Baaghi TV

Tag: cricket

  • پی ایس ایل سیزن 5 ، بیشتر قومی کھلاڑی کی کیٹیگریز کو تبدیل کر دیا گیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریزکی تجدید کا عمل مکمل کر لیا گیا،

    2 مرحلوں پر مشتمل تجدید کے عمل میں تمام فرنچائنز کےنمائندگان کی شمولیت کی ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم دیگر 14 مقامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پلاٹینم کٹیگری کا حصہ ہونگے، امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل کر دئے گئے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، شاندار ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں شامل مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریزکی تجدید کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد

    پلاٹینم کٹیگری میں سرفہرست نام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہے۔ نئی فہرست کے مطابق شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، گذشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر حسن علی اور شاداب خان کو بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی پلاٹینم کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس عمل کے مکمل ہوتے ہی آئندہ ایڈیشن کے لیےتمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کی
    ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوگیاہے۔

    اس عمل میں تمام فرنچائنززکی جانب سے ایک ایک نمائندے نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کسی فرنچائزکواپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے حق میں ووٹ دینے کی اجازت نہیں تھی۔اس عمل کے اختتام پر تمام ٹیموں کو ری ویو کے لیے درخواست پیش
    کرنے کا حق حاصل تھا، جس کے بعد پلیئر ایکوزیشن اور منیجمنٹ کے سربراہ عمران احمد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹرندیم خان نےفہرست کوحتمی شکل دی۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلواوور ریٹ کے باعث بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے ۔ قوانین کے مطابق بلوچستان کرکٹ ٹیم پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
    آن فیلڈ امپائرز احمد شہاب اور آصف یعقوب نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 24. کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ میچ کے اختتام پر ریفری محمد جاوید نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل کو فیصلے سے آگاہ کیا۔
    حارث سہیل کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری نے بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

  • ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم اپنے جارحانہ انداز کرکٹ کی وجہ سے خریف کو زیر کرنے کی کوشش کرتی ہے ، ہم بھی آسٹریلیا کا مقابلہ جارخانہ انداز سے کرکٹ کھیل کر کریں گے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود نے اچھا پرفارم کیا تھا ۔ عابدعلی اور امام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے ان کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ میں جگہ دی ہے، مصباح الحق نے عثمان قادر کی سلیکشن کے متعلق سوال پر کہا کہ عثمان قادر اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں اور ستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان قادر کو موقع دیا ہے اس کیساتھ ہم شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے بیک اپ پر توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    فخر زمان اور آصف علی کی ڈومیسٹک میں غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹیک کرکٹ میں آصف علی اور فخرزمان کے علاوہ کسی بلے اسٹرائیک ریٹ140 کا نہیں ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں ، بیک اپ وکٹ کیپر کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مختصر ہے اس لئے رضوان کے ساتھ دوسرا وکٹ کیپر نہیں لیا البتہ بیک اپ وکٹ کیپر ہمارے پاس موجود ہے،

    سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹ کر اپنی فارم کی بحالی میں مصروف کرکٹر سلمان بٹ سے متعلق سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت تمام انٹر نیشنل اوپنرز پرفارم کررہے ہیں اس لئے سلمان بٹ کی جگہ نہیں بن پارہی ۔

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

  • بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار ہے ، بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی، مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 6 نومبر اورتیسرا ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی اور محمد وقاص نائب کپتانی کریں گے

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    بنگلہ دیش کیخلاف تین روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 16 رکنی اسکواڈ میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل اور رضوان محمود شامل ہیں ، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر بھی قومی تین روزہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں،

    ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور اور رضوان محمود اور 16 رکنی ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہیں،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل اور اسماعیل خان بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن کو قومی ایک روزہ انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

    سجل اور احد کے نئےڈرامے کے ٹیزر پر سخت تنقید

    سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) بھی ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیں ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں اور یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہوگی،

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    سابق سری لنکن کپتان اور ایم سی سی کے اولین غیر برطانوی صدر کمار سنگا کارا کو امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضررو واپس آئے گی اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار کرنا چاہیں گے،

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کماراسنگا کارا کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور کی بہت زیادہ خوشی ہوئی اور انہیں قوی امید ہے کہ اس ملک میں ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، واضع رہے کہ مارچ دو ہزار نو میں جب لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا تو کمار سنگا کارا بھی سری لنکن سکواڈ کا حصہ تھے ،

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

  • قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

    کراچی: پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ،
    چھے ٹیموں کے درمیان جاری ایونٹ میں سدرن پنجاب کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی ہے، سندھ کی ٹیم نے بھی اپنے چار میں سے تین میچز میں فتحیاب ہو کر فائنل فور میں جگہ بنا لی، خیبر پختونخوا کی ٹیم 4 میں سے 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے، بلوچستان، سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیمیں صرف ایک ایک بار فتحیاب ہوئیں،

    سیمی فائنلمیں نشست کنفرم کرنے والی سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پیر کو رسمی مقابلہ میں شرکت کریں گی، سدرن پہلے ہی چاروں فتوحات کیساتھ فائنل فور میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے، اگلے روز کے پی کے کا سنٹرل پنجاب سے مقابلہ ہو گا جبکہ بلوچستان کا ٹکراؤ نادرن سے ہو گا، دیگر دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے تعین کے بعد 23 اکتوبر کو فائنل فور مقابلے ہونگے

    لیگ مقابلوں کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پرآنے والی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے ایک دوسرے کوزیرکرنے کی کوشش کریں گی، فائنل 24 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

  • حسن علی دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے ، زرائع

    حسن علی دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے ، زرائع

    فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے

    سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے کمر درد کا شکار ہونے والے بائیں ہاتھ کے پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے، وہ فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے صرف ایک میچ سدرن پنجاب کیخلاف کھیلے ہیں جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا
    حسن علی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل سٹاف کی زیر نگرانی ری ہیب پراسس جاری رہے گا تاہم وہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ بولر کی شمولیت کے امکانات بھی معدوم دکھائی دے رہے ہیں،

    زرائع کیمطابق حسن علی کی فٹنس رپورٹ کیلئر نہ ہونے کے پر سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے، تین ہفتوں بعد پیسر کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، اس کی رپورٹس آنے کے بعد حسن علی کے مستقبل کا فیصلہ ہو سکے گا، قومی ٹیم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں حسن علی کی جگہ کسی نوجوان بالر کا سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے،

    کپتانی سے برطرفی کے بعد سرفراز کو ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ؟

  • کپتانی سے برطرفی کے بعد سرفراز کو ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ؟

    کپتانی سے برطرفی کے بعد سرفراز کو ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ؟

    کپتانی چھن جانے کے بعد مشکلات میں گھرے سرفراز احمد کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ عہدے سے الگ کیے جانے کے بعد سابق کپتان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو برقرار رکھا گیا ہے اور اے کیٹیگری میں موجود ہر کھلاڑی کو ماہانہ دس لاکھ روپے تنحواہ ملتی ہے

    پی سی بی حکام کے مطابق سابق کپتان کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری تبدیل نہیں کی جا رہی وہ بابر اعظم اور یاسر شاہ کے ساتھ اے کیٹیگری میں ہی شامل رہیں گے، سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کیلئے انتحاب کیلئے بھی دستیاب ہیں، اس لیے ان کی کیٹیگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں،

    ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے ریسٹ لینے والے وہاب ریاض بی کیٹیکگری کا حصہ ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کو سی کیٹیگری دی گئی ہے ،

    3 دولہوں کی سلاخوں پیچھے، دلچسپ کہانی

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ سيريز کي سیکورٹی کے جائزہ کے ليے چار رکني وفد کو سندہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کي بريفنگ۔ وفد دوسرے مرحلے ميں انيس اکتوبر کو لاہور ميں بريفنگ دي جاے گي۔

    کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور راسل رانا پر مشتمل چار رکنی وفد کے کراچي پہنچنے پر ڈائريکٹر انٹرنيشنل کرکٹ پي سي بي ذاکر خان نے استقبال کيا۔ وفد نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے ميں کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم میں انتظامات کا جائزہ ليا ۔ جبکہ ٹيم کي سيکورٹي کے حوالے سے ہوم منسٹري ميں بريفنگ دي گئي اور انہیں اس دوران سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران کیے گئے فول پروف انتظامات کی بھی تفصیلات بتائی گئيں۔ بنگلہ دیشي وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافي سٹيڈيم کا دورہ کرے گا۔

    ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    وفد کو سيف سٹي پروجيکٹ ميں ٹيم کي آمد کے انتظامات اور سيکورٹي کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی جائے گا اور وفد کو وزرات خارجہ ميں سيکورٹي پر بريفنگ دي جاے گي۔ واضع رہے کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اس ماہ کے آخر ميں میچز راولپنڈی میں اور ويمن ٹيم کے ميچيز اکتوبر کے تيسرے ہفتے ميں لاہور ميں کرئے جاہيں گے۔ جبکہ بنگلہ ديش کي قومي ٹيم جنوري ميں پاکستان کا دورہ کرے گي ۔ بنگلہ ديشي سیکورٹی وفد اپنے کے بعد اپني رپورٹ اعلي حکام کو ديں گے جس کے بعد سنئیر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کے ٹورز کا فيصلہ کيا جاے گا۔

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

  • وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    دورہ آسٹریلیا سے قبل باؤلرز کا کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ اتوار تک جاری رہے گا،

    سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 باولرز کو کیمپ میں مدعو کرلیا،13 کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ باؤلنگ کیمپ کا مقصد باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کیے گئے باولرز تک محدود نہیں رہے گا اور سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی،

    وقار یونس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سنئیر اور کاشف بھٹی کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان کے علاوہ محمد عباس، محمد عرفان (اسپنر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل بھی کیمپ میں طلب ہیں، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی کیمپ میں شامل ہیں

    پاکستانی چیف جسٹس کوویزا جاری نہیں کریں گے، امریکہ