدیقی کے ساتھ دوسری شادی ہے جبکہ اسد صدیقی کی بھی زارا نور عباس کے ساتھ دوسری شادی ہے . تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. زارا نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں.

  • شہریار منور ڈرامائی وڈیو کے بعد آپ کے پراجیکٹ کو کھڑکی توڑ ریسپانس نہیں ملنے والا مشی خان

    شہریار منور ڈرامائی وڈیو کے بعد آپ کے پراجیکٹ کو کھڑکی توڑ ریسپانس نہیں ملنے والا مشی خان

    اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے شہریار منور کی اس وڈیو پر کمنٹ کیا ہے جس میں وہ ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کررہے ہیں بلکہ سکرپٹ بھی اٹھا کر پھینک رہے ہیں. مشی خان نے کہا ہے کہ آپ نے ڈرامہ کرنا ہے کسی اور چیز کو لیکر کر لیں یہ تماشے تو نہ کریں، آپ لوگ پڑھے لکھے ہیں ، رول ماڈل ہیں یہ چیزیں آپ کو سوٹ نہیں کرتیں. جعلی وڈیو بنا کر وائرل کرنے کے بعد آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ دونو‌ں جو پراجیکٹ کررہے ہیں وہ کھڑکی توڑ رش لے گا. خدا کے لئے ایسا مت کریں جو آپ نے اس وڈیو میں کیا ہے. مشی نے کہا کہ شہریار منور نے اب وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ وڈیو ہم نے لوگوں کا ریسپانس دیکھنے کےلئے بنائی تھی

    ، لوگ منفی وڈیوز کو پرموٹ کرتےہیں تو ایسا بالکل نہیں انسٹاگرام فیڈ میں اگر بار بار چیزیں آئیں گی تو لوگ دیکھیں اور کمنٹ کریں گے ، لوگوں کو قصور وار ٹھہرانے کی بجائے آپ لوگ ڈیسنٹ حرکتیں کریں. مشی خان نے کہا کہ وڈیو دیکھتے ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ یہ ڈرامہ وڈیو ہے کیونکہ تربور اور کھانے پینے کی چیزوں کو اس میں زیادہ فوکس کیا جا رہا تھا.