Baaghi TV

Tag: current news

  • پاکستان لٹریچرفیسٹیول کا آغاز10 فروری کو لاہورمیں ہو گا

    پاکستان لٹریچرفیسٹیول کا آغاز10 فروری کو لاہورمیں ہو گا

    لاہور: پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 10 فروری کو لاہورمیں ہوگا جس کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کریں گے۔ فیسٹیول کے 50 سے زائد سیشن ہوں گے جس میں تفریح، مزاح، موسیقی، ڈانس کے علاوہ ادب،تعلیم، معیشت، کتابوں کی تقریب رونمائی،ملک کے معروف دانشوروں اور فن کاروں کے ساتھ گفتگو شامل ہوگی۔

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے…

    افتتاحی تقریب میں پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر اور سندھ کے وزیر ثقافت اور تعلیم سید سردار شاہ بھی شرکت کریں گے۔

    الحمراءآرٹس کونسل میں، انور مقصود، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات علی نواز ملک اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار ذلفی کے ہمراہ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے کراچی آرٹس کونسل اردو کانفرنس منعقد کر رہی ہے، اب ہم ایک نیا برانڈ متعارف کرا رہے ہیں، پاکستان میں یکجہتی کی بہت ضرورت ہے، کلچر اور ادب کے ذریعے ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    انہوں نے کہا کہ لاہور ادبی و تہذیبی مرکز رہا ہے، دلی اور چندی گڑھ سے لوگ یہاں پڑھنے آتے تھے، ہم نوجوان نسل کو آپس میں جوڑ رہے ہیں، لاہور کے بعد گوادر،مظفر آباد،گلگت،پشاور، اسلام آباد اور کراچی میں اس فیسٹیول کا انعقاد ہو گا۔احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم امریکہ کے مختلف شہروں ہیوسٹن، نیویارک، شکاگو، ڈیلس اور ٹورنٹو میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

    انور مقصود نے کہا کہ اگر لاہور نہ ہوتا تو پاکستان میں اردو نہ ہوتی، ہر آدمی کا حق ہے کہ اس کا آنے والا دن اچھا ہو، حالات برے ہیں لیکن ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ملک میں تعلیم کو پنپنے نہیں دیا گیا کیونکہ اس ملک کے بچے پڑھ گئے تو الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں، عقل اور سمجھ کے ساتھ ہماری نوجوان نسل سچی ہے، احمد شاہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ کامیاب ہوتا ہے، اس فیسٹیول کے انعقاد میں زلفی کی بہت محنت ہے۔

    صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عامر میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد احمد شاہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول ایونٹ کے روح رواں ہیں، انور مقصود ہمارے ملک کے لیجنڈ ہیں، اس فیسٹیول کی بنیاد اور محنت احمد شاہ کی ہے، پاکستان کے معاشرے میں جو شدت پسندی بڑھ گئی ہے اس سے نکلنے کے لیے ایسے ایونٹس بہت ضروری ہیں۔ذوالفقار زلفی نے کہا کہ ہم احمد شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس فیسٹیول کے لیے احمد شاہ دن رات محنت کر رہے ہیں، الحمرا ہر قدم میں ان کے ساتھ ہے ، عامر میر کی قیادت میں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے پہلے چاہت فتح علی کا ان آفیشل پی ایس ایل گانا وائرل

    پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے پہلے چاہت فتح علی کا ان آفیشل پی ایس ایل گانا وائرل

    پی ایس ایل کے آفیشل سانگ سے پہلے ان آفیشل سانگ کی دھوم جبکہ سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے چرچے.

    سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے پہلے چاہت فتح علی کا ان آفیشل پی ایس ایل گانا وائرل ہوگیا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کا آفیشل ترانہ تو فی الحال جاری نہیں کیا گیا تاہم کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویدار چاہت فتح علی خان کی جانب سے تیار کردہ ورژن سامنے آیا ہے ۔ چاہت فتح علی خان نے کلاسیکل گائیکی میں پی ایس ایل کے ایسے سر بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر کچھ کرکٹ لوورز دیوانے ہوگئے۔


    جبکہ یہ گانا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی ٹرولنگ اور میمز کا شکار بن رہا ہے۔ کسی نے طنزیہ انداز میں اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین گانا قرار دیا ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا سُر اور ساز کا تال میل ہے دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے۔ تو کسی نے سن کر چاہت فتح علی خان کے مداح بننے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1623472631432486913
    ایک بھارتی صحافی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چاہت فتح علی خان پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں تو انٹری فیس صفر ہوگی لیکن ایگزٹ فیس 10000 روپے ہوگی ۔ جبکہ ٹرولنگ کے علاوہ اس پر کچھ میمز بھی گردش کررہے ہیں ۔


    لیکن کچھ صارفین نے کہا کہ چاہت فتح علی کے گانے کو بے شک پسند نہ کریں مگر ان کا دل مت دکھائیں یہ کہتے ہوئے کہ وہ بے سرا ہے لہذا خدارا دوبارہ ایسے کمنٹ نہ کریں

  • موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا گیا

    موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا گیا

    موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا گیا.

    پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غریب کی سواری موٹرسائیکل مزید مہنگی ہو گئی تھی ماضی کی تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی رہی سہی کسر بھی نکال دی تھی ،عام آدمی موٹر سائیکل کی سواری سے بھی مرحوم ہوگیا تھا کیونکہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا کمپنی نے1 ہزار سے لے کر5 ہزار تک موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا، قیمتوں میں اضافے سے عام آرمی بلبلا اُٹھا تھا۔

  • مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں دہشت گردوں کا منظم گروہ دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی غرض سےعلاقے میں موجود ہے۔

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے…

    سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم علاقے میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے 2 سے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے ناموں سے ہوئی۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    دونوں دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی مردان کو پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کانسٹبل بلال، کانسٹبل مزمل شاہ اور کانسٹبل زرمست کو شہید کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔پولیس کی بھاری نفری نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

    اسلام آباد:حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد پروگرام کی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا، اس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط ادا کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق پاکستان کو بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرولیم پر ٹیکس بڑھانا ہو گا اس کے علاوہ توانائی شعبے میں گردشی قرضے کم کر کے اصلاحات لانا ہوں گی۔

    سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی، نجکاری پروگرام پر عمل، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنا اور ٹیکس محصولات میں اضافے جیسی کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آج اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    واضح رہے آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا تھا، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف وفد کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی تھی، وزیرخزانہ نے وفد کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ توانائی حکام نے وزیراعظم کو نظرثانی شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا تھا۔

  • کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا. نیپرا

    کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا. نیپرا

    کے الیکٹرک صارفین؛ فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا. نیپرا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فروری کے بلز میں بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) برائے دسمبر 2022کی مد میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔

  • عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پرتنقید

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے پرتنقید

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان اہم ملاقات ہوئی جس میں الیکشنز اور ملک کی معاشی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی گئی۔

    پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

    زمان پارک ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صدرِ مملکت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی مدت کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے گئے خط کے مضمرات پر بات چیت کی گئی۔

    ترکیہ میں پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 16سالہ لڑکے کو 4 روز بعد زندہ نکال لیا

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مقننہ کی تحلیل کی صورت میں دستور انتخاب کیلئے 90 روز کی مہلت طے کرتا ہے، آئینی مدت کے دوران انتخابات کے انعقاد میں ناکامی آئین سے صریح انحراف کی مترادف ہے، انحراف کی صورت میں آئین بذاتِ خود واضح ہدایات دیتا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے لازم ہے کہ دستور کی منشاء کو لاگو کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
    عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم آئین ساز تھے اسی لئے ہماری ریاست کی بنیاد آئین پاکستان ہے، قرارداد مقاصد واضح بتاتی ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے،ریاستِ پاکستان،اس مقدس امانت کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعےاستعمال کرے گی۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کےلیے درخواستیں طلب کرلیں

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں آئینی مدت سے انحراف ریاست کی بنیاد ہلا دینے کےمترادف ہے،آئین کے تحفظ کیلئے آج پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس سے کسی بھی قسم کا انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہوگی۔ملاقات کے بعد عارف علوی خصوصی طیارے سے نور خان ایئربیس سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

  • بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرینگے. عبدالقدوس بزنجو

    بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرینگے. عبدالقدوس بزنجو

    بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرینگے. عبدالقدوس بزنجو

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے پر امن ماحول میں انعقاد پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ بحثیت چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین اپنے علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کریگی تاکہ عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں.

    ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں سنجیدہ ہے لوکل کونسلز کو خطیر فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی فنانس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا اس میں دوران نہیں کہ بلدیاتی اداروں کا نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ ادارے مثالی کردار ادا کرتے ہیں.

    ان کا مزید بتانا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے مراحل تکمیل پا چکے ہیں جو بلدیاتی اداروں کی تشکیل میں صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے اور وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کی زمہ داری بلوچستان پولیس لیویزاور انتظامیہ نے ادا کی اور اللہ کے فضل سے انتخابی مرا حل پرامن ماحول میں احسن طریقہ سے مکمل ہوا جسکے لیئے صوبے کے سیکیورٹی ادارے اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں.

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی پالیسی اور منشور کے مطابق اپنے علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لی? اپنی تمام تر صلاحیتں برو? کار لائیں گے اور عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہو? انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر منعقد ہ اہم اجلاس میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لیئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ایس ایم بی آر وزیراعلیٰ کے پرنسپل آئی جی پولیس تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ڈی جی پی ڈی ایم اے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں متاثرین زلزلہ کے لیئے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو فوری طور پر ریلیف فنڈ کے قیام کی ہدایت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے 1 تا 19 گریڈ کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینگے .

    جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران دس دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کل نماز جمعہ میں متاثرین کے لی? خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ عوام سے امداد کی اپیل بھی کرینگے جبکہ دیگر مزاہب کی عبادت گاہوں میں بھی دعاؤں اور امداد کی اپیل کا اہتمام کیا جائے گا. اجلاس میں تمام کمشنر زاور ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے علاقوں میں لوگو ں سے امداد کے حصول کے اقدامات کرنے اور شہروں میں امداد کے حصول کے لی? بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    واضح رہے کہ اجلاس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجمن تاجران کوئلہ کان مالکان فلور مل ایسوسی ایشن اور مخیر حضرات سے ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کی گئی اجلاس میں سیکریٹری تعلیم کو اسکولوں کے طلباء سے دس دس روپے اور کالج یونیورسٹی کے طلباء سے بیس بیس روپے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی پی ڈی ایم کے پاس دستیاب خیمے کمبل اور دیگر نان فوڈ آئٹم متاثرین زلزلہ کے لی? بھجوا? جائیں گے جبکہ ضلع کی سطح پر لوگوں سے موصول ہونے والی امدادی اشیاء بھی پی ڈی ایم اے کو ارسال کی جائیں گی تاکہ انکی متاثرین تک ترسیل کی جا سکے۔

  • پشاور کو لاہور بنانے کا کہنے والے نے لاہور کو بھی پشاوربنادیا۔ مریم نواز

    پشاور کو لاہور بنانے کا کہنے والے نے لاہور کو بھی پشاوربنادیا۔ مریم نواز

    پشاور کو لاہور بنانے کا کہنے والے نے لاہور کو بھی پشاوربنادیا۔ مریم نواز

    ایبٹ آباد میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا ہے کہ سب گواہ ہیں خیبر پختونخوا میں ہمارے جتنے بڑے جلسے ہوئے اتنے کبھی نہیں ہوئے، اس صوبے کو فنڈز کی نہیں خدمت سے سرشار قیادت کی ضرورت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آنکھیں ترس گئیں لیکن خیبر پختونخوا میں عمران خان کا کوئی منصوبہ نظرنہیں آیا، پشاور کو لاہور بنانے کا کہنے والے نے لاہور کو بھی پشاوربنادیا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا، ایک ہزار نوکریاں ہی دکھادو، 300 ڈیم بنانے والا خیبر پختونخوا کو ڈیم فول بنا کر چلاگیا، خیبرپختونخوا میں10سال احتساب کے ادارے کو تالہ لگارہا اور جیلیں بھرنے کا دعویٰ کرنے والے اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، وہ اب یہ بھی بتادیں کہ نواز شریف کو کس نے نکالا؟ نوازشریف کو نکالنے والے گروہ کا سرغنہ عمران خان ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ آج عمران خان کو مہنگائی یاد آرہی ہے، وہ آج کس مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ،یہ مہنگائی ان کی وجہ سے ہے عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے بعد معاہدہ پھاڑ دیا اور بنی گالہ کے بنکر میں جاکر بیٹھ گیا، آگ بجھانے والے سے پوچھا جارہا ہے،آگ لگانے والوں سے بھی پوچھا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 مہینے سے ٹانگ پر پلاسٹر لگایا ہوا ہے، عدالت بلاتی ہے تو ٹانگ پر پلاسٹر ہے، پنڈی میں جلسہ کرنا ہو تو چلے جاتے ہیں، تمہیں پلاسٹر نہیں، تمہارے کیے گئے جرائم عدالت جانے سے روکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار سے نکلنے کےبعد کہا کہ سازش ہوئی، یہ سازش امریکا سے ہوتے ہوئے محسن نقوی تک آگئی، عمران خان کہتا ہے کہ ایجنسیاں مارنا چاہتی ہیں، کچھ دن پہلے کہا کہ آصف زرداری نے مروانے کی سازش کی،عمران خان خود کو اتنا اہم کیوں سمجھتے ہیں کہ دنیا ان کو ہی مروانا چاہتی ہے؟

  • ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ادویہ سازی کی صنعت مسائل کا شکار ہے. عبدالقادر پٹیل

    ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ادویہ سازی کی صنعت مسائل کا شکار ہے. عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ادویہ ساز انڈسٹری مسائل کا شکار ہے، ہم نہیں چاہتے دوائوں کی قلت ہو یا جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہوں، فارما انڈسٹری کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں گے، پی پی ایم اے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، مسائل کو جلد حل کرلیں گے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کراچی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ملاقات کی، جس میں پی پی ایم اے کے چیئرمین سید فاروق بخاری، سابق چیئرمین زاہد سعید، توقیر احمد اور آصف آکھائی بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت انڈسٹری کو درپیش دیگر مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد فارما کمپنیوں کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر عاصم رؤف اور وفاقی سیکریٹری صحت مشہود مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی پی ایم اے کے تحفظات سنے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، مہنگائی بڑھی ہے، ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹری بھی مسائل کا شکار ہے، سب سے زیادہ عوام متاثر ہورہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی جو اسحاق ڈار کی مصروفیات کی وجہ سے غیر فعال تھی، اس کمیٹی کو فعال کریں گے اور اس میں تمام مسائل کو زیر بحث لائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ پی پی ایم اے اور وزارت صحت مل کر ایک پریذنٹیشن بنائیں گے اور وزیراعظم کو تحریری طور پر دیں گے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آج کی میٹنگ مثبت رہی ہے، 15 سے 20 دن میں مذاکرات کا عمل مکمل کرکے مسائل حل کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے بھی انڈسٹری مسائل کا شکار ہے، سب سے پہلے ادویات کی ایل سیز کھلیں گی، کیونکہ دوا انسانی ضرورت ہے، ادویات کی قیمتوں میں 60 یا 40 فیصد اضافے کی باتیں افواہیں ہیں، کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، جس کا ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن اگر ہم پی پی ایم اے کے جائز مطالبات حل کردیں تو ذخیرہ اندوز ناکام ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ماضی میں پیراسیٹامول کی ایک پراڈکٹ کی قیمت 100 اور 150 روپے تک پہنچ گئی تھی، اس کی قیمت میں تھوڑا سا اضافہ کیا تو واپس اپنی پرانی قیمت پر مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہوگئی تھی۔ پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین زاہد سعید کا کہنا تھا کہ یہ فورس میجر ہے یعنی ایسی آفت جس کا کوئی مداوا نہیں، ڈالر کی قیمت ہمارے کنٹرول میں نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، بلکہ دواؤں کی قلت بڑھے گی، آج ایک دوا شارٹ ہے تو کل دوسری دوا کی قلت ہوجائے گی اور یہ بڑھتی چلے جائے گی جس سے سپلائی چین ٹوٹ جائے گی۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    انہوں نے کہا کہ سپلائی چین ٹوٹنے سے عام افراد متاثر ہوتے ہیں، اگر مریض کو مطلب کی دوا نہ ملے تو اس کیلئے تکلیف دہ بات ہے، اگر کمپنی کو ایک پراڈکٹ پر لاکھوں کا نقصان ہو تو وہ دوا بند ہوجائے گی، بہت سی بند ہوگئی ہیں، بتدریج دیگر بھی بند ہوتی چلی جائیں گی اور زیادہ تاخیر برداشت نہیں کرسکتے۔