Baaghi TV

Tag: celebrities

  • سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    بالی وڈ میں خانز کا دور پچھلے تیس برس سے ہے اور ان کی فلموں اور اداکاری کے چرچے ہیں. سلمان خان ہو ، عامر خان یا شاہ رخ خان ان کی فلمیں شائقین آج بھی شوق سے دیکھتے ہیں. سلمان خان نے حال ہی میں اپنے سے جونئیرز کو دو ٹوک پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ میں عامر خان ، شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن بہت جلدی ریٹائرڈ نہیں‌ہونے والے لہذا جن کو لگا ہے کہ ہم جلد ہی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں وہ بھول جائیں اس بات کو. سلمان خان اور شاہ رخ خان اسی قسم کی بات فلم پٹھان میں بھی کر چکے ہیں ، فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا ہے

    جس میں دونوں اسی قسم کی بات کررہے ہیں کہتے ہیں کہ تیس سال سے ہم فلم انڈسٹری میں ہیں ، کوئی سٹار آئیگا تو ہم ریٹائرڈ ہوں گے نا.سلمان خان کا یہ بیان یقینا ان کا خود پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ ، سیف علی خان ، سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار و دیگر نے تھوڑے بہت گیپ کے ساتھ تقریبا ایک ساتھ ہی کیرئیر شروع کیا تھا ، تیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کا شائقین میں کریز ختم نہیں ہوا.

  • دوسری شادی کر رہی ہوں مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں ملائکہ کا اعتراف

    دوسری شادی کر رہی ہوں مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں ملائکہ کا اعتراف

    بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ جو ہر وقت سرخیوں میں ہی رہتی ہیں، ان کی شادی ارباز خان کے ساتھ جب ختم ہوئی تو ایک عرصہ تک ان دونوں کی طلاق خبروں میں رہی ، اس کے بعد ملائکہ کا نام جڑا ارجن کپور کے ساتھ ، ان دونو‌ں کی دوستی کے خوب چرچے ہیں. اب جبکہ دونوں نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، تاہم ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کررہی ہوں اس ھوالے سے مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے نہ ہی مجھے کوئی گھبراہٹ ہے. سب کی طرح مجھے بھی دوسری شادی کا حق ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شادی کی تاریخ کبھی بھی منظر

    عام پر آسکتی ہے میں بہت زیادہ پلاننگ پر یقین نہیں رکھتی اس لئے میں‌ابھی شادی کی تاریخ نہیں بتا سکتی. ہاں لیکن یہ ضرور ہے کہ ہم دونوں ایک ہونے کا اردہ رکھتے ہیں. ارجن کے اور میرے درمیان زبردست ہم آہنگی ہے، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، کافی وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہے. یاد رہے کہ ملائکہ کی شادی ارباز خان کے ساتھ 1998 میں ہوئی تھی اور یہ شادی 2017 میں ختم ہوئی تھی. تاہم ارجن کا افئیر سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی بہن ارپیتا کے ساتھ بھی رہاہے.

  • اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اداکارہ اذیکا ڈینئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں جب اداکاری میں آئی تو اس سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی ، اس سے بھی پہلے میں ایک سکول ٹیچر تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر ہوسٹس کی جاب کو بہت انجوائے کیا تھا، یہاں تک کہ ٹیچنگ کو بھی انجوائے کیا تھا. میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا دل لگا کر کیا. اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے کردار ہی منفی دئیے جاتے ہیں ، اور مجھے زیادہ کام آفر ہوتا بھی نہیں ہے. اگر آفر ہوتا ہے تو ایک جیسا کام ہی آفر ہوتا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں گی. یاد رہے کہ اذیکا ڈینئل نے انڈسٹری سے مایوس ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ

    میں انڈسٹری کے رویے سے شدید مایوس ہوں، یہاں گروپس بنے ہوئے ہیں اور میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں. اذیکا ڈینئل کافی عرصے سے کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں. انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے اپنی پہچان تو بنا لی ہے لیکن منفرد کام نہیں‌کر سکیں جو کہ ان کے مطابق ان کو آفر نہیں‌ہوتا.

  • داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار وہ اداکار سمیع خان اور پوری ٹیم کے ساتھ داتا دربار کے پیچھے ایک اور دربار ہے وہاں گئیں ، وہاں پہنچی تو بہت زیادہ رش تھا، لوگوں نے جب ہمیں دیکھا تو وہ وہاں دھاگہ باندھنا شروع ہو گئے. ہم نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو یہ ، تو کہنے لگے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے، میں نے ان سے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور سمیع خان نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی شادی شدہ ہوں آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسا نہ کریں. لیکن لوگ منع نہیں ہوئے اور دھاگہ باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے. میں نے گھبرا کر سمیع خان سے کہا کہ مجھے اپنی شادی خراب ہوتی دکھائی دے رہی

    ہے صرف میری ہی نہیں تمہاری شادی بھی مجھے خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے. بعد میں ایسا ہوا ، میری شادی خراب ہو گئی لیکن سمیع خان کی بچ گئی. فضا علی نے کہا کہ ایسی جگہوں پر جا کر شوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا لوگ نہیں سمجھتے ایسی باتوں کو ، وہ جو ٹی وی پر کردار دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید ان کا حقیقت میں تعلق ہے.

  • سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو کہ نواب پٹودی اور معروف سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان چونکہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی دونوں شادیوں میں بچوں کے مسلم نام ہی رکھے ہیں. امریتا سنگھ کے ساتھ شادی میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے بیٹی کا نام سارا علی خان، بیٹے کا نام ابراہیم علی خان ہے. اسی طرح سے کرینہ کپور سے شادی میں بھی ان کے دو بیٹے ہیں ، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے. سیف علی خان نے تاہم کرینہ کو مسلمان نہیں کیا. سیف علی خان عید ، رمضان اور ہولی

    دیوالی سب مناتے ہیں. آج کل چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے تو سیف علی خان نے اپنے مداحوں اور مسلمان بھائیوں رمضان مبارک کہا ہے . ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں اور ٹیبل کھانوں سے بھری پڑی ہے ، سیف علی خان نے رمضان مبارک کہنے کے ساتھ کہا کہ یہ مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے. میں آپ سب کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں روزے رکھیے اور اس مہینے کو انجوائے کیجیے.

  • میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    اداکارہ فضا علی جنہوں نے چند سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے. دونوں کی ایک بیٹی ہے ان کے سابقہ شوہر کا نام فوادفاروق تھا. اپنی ذاتی زندگی کو پہلی بار ڈسکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو آنکھوں میں سپنے تھے گھر بسانے کے ، اچھی بیوی اور ماں بننے کے، میں ماں بنی اچھی بیوی بنی ، لیکن مجھے بیوی ہونے کا رتبہ نہ مل سکا. میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے اگنور کیا، اس نے کبھی مجھے مارا نہیں ، لیکن اپنی زندگی میں مصروف رہے ، میں شوٹنگز کرتی کام کرتی گھر آتی شوہر کی توجہ کی ضرورت ہوتی تھی وہ مجھے توجہ نہیں دیتا تھا، اسکو اپنے کام اپنے تعلقات بہت عزیز تھے وہ انہی میں‌مصروف رہتا تھا. فواد کو شاید ایک بیوی کی

    ضرورت ہی نہیں تھے پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کر لی. میں ترستی رہی میاں بیوی کے رشتے کو شوہر کی توجہ کو ، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے سوچنا پڑا اور میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا شوہر کے ساتھ رہ کر بھی ایسی ہی زندگی تھی جیسی ابھی ہے. تو ٹھیک ہے وہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں. بیٹی کو پال رہی ہوں‌کام کررہ ہوں.

  • سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    سارا خان کو فلک شبیر سے کیا ہے گلہ

    اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. فلک اور سارا حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے . وہاں ان سے مختلف سوال ہوئے. سارا خان نے کہا کہ مجھے فلک سے کسی قسم کا گلہ نہیں ہے لیکن جب سے بیٹی پیدا ہوئی ہے اسکو مجھ سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں. کام سے جب گھر واپس آتے ہیں توآتے ساتھ ہی پہلے بیٹی کو اٹھاتے ہیں اسکو پیار کرتے ہیں. مجھے اس سے ملنے کے بعد ملتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے کہ پہلے مجھے اہمیت دیتے تھے اب بیٹی کو دیتے ہیں. میں اکثر فلک سے کہتی ہوں کہ بیٹی کو میں نے پیدا کیا ہے لہذا زندگی بھر سب سے پہلے میں ہی رہوں گی. فلک نے اس پر کہا کہ میں جب کام سے آتا

    ہوں سارا دن بیٹی کو مس کرتا ہوں‌لہذا گھر آتے ہی بیٹی کو دیکھنے اور ملنے کا دل کرتا ہے اس لئے اس کو اٹھا لیتا ہوں. لیکن جب میں نے دیکھا کہ سارا تو سنجیدہ ہو رہی ہے تو میں‌اب زرا احیتاط کرتا ہوں. بیٹی اور سارا دونوں کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہوں. سارا نے اس پر کہا کہ فلک کو چاہیے کہ وہ مجھے ہر حال میں اہمیت دیں چاہے میرے مقابلے میں کوئی بھی رشتہ ہو.

  • صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر عید الفطر پر ریلیز ہوگی

    صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر عید الفطر پر ریلیز ہوگی

    اداکارہ صائمہ نور جن کی گزشتہ برس عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی وہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی تھی. اس عید پر بھی وہ اپنے مداحوں کو پھر سے بڑی سکرین پر نظر آرہی ہیں. صائمہ نور کی فلم لاہور قلندر جسے شاہد رانا نے ڈائریکٹ کیا ہے . عید پر ریلیز ہو رہی ہے ،. صائمہ نور کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فلم دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آتے ہیں. فلم کے پروڈیوسر التمش بٹ اور ماجدبٹ،معاون فلمساز اسماعیل بٹ ہیںفلم کو لکھا ہے ناصر ادیب نے ۔موسیقی طافو،آبی خان اور سجاد بیلا نے ترتیب دی ہے ،نغمہ نگار ڈاکٹر خاقان حیدر غازی اور الطاف باجوہ ہیں جبکہ گیت گلوکارہ نصیبو لعل ، مسرور فتح علی خان اور مریم کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے

    ہیں۔کاسٹ میں صائمہ ،التمش بٹ، مہرین شاہ ، ہیپی سنگھ،کامران مجاہد،عرفان کھوسٹ ،ظفر ارشاد،شہریار چیمہ ،ہانی بلوچ اور شفقت چیمہ وغیرہ شامل ہیں۔فلم کی عکسبندی اندون لاہور ، شاہی قلعہ ،مال روڈ ، راوی روڈا ور لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کے علاوہ کرتار پور میں کی گئی ہے ۔فلم میں لاہور کی ثقافت کو اجاگر کیا گیاہے ۔صائمہ نور کو اپنی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں. ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے مداحوں کےلئے ایک ٹریٹ ہے.

  • شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    اداکار شمعون عباسی جو کہ شادی کے حوالے سے سکینڈلز کی زد میں ہی رہے ہیں ان کی کوئی بھی شادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار نہ ہو سکی . تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے. قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. قیاس آرائیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری تھا. لیکن شمعون عباسی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے. اور اپنی اور شیری شاہ کی شادی کا اعلان کر دیا ہے. گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنی اور شیری کی تصویر شئیر کرتے

    ہوئے لکھا کہ ہم نے شادی کر لی ہے.گزشتہ چار سال سے ہم ایک خوبصورت رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. شیری نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے. میں نے شیری شاہ سے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ، میں اب ایک پر سکون زندگی گزار رہا ہوں، اس خاتون میں بہت زیادہ پازیٹویٹی ہے اس پازیٹیویٹی نے مجھے بھی بہت زیادہ پر سکون کر دیا ہے اور پازیٹیو بنا دیا ہے. جب انسان کو گھر کا سکون ہو تو وہ کوئی بھی کام بہتر انداز میں‌کر سکتا ہے. میںسوشل میڈیا پر تشہیر کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مناسب سمجھا تو اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے.

  • میں سب کا بھائی نہیں ہوں کسی کی جان بھی ہوں سلمان خان

    میں سب کا بھائی نہیں ہوں کسی کی جان بھی ہوں سلمان خان

    بالی وڈ سٹار سلمان خان جن کو بھائی کے نام سے بلایا جاتا ہے ، پورا بالی اور ان کے مداح اب انہیں بھائی کہہ کر بلاتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سلمان خان ایک تقریب میں موجود ہیں وہاں ان سے میزبان نے کہا کہ میرے ساتھ موجود ہیں پورے انڈیا کے بھائی . اس پر سلمان خان نے ہنسنا شروع کر دیا اور کہا کہ میں پورے انڈیا کابھائی نہیں ہوں، بھائی ان کا ہوں جن کو میں بہن کہتا ہوں باقیوں کی تو میں جان ہوں لہذا مجھے سب کا بھائی نہ کہو. سلمان خان کی یہ بات سن کر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجانا شروع کر دیں. خاص کرکے

    جب سلمان خان نے کہا کہ مجھے سب کا بھائی مت کہنا یہ بات نہ صرف اس تقریب میں انجوائے کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بات کو بہت زیادہ انجوائے کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان میں کام کیا تھا اس کے بعد ان کا نام بھائی جان ہی رکھ دیا گیا اور انہیں زیادہ تر لوگ بھائی جان ہی بلاتے ہیں اور اس سال ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.