Baaghi TV

Tag: Crime

  • تھانہ شالیمار؛ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    تھانہ شالیمار؛ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج

    تھانہ شالیمار کی حدود سنیاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں۔


    ترجمان نے بتایا کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی اسلام آباد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاسیف سٹی اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ کا قیام۔ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوریونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین باہمی تعاون سے کام کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    ترجمان کے مطابق یہ یونٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں زیر استعمال تمام سافٹ ویئرز کو جانچنے کے ساتھ انکو مزید بہتر کرنے اور نئے سافٹ ویئرزبنانے کے حوالے سے کام کرے گا۔ ان میں سائبر سکیورٹی ،ڈیٹا کی جانچ ،چہروں کو شناخت کرنے والا خودکارنظام جیسے سافٹ وئیرز شامل ہیں۔ یونٹ کے قیام کا مقصد اسلام آباد پولیس کو سافٹ وئیر کی آزمائش کرنے اور نئے سافٹ وئیر بنانے میں خود کفیل بنانا ہے۔

  • اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے  مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی اور فرار ہوگئے ہیں جبکہ اس واقعہ میں ایک دیہاڑی دار کی معصوم بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی ہے، متاثرہ بچی کے والد کے مطابق اہلیہ نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ گھر پہنچیں، کسی بندے نے ہماری بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

    سوشل میڈیا کے مطابق بچی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی اپنے بھائی کے ساتھ شام 4 بجےگھر سے نکلی تھی، لیکن واپس نہ آئی، میری اہلیہ نے گھر سے کچھ دور بچی کو دیکھا اور اٹھا کر گھر لے آئی، تو بچی نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

    بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیوی نے گلی سے 2 افراد کو فرارد ہوتے دیکھا تھا۔ ہم اپنی بچی کو پمز اسپتال لے کر گئے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔والد کے بیان پر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اس خبر کو اپڈیٹ کیا جارہا

  • ٹریل 3؛ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا

    ٹریل 3؛ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا

    ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے ترجمان نے بتایا کہ ریپ کی کہانی جھوٹی نکلی ہے کیونکہ معاملہ ملزم اور اس کے ساتھی کے درمیان لڑائی کا تھا جسے ریپ کا جھوٹا رنگ دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق نامزدملزم نعمان کا اپنے ساتھی انور سےجھگڑا ہواجس نے بدلہ لینے کیلیے ایک گروہ کو اجرت پر لیا جس میں صائمہ،ڈاکٹر سدرہ اسماعیل جعلی صحافی،شکیل نامی جعلی صحافی، منظور نامی جعلی پولیس افسرشامل تھے۔


    جبکہ انور نے نعمان پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کیلیے راولپنڈی کی رہائشی صائمہ نامی لڑکی سے رابطہ کیا تو صائمہ نے شیخوپورہ کی رہائشی سدرہ سے رابطہ کر کے نعمان کے ساتھ ریپ کا ڈرامہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور منصوبے کے مطابق سدرہ نے ملزم کو لے کر ٹریل تھری پر جانا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریل تھری پر سدرہ نے ریپ کا ڈرامہ کرکے چیخ و پکار کرنا تھی جبکہ اسی دوران گروہ کے باقی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ویڈیوز بنانی تھیں اور ویڈیوز بنا کر ملزم اور اس کی فیملی کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنا تھا۔ جبکہ سدرہ نے ملزم کے ساتھ ٹریل تھری پر ملاقات کی لیکن اس کے ساتھی موقع پر نہ پہنچ سکے۔

    جبکہ واضح رہے کہ سدرہ کافی انتظار کے بعد ملزم کے ساتھ واپس راولپنڈی چلی گئی اور اس کے بعد اس نے تھانہ میں ایف آئی آر کروائی اور واپس شیخوپورہ چلی گئی تاہم پولیس نے معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا یہ سارا جھوٹ ہے، پولیس نے لڑکی کو تھانہ طلب کیا تو اس نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام حقائق اور منصوبے کے متعلق بتا دیا کہ یہ ایک گروہ ہے جو لوگوں کو ورغلا کر بلیک میل کرتا اور ان سے بھتہ وصول کرتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    خیال رہے کہ سدرہ کے خلاف شیخوپورہ اور مرید کے میں دومقدمات بھی درج ہیں جبکہ گروہ کا ایک کارندہ انوارالحق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ پولیس کے مطابق اس کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی جب کہ کیس زیر تفتیش تھا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پولیس کی حتمی رپورٹ آنے تک افواہوں پر یقین نہ کریں۔ اور ایسی مہم پولیس کی تفتیش پر اثرانداز ہوسکتی جو ملزمان کو فائدہ پہنچاتی جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہرشہری کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

  • القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ میں ایک مقامی جوڑے نے اپنے کم سن بچوں پر بد ترین تشدد کیا ہے جبکہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک نو سالہ بچے کو تشدد میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ تشدد زدہ بچے کو ہسپتال لانے والی بھی اس کی بد بخت ماں ہی تھی جس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچہ گرم پانی میں گر کر جھلس گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے جب غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ اس کے جسم میں سگریٹ سے جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔

    طبی عملے نے جب اس سے مشکوک زخموں کےبارے میں پوچھا تو خاتون نے آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ ڈاکٹروں کا شبہ مزید بڑھ گیا۔ ایک طبی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اس کہانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد زدہ بچے کو اس کی ماں الکرک کے سرکاری ہسپتال لے گئی تھی۔اس نے دعویٰ کہا کہ اس پر گرم پانی کا ایک جگ گرگیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بچے کے جسم پر پرانی خراشیں اور سگریٹ کے بٹ بجھے ہوئے دیکھے۔

    ماں نے محسوس کیا کہ کچھ گڑبڑ ہے جسے ڈاکٹر اور طبی عملہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ فوراً اپنے بچے کو وہاں اکیلا چھوڑ کر ہسپتال سے باہر بھاگ گئی۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں پبلک سکیورٹی والوں کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی انہیں بچے کے خاندان کی فیملی بک مل گئی۔ علاوہ ازیں فیملی پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ الکرک برانچ نے فرانزک کنسلٹنٹ دعوض الطراونہ کو طلب کیا، جس نے تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کا اس کے چار بھائیوں کے ساتھ معائنہ کیا اور معلوم کیا کہ ان پر مختلف اوقات میں تشدد کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ 50 فیصد دوسرے درجے کا جل چکا ہے جس میں سر، گردن کا اگلا حصہ، کمر، سینے اور اوپری اعضاء شامل ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ بچے کے پاؤں پر رسیوں کے نشانات تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی خراب جسمانی ساخت کے علاوہ اسے طویل عرصے تک بند رکھا گیا۔ درایں اثناء سکیورٹی ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ متاثرہ بچے کی عمر نو سال تھی اور اسے جلانے علاوہ بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بچے کو مزید علاج کے لیے الکرک سرکاری ہسپتال سے دارالحکومت عمان کے البشیر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    سکیورٹی سروسز کی جانب سے واقعے کی وسیع تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ بچے پر ایک سوچے سمجھے منصوبے سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے والدیں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ الکرک گورنری کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں کو ایک ہفتے کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے. سی سی پی او پشاور

    قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے. سی سی پی او پشاور

    جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے، شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مختلف مذاہب کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں گے، پچھلے کئی سالوں سے محرم الحرام، چہلم امام حسین، ربیع الاول اور عیدین پر متحدہ امن کمیٹی نے مثبت کردار ادا کیا ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، انشاء اللہ امسال بھی محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے پوری تیاری کیساتھ تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، جس کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے ہمراہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آنے والے پشاور کا گلدستہ متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی قیادت میں آنے والے متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمدعمر، ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آنے والے وفد میں خورشید علی اخونزادہ، گوپال سنگھ، پنڈت ہری لعل، اقبال بھٹی مسیح، انعام اللہ قادری، شاہ پور سلام، حاجی عبد الوہاب ایڈوکیٹ، اخونزادہ زاہد اللہ اور دیگر معزز ممبران پر مشتمل خصوصی وفد نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے امن کیلئے پچھلے 30 سالوں سے متحدہ امن کمیٹی نے بغیر کسی لالچ اور بغیر کسی خوف کے محرم الحرام، چہلم امام حسین، ربیع الاول، عیدین اور بین المذاہب ہم آہنگی کی خاطر کردار ادا کرنے پران کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں امن وامان کے قیام کی خاطر ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مشینری سمیت تمام مکاتب فکر اور علماء کرام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    ترجمان کے مطابق اس موقع پر متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے سی سی پی او اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو چند تجاویز پیش کی گئی اور باور کراتے ہوئے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،

  • دو بھائی قتل، بوڑھی دادی بھی زخمی

    دو بھائی قتل، بوڑھی دادی بھی زخمی

    فیصل آباد میں بیرون ملک جانےکےلئے پیسےنہ دینے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بڑے بھائیوں کو قتل کردیا۔ گولیوں کی زد میں آ کر بوڑھی دادی بھی شدید زخمی ہوگئی۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بیرون ملک جانے کے لیے بھائی سے پیسوں کا تقاضہ کیا جس پر ان میں جھگڑا ہو گیا، ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کرکے دونوں بڑے بھائیوں کی جان لے لی۔


    گولیوں کی زد میں آکر بوڑھی دادی بھی زخمی ہو گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والی بزرگ خاتون کی حالت بھی تشویش ناک ہے، ایس پی بلال سلہری کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلے کوششیں جاری ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    دوسری جانب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کا گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، لواحقین نے واقع کو سی ڈی اے افسران کی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ چیئرمین سی ڈی اور ڈائریکٹر سینیٹیشن کے خلاف درج کرنے کے لیے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست جمع کروادی گئی تھی.

    تاہم واضح رہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں گٹر میں گرنے سے باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر لواحقین اور ورثا نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج جاری ہے ،مظاہرین نے میتیں سڑک پر رکھ آئی جے پی روڈ بلاک کر دی ہے، اہل علاقہ نے سی ڈی اے سمیت متعلقہ زمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ احتجاج میں تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہیں ۔

  • خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

    ادھر انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں باپ بیٹا قتل

    کوئٹہ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں باپ بیٹا قتل

    کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ورثاٗ نے احجاجا لاشیں رکھ کر فیض آباد چوک بند کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے تاہم پولیس کی یقین دہانی پر کچھ دیر بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پربسول کےقریب ٹرک الٹ گیا۔ الٹنے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مکران کوسٹل ہائیوے پر بسول کے قریب ایرانی تیل سے بھرا ٹرک الٹ گیا ۔۔۔ حادثے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی جس کے باعث ڈرائیور اور کلینر کو ٹرک سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور دونوں جاں بحق ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    پولیس کے مطابق ٹرک ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا تھا جو گوادر سے ایرانی تیل کراچی لے جارہا تھا اورماڑہ کے علاقے بسول کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا

  • بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیش آیا ہے جس میں ایک 46 سالہ شخص کو سلیم تبری کےعلاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم رابن عرف مُنا مرنے والے افراد کا پڑوسی ہے جنہیں انہوں نے قتل کیا تھا.

    کمشنر آف پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک خاتون، اس کا شوہر اور اس کی ساس شامل ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا تھا جس میں مُنا نامی شخص جو پیشے کے اعتبارسے ایک رکشہ ڈرائیور ہے اور ناراض تھا کیونکہ سُریندر کور اسے بے اولادی اورعلاج کروانے پر تنگ کرتی تھی۔ پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ وہ پریشان تھا کیونکہ سُریندر کور اِس کی بیوی کے سامنے یہ ذکر کرتی تھی۔

    مندیپ سنگھ سدھو نے بتایا کہ جمعرات کی صبح غصے میں آکر مُنا نے سُریندر کور(عمر تقریباً 70 سال)، اس کے شوہر چمن لال (75 سال) اور اس کی ساس (عمر تقریباً 90 سال) پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد مُنا نے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اس نے یہ بھی درخواست کی کہ اس کی بیوی کو گرفتار کیا جائے، کیونکہ اس کے بعد اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ مُنا نے جرم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    پولیس نے کہا کہ جُرم کو ایک حادثہ کا روپ دینے کے لیے مُنا نے کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کا وال کھولا اور ایک اگربتی جلائی تاکہ کمرے میں آگ لگ جائے اور تمام شواہد مٹ جائیں۔ پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو ضبط کرلیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت سامنے آیا جب ایک دودھ والے نے آس پاس کے لوگوں کو بتایا کہ گھر میں موجود افراد میںٓ سے کسی کی بھی آواز نہیں آرہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوسی دیوار پار کرکے گھر میں داخل ہوئے تو خاندان کے تینوں افراد کو مردہ پایا۔

  • کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث

    کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث

    کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ گرفتار، سرکاری اہلکار بھی ملوث نکلا ہے، کراچی میں پولیس موبائل کے ذریعے کوکنگ آئل لوٹنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کوکنگ آئل لوٹنے کی متعدد وارداتین رپورٹ ہوئی تھیں پولیس حکام کے مطابق چارملزمان کو گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمان کے گروپ میں پولیس اہلکاربھی شامل ہے جومفرور تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے سی ٹی ڈی افسر ظفر اقبال کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس موبائل کی جانب سے پک اپ کو روکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ ملزمان پولیس موبائل میں کوکنگ آئل کی گاڑیاں لوٹ رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل میں موجود افراد نے کوکنگ آئل کی گاڑیوں کو روکا اورگاڑی سے آئل پولیس موبائل میں منتقل کرنا شروع ہوگئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    علاوہ ازیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پک اپ کے ساتھ موبائل لگا کرکولنگ آئل اپنی موبائل میں منتقل کرلیتے تھے، اور گودام میں خالی کرتے تھے، جب کہ کوکنگ آئل شفٹ کرنے کے دوران پک اپ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر چھوڑ دیتے تھے، اس گروہ میں گودام کا ملازم بھی شامل ہے۔ تاہم حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔