Baaghi TV

Tag: celebrities

  • پیسے کی طاقت ، سلمان خان بیک گرائونڈ ڈانسر بننے پر مجبور

    پیسے کی طاقت ، سلمان خان بیک گرائونڈ ڈانسر بننے پر مجبور

    بھارت میں جہاں اور بہت بڑے تاجر ہیں وہیں مکیش امبانی بھی پیچھے نہیں ہیں. جب بھی امبانی فیملی میں کوئی تقریب ہوتی ہے اس میں بالی وڈ کے نامور سٹارز جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے دنیا ترستی ہے وہ وہاں حاضری لگاتے ہیں ان کی شادیوں اور منگنیوں میں بھی ناچتے ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے . وہ وڈیو 2018 کی ہے جب ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی ہوئی. اس تقریب میں بہت سارے بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی ، سلمان خان بھی وہاں موجود تھے . وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے آنت اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ( اب بیوی) کے ہمراہ شاہ رخ خان کے گانے”کوئی مل گیا“پر اسٹیج پر ڈانس کر رہے ہیں۔اسی دوران آننت اور رادھیکا

    کے پیچھے سلمان خان دیگر بیک گرائونڈ ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں. یہ وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر سلمان خان کے مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے زیادہ تر نے مایوسی والے کمنٹس کئے. ایک صارف نے لکھا کہ پیسے کی کتنی طاقت ہے کہ سلمان خان جیسا بڑا سٹار بیک گرائونڈ ڈانسر بن گیا ہے. ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان سے ایسی امید نہ تھی.یوں سلمان خان کو امبانی فیملی کی منگنی کی تقریب میں بیک گرائونڈ ڈانسر کے روپ میں ان کے مداحوں نے بالکل نہیں سراہا.

  • شرابی والد کی وجہ سے پڑھائی مکمل نہ کر سکا جانی لیور

    شرابی والد کی وجہ سے پڑھائی مکمل نہ کر سکا جانی لیور

    بالی وڈ اداکار جانی لیور جو سال ہا سال سے اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری کے بل پر اینٹرٹین کررہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی پڑھائی مکمل نہ ہونے کے سبب پر بات کی انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بہت زیادہ شراب پینے کی عادت تھی ، وہ شراب میں دھت رہتے تھے ان کو گھر کے خرچے سے بھی کوئی لینا دینا نہیں ہوتا تھا ، وہ ہمارا خیال نہیں کرتے تھے ، میں سکول میں‌پڑھتا تھا میری فیس کی ادائیگی نہیں کرتے تھے ، جب میری فیس کی ادائیگی نہیں ہوتی تھی تو مجھے سکول سے مار پڑتی تھی اور وہاں میرے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا تھا. شرابی والد

    کی انہی حرکتوں سے تنگ آکر میں نے سکول جانا ہی چھوڑ دیا اور ساتویں کے بعد پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا. لیکن جب میں نے سکول چھوڑا تو میری ایک ٹیچر نے میرا بہت خیال رکھا. لیکن میرے دل میں ہمیشہ افسوس رہتا ہے کہ میں تعلیم مکمل نہ کر سکا. میں جب دیکھتا تھا سکول میں کہ بچوں کے والد ان کو لینے آتے ہیں اور ان کی فیسوں کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں تو دل بھر آتا تھا. لیکن کیا کر سکتا تھا، سارا بچپن ایسی ہی حسرت کرنے میں ہی گزر گیا.

  • بی پاشا باسو نے اپنی دیوی دنیا کو دکھا دی

    بی پاشا باسو نے اپنی دیوی دنیا کو دکھا دی

    بالی وڈ اداکارہ بی پاشا باسو جو کہ اپنی بیٹی کی دیوی کی پیدائش کے بعد بہت زیادہ خوش تھیں ، انہوں نے اپنے شوہر گرور کے ساتھ مختلف انٹرویوز میں اولاد کی خواہش کا اظہارکیا ، جب بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہنچی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں اور اس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتی رہی ہیں. ان کے گھر گزشتہ برس نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد بی پاشا اور ان کے شوہر گرور نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا. تاہم ابھی تک ان دونو‌ں نے اپنی بیٹی کی شکل کسی کو نہیں دکھائی تھی. بی پاشا باسو کی بیٹی

    دیوی اب چونکہ پانچ ماہ کی ہو چکی ہیں اب جا کر انہوں نے اس کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. بی پاشا نے جیسے ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دیوی کی تصویر شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بی پاشا باسو کی اس پوسٹ پر ان کے پاکستانی اور ہندوستانی دوستوں نے بھی کمنٹس کئے جس پر اداکارہ نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا. بی پاشاکا کہنا ہے کہ دیوی جب سےمیری زندگی میں آئی ہے میری زندگی میں کافی ھد تک خوشگوار تبدیلی آئی ہے.

  • ماہرا شرما اور  پارس چھابڑا کی دوستی میں‌دراڑیں

    ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کی دوستی میں‌دراڑیں

    بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس میں ہر سال بہت ساری جوڑیاں بنتی ہیں لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد ٹوٹ بھی جاتی ہیں. اسی طرح سے ایک جوڑی بگ باس 13 کے سیزن میں ماہرا شرما اور پارس چھابڑا کی جوڑی بنی. دونوں کی قربتیں شو میں ہی بہت زیادہ ہو گئیں تھیں ، شو کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا شروع کر دیا . یہاں تک کہ ماہرا نے پارس چھابڑا کے ساتھ رہنے کےلئے ممبئی چھوڑ دیا اور چندی گڑھ چلی گئیں. لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونو‌ں کے درمیان دوستی کے تعلقات ختم ہو گئے ہیں اور ماہرا نے پارس کو انسٹاگرام پر انفالو کر دیا ہے جبکہ

    پارس نے ابھی ماہرا کو انفالو نہیں کیا. ماہرا تو چندی گڑھ چھوڑ کر ممبئی میں واپس آگئی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے ان کی آپس میں بنتی نہیں تھی جس کی وجہ سے ماہرا کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھیں . اب آخر کار دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ماہرا نے تو پارس کے ساتھ انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر اور وڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں اور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب پارس کے ساتھ نہیں چل سکتیں.

  • نازش جہانگیر کو کیسا شوہر چاہیے؟ اداکارہ نے بتا دیا

    نازش جہانگیر کو کیسا شوہر چاہیے؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ نازش جہانگیر جو اس وقت زیادہ چرچا میں آئیں جب ان کا نام اداکار محسن عباس حیدر کے ساتھ جڑا اور ان کا گھر ٹوٹنے کی وجہ ان کو قرار دیا گیا. تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے کسی کا گھر نہیں توڑا. اداکارہ نے ھال ہی میں ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عشق خدا اور ماں باپ کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن محبت ایک بہت ہی خوبصورت جذبہ ہے یہ کسی بھی لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ ہونی چاہیے. میں چاہتی ہوں کہ زندگی میں ایک بار مجھے محبت ضرور ہو اور ہو بھی مجھے میرے شوہر کے ساتھ .

    انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں جو آئے وہ میرے جیسا ہونا چاہیے ، میرے جیسا ہو گا تو چل جائیگا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکا خاندانی اور نسلی ہونا چاہیے اور اگر وہ اپنی ماں کے ساتھ پیار کرتا ہوگا اور اسکی آنکھ میں‌آنسو دیکھ کر گھبرائے گا تو یقینا وہ ہر عورت کی عزت کریگا اور اسکی آنکھ میں‌آنسو آئے یہ برداشت نہیں کریگا . مجھے بس ایسا ہی انسان چاہیے. نازش نے کہا کہ سکینڈلز تو بنتے ہی رہتے ہیں مجھے انکی بالکل پرواہ نہیں میں اپنے مزاج کی بندی ہوں جو ٹھیک لگے وہ کرتی ہوں. کسی کا پریشر نہیں لیتی .

  • پروین بابی کی منگنی پاکستان میں‌ہوئی شادی کیوں نہ ہو سکی؟

    پروین بابی کی منگنی پاکستان میں‌ہوئی شادی کیوں نہ ہو سکی؟

    بالی وڈ اداکارہ پروین بابی جنہوں نے ستر کی دہائی میں بالی وڈ میں‌قدم رکھا اور انہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی ہیروئین کی تعریف کو ہی بد ل کر رکھ دیا.انہوں نے ایک ماڈرن ہیروئین کا تصور پیش کیا جسے لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پروین بابی کی منگنی پاکستان کے ایک پائلٹ جمیل کے ساتھ ہوئی ، اور یہ منگنی کراچی میں‌ہوئی جس میں‌پروین کی والدہ بھی ان کے ساتھ شریک تھیں، لیکن ہوا کچھ یوں کہ شادی کے قبل ہی پاکستان اور انڈیا کی 1971 کی جنگ چھڑ گئی جس کے بعد یہ منگنی ختم ہو گئی ، اور پروین بابی کو اس چیز کا بہت صدمہ لگا کیونکہ پروین اس منگنی کی وجہ سے بہت خوش تھیں. پروین بابی بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والد کا

    انتقال ہو گیا تھا ، ان کی والدہ نے انکو پالا. منگنی ٹوٹنے کے بعد ان کی زندگی میں‌کبیر بیدی اور مہیش بھٹ آئے لیکن ان کی دوستی اس حد تک پروان نہ چڑھی کہ کسی کے ساتھ شادی کر لیتیں. وہ شیزوفرینیا جیسی بیماری کا شکار ہو کر تنہائی کے عالم میں اس دنیا سے چلی گئیں. پروین نے 1983 کو انڈیا چھوڑ‌دیا لیکن 1989 میں دوبارہ انڈیا واپس آ گئیں اور پھر مرتے دم تک کام نہ کیا.

  • اریبہ حبیب جرمن کیوں سیکھ رہی ہیں ؟‌

    اریبہ حبیب جرمن کیوں سیکھ رہی ہیں ؟‌

    معروف ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب جو کہ شادی کے بعد جرمن اپنےشوہر کے پاس منتقل ہو چکی ہیں، انہوں نے حال ہی پاکستان کا دورہ کیا اور ان کا ایک انٹرویو ہوا. انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد جرمن شفٹ ہونا آسان فیصلہ نہ تھا لیکن شوہر کے ساتھ رہنا تھا گھر بسانا سو جانا پڑا. میں نے وہاں‌پر دیکھا ہے کہ کسی کے ساتھ آپ کا کندھا لگ جائے یا گاڑی کو ہلکی سی بھی ٹکر لگ جائے تو وہ لوگ شور مچا دیتے ہیں، بات وکیل تک پہنچ جاتی ہے. عجیب سا ماحول پیدا ہو جاتا ہے. جبکہ ہمارے ہاں اس معاملے میں‌لوگوں میں‌صبر پایا جاتا ہے. لوگ گاڑی کی ٹکر کو معاف کر دیتے ہیں. اریبہ نے کہا کہ مجھے جرمنی بولنی بالکل نہیں آتی ، اب میں‌سیکھ رہی ہوں ، کچھ

    کچھ بات سمجھ لیتی ہوں لیکن مکمل طور پر میں نہیں‌سمجھ پاتی کہ وہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں. اریبہ حبیب نے مزید کہا کہ میں اپنے گھر کے سارے کام خود کرنے کی کوشش کرتی ہوں شادی سے پہلے ایسا نہیں تھا. اب میں کھانے کی کافی چیزیں خود بنا لیتی ہوں. انہوں نے کہا پاکستان آنا اچھا لگتا ہے جب جب یہاں آتی ہوں دل بے حد خوش ہوتا ہے.

  • جنید خان کی شادی کیسے ہوئی؟ جان کر رہ جائیں‌ حیران

    جنید خان کی شادی کیسے ہوئی؟ جان کر رہ جائیں‌ حیران

    ٹی وی آرٹسٹ اور گلوکار جنید خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میری شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی اور میں نے اپنی اہلیہ کو اس وقت دیکھا جب میری ماں اس رشتے کے لئے قائل ہو چکی تھی ، میرے سسر میرے خالو کے دوست تھے انہوں نے امی کو میری اہلیہ کی تصویر دکھائی رشتے کا بتایا امی نے میرے ساتھ بات کی ، میں نے تصویر دیکھی تو ہاں کر دی . انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ ڈینٹیل سرجن ہے اور بہت اچھی ہے ، گھل مل جاتی ہے . خیال رکھتی ہے ، مہمان نواز ہے. جنید خان نے کہا کہ 2010 میں ہماری

    شادی ہوئی ، میری اہلیہ نے مجھے ٹی وی پر گانوں میں دیکھ رکھا تھا .میری ساس نے میری تصویر اپنی بیٹی کو دکھا کر کہا کہ اس کے ہاتھ بہت اچھے لگتےہیں مجھے. ہماری فیملیز کی جب دوسری ملاقات ہوئی تو دونوں فیملیز نے کہا کہ آُپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اکیلے بیٹھ کر بات کر لیں. ہم دونوں نے کہا کہ نہیں‌بس ٹھیک ہے. یوں‌ہماری شادی ہو گئی . یاد رہے کہ جنید خان اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں ٹی وی پر انکا امیج ایک سنجیدہ ایکٹر کا ہے.

  • شلپا شیٹی کو عدالت سے بڑا ریلیف

    شلپا شیٹی کو عدالت سے بڑا ریلیف

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی 2007 میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب امریکی اداکار رچرڈ گئیر نے انہیں سب کے سامنے بوسہ کیا . بھارت میں اس چیز کو لیکر کافی وبال اٹھا. اور کہا گیا کہ کسی امریکی اداکار کا یوں انڈیا میں آکر انڈین اداکارہ کو بوسہ دینا اور اداکارہ کا بھی احتجاج نہ کرنا بھارتی ثقافت کی توہین ہے. دونوں اداکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا یہاں تک کہ ان کے خلاف انڈین پینل کوٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ، ان کے خلاف درج مقدمہ طویل عرصے تک چلا اور اس دوران شلپا شیٹی کو تنقید کا نشانہ

    بنایا گیا. اس مقدمے کی تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ طویل قانونی جنگ کے بعد یہ مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے. کورٹ کی جانب سے کہا یہ گیا ہے کہ اداکارہ کی طرف سے ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس کام میں اداکارہ خود شامل تھیں بلکہ ان کی مرضی کے خلاف ایسا کیا گیا. شلپا شیٹی کیس کا فیصلہ ان کے حق میں‌آنے پر کافی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اتنے سال تک اس کیس کی وجہ سے کافی پریشانی اور زہنی تنائو کا شکار رہیں.

  • دیدار کو نرگس سے زیادہ کس کا ڈانس پسند ہے؟‌

    دیدار کو نرگس سے زیادہ کس کا ڈانس پسند ہے؟‌

    سٹیج اداکارہ دیدار جو ایک بہترین ڈانسر بھی سمجھی جاتی ہے. انہوں نے سٹیج پر اداکاری کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. جہاں دیدار کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہیں ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور ان کو سٹیج پر فحش ڈانس کی بنیاد رکھنے والی بھی قرار دیا. تاہم اب دیدار سٹیج پر کم کام کرتی ہیں، دیادار انٹرویوز بھی بہت کم دیتی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت ساری ہیروئیز سے متاثر ہوں لیکن ریما خان سے بے انتہا متاثر ہوں ان کی شخصیت ان کے بولنے کا انداز ،ان کے کپڑے پہننے کا انداز ، سب بہت اچھا ہے. مجھے تو لگتا

    ہے کہ مجھے ریما خان کو ہر معاملے میں‌فالو کرنا چاہیے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بڑی بہن نرگس بہت زیادہ اچھا ڈانس کرتی ہے اس میں‌کوئی شک نہیں ہے. لیکن اگر میں موازنہ کروں ریما اور نرگس کا تو مجھے ریما کا ڈانس زیادہ اچھا لگتا ہے اور وہ ایک مکمل پیکج لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ریما ایک ربڑ کی گڑیا جیسی لگتی تھیں اور انکی شخصیت پہلے بھی سحر انگیز تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں .