Baaghi TV

Tag: celebrities

  • 26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    شامک داور بالی وڈ کے منفرد کوریوگرافر ہیں ان کی گوریوگرافی دیکھ کر ہمیشہ ہی جدت کا احساس ہوتاہے. شامک داور کے ساتھ کام کرنا بالی وڈ کی ہر دوسری سلیبرٹی کا خواب رہا ہے. حال ہی میں‌ شامک داور اور شاہ رخ خان ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے. اس میں ان دونوں نے سٹیج شئیر کیا اور ڈانس کیا ان کی ڈانس پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا گیا. شامک داور نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی اور لکھاکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ملنا اور پرفارم کرنا مجھے ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے . یہ وہ فنکار ہے جس کا سحر کئی سال سے آج تک ویسے کا ویسا ہے. 26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ اسی کا اسی طرح ہے. ھالیہ ایونٹ کی وڈیو جس

    میں‌شامک داور ، شاہ رخ خان اور کاجول نظر آرہے ہیں ، تینوں گانا مجھ کو ہوئی نہ خبر پر ڈانس کررہے ہیں اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، اور یہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے.یاد رہے کہ فلم دل تو پاگل ہے کی کوریوگرافی شامک داور نے کی تھی اور اس دور میں انکی کوریو گرافی کو بہت زیادہ مقبولیت ملی تھی.

  • کاجول کی بیٹی نیسا کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    کاجول کی بیٹی نیسا کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    بالی وڈ کی معروف جوڑی کاجول اور اجے دیوگن کی 19 سالہ بیٹی نیسا دیوگن اس وقت سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ، نیسا اپنے خوبصورت سٹائل اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوتی رہتی ہیں. نیسا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں یہاں تک کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ پرائیویٹ ہے. نیسا کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ وہ آج کل ایک لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں اور وہ لڑکا لندن کی مشہور کاروباری شخصیت ہے ، لڑکے کا نام ویدانت مہاجن ہے. نیسا اس کے ساتھ گھومتی پھرتی دکھائی دے رہی ہیں ، اور ان کے ساتھ ہر جگہ ان کی موجودگی اس بات

    کو ظاہر کررہی ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر معاملات ہیں. نیسا دیوگن کا انسٹاگرام اکائونٹ تو پرائیویٹ ہے لیکن ان کی ایک دوست کے اکائونٹ کے زریعے ان کی انکے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر دیکھی گئی ہیں‌، تصاویر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نیسا اور ویدنت کی دوستی کافی گہری ہے. نیسا اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے سرخیوں میں تو ہیں لیکن انہون نے تاحال اس کی تردید کا تصدیق نہیں کی. جبکہ دوسری طرف کاجول کا کہنا ہےکہ نیسا میرا فخر ہے میں اسکا ہر لمحے ہر قدم ساتھ دوں گی جیسے میری ماں نے میرا ساتھ دیا تھا.

  • کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    کامیڈین ، اداکار کرشنا ابھیشیک اینٹرٹینمنٹ انڈسڑی کا ایک جانا مانا نام ہیں . تاہم ان پر گوندا کا بھانجا ہونے کی بہت زیادہ چھاپ ہے وہ ڈانس کررہے ہوں یا اداکاری اپنے ماموں گوندا کو بہت زیادہ کاپی کرتے ہیں. لیکن ان کے ساتھ ان کی بنتی بھی نہیں ہے ، اکثر ان کی اپنے ماموں اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں. حال ہی میں کرشنا ابھیشیک کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے خاندانی جھگڑوں پر بات کی ، اس پر کرشنا نے کہا کہ اگر میرے ماموں مجھ پر غصہ ہوتے ہیں یا میری ممانی مجھ سے غصہ ہوتی ہے تو یہ ان کا

    پیار ہے ، اگر وہ غصے میں مجھے کچھ کہتے ہیں تو یہ بھی پیار ہی ہے ، اور اگر میں غصے میں ان کی کسی بات پر رد عمل دیتا ہوں تو یہ بھی میرا پیار ہے ، یہ خاندانی معاملات ایسے ہی ہوتے ہیں کبھی پیار کبھی جھگڑا. لوگوں کو تو بس مصالحہ چاہیے ہوتا ہے. یوں‌کرشنا نے اپنے ماموں گوندا اور ممانی کے ساتھ اپنے تعلقات کی خرابی کو خوبصورت الفاظوں کا رنگ دیکر صحافی کے سوال کو خوبصورتی سے ٹال دیا. حالانکہ سب جانتے ہیں کہ گوندا اور کرشنا کے درمیان رشتہ داری کے معاملات کبھی بھی اچھے نہیں رہے.

  • منی ماتھر نے خاموشی توڑ دی اور انڈین آئیڈل چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    منی ماتھر نے خاموشی توڑ دی اور انڈین آئیڈل چھوڑنے کی وجہ بتا دی

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات اکثر ریئلٹی شوز کے حقیقی ہونے کی شکایت کرتی آئی ہیں، انڈین آئیڈل کے سابق جج سونو نگم نے اس سیریز پر شرکاء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے آٹو ٹیونز کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انڈین آئیڈل کی سابق میزبان منی ماتھر نے حال ہی میں انڈین آئیڈل کے بارے میں راز کھولے اور بتایا کہ کیوں انہوں نے شو کو چھوڑ دیا. منی ماتھر نے کہا کہ میں نے اس شو کواس وقت چھوڑا جب مجھے احساس ہوا کہ اب تو اس شو میں کوئی حقیقت باقی رہ ہی نہیں گئی ، شرکاء کی آواز کو آٹوٹیونز کیا جاتا اور اپنی پسند کے لوگوں کو جتوایا جاتا. میں نے اس شو کے چھ سیزن کئے میں‌محسوس کررہی تھی کہ حقیقت سے نظریں چرا کر صرف پیسہ کمانا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر شو چھوڑنا پڑے گا.

    لہذا میں حقیقت سے نظریں نہیں‌ چرا سکتی تھی اور میں نے شو چھوڑ دیا. واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل نے منی ماتھر نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن میزبان کیا۔ انہوں نے کئی ایم ٹی وی شوز اور کنسرٹس کی میزبانی کرکے پہچان حاصل کی۔ منی 2000 کی دہائی میں سب سے زیادہ مقبول میزبان تھیں ، منی نے کئی مین اسٹریم ریئلٹی ٹی وی شوز جیسے جھلک دکھلاجا، کے بی سی، اور کون بنے گا کروڑ پتی کی ہوسٹنگ کی.

  • سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    نوے کی دہائی کی معروف بالی وڈ اداکارہ کی دوستی ہندوستانی معروف کرکٹر سورو گنگولی کے ساتھ تھی. ان دونوں کی دوستی کے بہت چرچے تھے لیکن دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی کہانی کو عام نہیں‌کیا تھا. لیکن نغمہ نےاپنے ایک انٹرویو میں اپنی اور سورو گنگولی کی دوستی کی کہانی بیان کر دیا، اداکارہ نے کرکٹر کا نام نہ لیا لیکن واضح اشارہ دیا کہ وہ کس کی بات کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم جس شعبے میں کام کرتے ہیں اس میں ہمیں‌بہت سارے مشہور لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع میسر آتا ہے، ہم لوگوں کی دوستیاں بھی ہوجاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو لوگ ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے. نغمہ نے ساتھ ہی اپنی دوستی سورو

    گنگولی کے ساتھ ہونے کا واضح اشارہ دیا. اس کے بعد یہ دونوں خبروں میں آگئے لیکن گنگولی نے نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی کو اون نہیں‌کیا، دراصل وہ اس دوستی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور جس وقت وہ نغمہ کو ڈیٹ کررہے تھے اس وقت وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے.اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بناء پر نغمہ اور گنگولی کی دوستی ختم ہو گئی ، کئی سال کے بعد 2020 میں جب نغمہ نے گنگولی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہ دوبارہ پھر سے خبروں میں آ گئیں اور گمان کیا گیا کہ ان کی دوستی شاید ایک بار پھر سے ہو گئی ہے.

  • دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    دیپیکا نے کرن جوہر کو تھپڑ مارنے کی بات کیوں کی؟‌

    کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں کرن جان بوجھ کر سلیبرٹیز سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ ان کے جواب سے کنٹرورسی بنے. کرن جوہر نے اس شو میں ایک بار دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو مدعو کیا، کرن نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ آپ کے بازوپر جو ٹیٹو تھا وہ ابھی بھی ہے تو پریانکا نے کہا کہ یقینا ابھی بھی ہے. اس کے بعد کرن نے دیپیکا سے پوچھا کہ آپ نے آر کے کا ٹیٹو اپنی گردن پر بنوایا تھا وہ ابھی تک ہے تو دیپکا نے پہلے اسکا جواب دینا مناسب نہ سمجھا لیکن پھر کہا کہ جی ہاں ہے. کرن جوہر نے کہا کہ پوچھنا چاہا کہ آر کے سے کس کا نام

    بنتا ہے ، تو اس پر دیپیکا نے پریانکا سے کہا کہ کیا میں اسکو تھپڑ مار سکتی ہوں جس کی تائید پریانکا نے بھی کی اور کہا کہ یقینا مارنا چاہیے. یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ دیپیکا اور رنبیر کپور کیرئیر کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے دیپکا نے رانبیر کی محبت میں اپنی گردن پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا ، لیکن کبھی اس کی تصدیق نہیں‌ کی تھی کہ انہوں نے یہ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے.

  • کرن جو ہر انوشکا شرما کے کیرئیر کو کیوں تباہ کرنا چاہتے تھے؟‌

    کرن جو ہر انوشکا شرما کے کیرئیر کو کیوں تباہ کرنا چاہتے تھے؟‌

    معروف بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر آج کل ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ ان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما بیٹھی ہوئی ہیں، کرن جوہر اس میں کہہ رہے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ میں انوشکا شرما کا کیرئیر بالکل برباد کرنا چاہتا تھا، آدیتہ چوپڑا نے جب مجھے انوشکا کی تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ لڑکی نیو کمر ہے اور میں اسکو اپنی فلم میں سائن کررہا ہوں تو میں نے کہا کہ تم پاگل ہو اس لڑکی کو سائن کررہے ہو ، انہوں نے کہا کہ میں نے آدیتہ سے کہا کہ ایک اور ہیروئین ہے تم اسکو سائن کرو وہ ہیروئین میری دوست تھی . آدیتیہ نے میری بات نہ مانی اور انوشکا کو سائن کر لیا اور جب فلم آئی بینڈ باجا اور باراتی دیکھی تو

    میں نے انوشکا شرما کو کال کی اور معذرت کی. کرن جوہر اپنے اس پرانے انٹرویو کلپ کی وجہ سے بہت زیادہ ٹرول کئے جارہے ہیں، کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری اور کنگنا رناوت نے اس کلپ کو شئیر کرکے خوب کلاس لی ہے کرن جوہر کی اور کہا ہے کہ اس کو تو بس یہی کام ہے کسی کا کیرئیر تباہ کر دو اور کسی کو برباد کردو. رد عمل میں کرن جوہرنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں جھکنے والا نہیں چاہے جتنے بھی الزام لگا لو.

  • رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے جائے بھاڑ میں عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ہمیشہ ہی تنقید کی زد میں رہنے والی عرفی جاوید برس پڑی ہیں ، رنبیر کپور پر ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور کی کیا اوقات ہے بھاڑ میں جائے وہ. لیکن عرفی جاوید نے ایسا کیوں کہا؟ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے فیشن کو برا ٹیسٹ قرار دیا تھا ،جبکہ کرینہ نے کہا تھا کہ وہ ان کے اعتماد اور فیشن کی حس کو بہت سراہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ عرفی جتنی بہادر ہے میں اتنی بہادر نہیں ہوں کیونکہ عرفی جو لباس زیب تن کرتی ہے میں کر سکتی ہوں لیکن مجھ میں وہ اعتماد نہیں ہو گا جو عرفی میں ہے ، اور اچھا ہے ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا

    چاہیے. عرفی نے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ وہ رنبیر کے اس کمنٹ پر کیا کہیں گی جس میں‌انہوں نے انکی فیشن کی حس کو برا ٹیسٹ قرار دیا ہے تو جواب میں‌عرفی برس پڑیں رنبیر پر اور بولیں مجھے رنبیر کی بد تعریفی سے فرق نہیں‌پڑتا ، کرینہ نے میری تعریف کر دی ہے میرے لئے یہی کافی ہے. رنبیر اپنی حیثیت میں رہے تو بہتر ہے.

  • بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    بھارتی سنگھ جب حاملہ ہوئیں تو لوگوں نے انکو کیوں اور کیا کہہ کر ڈرایا؟‌

    کرینہ کپور خان آج کل ایک شو ہوسٹ کررہی ہیں اس شو کا نام ‘واٹ ویمن وانٹ’ ہے، اس میں وہ مختلف خواتین کو بلاتی اور ان نے دلچپسپ سوال کرتی ہیں. انہوں نے ھالیہ قسط میں معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو بلوایا. بھارتی سنگھ نے اس انٹرویو میں امرتسر سے ممبئی تک کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ وہ گلیمرس فلم انڈسٹری سے بہت متاثر تھیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کو نہیں بدلیں گی جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی. اسی لئے انہوں نے اپنا وزن کم نہیں‌ کیا بلکہ جیسی ہیں ویسے ہی خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. بھارتی سنگھ نے بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، لیکن جب کام شروع کیا تو

    مداحوں کی محبت نے آگے بڑھنے کا ھوصلہ دیا اور بہت سارے لوگ انڈسٹری میں مجھے جاننے لگے. بھارتی سنگھ ایک ماں بھی ہیں تو اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ مجھے ضدی بچے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ کسی مال میں مجھے تنگ کرے ، کسی چیز کو لینے کی ضد کرے ، پائوں زمین پر پٹخے ، میری بے عزتی ہو ، وہ باقاعدہ ہنگامہ برپا کرے. انہوں نے کہا کہ جب میں ھاملہ ہوئی تو لوگ مجھے کہتے اور باقاعدہ ڈراتے تھے کہ لو اب تو گئی تمہاری لائف لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے.

  • شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی شوبز میں آ گئیں

    اداکار شان شاہد جنہوں نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں رکھا اور اپنے والد ریاض شاہد اور والدہ نیلو کے نام کو چار چاند لگائے، انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو بن گئے. تیس سال کے بعد شاہد کی بیٹی بہشت نے بھی شوبز میں آنے کا اعلان کر دیا ہے. بہشت شاہد بھی اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھانے کے لئے پرجوش ہیں. شان شاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ میری بیٹی نے خاندان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شان نے لکھا کہ میری بیٹی ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہے اور اس ھوالے سے اس نے ایک

    کہانی بھی تحریر کر لی ہے، ان کی لکھی ہوئی کہانی ان کے دادا ریاض شاہد کے نظریے کی عکاسی کرتی ہے. شان شاہد کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں نے بھی مبارکباد دیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ بہشت اس انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا پاتی ہیں یا نہیں‌کیونکہ شان شاہد کی بیٹی کی ہونے کی وجہ سے ان کو شاید انڈسٹری میں جلدی پہچان مل جائیگی لیکن وہ اپنا آپ اپنے ٹیلنٹ سے ہی منوا سکیں گی.