Baaghi TV

Tag: celebrities

  • عمائمہ ملک کا بول والا کردار کس اداکارہ کو پہلے آفر ہوا ؟‌

    عمائمہ ملک کا بول والا کردار کس اداکارہ کو پہلے آفر ہوا ؟‌

    شعیب منصور پاکستان کے بہت ہی منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں، انکی بنائی ہوئی فلمیں شاہکار ہیں. ان کی فلم بول نے نہایت کامیابی حاصل کی اور آج تک اس فلم کو یاد کیا جاتا ہے اس کے کرداروں کو یاد کیا جاتا ہے. یہ فلم عمائمہ ملک کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی. ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک انکشاف کیا ہے اور اس میں بتایا ہے کہ عمائمہ ملک نے فلم بول میں‌جو کردار ادا کیا وہ پہلے میرے پاس آیا تھا میں نے بعض وجوہات کی بناء پر انکار کر دیا تھا. ایمان علی نے کہاکہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت اچھا ہے ، وہ ایسے

    ڈائریکٹر ہیں جو کسی بھی اداکار سے ایسا کام کروا لیتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھ دنگ رہ جائے. ایمان علی نے مزید کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں. یاد رہے کہ ایمان علی نے فلم بول میں ایک طوائف کا کردار ادا کیا تھا ، اس کردار میں‌ایمان نے حقیقت کے رنگ بھر دئیے تھے. ایمان کی اس فلم میں اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا، ایمان کی گزشتہ برس فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی تھی جو کہ شائقین کو متاثر کرنے میں‌ناکام رہی.

  • محمود اسلم انٹرویو کے دوران کیوں روئے؟

    محمود اسلم انٹرویو کے دوران کیوں روئے؟

    سینر اداکار محمود اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ کی بڑائیاں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ بہت زیادہ محنتی تھیں ، میرے والد نے کما کر والدہ کو دیا اور انہوں نے سلیقے سے پانچ بچے پالے. میری ماں میں آخری وقت تک بہت زیادہ انرجی تھی. وہ ہر کام خود کرتی تھیں ، انہوں نے مجھے کہا کہ میں استری کرنا سیکھوں انہوں نے مجھے ہر کام سکھایا. اور اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کام میری زندگی میں بہت کام آئے، میں نان والے کا رول کروں یا ہوٹل والے کا تو میں بہت آرام سے کر لیتا ہوں ایسے کردار سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے. محمود اسلم نے

    اپنی والدہ کے آخری وقت کا بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا آخری وقت آگیا تو سب گھر والوں نے یاسین پڑھنا شروع کر دی، میں‌کمرے میں داخل ہوا تو امی نے مجھے ہاتھ ہلایا میں امی کے اوپر جا کر لیٹ گیا انہوں نے مجھ پہ اپنا ہاتھ رکھا اور ایکدم ہاتھ جھٹک دیا اور امی اللہ کے حضور پیش ہو گئیں یہ بتا کر محمود اسلم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے. محمود اسلم نے کہا کہ ماں اور باپ میاں اور بیوی ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہوتے ہیں‌ باپ پیسے کما کرلا کر والدہ کو نہ دے تو والدہ کس طرح گھر کا خرچ چلا سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ میری شخصیت میں میرے ماں باپ کی ففٹی ففٹی پرچھائیں ہیں.

  • حرا خان اور ارسلان خان کس بات سے ڈرتے ہیں؟‌

    حرا خان اور ارسلان خان کس بات سے ڈرتے ہیں؟‌

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی حرا خان اور ارسلان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نظر لگنے سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے منگنی بہت پہلے کر لی تھی لیکن کسی کو بتایا نہیں تھا ، ہماری شادی کا انائونس کرتے ہوئے بھی ہمیں بہت زیادہ ڈر لگ رہا تھا، ہماری فیملیوں کو نظر لگنے کا بہت یقین اور اس چیز کا ڈر ہے. حرا خان نے کہا کہ جب میری پہلی ملاقات ارسلان سے ہوئی تو وہ مجھے بہت اچھے لگے ، میں ان سے بہت زیادہ متاثر بھی ہوئی، جبکہ ارسلان خان نے کہا کہ میں جب حرا خان کو پہلی بار ملا تو میں ان سے متاثر نہ ہوا مجھے یہ تنگ کرنے والی لڑکی لگی تھی . لیکن ہم دونوں کے درمیان اتنی اچھی

    دوستی ہو گئی کہ ہم نے ایک دوسرے کا ہمیشہ کے لئے ہونے کا فیصلہ کر لیا . حرا خان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری شادی ارسلان خان کے ساتھ ہوئی. ارسلان خان نے بھی کہا کہ حرا ایک بہت اچھی بیوی ہیں میرا اور میری پوری فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے. یاد رہے کہ حرا خان ارسلان خان ھال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں.

  • متھیرا برس پڑیں میرا پر لیکن کیوں ؟‌

    متھیرا برس پڑیں میرا پر لیکن کیوں ؟‌

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ فلمسٹار میرا آج کل عمرے کی ادائیگی کرنے کےلئے سعودی عرب میں‌موجود ہیں. گزشتہ دونوں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں، ان میں‌سے ایک وڈیو ایسی بھی ہے جس میں‌ میرا مسجد نبوی میں بیٹھی نماز پڑھ رہی ہیں اور ساتھ میں وڈیو بھی بنوا رہی ہیں، وہ وڈیو میں نماز سے توجہ ہٹا کر موبائل کی طرف دیکھ رہی ہیں جس سے یہ وڈیو شوٹ کی جا رہی ہے. میرا کی یہ وڈیو دیکھ کر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے. جہاں سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین میرا پر تنقید کررہے ہیں وہیں

    متھیرا نے بھی لے لیا ہے میرا کو آڑھے ہاتھوں. انہوں نے کہا ہے کہ یہ کونسا نیا طریقہ ہے کہ اب جو بھی عمرہ کرنے جاتا ہے وہ وہاں سے اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کر دیتا ہے. کیا تصاویر اور وڈیوز جاری کرنے کے بغیر عمرہ کی ادائیگی نہیں‌ہو سکتی؟‌ عبادت کرتے وقت کی وڈیوز بنانا اور تصاویر بنانا یہ کہاں کی عبادت ہے. شرم آنی چاہیے ان سب کو جو یہ کرتے ہیں، آپ اللہ کے گھر اسکی خوشنودی حاصل کرنے جاتے ہیں لوگوں کی نہیں اس لئے ایسی حرکتیں نہ ہی کریں تو بہتر ہے.

  • ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    ایمان علی کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ؟‌

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو میڈیا سے اور سوشل مجمعوں سے بالکل دور رہتی ہیں ، انکی اپنی ایک دنیا ہے جس سے باہر کم کم نکلتی ہیں. ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ میڈیا اور سوشل مجمعوں سے دور کیوں رہتی ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ مجھے Multiple sclerosis (MS) نامی بیماری ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج بہت آسان نہیں ہے. یہ جس کو ہوجائے اسکو اس کے ساتھ ہی چلنا پڑتا ہے. اور میری طبیعت اس کی وجہ سے کافی خراب بھی رہتی ہے. مجھے نظر آنا بند ہوجاتا ہے ، میری بینائی چلی جاتی ہے، میری ٹانگوں میں درد ہوتا ہے. میرے ہاتھ پائوں ڈیڑھ سال سے سن ہیں ، مجھے سے کوئی کام نہیں ہوتا ، مجھ سے چلا نہیں جاتا . لیکن پھر بھی اس بیماری کے باوجود میں چل پھر رہی ہوں، یہ بیماری میرے لئے ایک چیلنج ہے جس کا مقابلہ میں بہادری کے ساتھ کررہی ہوں.سر پر سوار کرنے کی بجائے اس بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کہیں آتی جاتی نہیں. میں اس بیماری سے نکلوں تو کچھ کروں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ میں مغرور ہوں‌کہیں آنا جاناپسند نہیں‌کرتی.

  • فلمسٹار نور کس اداکارہ کی ہوئیں دیوانی

    فلمسٹار نور کس اداکارہ کی ہوئیں دیوانی

    نوے کی دہائی کی اداکارہ نور جو اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں وہ اکثر آج کے فنکاروں‌کے کام پر تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. ان کا ماننا ہے کہ ہم جب پنجابی فلموں میں کام کرتے تھے تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا ، لیکن آج کے فنکار اگر پنجابی فلموں میں کام کریں تو ان پر تنقید نہیں کی جاتی. اداکارہ نور نے حال ہی میں اداکارہ عمائمہ ملک کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے عمائمہ ملک کے ڈرامہ سیریل جندو کا ٹریلر دیکھ کر عمائمہ ملک کی خوب تعریفیں کیں. اور کہا کہ عمائمہ ملک آپکی اداکاری اس میں نیکسٹ لیول کی لگ رہی ہے. آپ کا مقابلہ

    کسی بھی اداکارہ کے ساتھ نہ ہے نہ ہی ہو سکتا ہے. میری بہت ساری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں امید ہے کہ جس طرح آپ کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے اسی طرح سے آپ کا ڈرامہ جندو کبھی ہٹ ہو گا اور آپ کا کردار جندو بھی سراہا جائیگا. آپ یقینا ایک بہترین اداکارہ ہیں. یاد رہے کہ دارو نتنی کا کردار کرنے کے بعد عمائمہ ملک جندو کا کردار کرنے جا رہی ہیں ایسا کردار انہوں نے اس سے پہلے نہیں کیا.

  • پروین بابی کا مکان 18 سال سے خالی پڑا ہے لیکن کیوں؟

    پروین بابی کا مکان 18 سال سے خالی پڑا ہے لیکن کیوں؟

    سینئر اداکارہ پروین بابی جو کہ 2005 میں انتقال کر گئیں تھیں ، ان کی اس وقت عمر 55 سال تھی. پروین بابی کی موت کیسے ہوئی انہوں نے خود کشی کی یا کسی بیماری سے چل بسیں یہ بات آج تک راز ہی ہے. اداکارہ پروین بابی کی موت کے بعد ان کا فلیٹ آج تک خالی پڑا ہے نہ ہی اسکو کسی نے خریدا ہے اور نہ ہی اسکے لئے کوئی کرایہ دار ملا ہے. کہا جا تا ہے کہ یہ فلیٹ‌ممبئی میں جوہو میں ہے. اس سے سمندر کا خوبصورت نظاراہ نظر آتا ہے . ساتویں منزل پر موجود اس فلیٹ پر آج بھی پروین بابی کا ہی نام لکھا ہوا ہے. پروین بابی شیزو فرینیا کی مریضہ تھیں ، ان کی بیماری اس حد تک بڑھ چکی ہوئی تھی کہ پروین کے ٹھیک ہونے کی امید نہ تھی. اس کے علاوہ وہ

    شوگر کی بھی مریضہ تھیں. وہ آخری وقتوں میں تنہائی پسند ہو چکیں تھیں . ان کی لاش تین دن ان کے فلیٹ میں پڑی رہی کسی کو پتہ ہی نہ چلا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں. پروین بابی کو آج بھی ان کے مداح یاد کرتے ہیں اور ان کی المباک موت پر رنجیدہ ہیں. پروین بابی نے اسی کی دہائی میں اپنی خوبصورت اداکاری اور سٹائل سے شائقین کے دل جیتے.

  • دیویا بھارتی کا سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے دھرمیندر

    دیویا بھارتی کا سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے دھرمیندر

    بالی وڈ‌ کے سیئنر اداکارہ دھرمیندر نے دیویا بھارتی کی تیسویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ دیویا بہت اچھی اداکارہ تھی ، اس نے بہت جلد اپنا نام اور مقام بنا لیا تھا. میں اسکی اداکارانہ صلاحیتوں کا معترف تھا. اسکو میں نے کام کرتے دیکھا تھا اس نے ہیما مالنی کی فلم دل آشنا میں کام کیا تھا ، ویسے بھی وہ بالی وڈ کی بے انتہا خوبصورت اداکارہ تھی. اسکی جب موت ہوئی تو مجھے بہت دھچکا لگا تھا، وہ میری بیٹیوں کی طرح‌ تھی ، جب بھی ملتی تھی ہنستی مسکراتی تھی . کام کے معاملے میں‌بھی وہ نہایت ہی پروفیشنل تھی ، اس نے چھوٹی سی عمر میں جو شہرت

    دیکھی تھی وہ کم کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے. دیویا بھارتی ہم سے جدا ہو چکی ہے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ ہمارے آس پاس ہی ہے . اسکی موت بالی وڈ انڈسٹری کو ایک بہت بڑا دھچکا تھی . آج تک اسکی خالی جگہ پر نہیں ہو سکی اور نہ کبھی ہو گی. یاد رہے کہ 5 اپریم 1993 کو دیویا بھارتی اپنے ہی گھر کی کھڑکی سے گر کر دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں اور اپنے پیچھے اپنے مداحوں اور فیملی کو سوگوار چھوڑ گئیں تھیں.

  • مجھے خواتین سے اختلاف ہے گل رعنا

    مجھے خواتین سے اختلاف ہے گل رعنا

    سینئر اداکارہ گل رعنا نے کہا ہے کہ مجھے خواتین سے شدید اختلاف ہے کیونکہ وہ ان چیزوں سے ہی باہر نہیں نکلتیں کہ یہ چیز کہاں سے لی وہ چیز کہاں سے لی ہائے تمہارا جوڑا بہت خوبصورت ہے تمہاری جوتی بہت پیاری ہے. خدا کے لئے ان چیزوں سے نکلیں زندگی اسے بہت آگے کی چیز ہے. اداکارہ نے کہا کہ خواتین کے پاس سارے حقوق تو ہیں اور ان کو کتنے حقوق چاہیں سارے رائٹس رانگ کر دئیے اب اور کیا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد چیزیں محسوس کر لیتی ہوں اور یہ صلاحیت میری خداداد ہے . ویسے تو ہر صلاحیت ہی خدادا ہوتی ہے

    انسان کا اپنا کمال نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ آپ اگر چاہتے ہو کہ دنیا آپ کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو پہلے آپ خود دنیا کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا خود کے لئے چاہتے ہیں. ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ سب کو باتیں کریں اور خود کے لئے ایک بھی بات برداشت نہ کریں. آج کل کی سیاست اس کی بہترین مثال ہے ، ہر کوئی دوسرے کو غلط کہہ رہا ہے اور خود کے بارے میں سمجھ رہا ہے کہ وہ ٹھیک ہے. آپ کی بات تب سنی جائیگی جب آپ کے پیمانے اپنے اور دوسروں کے لئے ایک ہوں گے.

  • کیا سشمیتا سین اور انکے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ہو گئے ؟

    کیا سشمیتا سین اور انکے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ہو گئے ؟

    اداکارہ سشمیتا سین کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سشمیتا کو بلا کی حسین کہا جاتا ہے سابقہ
    مس یونیورس گزشتہ دنوں بہت زیادہ خبروں میں اس وقت آئیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا .لیکن جلد ہی وہ صحتیاب بھی ہو گئیں. سشمیتا سین کا نام بہت سارے مردوں کے ساتھ جڑا لیکن کسی کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی . سشمیتا سین کی دوستی روہمن شال کے ساتھ بھی بہت زیادہ چرچا میں رہی لیکن دسمبر 2021 میں انکی دوستی ختم ہو گئی دونوں نے اپنی دوستی کے خاتمے کا اعلان کر دیا. لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے نظر آرہے ہیں، دونوں عوامی مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں.سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں اداکارہ، روہمن اور بیٹی علیشا کے ساتھ اسٹریچنگ اور یوگا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں . ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید دونوں ایک بار پھر ایک ہو گئے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کر لیں گے. ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتےہیں ، ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے.