Baaghi TV

Tag: crime news

  • چلاس ،دیامر کے مضافاتی علاقے سب ڈویژن تانگیرمیں گلیشیئر ٹوٹ گیا

    چلاس ،دیامر کے مضافاتی علاقے سب ڈویژن تانگیرمیں گلیشیئر ٹوٹ گیا

    چلاس , دیامر کا مضافاتی علاقہ سب ڈویژن تانگیر میں گلیشیئر ٹوٹ گیا

    تانگیر پھپٹ گاوں میں گیچھر جھیل میں گلیشیئر گرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پھپٹ گاوں کے گیچھر جھیل میں گلیشئر گرنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیلابی صورتحال سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مقامی افراد نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں

    تانگیر گلشیئر پھٹنے سے متاثرہ آفراد کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے امدادی سامان روانہ کر دی گئی ہے، مدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا,کوٹ,کمبل ,کھیمے و دیگر ضروری سامان موجود ہے۔

    گزشتہ سال مون سون بارشوں سے سب ڈویژن تانگیر میں سیلاب نے تباہی مچا دی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مزید گلیشیئر ٹوٹنے کا شدید خطرات موجود ہے،واقعات ہونے سے قبل حکومت فوری اقدامات اٹھائیں اور سروے کیا جائے

    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ

  • پشاور میں دہشتگردی،وزیر خارجہ، داخلہ سمیت دیگر کی مذمت

    پشاور میں دہشتگردی،وزیر خارجہ، داخلہ سمیت دیگر کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کی، آصف علی زرداری نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے ریاست سے جنگ کے مترادف ہیں،وفاقی حکومت دہشتگردوں ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے ،نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے،

    وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ،تھانہ حملہ سے ایک ڈی ایس پی اور دوپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار، ورثاء سے تعزیت کااظہارکیا،وزیر داخلہ نے خیبر پختونخواہ میں امن وامان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا، اور کہا کہ وفاق کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں مسلسل بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال پرسخت تشویش ہے،خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تھانوں پر حملے کررہے ہیں،پولیس کے جوان اور افسران ٹارگٹ ہورہے ہیں۔حالیہ واقعے سے لگتا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا،وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور صوبے میں امن وامان وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ترجیح ہی نہیں ہے،دہشت گردوں کے حملوں میں کے پی پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہوگا؟ پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    بنوں اور لکی مروت میں سنائپر کے استعمال کے بعد اب پشاور میں پہلی بار استعمال ہوا،آئی جی پولیس خیبرپختونخوا
    آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا ،شہید ڈی ایس پی عقبی راستے سے داخل ہورہے تھے،دہشت گردوں کا نشانہ بنے، بنوں اور لکی مروت میں سنائپر کے استعمال کے بعد اب پشاور میں پہلی بار استعمال ہوا،تھرمل سائٹس، نائٹ ویثرن ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے صوبائی حکومت نے خریداری کی منظوری دی ہے،شہر کے تمام تھانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کیمرے لگائے گئے ہیں،

    تھانہ سربند پر دہشتگرد حملہ.وزیر اعلیٰ محمود خان نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پولیس پوری بہادری سے لڑے، حملے کو پسپا کر دیا، قوم دہشت گردی کے خلاف پولیس کے ساتھ کھڑی ہے،

    شہید ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا
    شہید ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں گورنر غلام علی ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی شہید ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی،گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 پولیس جوان شہید ہو گئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔ایس ایس پی آپریشنز آفتاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانے میں 5 دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹا باقی 4 ناکارہ بنادیئے گئےحملے کے بعد تمام دہشتگرد فرار ہو گئے، آپریشن ختم کردیا گیا

  • اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مبینہ الزام میں سی ٹی ڈی افسر کے ڈرائیور ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔

    اے وی سی سی کے مطابق ملزم کے خلاف گزشتہ سال بلال کالونی پولیس میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں فیضان اور سعد نامی 2 افراد کو چھاپے کے نام پر حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر تاوان کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا الزام عائد ہے۔

    تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید

    شہری فیضان نے مبینہ تاوان کی ادائیگی کے بعد سی ٹی ڈی افسر شعیب اور دیگر کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ انھوں اس حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا تھا، بلاجواز حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئیں تھیں بعدازاں اے وی سی سی پولیس نے تحقیقات کر آگے بڑھاتے ہوئے اغوا کے الزام میں ملزم حماد عرف خلیق کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم سے غیرقانونی طور پر سی ٹی ڈی کی پولیس موبائل کو استعمال اور شہریوں کو بلاجواز حراست میں لینے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے

  • پشاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    پشاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    پشاور کے سربند تھانے پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور ان کے دو گن مین ارشاد اور جہاںزیب شہید ہوگئے،تینوں اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔

    پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔

    ایس ایس پی آپریشنز آفتاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانے میں 5 دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹا باقی 4 ناکارہ بنادیئے گئےحملے کے بعد تمام دہشتگرد فرار ہو گئے، آپریشن ختم کردیا گیا علاقے میں جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے اور صبح دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

    تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید

  • شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور:انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم رانا عمران نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزم سنگین واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق رانا ساجد چند روز شالیمار ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے باغبانپورہ پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    ایک اور واقعہ میں اے وی سی سی پولیس نے کاروائی کرکے اغواء برائے تاوان کا ملزم گرفتارکرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم حماد عرف خلیق اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،پملزم سی ٹی ڈی کے سابق افسر شعیب قریشی کا ڈرائیور ہے، پملزم اغواء کی وارداتوں میں پولیس موبائل کا استعمال کرتا تھا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5 جون کو بلال کالونی سے دو اشخاص کو اغواء کیا اور تاوان لے کر چھوڑ دیا،ملزم اغواء کے بعد مغویوں کو سی ٹی ڈی سول لائن کے جاتا تھا، گرفتار ملزم حماد کا 10 روزی جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،

    ترجمان ڈولفن نے بھی اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل مدتی عدالتی مفرور ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،ادھر ڈولفن سکواڈ کی عدالتوں سے مفرور ملزمان کی سرکوبی جاری ہے ، ترجمان ڈولفن کا کہناہھ کہ صوبائی دارالحکومت سے24 گھنٹوں کے دوران 53 عدالتی مفروران گرفتارہوچکے ہیں
    ان پر عدالتوں سے فرار ملزمان پر مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم
    کہتے ہیں کہ التوا میں پڑے مقدمات تیزی سے حل ہوں گے۔اشتہاریوں ، عدالتی مفرور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    ڈنکی آئل والا حکیم سرفراز گرفتار
    سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع اوکاڑہ محمد نعیم طاہر نے دیپالپورمیں وائلڈلائف کرائم کا مرتکب ایک مشہور حکیم اسٹنگ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا

    مختلف خفیہ اطلاعات اور شکایات کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات ملنے پر کہ دیپالپور میں ایک مشہور حکیم سرفراز ڈنکی آئل والا جنگلی جانوروں کا تیل کشید کرنے کے بعد جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر رہا ہے جس کا فوری سراغ لگایا جائے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم طاہر کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر دیپالپور ممتاز وٹو، ہیڈ وائلڈلائف واچران مظہر اور عبدالغفارپر مشتمل وائلڈلائف اسکواڈ نے ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے حکیم سرفراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کروادیا اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ وائلڈلائف ایکٹ کے مطابق جنگلی جانوروں کا غیرقانونی شکار اور کاروبار جرم ہے جس کی پاداش میں قید و بند و جرمانے یا دونوں سزائیں بیک وقت ہوسکتی ہیں۔

    لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

    پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

     

  • اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو ٹر یس کرکے گرفتار کر لیا ،مزید کارروائی ضابطہ جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، مورخہ 10.01.2023 کو تھانہ کھنہ کو اطلاع ملی کہ بلا ل ٹاﺅن میں واقع ایک گھرسے عورت کی لاش ملی ہے ،جس پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈ ی قبضہ پولیس میں لی، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کئے اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے وقوعہ کے متعلق مقدمہ نمبر20 مورخہ 10.01.2023 بجرم 302ت پ تھانہ کھنہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ، کھنہ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ابتدائی تفتیش میں تمام ثبوت اکٹھے کیے اور جدید تقاضو ں پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزم عمر ان کو گرفتار کرلیا، جو مقتولہ شازیہ گل کا شوہر تھا، مزید تفتیش جاری ہے،

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

  • 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار

    62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 ملزم گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین و دیگر جر ائم میں ملوث 62 گینگ کے180 ارکان سمیت 1332 کو گرفتار کرکے9 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رورل زون نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے گزشتہ سات ماہ کے دوران سنگین ودیگر جرائم میں ملوث 62گینگ کے 180ارکان سمیت1332ملزمان کو گرفتار کر کے 9کروڑ98لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،جس میں 77 مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں ، قتل اوراندھے قتل میں ملوث 76ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کیا گیا ،

    اغو اء کے مقدما ت میں ملوث 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ اغو اءبر ائے تا وان کے ایک مقدمہ میں ملوث پا نچ اغو اءکا روں کو گرفتار کرکے مغوی کو بغیر تا وان دئیے بحفاظت با زیا ب کر الیا، ڈکیتی ، ڈکیتی معہ قتل، رابری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 459ملزمان کو گرفتار کیاگیا، اسی طرح منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث 547 ملزمان سے 134کلوگر ام چرس، 75کلو ہیرو ئن گر ام ہیر وئن، 2383گرام افیون، 4619گرام آئس ،1961بوتلیں ،2785لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح ملزمان سے294پسٹل،15عدد رائفلیں/کا ربین اور18کلا شنکوفیں معہ ایمو نیشن برآمدکیاگیا،اسی عر صہ کے دوران پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 288 پیشہ ور بھکا ریو ںکو گرفتار کرلیاگیا،

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاںعمل میں لاتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ مزید متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک چیز اور سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15پر فوری اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:لاہورکے علاقے ڈیفنس میں گریڈ 19 کے ڈاکٹر مسعود جیلانی کا قاتل برادر نسبتی متین ہی نکلا۔واقعہ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 6 جنوری کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع گھر میں تیز دھار آلے سے سرکاری افسر کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جب وقوعہ پیش آیا اس وقت مقتول کی بیوہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر میں موجود تھے۔

    پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو بھی شامل تفتیش کیا تھا، اور اب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم متین جو مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا برادرنسبتی ہے اس نے اپنے بہنوئی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بہنوئی مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا بہن فاطمہ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے طیش میں آکر اسے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر مسعود جیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تعینات تھے، اور ڈیفنس میں اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر مسعود جیلانی کے سینے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے انہیں قتل کیا گیا، اور وقوعہ کے وقت ان کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر پر موجود تھے، لیکن انہوں نے پولیس کو قتل کی بروقت اطلاع نہیں دی، جس سے شکوک بڑھ گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، اور شبے کی بنیاد پر قاتل کا سراغ لگانے کے لیے مقتول کی اہلیہ اور بردار نسبتی کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی:چارپولیس مقابلوں کےدوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی:چارپولیس مقابلوں کےدوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق ایک پولیس مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کیا جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اسامہ ولد پرویز اور جبار ولد حاجی مجاز کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی جس کا نام شمس عرف سلے معلوم ہوسکا ہے فرار ہوگیا، ملزمان سے ایک بے بی کلیشن تیس بور، ایک نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

    ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر سید فیصل جعفری کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان نے گزشتہ سال فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے 11 سالہ مجاہد ولد اللہ داد کو زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج ہے، گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

    ایک اور مقابلہ سرسید پولیس کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر7-D/1 ڈسکو موڑ یونس مسجد کے قریب ہوا، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت 22 سالہ عبد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے ہوئی، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

    ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو…

    اسی طرح اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز II چوکی نمبر 6 فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ساحل ولد آصف، ذیشان ولد جاوید اور سلامت ولد مینوئل کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر چند ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان سے 3 پستول مع ایمونیشن، 3 موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    ایک مقابلہ کورنگی پولیس کا بھی ہوا جس نے بلال چورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا کیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 25 سالہ وقآص ولد خان نواز اور 20 سالہ عمران ولد نثار شاہ کے نام سے کی گئی، ملزمان سے تیس بور کے دو پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔