Baaghi TV

Tag: celebrities

  • شہریار منور کو شمعون عباسی کا مشورہ ، وائرل ہونے کےلئے گھٹیا آئیڈیا مت لائو

    شہریار منور کو شمعون عباسی کا مشورہ ، وائرل ہونے کےلئے گھٹیا آئیڈیا مت لائو

    سینئر اداکار شمعون عباسی نے شہریار منور اور ڈائریکٹر سہیل جاوید کی جھگڑے والی وڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وڈیو نہایت ہی گھٹیا ہے ، وائرل ہونے کے لئے آپ نے سہیل جاوید کے ساتھ مل کر ڈرامہ کیا ، چلو ٹھیک ہے آپ کی مرضی لیکن آپ نے جو اس وڈیو میں سب سے زیادہ گھٹیا حرکت کی ہے وہ ہے سکرپٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینکنا، یہ حرکت نہایت ہی غلط ہے آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ سکرپٹ میں آپ کا رزق ہے اور اپنے رزق کو زمین پر پھینکنا بہت غلط بات ہے. میں نے آج تک آپ کی اچھی اداکاری تو دیکھی تھی لیکن اس وڈیو میں

    آپ نے اچھی اداکاری کی ہے. شہریار منور آپ نے اپنی ٹیلی فلم مشہور کرنے کےلئے گھٹیا اور اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا ہے. آپکو پورا پاکستان پہلے سے ہی جانتا ہے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ سکرپٹ کی عزت کریں بھائی ، ہمارے وقتوں میں کوئی سکرپٹ گھر بھول جاتا تھا تو اسکی کاپی کوئی اسکو سزا کے طور پر سیٹ پر نہیں دیتا تھا. آپ سکرپٹ اٹھا کر زمین پر پھینک رہے ہیں خدا کا خوف کھائیں.

  • میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں  نسیم وکی

    میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں نسیم وکی

    سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے سیاست میں کسی قسم کی دلچپسی ہے. لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میرے نام کے کئی اکائونٹ سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں جو کہ مکمل طور پر جعلی ہیں. میرا ان اکائونٹس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. حد تو یہ ہے کہ مجھے میرے ہی اکائونٹ سے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ آئی. میں بہت بار رپورٹ کر چکا ہوں لیکن کیا کروں ایک اکائونٹ بند کرواتا ہوں دس اور بن جاتے ہیں. لہذا اب میں دیکھتا ہی نہیں کہ کون میرے نام سے کیا لکھ رہا ہے

    کیونکہ میں اپنے مداحوں کو بتا چکا ہوں کہ میرے سوشل میڈیا اکائونٹس نہیں ہیں. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت محنت کے ساتھ نام بناتے ہیں لیکن ہمارے نام کو ہمارے ہی نام کے جعلی اکائونٹس بنا کر خراب کیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی زیادتی ہے. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ سٹیج کی موجودہ صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام بہترین انداز میں کرنا چاہیے.

  • سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کا فائدہ کس کو ؟‌

    سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کا فائدہ کس کو ؟‌

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے آج شئیر کی گئی.سعیدہ کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداح اور قریشی دوست فیملی ممبر کافی پریشان ہوئے لیکن جلد ہی یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ ان کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے . اور ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے اور ہیکر نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبر شئیر کی گئی. سعیدہ امتیاز نے اپن انتقال کی جھوٹی خبر کی تصدیق کسی وڈیو یا پوسٹ کے زریعے نہیں کی تاہم ان کے کچھ قریبی دوستوں اور ان کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر

    جھوٹی ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں. یوں سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر جھوٹی ثابت ہو گئی ہے. سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے کےلئے خود ایسا کیا ہے. ان کا اکائونٹ ہیک نہیں‌ہوا بلکہ انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو بچانے اور مشہوری حاصل کرنے کےلئے ایسی خبر چلوائی ہے. تاہم اب یہ سامنے آچکا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے.

  • ماں کے بعد عید کا مزہ نہیں رہا فضا علی

    ماں کے بعد عید کا مزہ نہیں رہا فضا علی

    اداکارہ و ماڈل فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں کا جب سے انتقال ہوا ہے تب سےکوئی بھی عید اچھی ہی نہیں لگتی ، ان کے جانے کے بعد زندگی اور دنیا کے رنگ پھیکے لگتے ہیں ، وہ میری بہت بڑی سپورٹ تھیں. لیکن چونکہ میں خود ایک ماں ہوں لہذا اسکو زندگی کی خوشیاں دینا میرا فرض ہے لہذا میں اس کے ساتھ بھرپور انداز میں‌ عید مناتی ہوں ، میری ماں مجھے کپڑے لا کر دیا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں کہ عید ہے خود انہیں کاٹو اور سلائی کرو. فضا علی نے یہ بھی کہا کہ ماں بہت یاد آتی ہے خصوصی طور پر عید کے موقع پر تو ان کی یاد

    میرے دل و دماغ کو گھیر لیتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فارال میری بیٹی بہت زہین ہے ، اسکو کپڑے سلائی کرنےکا شوق تو نہیں ہے لیکن گھر کی صفائی برتن دھونے میں اسے بہت زیادہ دلچپسی ہے. میں اسکی شاپنگ اسکی مرضی کے مطابق کرتی ہوں. میری بیٹی کو میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ محنت کرو اور اپنا مقام بنائو. بچوں کو اس طرح کی موٹیویشن دینی چاہیے تاکہ ان کو پتہ ہو کہ انہوں نے زندگی میں کچھ کرنا ہے.

  • زہنی توازن درست کروایں عائشہ عمر نے یہ مشورہ کس کو اور کیوں دیا؟

    زہنی توازن درست کروایں عائشہ عمر نے یہ مشورہ کس کو اور کیوں دیا؟

    اداکارہ عائشہ عمر جن کی اس عید پر دو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی . عائشہ عمر آج کل ان کی پرموشنز میں کافی مصروف دکھائی دیتی ہیں، عائشہ جہاں بھی جاتی ہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں. عائشہ عمر نے آج کل ناک میں نتھ پہن رکھی ہے ، اس نتھ کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے. نتھ پہننے کی وجہ سے کچھ صارفین نے تو ان کو اپنا زہنی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ دیدیا. عائشہ عمر بھڑک اٹھی ہیں اس قسم کے مشورے اور تنقید کے بعد .انہوں نے کہا ہے کہ میں نتھ کو بالکل نہیں چھوڑوں گی ، میرا دماغی

    توازن درست ہے ایسی تنقید کرنے والے اپنی دماغی حالت کا علاج کروائیں. عائشہ عمر نے یہ بھی کہا ہے نتھ ہماری زندگیوں کا حصہ ہے میں اب اسے پہنے رکھوں گی . یوں عائشہ عمر نے اپنے ناقدین کو ہی الٹا دماغی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ دیدیا ہے. یاد رہے کہ عائشہ عمر کا منی بیک گارنٹی میں ایک اہم کردار ہے اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اس فلم میں اور فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ہے یقینا دیکھنے والے بھی میرے کردار فلم سے محظوظ ہوں گے.

  • شہریارمنور کی سہیل جاوید کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

    شہریارمنور کی سہیل جاوید کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

    گزشتہ چند دنوں سے شہریار منور اور ڈائریکٹر سہیل جاوید کی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور کہا کہ شوبز کے لوگ اگر اس طرح لڑائی جھگڑے کریں گے تو ان کے مداح کیا اثر لیں گے. جھگڑے کی یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تقید کا نشانہ بننے لگی تو شہر یار منور کو میدان میں آنا پڑا. ا نہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ، اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں‌نے اور سہیل جاوید نے یہ وڈیو جان بوجھ کر خود ریکارڈ کی تھی اور ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ ایک نیگیٹو

    وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کس طرح سے ہوا دیتے ہیں اور وہی ہوا. شہریار منور نے کہا کہ ہمیں شاید یہ مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا. دوسری طرف جہاں اس وڈیو پر بہت سارے لوگ تبصرہ کررہے تھے وہیں عمران اشرف نے بھی اس پر تبصرہ کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ خدا کرے کہ یہ وڈیو ڈرامائی ہو ، اور ایسا ہی ہے. شہریار منور نے اس کو ڈرامائی وڈیو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے صرف لوگوں کا رویہ چیک کرنے کے لئے ایسا کیا جو کہ شاید ہمیں نہیں‌کرنا چاہیے تھا.

  • ماڈل و اداکارہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں

    ماڈل و اداکارہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں

    معروف اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتتیاز انتقال کر گئی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ وہ ان دنوں کراچی میں قیام پذیر تھیں اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں.
    سعیدہ کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی کی طرح گری ہے. سعیدہ کے شوبز ساتھیوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے ، وہ طبعی موت مری ہیں یا انہوں نے خود کشی کی ہے اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں‌.سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے شیر کی گئی، بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی

    گئی. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور وہ ایک عرصے سے تنہائی پسند ہو چکی تھیں. ان کے کچھ قریبی دوستوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ اداکارہ کسی کی محبت میں گرفتار تھیں لیکن اس رشتے سے بہت زیادہ خوش نہیں تھیں. واضح رہے کہ سعیدہ امتیاز نے اپنےکیرئیر کا آغاز 2012 میں کیا تھا، سعیدہ نے یواے ای میں اپنی زندگی کابہت بڑا حصہ گزارا ، پاکستان آئیں تو انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. سعیدہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا گوکہ ان کا فلمی کیرئیر بہت زیادہ اونچائیوں پر نہ پہنچ سکا لیکن ان کا ماڈلنگ کیرئیر قدرے بہتر رہا. سعیدہ امتیاز کا عاطف اسلم کے ساتھ ایک جیولری شوٹ بہت مشہورہوا. سعیدہ امیتاز نے مبشر لقمان کا پرڈیوس کردہ ڈرامہ سرکار میں ایان علی کا کردار ادا کیا .

  • فلم کی ریلیز سے قبل فواد پریشر میں کیوںرہتے ہں؟ اداکار نے وجہ بتا دی

    فلم کی ریلیز سے قبل فواد پریشر میں کیوںرہتے ہں؟ اداکار نے وجہ بتا دی

    معروف اداکار فواد خان جن کی اس عید پر منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں وہ روٹین سے ہٹ کر کردار کرتے نظر آرہے ہیں، بڑے بجٹ کی بنی اس فلم میں وسیم اکرم اورشنیرا نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں. فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب بھی میرا کوئی پراجیکٹ ریلیز کے قریب ہوتا ہے میں بہت زیادہ دبائو کا شکار ہوجاتا ہوں اور میں نروس رہتا ہوں. فواد نےوجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں دراصل لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہوتی ہیں. اور میں تب تک کنفیوژ اور نروس رہتا ہوں جب تک کہ لوگوں کا ریسپانس سامنے نہ آجائے.

    فواد خان نے کہا کہ جب کوئی اداکار سپر ہٹ پراجیکٹ دیتا ہے تو اس کے بعد اس کے کندھوں پر بھاری زمہ داری آجاتی ہے ، اسی ایکٹر کا اگر ایک بھی پراجیکٹ فلاپ ہوجائے تو پھر اس کے بارے میں ایسی باتیں شروع ہو جاتی ہیں کہ اس کا تو کیرئیر ختم ہو گیا ہے، کیرئیر کو بریک لگ گئی ہے. تو ایسی باتوں سے ڈر لگتا ہے، میری فلم منی بیک گارنٹی مکمل طور پر اینٹرٹیننگ مووی ہے، مجھے بہت امید ہےکہ شائقین اسے پسند کریں گے میں نے اس میں کامیڈی بھی کی ہے.

  • بوبی دیول کیوں ہیں سلمان خان کے احسان مند؟

    بوبی دیول کیوں ہیں سلمان خان کے احسان مند؟

    دھرمیندر دیول کے بیٹے اور سنی دیول کے بھائی بابی دیول جب بالی وڈ میں آئے تو ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا لیکن ان کی چند ابتدائی فلمیں فلاپ ہوئیں تاہم گپت جیسی فلموں نے بابی دیول کو نمبر ون ہیروز کی لسٹ میں لا کر کھڑا کر دیا. تاہم بوبی دیول کا فلموں کے حوالے سے انتخاب ایسا رہا کہ ان کو زیادہ تر ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا، جب ان کی پہ در پہ فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اب بالی وڈ سے تھوڑا بریک لیں گے ، بابی دیول کافی مایوس ہو چکے تھے ، لیکن ان کو سلمان خان نے موٹیویٹ کیا اور کہا کہ تم پھر سے انڈسٹری میں آئو، خود پر

    توجہ دو ، بوبی دیول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں جب مایوس ہو چکا تھا ، کچھ نظر نہیں آتا تھا تب سلمان خان نے مجھے متحرک کیا ، میں نے خود پر توجہ دینی شروع کر دی. اور مجھے انہوں نے ریس تھری میں کام دیا اس فلم کے بعد میرا بالی وڈ کیرئیر ایک بار پھر سے شروع ہوا جس کے لئے میں سلمان خان کا احسان مند رہوں گا، میری خوش نصیبی ہے کہ جس کو سلمان خان اپنا دوست مانتا ہے.

  • ثانیہ مرزا نے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے

    ثانیہ مرزا نے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے

    ثانیہ مرزا نے بگ باس 16 جیتنے والے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے ہیں، جوتوں کا جوڑا اور گلاسز ان تحائف میں شامل ہیں، ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ تحائف پا کر ایم سی سٹین کافی خوش ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا شکریہ کچھ یہ کہہ کر ادا کیا ہے کہ ، بہت شکریہ آپا ، آپ کے ان تحائف کو میں عزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں. ثانیہ مرزا کی جانب سے ایم سی سٹین کو قیمتی تحائف دینے پر ایم سی سٹین کے مداحوں نے بھی خوشی

    کا اظہار کیا ہے . یاد رہے کہ ایم سی سٹین نے بگ باس 16 جیتا ہے ان کی جیت آج تک کنٹرورشل ہے کیونکہ پریانکا چہر چوہدری کی جیت یقینی تھی لیکن ایم سی سٹین کا جیت جانا لوگوں کو ہضم نہیں ہوا.اس بار بگ باس کو سلمان خان کے علاوہ کرن جوہر اور فرح خان نے ہوسٹ کیا تھا ، فرح خان کی ہوسٹنگ بہت زیادہ متنازعہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان سے ہوسٹنگ واپس لے لی گئی تھی.