Baaghi TV

Tag: crime news

  • کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک گرفتار

    کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس حوالہ سے پولیس نے میڈیا کو پریس بریفنگ دی ہے،ایس پی انویسٹی گیشن صدرارتضی کمیل نے میڈیا کو بتایا کہ بین الصوبائی چور گینگ کے ملزمان سمیت اندھے قتل، قتل، بھتہ وصولی اور ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث35ملزمان گرفتار کئے ہیں

    سرکاری املاک کی چوری سمیت درجنوں وارداتیں کرنیوالا بین الصوبائی چور گینگ گرفتار کر لیا گیا،بین الصوبائی 6 رکنی گینگ کے ملزمان میں اکرام، بلال اور افضال عرف لجپال شامل ہیں، ملزمان سے کروڑوں مالیت کی تقریباً 10ٹن تار باڑ موٹر وے، مزدا، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہWJشاہ ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ،بہاولپور، ملتان،حافظ آباد، شیخوپورہ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کی درجنوں وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں، انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،

    بہن کی شادی میری مرضی سے کیوں نہیں کرتے، ماں اور بہن کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
    بہن کی شادی میری مرضی سے کیوں نہیں کرتے، ماں اور بہن کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتارملزم کامران نے اپنی 55سالہ ماں صغراں بی بی اور 18سالہ بہن نور بی بی کو قتل کر دیا تھا،ملزم کی ماں اپنی بیٹی کی شادی کہیں اور کرنا چاہتی تھی جبکہ کامران اس پر راضی نہ تھا،کامران نے اپنی ماں اور بہن کو گلے میں نالے سے گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کیا،ملزم کامران قتل کی ہولناک واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،

    مانگا منڈی میں زیور ہتھیانے کے لیے اپنی ہمسائی کے اندھے قتل میں ملوث 5ملزمان گرفتارکر لئے گئے،مقتولہ پروین بی بی اپنی ہمسائی زاہدہ پروین کے گھر اپنی ادھار دی ہوئی رقم واپس لینے گئی پروین بی بی نے قیمتی بالیاں اور لاکٹ پہنے ہوئے تھے،جسے دیکھ کر ملزمہ زاہدہ پروین لالچ میں آ گئی،ملزمہ نے اپنی بیٹی مناظرہ، بہو آمنہ اور بیٹوں علی رضا اور قلب عباس کی مدد سے پروین بی بی کو قتل کیا درندہ صفت ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد نعش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دی،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

     انٹرنیٹ پر مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    تھانہ گرین ٹاؤن ،میکے سے ملنے والی جائیداد سے حصہ کیوں نہیں دیا،بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار کر لیا گیا، مقتولہ صابرہ بی بی کو اس کے شوہر غلام رسول نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم اپنی بیوی سے اس کے میکے سے ملنے والی جائیداد میں سے پیسے مانگتا تھا، بیوی کے انکار پر ملزم طیش میں آ گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،سفاک ملزم غلام رسول کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑا برآمد کر لیا گیا ہے،

    تھانہ نواب ٹاؤن ،نواب ٹاؤن میں ہوٹل سے 50 لاکھ بھتہ لینے اور مفت کھانا کھانے والے 3ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان علیم، عدیل اور حیدرنے ہوٹل سے تقریباً 50لاکھ بھتہ وصول کیا،ملزمان ہوٹل سے مفت کھانا بھی کھاتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،علاوہ ازیں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7کیگز کے 18ملزمان گرفتارکئے گئے،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر رتضی کمیل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،

  • پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

    پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مر میں تحریک انصاف کی سابق اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

    مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے عابدہ راجہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، گولیاں عابدہ راجہ کی گاڑی کے ٹائر پر لگیں، پولیس تاخیر سے پہنچی جس پر عابدہ راجہ کا کہنا تھا کہ مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی

    بعد ازاں ڈی پی او مری فراز احمد نے ایم پی اے پر فائرنگ واقع کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عابدہ راجہ انگوری کے علاقے میں اپنا گھر تعمیر کررہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو لوگوں نے فائرنگ کی ڈی پی او نے ایس ڈی پی او مری کو فوری قانونی کا روائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات شروع کردی جبکہ ڈی پی او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عابدہ راجہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

  • راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

    تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔

    تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل شیخ عمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کرنے لگے۔ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، پولیس ریکارڑ کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اوسطاً 250 کے قریب ہے جب کہ مقدمات کے اندراج کے تعداد اوسطاً 100 سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    جنوری میں اب تک شہری 165 موٹر سائیکلوں، 32 گاڑیوں ، لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور زیورات سے محروم ہوئے، رواں ماہ چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 3 افراد جان سے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی نئی لہر سے باخبر ہیں، متعدد جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

     اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 47 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ملزم چارسدہ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد ائرپورٹ ہی پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر KA 4506 سے بشکیک جانے والے مسافر سے 62 گرام چرس برآمد ہوئی، جو سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم ہری پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    حکام کے مطابق سی ایم ایچ چوک اٹک کے قریب ایک اور کارروائی کرتے ہوئے کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور سے ٹیکسلا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پارک کے قریب کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اُدھر لاہور گلبرگ 3 میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 295 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی جو کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام تمام کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 95 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے

    کراچی بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 95 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے

    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات،چیئرمین اوروائس چیئرمین کی نشست ،الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن کی فہرست جاری کر دی الیکشن کمیشن نے 106سیٹوں کے نتائج جاری کردیئے پیپلزپارٹی 53،تحریک انصاف23اورجماعت اسلامی نے25 نشستیں حاصل کیں ,جے یو آئی ف، ٹی ایل پی اورآزاد امیدوار کی ایک ایک نشست ،مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں حاصل کیں،

    ضلع کیماڑی کے سائٹ ٹاؤن موریرو میر بہار کی چار یونین کاؤنسلز کے نتائج روک دئیے گئے ریٹرننگ آفیسر نے نتائج روکنے کی تصدیق کردی ،کہا کہ کراچی یونین کونسل 1 سے 4 تک کے نتائج روکے گئے ہیں،ان یونین کونسلز میں الیکشن سے قبل دھاندلی کے ویڈیو سامنے آئی تھی فی الحال نتائج کو 17 جنوری تک روکا گیا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا ہے،لوگوں نے پیپلزپارٹی پر اعتما دبرقرار رکھا ہےکل لا اینڈ آرڈر کے کچھ مسائل تھے کہ ہم نے انہیں حل کیے،جوبھی میئر آئے اختیارات کا رونا نہ روئے،پورے الیکشن میں مجموعی طور پر 13 بدامنی کے واقعات ہوئے ،اس لحاظ سے بلدیاتی الیکشن انتخابات انتہائی پرامن رہے،

    دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر معمولی تاخیرپر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی آگے ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی دو سو چھیالیس یونین کونسلزمیں سے اُنتالیس کے نتائج آگئے،پیپلزپارٹی بائیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر،پی ٹی آئی کی گیارہ اور جماعت اسلامی کی پانچ یونین کونسلز میں کامیاب ہوئی،ایک آزاد امیدوار نے فتح حاصل کی۔ انتخابات میں شہر قائد کے سات اضلاع کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔،حیدرآباد میں پیپلزپارٹی چھیانوے یونین کمیٹیز پر کامیاب سمیٹ کر سب سے آگے ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے سیاسی جماعتوں میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہونے کے تقریبا ساڑھے نو گھنٹے بعد نتائج آنا شروع ہوئے۔ حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے نتائج آرہے ہیں تو کراچی ڈویژن کے نتائج کیوں رکے ہوئے ہیں؟ کئی سوال پیدا ہو گئے۔ جماعت اسلامی نے نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کی وارننگ دے دی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا فارم گیارہ اور بارہ نہ ملا تو احتجاج کریں گے۔ کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونےدیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کو فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔ تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسروں کو فارم گیارہ اور بارہ پولنگ ایجنٹس کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اچھی کمپین چلائی،ہماری کمپین اتنی اچھی نہیں تھی پیپلزپارٹی نے15سال میں کراچی کیلئے کیا کیا؟جیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے ہمارے نمبرز میں اضافہ ہوں گے،کراچی میں ہم اچھی کمپین چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے الیکشن کمیشن کے سامنے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں،ایم کیو ایم نے اچھا فیصلہ لیا انہوں نے اپنی عزت بچائی، ایم کیو ایم الیکشن لڑتے تو چوتھے،پانچویں نمبر پر آتے ،صرف52پر ایم کیو ایم کے امیدوار تھے،کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اکثریت سے حکومت ہیں بنا سکے گی،ہمارے ایم پی ایز کو گرفتار کیا گیا،

    دوسری جانب وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کراچی، جامشورو، حیدرآباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کا تیر چلا ہے ،پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے، اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے،سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کرونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے،پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،عوام اور پیپلز پارٹی کا بیچ اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا،

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    کراچی کا میئرکون ہوگا؟ کراچی کی 246 یونین کونسلزمیں سے 84 کے نتائج آگئے پیپلزپارٹی46 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی13 اور جماعت اسلامی 18یونین کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے،صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 15سو22 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں،الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی،الیکشن کمیشن کا سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ ہے،سب تسلی رکھیں، صاف اور شفاف نتائج ملیں گے ، کراچی میں 4 ہزار 999 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے کراچی میں246 یوسیز ہیں، کئی مقامات پر6سے سات بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا،ہر یوسی کا فارم 11 اور 12 الگ بنتا تھا، اس وقت 4ہزار 412 حلقے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے بہت اچھے انتظامات تھے،کراچی میں ریٹرننگ افسران کی تعداد57تھی کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،ہم تیاری کر رہے ہیں جلد سے جلد اعلان کیا جائے گا ، ٹھیک ہے ٹرن آؤٹ کم رہا، نتائج مکمل ہونے پر ٹرن آؤٹ پتا چل جائے گا، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گےکراچی میں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا کتنا ٹرن آوٹ رہا ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا،

  • اسلام آباد:غیرت کے نام پر سفاک خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا:ملزم فرار

    اسلام آباد:غیرت کے نام پر سفاک خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا:ملزم فرار

    اسلام آباد:تھانہ شالیمار کے علاؤہ بھیکہ سیداں سیکٹر ایف الیون فور میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پشاور: پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید ،4 افراد زخمی

    سرگودھا سے تعلق رکھنے والی اور بھیکہ سیداں ایف الیون فور کی رہائشی چار بیٹوں کی ماں آسیہ زوجہ سرفراز لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی جبکہ اس کا خاوند سرفراز کپڑے کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ ہفتہ 14 جنوری 2023ء کی رات کو خاتون اپنے کام سے چھٹی کرکے گھر پہنچی تو اس کا خاوند ملزم سرفراز گھر پر موجود تھا۔ میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو اسی دوران ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کی جان لے لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔وقوعہ کی رات اسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس پر ملزم نے تیس بور پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ چار بیٹوں کی ماں تھی۔ جن میں چودہ سالہ شاہد، گیارہ سالہ عادل، سات سالہ حنان اور پانچ سالہ حسن شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • پی آئی اے کاعملہ اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہے:کینیڈین حکام کا دعویٰ

    پی آئی اے کاعملہ اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہے:کینیڈین حکام کا دعویٰ

    ٹورنٹو:پی آئی اے کا عملہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے:کینیڈین حکام کا دعویٰ سامنے آیا ہے اورپاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے کے عملے کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ کینیڈین حکام پاکستانی حکام کو متعدد باراس صورت حال کے متعلق آگاہ کرچکے ہیں‌

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات بھی یہی ہیں کہ کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کو اب پھرآگاہ کررہے ہیں کہ وہ اپنے عملے کی مانیٹرنگ کرے اور اس حوالے سے اپنے قوانین سخت کرے اور اس گھنونے کام کوروکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے

    معتبر ذرائع کےحوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کینیڈین حکام نے ویسےتو کئی ایسے واقعات کےمتعلق پاکستانی حکام کوآگاہ کیا تھا،ان میں سےایک ایئرہوسٹس کے متعلق بھی رپورٹ کیا تھا ،کہا جاتاہےکہ حنا ثانی پر تیتر کا گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا لینے پر 1300 کینیڈین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا جس کی قیمت 650 ڈالر کر دی گئی۔

    کینیڈا ہی نہیں‌ دیگر ممالک میں‌ بھی پی آئی اے کا عملہ خصوصا ایئرہوسٹس اسمگلنگ میں ملوث پائی گئیں، لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی سیکورٹی نے کاروائی کی ہے اور سمگلنگ میں ملوث فضائی میزبان کو گرفتارکیا تھا،پی آئی اے سیکیورٹی حکام کے مطابق فضائی میزبان سونے کی چوڑیاں سمگل کر رہی تھی،فضائی میزبان پر مخصوص مقدار سے زیادہ سونا کے کر جانے پر پابندی عائد ہوتی ہے۔

    ائیر ہوسٹس بینش سلیم سے مخصوص مقدار سے زائد سونا برآمد ہوا۔فضائی میزبان کو تین دن کے لیے معطل کیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی میزبان نے سونا لاہور سے لندن سمگل کرنے کی کوشش کی تاہم اب ان پر انٹرنیشنل پروازوں کے ساتھ جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس سمگلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔

    گذشتہ سال پی آئی اے کی فضائی میزبان زارا سلیم کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا تھا۔ جس کے بعد ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے فضائی میزبان زارا سلیم کو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ۔ فضائی میزبان قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 791 سے اسلام آباد سے برمنگھم جارہی تھی کہ ان کے سامان سے 380 گرام سونا برآمد ہوا۔ کسٹمز حکام نے زارا سلیم سے برآمد ہونے والا تمام سونا قبضے میں لے لیا ۔

     

    اس سے پہلے جنوری 2019 میں بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں جب پی آئی اے انتظامیہ نے منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب سول ایوی ایشن نے21 کپتانوں کے لائسنس بھی معطل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے کے متن کے مطابق منی لانڈرنگ ،اسمگلنگ، اور ممنوعہ سامان لے جانیوالوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جی ایم فلائیٹ سروسز نے حکم دیا ہے کہ تمام کیبن کریو ملکی اور غیر ملکی کسٹم اور امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ملازمین کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔کوئی بھی فضائی میزبان غیر قانونی موبائل، لیپ ٹاپ، سگریٹ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیاتو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

  • پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے عمران خان سے مشاورت کرکے نام دیں گے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ ہم نےاچانک اعتماد کا ووٹ لے کر انہیں سرپرائز دیا ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے گورنرکےکہنے پراعتماد کا ووٹ لیا، اب مسلم لیگ (ن) کی باری ہے، جب صدر انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے تو ان کی جان کے لالے پڑ جائیں گے۔

    تحریک انصاف میں انضمام کے حوالے سے پرویز الٰہی نے کہا کہ پیر کے روز مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی و قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ۔ جس میں مشاورت کی جائے گی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر پنجاب کو نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کو خط لکھنا ہے، ہم آج رات عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وزیر اعلیٰ کے لئے نام کے لیے مشاورت کریں گے۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسحاق ڈار کہتے تھے کہ ملک میں ڈالر لاؤں گالیکن وہ بھی ناکام ہوگیا، (ن) لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے، یہ انتخابات میں منہ چھپاتے پھریں گے۔ نواز شریف کو شکست نظر آرہی ہے، اس لے وہ واپس نہیں آرہے، شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہورہا۔ اب انہیں کسی غیبی مدد کا انتظار ہے۔صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پرویز الٰہی نے کہا کہ 4 مہینوں میں ہم نے 4 سال کا کام کیا ہے، کوئی شعبہ ہم نے نظر انداز نہیں کیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے-تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا جبکہ قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کئے ہیں-

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

    گورنرپنجاب کا اسمبلی تحلیل کرنےسےانکار:اسمبلی پھربھی تحلیل ہوگئی

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ، سمری کے 48 گھنٹے پورے ہونے پر اسمبلی اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوگئی تھی اب حکومت اور اپوزیشن مل کر 7 روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا مقرر کریں گے۔

  • نیپال میں مسافرطیارہ گرکرتباہ،کم ازکم45افرادہلاک

    نیپال میں مسافرطیارہ گرکرتباہ،کم ازکم45افرادہلاک

    نیپال میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہےجس کےنتیجےمیں ابتدائی طورپرکم ازکم 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔بین القوامی خبرایجنسی کے مطابق نیپال کی نجی فضائی کمپنی یئٹی ایئر(Yeti Airlines) کا طیارہ ملک کے وسط میں واقع شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوارکووسطی نیپال کے پرانےاورنئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔

    آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی…

    یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں کل 72مسافرسوار تھے جن میں دو شیرخوار،4عملے اور10 غیر ملکی افراد شامل تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی معلومات نہیں ملی۔حادثے کے مقام سےچند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کےگرنے کےبعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

    ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4 زخمی

    آرمی ترجمان کا کہنا ہےکہ جائےحادثہ سےمزید لاشیں ملنےکےامکانات ہیں۔حکام نےتصدیق کی ہےکہ جائےحادثہ سے45لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نےحفاظتی خدشات کےپیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلےپرپابندی لگارکھی ہے۔

  • ڈولفن پولیس نے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

    ڈولفن پولیس نے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے شفیق آباد کے علاقے سے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا۔

    داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے راوی روڈ، اسلامپورہ، شفیق آباد اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سفیان اور ذوالفقار ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈولفن نے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 کو گرفتار کرکے9 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کیا ،،جس میں7 مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں ، قتل اوراندھے قتل میں ملوث 76ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا –

    ٹھٹھہ: بائی پاس پر ڈمپر اور کار میں تصادم 2 بچوں سمیت 4 زخمی

    اغو اء کے مقدما ت میں ملوث 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ اغو اءبر ائے تا وان کے ایک مقدمہ میں ملوث پا نچ اغو اءکا روں کو گرفتار کرکے مغوی کو بغیر تا وان دئیے بحفاظت با زیا ب کر الیا، ڈکیتی ، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 459ملزمان کو گرفتار کیاگیا-

    اسی طرح منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 547 ملزمان سے 134کلوگر ام چرس، 75کلو ہیرو ئن گرام ہیروئن، 2383 گرام افیون، 4619 گرام آئس ،1961 بوتلیں ،2785 لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے 294 پسٹل،15عدد رائفلیں/کا ربین اور18 کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن برآمد کیا گیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 288 پیشہ ور بھکا ریو ںکو گرفتار کرلیاگیا-

    62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار