Baaghi TV

Tag: drama industry

  • 17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

    اداکارہ سارا عمیر جنہوں نے بہت کم عرصہ کام کیا ، بعد ازاں انہوں نے شادی کر لی اور پھر شوبز میں واپس نہیں آئیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جب پہلا آڈیشن دینے کےلئے گئی تو وہاں ڈائریکٹر محسن طلعت کے عشق میں گرفتار ہو گئی ، انہیں بھی مجھ سے محبت ہو گئی ، ہم دونوں نے فیصلہ کر لیا کہ ہم شادی کریں گے. ہم نے شادی کر لی ، اس دوران میں نے شوبز میں کام نہیں کیا.شادی کے کچھ عرصے کے بعد میں‌نے سوچا کہ شوبز میں واپسی کرتی ہوں تو پھر میں امید سے ہو گئی.

    اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب میں اپنے گھر کو ہی مکمل وقت دوں گی، مجھے گھر داری نہیں آتی تھی وہ سیکھی، انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری شادی محسن طلعت کے ساتھ ہوئی ، انہوں نے مجھے زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھایا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا اب بھی شوبز میں واپس آنے کا کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں گھریلو زندگی میں بہت مصروف ہوں. اور ویسے بھی میں سمجھتی ہوں کہ میرے گھر کو میری ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ محسن طلعت ایک بہت اچھے انسان اور شوہر ہیں.

     

     

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    آغا علی نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بیان کر دیا

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

  • میرب علی نے سنایا بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ

    میرب علی نے سنایا بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ

    اداکارہ و ماڈل میرب علی نے ایک واقعہ سنا کر کر دیا ہے سب کو حیران، جی ہاں اداکارہ نے وہ واقعہ سنایا جب وہ محض دس ماہ کی تھیں. انہوں نے کہاکہ جب میں 10 ماہ کی تھی تو رات میں بہت رویا کرتی تھی، ان کے نانا انہیں کپڑے میں لپیٹ کر رات میں گھمایا پھرایا کرتے تھے تاکہ میں سو سکوں، ایک دن نانا مجھے گھر سے باہر لے کر گلی میں نکلے، گلی میں سناٹا تھا اور ایک دور کھڑی کالے رنگ کی بلی مجھے اور میں اسے دیکھ رہی تھی۔

    اداکارہ بتاتی ہیں کہ یہ قصہ مجھے یاد رہ گیا اور اس وقت دوبارہ یاد آیا جب میری عمر 15 سال تھی، انہوں نے کہا کہ” میرے ساتھ بہت مرتبہ ایسے پراسرار واقعات پیش آچکے ہیں”.وہ کہتی ہیں کہ مجھے آسیب زدہ چیزوں کی عادت ہو چکی تھی اور میں ان سے اکثر کہا کرتی تھی کہ پلیز مجھے سونے دیں، یوں میرے دل سے ان چیزوں کا ڈر نکل چکا تھا اور میں ان کے ساتھ کمفرٹیبل تھی. لیکن اب میں‌ٹھیک ہوں اب ایسے معاملات نہیں ہیں کہ میں ڈرتی رہوں یا مجھے کوئی ڈرائونی چیز یاد رہ جائے یا میرے دل میں بیٹھ جائے. یاد رہے کہ میرب علی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • علی سفینہ آج کے ڈراموں سے خفا

    علی سفینہ آج کے ڈراموں سے خفا

    علی سفینہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمارے ڈرامے مقصدیت کھو چکے ہیں ، ایک پیٹرن سیٹ کر لیا گیا ہے بس اسی پر ڈرامے چل رہے ہیں، کہانیاں بھی اسی طرح سے لکھی جا رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیوں کی وجہ سے ڈراموں میں یکسانیت آ چکی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ڈرامہ نگاروں کو اچھا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا، ڈراموں کی کہانیوں پر کام نہیں کیا جاتا اور نہ ہی انہیں وقت دیا جاتا ہے۔

    علی سفینہ نے کہا کہ خواتین کے گھر کہانیاں گھومتی ہیں ، لڑکوں کے کردار برائے نام ہوتے ہیں ، ساس بہو ، اور لو افئیرز سے ڈرامہ باہر نکل ہی نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ اس وقت اچھی کہانی پیش کرنا مقصد نہیں رہ گیا بلکہ ریٹنگ میں آگے جانا ہی مقصد رہ گیا ہے”، اس سارے سلسلے میں ڈرامہ بہت زیادہ متاثر ہو گیا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی کردار آتا ہے اس میں دیکھتا ہوں کہ اداکاری کا کتنا مارجن ہے. بہت سارے پراجیکٹس صرف اسی لئے چھوڑے ہیں کیونکہ ان میں کردار برائے نام تھے. اس سلسلے کو اب تبدیل ہونا چاہیے اور ڈرامے کو بہتری کی طرف لیجانا چاہیے.

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    آغا علی نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بیان کر دیا

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

  • میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    حمزہ عباسی کی اہلیہ ماڈل و اداکارہ نعمل خاور نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ، ہر طرف ان کی پہلے اور بعد کی لکس کے چرچے ہونے لگے. بہت سارے لوگوں نے کہا کہ نعمل سرجری سے پہلے زیادہ اچھی لگتی تھیں بعد میں تو وہ سارا لورین جیسی لگنے لگ گئی ہیں، پھر ایک خبر یہ بھی نکلی کہ نعمل خاور کی سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی نے کی ہے، اس پر فضیلہ عباسی نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں‌کہا گیا ہے

    کہ ڈاکٹر فضیلہ اور ان کا کلینک کسی خاص سرجری/طریقہ کار سے متعلق حال ہی میں پیدا ہونے والے تنازع سے متعلق باضابطہ طور پر دستبرداری کا اعلان کرتا ہے، انہوں نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی۔یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں. یوں حمزہ علی عباسی کی بہن نے ایک وضاحتی بیان جاری کروا کے کلئیر کر دیا ہے کہ نعمل خاور کی سرجری سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے. ”یوں وہ تمام قیاس آرائیاں پھیکی پڑ گئی ہیں جن کے مطابق نعمل کی سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی نے کی ہے.”

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • آغا علی نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بیان کر دیا

    آغا علی نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بیان کر دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان آغا علی جوکہ کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جاتے آتے رہتے ہیں ، ان کا سفر کرنے کا ایک تجربہ ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کر چکا ہوں وہاں میں نے دیکھا ہے کہ خواتین خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں کیونکہ ان کے ملک میں‌قوانین بہت سخت ہیں. انہوں نے کہا کہ میں باہر کے ملکوں میں سفر کے دوران یہ محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے ملک میں ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں،

    وہ خائف رہتی ہیں کیونکہ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو انکے مکمل حقوق ملنے چاہیں اور بلا روک ٹوک ملنے چاہیں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اکیلے آنے جانے سے گھبرائیں، لوگوں کو اپنی سوچ تبدیل کرنی ہو گی اور ان کو بہت سارے معاملات میں آزادی دینی ہو گی جو کہ وہ ڈیزرو کرتی ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

    معروف اداکارہ ژالے سرحدی جو کہ سوشل میڈیا پر فین فالونگ ہونے کی وجہ سے کام ملنےکو سخت ناپسند کرتی ہیں، وہ اب خود بھی رہنے لگی ہیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک. گزشتہ دنوں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیوشئیر کی جس میں انہیں پنجابی ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شرم مگر نہیں آتی۔اداکارہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ کئی لوگ ہیں جنہیں انگلش بھی آتی ہے، فارسی بھی آتی ہے، پنجابی بھی آتی ہے پر شرم نہیں آتی۔

    ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ثالے سرحدی پہلے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں تھیں‌لیکن جب سے انہوں نے دیکھا ہے کہ ”سوشل میڈیا پر جو جتنا متحرک ہو گا اتنا ہی اسکو کام ملے گا”. تب سے وہ بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہنے لگی ہیں. یاد رہے کہ ژالے سرحدی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اب بھی وہ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں کام دیا نہیں جاتا اسکی وجہ وہ خود اپنے انٹرویو میں بیان کر چکی ہیں.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • دلیپ کمار کی دوسری برسی

    دلیپ کمار کی دوسری برسی

    بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی آج دوسری برسی ہے ، اداکار 98 برس کی عمر میں‌دنیا سے رخصت ہوئے،شہنشاہ جذبات نے چالیس کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد ان کی شہرت کا ستارہ دنیا بھر کے آسمان پر چمکما. انہوں نے اپنے دور کی تمام نامور ہیروئنز کے ساتھ کام کیا. انہوں نے اپنے طویل کیرئیر میں 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما ، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، جگنو، شہید، ندیا کے پار، میلا، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا، سوداگر جیسی مایہ ناز فلموں میں کام کیا۔

    انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ ”انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے 1998 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا”۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا، وہ 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے جسے صوبائی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا اور اسے عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • لڑکوں کے لئے بشری انصاری کا اہم پیغام

    لڑکوں کے لئے بشری انصاری کا اہم پیغام

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے، جہیز اس ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے اگر لڑکی کے والدین بہت زیادہ جہیز دینے کی طاقت نہیں رکھتے ، تو ان کی لڑکی کے بالوں میں چاندی اتر آتی ہے. انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کہ وہ سٹیپ لیں، اور اپنے والدین سے کہیں کہ ہم نے جہیز نہیں لینا ، اگر وہ سخت مزاج بن جائیں کہ ہم نے جہیز نہیں لینا تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں سے کہیں کہ والدین اپنی لڑکی زندگی بھر کے لئے آپ کے خاندان کو دے رہے ہیں، اس نے نسل چلانی ہے، ایک تو وہ لڑکی دیں اور جہیز بھی دیں تو یہ زیادتی ہے.

    بشری انصاری نے کہا کہ جہیز کے لین دین کی صورتحال کو صرف لڑکے ہی بدل سکتے ہیں. لہذا میں تو یہی ریکویسٹ کروں گی کہ حالات کو بدلیں لڑکی کے والدین کے لئے آسانیاں کریں، بہت ساری لڑکیاں صرف اس لئے بیٹھی رہ جاتی ہیں کیونکہ ان کے والدین لمبا چوڑا جہییز نہیں دے پاتے.بشری انصاری نے کہا کہ جہیز کا لین دین یہ سب ہندوانہ رسمیں ہیں ہمیں ان کو فالو نہیں کرنا چاہیے.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • اب صر ف اپنےلئے زندگی جیوں گی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن کی سوشل میڈیا پوسٹ

    اب صر ف اپنےلئے زندگی جیوں گی عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن کی سوشل میڈیا پوسٹ

    اداکار عمران اشرف جنہوں نےڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی سے شہرت سمیٹی ، انہوں نے کرن اشفاق سے محبت کی شادی کی ، اور شادی کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا، لیکن عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان معاملات کی خرابی ہونے لگی ، جس کے بعد ان کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں ، لیکن عمران اشرف نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا. لیکن بعد ازاں انہوں نے طلاق انائونس کر دی، کرن اشفاق طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور وڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں.

    کرن اشفاق جو وڈیو اور تصاویر اپلوڈ کرتی ہیں ان کے کیپشن ایسے لکھتی ہیں کہ جس سے لگتاہے کہ وہ عمران اشرف پر طنز کر رہی ہیں. انہوں نے حال ہی میں جو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں ان کا کیپشن یہ لکھا ہے کہ میں اب اپنے لئے زندگی جیوں گی، میں سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ خود کے لئے جئیں کسی کے لئے خود کو نہ بدلیں ، میں‌نے یہ غلطی کی تھی لیکن اب میں‌اپنی زندگی صرف اپنے لئے جیوں گی کسی مرد کے لئے خود کو تبدیل نہیں کروں گی .

     

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • شکتی کپور نے کن فنکاروں کو سبزی کے ساتھ تشبہیہ دی

    شکتی کپور نے کن فنکاروں کو سبزی کے ساتھ تشبہیہ دی

    بالی وڈ کے معروف ولن شکتی کپور جنہوں نے پدمنی کولہا پوری کی بہن کے ساتھ شادی کی ، کہا جاتا ہے کہ شکتی کپور اصل زندگی میں‌نہایت ہی شریف النفس انسان ہیں. شکتی کپور کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انہیں آلو سمجھا جاتا تھا کیونکہ جس طرح آلو ہر سبزی اور گوشت کے ساتھ چل جاتا ہے اسی طرح شکتی کپور بھی ہر طرح کے رول اور فلموں میں چل جاتے تھے.اسی حوالے سے ٹی وی پروگرام میں اینکر نے ان سے پوچھا کہ وہ بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کو کس سبزی سے تشبیہ دیں گے.

    شکتی کپور نے گوندا کو ٹماٹر قرار دیا کیونکہ گوندا فلموں میں رنگ برنگے کپڑے پہنا کرتے تھے. قادر خان کو گوبھی جبکہ شتروگن سنہا کو ادراک قرار دیا.جتندر کو مولی اور جانی لیور کو دھنیا کہا. شکتی کپور کا یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ شکتی کپور نے ولن ہونے کے باوجود بہت شہرت سمیٹی ، انہوں نے مثبت کردار بھی کئے لیکن ان کے نیگیٹو کردار ان کے مثبت کرداروں پر بھاری رہے.

     

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل