Baaghi TV

Tag: drama industry

  • مشی خان و دیگر کی تنقید وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

    مشی خان و دیگر کی تنقید وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

    معروف کرکٹر کی گزشتہ روز ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک کے پانی میں چل رہے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جا رہے ہیں اور سڑک پانی سے بھری پڑی ہے اور ان کی گاڑی لوگوں‌ پر پانی پھینکتی جا رہی ہے جسے وہاب ریاض خود ہی ڈرائیو کررہےہیں. یہ وڈیو وائرل ہوتے ہی مشی خان سمیت بہت سارے فنکاروں نے وہاب ریاض کے اس عمل کو ناپسند کیا.

    جب وہاب ریاض سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے اور ان پر جم کر تنقید ہونے لگی تو انہوں نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی جس میں انہوں نے مداحوں سے معافی مانگ لی انہوں نے لکھا کہ ”ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں میری اس وڈیو کے بھی اصل رخ کو کسی نے دیکھناہی نہیں چاہا” بلکہ مجھے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کل جو بھی ہوا وہ غیر ارادی طور پر ہوا، اور لوگوں‌نے میری وڈیو کا غلط مطلب لیا. جس کےلئے میں معافی مانگتا ہوں. وہاب ریاض نے لکھا کہ اس ملک کو بہتر بنانے کےلئے ضروری ہے مثبت باتیں پھیلائی جائیں نیگیٹو باتوں پر انرجی ضائع نہیں‌کی جانی چاہیے.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    بالی وڈ اداکارہ ممتاز کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، اس میں کہہ رہی ہیں کہ سلیم خان کے بارے میں‌کیا کہوں ، سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے انسان ہیں ، وہ بہترین انسان ہیں اورمیں ان کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں. ممتاز اس وڈیو میں سلیم خان کے ساتھ کھڑی ہیں، اور اپنی دوستی کا اعتراف کررہی ہیں ، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے.

    ”اس سے پہلے بھی سوشل، میڈیا پر ممتاز کی اداکار دھرمیندر کے ساتھ کچھ وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن وہ میں تیرے عشق میں پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ ممتاز انڈین سینما کی ستر کی دہائی کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں. ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی ان کے گیت ان کی فلمیں آج بھی شوق سے دیکھی جاتی ہیں ، وہ آخری بار 1990 میں ایک فلم میں نظر آئیں اس کے بعد وہ بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر انڈیا سے باہر چلی گئیں اور کئی سال باہر رہیں.

     

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    سٹیج کے معروف اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ میں کیری آن جٹا تھری کی کامیابی پر بہت زیادہ ہوں. انہوں نے کہا کہ اس فلم کا یہ تیسرا سیکول تھا اس لئے تھوڑی نروسنیس تھی لیکن میری امیدوں سے بڑھ کر ہمیں فلم کا ریسپانس ملا ہے. انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات جلد سے جلد ٹھی ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بغیر روک ٹوک کام کر سکیں . انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں سمیت اور سیز پاکستانیوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فلم کو بہت پسند کیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ جب کسی فلم کے دو سیکول بن چکے ہوں اور تیسرا بھی بن گیا ہو تو پھر دل ڈر رہا ہوتا ہے لیکن بہت خوشی کی بات ہےکہ فلم کو پسند کیا گیاہے، ”ہم نے فلم بہت دل سے بنائی ہے میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جا کر فلم ضرور دیکھیں ہماری حوصلہ افزائی ہوگی.” یاد رہے کہ کیری آن جٹا تھری میں انڈین پنجاب کی اداکارہ سونم باجوہ ہیروئین اور گپی گریوال ہیرو ہیں. گپی گریوال اور سونم باجوہ ناصر چینیوٹی کے ساتھ کام کرکے نہایت ہی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بہت دل کرتا ہے کہ ہم پاکستان آئیں.

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • خواہش تھی کہ بیٹا ہوتا میکال ذوالفقار

    خواہش تھی کہ بیٹا ہوتا میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جو کہ اپنی خوبصورتی اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ماڈلنگ سے کیرئیر کی شروعات کی اس کے بعد انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور شہرت سمیٹی. میکال نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، اس میں ان سے مختلف قسم کی سوالات کئے گئے، انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گلوکار بننے کی خواہش رکھتا تھا، لیکن نہیں بن سکا ہاں لیکن اداکار بن گیا ہوں.اس کے علاوہ میکال زوالفقار نے کہا کہ میں‌چاہتا تھا کہ میرے گھر بیٹے کی پیدائش ہو لیکن نہیں ہوسکا.

    انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ‌جانے کی خواہش رکھتا ہوں وہ میں ایک دن ضرور پوری کروں گا. یاد رہے کہ میکال ذوالفقار بھارت میں‌بھی اپنےفن کا جادو جگا چکے ہیں. ان کی دو بیٹیاں اور ان کی طلاق ہو چکی ہے طلاق کے بعد بیٹیاں میکال کے ساتھ رہتی ہیں. میکال نے تاہم ابھی تک دوسری شادی نہیں کی. یاد رہے کہ میکال کے بائیس سالہ کیرئیر میں‌ان کا نام بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ جڑا، لیکن انہوں نے کبھی بھی کسی بھی لڑکی کے ساتھ دوستی کا اعتراف نہیں کیا ہے.

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

    معروف سیاستدان جہانگیر ترین کے بھائی اور ملتان سلطان کے سربراہ عالم جہانگیر نے خود کشی کر لی ہے، اس افسوسناک واقعہ پر ہر کوئی پریشانی کا اظہار کررہا ہے. نازش جہانگیر نے بھی عالم گیر ترین کی خودکشی کرنے کے اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسی لئے زہنی صحت پر بہت زیادہ بات کرتی ہوں اور ہمیشہ کہتی ہوں کہ زہنی صحت پر بات ہونی چاہیے ہر کسی کو اپنی زہنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ایک صحتمند انسان ہی اچھی زندگی بسر کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل دوسروں سے ڈسکس کئے جانے چاہیے.

    ”خود کشی بلکل بھی مسائل کا حل نہیں ہے. ”نازش جہانگیر نے کہاکہ عالم گیر ترین کی خود کشی کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے. یاد رہے کہ نازش جہانگیر ہمیشہ سوشل ایشوز پر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں وہ خواتین کے حوقو پر بھی کھل کر بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں. لیکن نازش جہانگیر بہت ووکل ہے ان کا جو دل کہتا ہے وہ کہہ دیتی ہیں اور کسی کا بھی پریشر نہیں لیتیں.یاد رہے کہ نازش جہانگیر نے اپنی اچھی اداکاری کے بل پر نہایت ہی کم عرصے میں شائقین کو اپنا مداح بنا لیا ہے.

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان کر دیا گیا

    تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان کر دیا گیا

    نوراں مخدوم کا لکھا ہوا اور سراج الحق کی ڈائریکشن میں بنا ڈرامہ تیرے بن نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں.اس ڈرامے میں مرکزی کردار یمنی زیدی اور وہاج علی نے کئے ہیں. شائقین نے وہاج اور یمنی کی جوڑی کوبہت سراہا ہے. ڈرامے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیرے بن سیزن ٹو بھی بنایا جائیگا.یمنہ زیدی کا کردار پہلے نیلم منیر اور اقراء عزیز کو دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کردار کرنے سے منع کر دیا تھا، یمنی زیدی کہتی ہیں کہ مجھے جب یہ کردار آفر ہوا اس سے پہلے اسکو دو بڑی اداکارائیں رد کر چکی تھیں ،

    اسلئے میں نروس تھی اور کشمکش میں تھی کہ میں کیا کروں لیکن ڈائریکٹر نے مجھے رضامند کر لیا. مجھے وہاج اور اس ڈرامے کی پوری کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیاہے. ”تیرے بن سیزن ٹو کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اور سیزن ٹو میں کن اداکاروں کی جگہ نئے فنکار لئے جائیں گے. ”یاد رہے کہ تیرے بن ڈرامہ حالیہ وقتوں کا سپر ہٹ ڈرامہ ہے.

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

    رئیلٹی شو تماشا گھر سیزن ٹو رواں برس اگست سے شروع ہو گا. اس بار بھی اس شو کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی ہی کریں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے رئیلٹی شو کے سیزن ون کو بہت مقبولیت ملی ، اس شو میں آمنا ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز، صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالا، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ نے حصہ لیا تھا، تاہم عمر عالم اس شو کے فاتح قرار پائے تھے. اس شو پر کافی تنقید ہوئی تھی اسے سلمان خان کے شو بگ باس کی کاپی قرار دیا گیاتھا.

    ”اس شو کی ایک کنٹیسٹینٹ مائرہ خان نے کہا تھا کہ میں نے شو کے لئے بغیر سوچے سمجھے ہاں کر دی تھی. ” اسی طرح ماڈل حمیرا اصغر کے بھی صائم علی کے ساتھ شو میں‌کافی جھگڑے ہوئے تھے. اس شو کے چاہنے والے ایکبار پھر تیار ہوجائیں کیونکہ اگست کے مہینے میں‌یہ شو شروع ہونے جا رہا ہے، اس میں کون کون شریک ہو گا اسکی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ تماشا گھر کو عدنان صدیقی ہوسٹ کریں گے.

     

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

  • اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    گرین انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری کردیا ہے۔ سفینہ ڈی الہٰی کی مقبول ترین کتاب "Eye on the Prize” سے اخذ کئے گئے اس شو کو محسن علی نے تحریر کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ دوڑ’ کی کہانی خواتین پرمبنی ہے جو عورت کی ناقابل تسخیر اندرونی شخصیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے مرکزی کرداروں میں باکمال فنکارہ اشناشاہ کو آپ شیزرے کے کردار میں دیکھیں گے، جو قوت، لچک اور خود مختاری کا مجسمہ ہے۔

    اشنا شاہ اپنی بولڈ پرفارمنس اور بے باک فطرت کی بناء پر پہچانی جاتی ہیں اور اسی لحاظ سے شیزرے کی کئی پہلورکھنے والی شخصیت کی عکاسی کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ان کے ساتھ اس کھیل میں ”ژالے سرحدی بطور مناہل، آمنہ الیاس بطور حنا اور نورین گلوانی بطور لیلیٰ شامل ہیں”۔ یہ تینوں اداکارائیں اپنے متعلقہ کرداروں میں نمایاں طور پرمنفر د نظر آتی ہیں۔اشنا شاہ شادی کے بعد پہلی بار کسی ڈرامے میں‌نظر آرہی ہیںشائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں دوسری طرف اشنا شاہ کا بھی کہنا ہےکہ مجھے امید ہے کہ شائقین مجھے اس ڈرامے میں ضرور پسند کریں گے.

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    ڈرامہ سیریل ”دل پہ زخم کھائے ہیں” آن ائیر کر دیا گیا ہے، کہانی رضوان احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈائریکشن وہاب جعفری کی ہے. ڈرامے کی کاسٹ میں طوبی انور‘ شہزاد نور‘ مریم نور‘آمنہ کفایت‘ بینا چوہدری‘ عریشہ رازی‘حسن خان‘یاسر شورو‘ماجدہ حمید‘عائشہ صباحت عادل‘متین محمود‘راجہ شاہد‘ سنگیتا‘عنایہ خان اور دیگر شامل ہیں۔’‘ کہانی دو خواتین‘شفق اور صباحت کی داستان ہے. شفق ایک نرم مزاج اور پرعزم خاتون ہیں جو یتیم ہونے کے باوجود اپنی خود غرض ماں اور بہن بھائیوں کی کفالت کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔” وہ اپنی معاشی بدحالی پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ثابت قدمی سے کامیابی کی جانب رواں دواں ہے جب کہ صباحت ایک خاتون باس ہے جو کاروباری حلقوں میں اپنے کامیاب منصوبہ بندی کے حوالے سے جانی مانی جاتی ہے .

    دنیا کی نظروں کے سامنے اس کا سب کچھ ہے ماسوائے اس راز کے جس کے افشاءہونے سے اس کی بنائی ہوئی ساکھ تباہ ہوسکتی ہے ۔ایسے میں جب شفق صباحت کے دفتر میں ملازمت کرتی ہے اور صباحت کو اس کے حالات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب صباحت اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہے۔” وہ اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ سازی کرتی ہے۔”

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ویب سیریز وی فیملی مین میں‌کام کیا ، اس کے حوالے سے خبریں پھیل گئیں کہ مجھے اس کا بھاری معاوضہ ملا ہے ایسا کچھ نہیں ہے. نارمل سا معاوضہ ملا ہے بلکہ جو کہا جا رہا ہے کہ مجھے سلمان خان اور شاہ رخ خان جتنا معاوضہ ملا ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اس ویب سیریز کا جو معاوضہ ملا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی بھی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں بالی وڈ کا سب سے سستا مزدور ہوں” مجھے بہت زیادہ اچھا معاوضہ نہیں ملتا. بس جتنا ملتا ہے پھر لے لیتا ہوں . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کام میں کبھی کوئی کمی نہیں چھوڑی بلکہ ڈائرکٹر کی توقعات کے مطابق بلکہ اس سے بڑھ کر کرتا ہوں. یاد رہے کہ منوج باجپائی اکثر اپنے انٹرویو میں خانز پر طنز لگاتے رہتے ہیں اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. ان کا یہ حالیہ انٹرویو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی نظر آتی ہے.

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا