Baaghi TV

Tag: drama industry

  • گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    محرم الحرام کے سلسلہ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی رہائش گاہ واقع جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔جس میں پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان،انعام علی خان،افضل خان جان ریمبو،وارث بیگ،پپو سمراٹ،جاوید اقبال،فہد شیخ,قیصر پیا،قیصر ثناء اللہ خان،شاہد خان،ادریس خان،جرار رضوی،مختار احمد،محسن جعفر،نعیم حنیف،اظہر بٹ، شاہدہ منی،روبی انعم، لیلی ،میرا،شمع کینڈی،شیبا بٹ،دردانہ رحمن،ماہم رحمن ،صبا کاظمی،سویرا خان،ٹائیگر شاہ،شکیل زاہد،طاہر بخاری،زین مدنی،محمد قربان،اصغر سلیمی،شجرالدین،علی عابدی،معین زبیر،مروا انصر چوہدری،علی گیلانی،عمران راج،وقار اشرف،وسیم ڑحمان، عبدالسلام،علی ناصر،وحید ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان ،انعام علی خان،امیر علی،چاند خان،سجاد بری،اعجاز علی خان،شیری علی خان، شجاعت علی بوبی اور افضل بٹ نے سوز وسلام پیش کیا۔

    ”پرویز کلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے”۔سید غیور عباس نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے ۔انہوں نے کربلا میں امام عالی مقام اور ان رفقاء کی شہادت کو بھی بیان کیا۔بعد از مجلس شبہیہ علم کی زیارت برآمد کی گئی جس پر غزا داروں نے گریہ زاری کی اور نوحہ خوانی کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ہمیں صبر و تحمل،قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء نے کربلا میں شہادت دے کر اسلام کو بچایا ہے۔اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

  • زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا مارشل

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا مارشل

    جنید جمیشد جس طیارے حادثے میں شہید ہوئے اسی طیارے میں نامور ماڈل زارا عابد بھی بیٹھی ہوئیں تھیں ، بہت سارے باقی لوگوں کی طرح ان کی بھی لاش نہیں مل سکی تھی. ان کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا. سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ زارا عابد میری بہت اچھی دوست تھیں ، ہم نے ایک ساتھ کئی شوز کئے تھے ، وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں ، وہ جو کماتی تھیں اسی سے ان کا گھر چلتا تھا، جب ان کی شہادت ہوئی تو حکومت نے بہت دعوے کئے.

    کہا کہ ”ہم زارا عابد کے گھر والوں کی مالی مدد کریں گے ، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا”، کیونکہ حکومت نے مڑ کر کبھی زارا عابد کے گھر والوں‌کو نہیں پوچھا مدد کرنا تو دور کی بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ جو لوگ دنیا سے ایسے حادثات میں چلے جائیں ان کے گھر والوں کو ہر حوالے سے سپورٹ کیا جانا چاہیے. افسوس کی بات ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے وعدہ کیا اور اسے آج کے دن تک پورا نہیں کیا گیا. یاد رہےک ہ زارا عابد نے فیشن انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا تھا. لیکن ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہیں کی.

  • لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

    یوم آزادی کی مناسبت سے "الف” ٹی وی کے لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے جس میں آغا علی،حنا چوہدری اور سلمان شاہد مرکزی کردار کررہے ہیں۔اس کھیل کے رائٹر علی معین ،ڈی او پی راشد عباس ،ایگزیکٹو پروڈیوسر علی ہاشمی اور ڈائریکٹر احمد علی خان ہیں۔ ڈرامے میں دو نسلوں کو موضوع بنایا گیا ہے جس میں ایک نسل وہ ہے جس نے پاکستان بنتے دیکھا جبکہ دوسری موجودہ نسل ہے۔دونوں نسلوں کے درمیان مختلف موضوعات پر اختلاف شدت اختیار کر جاتا ہے۔اس جنگ میں جیت کس کی ہوتی ہے اس کے لئے آپ کو دیکھنا پڑے گا لانگ پلے”شاد باغ منزل مراد”

    اس ڈرامے میں‌اپنے کردار کے حوالے سے” آغا علی نے کہا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میں نے اہم کردار نبھایا ہے اور مجھے بہت یقین ہے کہ اس کردار کو بہت سراہا جائیگا”، دوسری طرف سلمان شاہد کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی بہت زبردست ہے اور 14 اگست کی مناسبت سے لکھی گئی ہے. ہر کردار یقینا تعریف کے قابل ہے. ڈرامے کی شوٹنگ 90 فیصد مکمل ہو گئی ہے جبکہ چند ایک دن کا کام باقی ہے لیکن ہم سب ڈرامے کو لیکر کافی پر امید ہیں کہ اسے بہت زیادہ پسند کیا جائیگا.

  • افتخار ٹھاکر کی نٹرنیشنل پنجابی فلم ” منڈا ساؤتھ ہال دا ” کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

    افتخار ٹھاکر کی نٹرنیشنل پنجابی فلم ” منڈا ساؤتھ ہال دا ” کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

    پاکستانی کامیڈی سپر سٹار افتخار ٹھاکر کی طنز و مزاح اور قہقہوں سے بھرپور نئی انٹرنیشنل پنجابی فلم ”منڈا ساؤتھ ہال دا” کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم کو دنیا بھرکے ساتھ ساتھ پاکستانی سینماؤں میں جمعہ 04 اگست کو نمائش کیلئے پیش کیاجارہا ہے۔ رومانوی کامیڈی فلم میں فریش جوڑی ارمان بیدل اور تنو گریوال نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی سٹار کامیڈین افتخار ٹھاکر کی بہترین اداکاری فلم کی ہائی لائٹ ہے جس نے کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ فلم کی دیگر سٹار کاسٹ میں گولڈ بوائے، سربجیت چیمہ، روبن، پریت اوجلہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    ”لندن سمیت برطانیہ کی خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی” فلم ساؤتھ ہال میں بسنے والے ایک ایشیائی نزاد نوجوان کی محبت کی کہانی ہے جس میں طنز و مزاح، دلچسپ کہانی، ہٹ میوزک اور جذباتی کلائمکس شامل ہے۔ پاکستانی سینماؤں میں فلم کی نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا جارہا ہے۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ”منڈا ساؤتھ ہال دا“ دلچسپ کہانی اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر مبنی فریش فلم ہے جو معیاری فلموں کے شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور انہیں پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

     بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • عرفی جاوید ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی مداح بولیں ہانیہ بہت خوبصورت ہے

    عرفی جاوید ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی مداح بولیں ہانیہ بہت خوبصورت ہے

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ، انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بالی وڈ‌ کی شخصیات کے ساتھ ان کی دوستی ہوجائے ، وہ جس کے بھی حق میں‌بات کرتی ہیں وہی سلیبرٹی اسکو بھائو نہیں دیتی،. لیکن عرفی جا وید نے کر لیا ہے رخ اب پاکستانی فنکاروں‌کا. انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ کمنٹ میں ہانیہ عامر کی خوبصورت کو لازوال کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ عانیہ عامر بے حد خوبصورت ہیں اور ان کی شخصیت اتنی دلکش ہے کہ ان کو ہر چیز سوٹ کرتی ہے وہ جو بھی پہنتی ہیں وہ ان پر خوب جچتا ہے.

    ”ان کے اس کمنٹ کے بعد ان کی ہانیہ کے لئے محبت کو ان کے پاکستانی مداح بہت سراہ رہے ہیں ”. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا ان دنوں بھارت میں‌بہت دیکھا جا رہا تھا ، ان کی اداکاری کے دیوانے بہت سارے بھارتی فنکار ہیں کچھ عرصہ پہلے انڈین پنجابی فوک گلوکار بادشاہ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہانیہ عامر بہت خوبصورت ہیں تاہم ہانیہ کے پرستاروں میں ایک اور بھارتی سٹار عرفی جاوید کی صورت میں‌اضافہ ہو گیا ہے.

     بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہو گیا ہے ، اس ڈرامے کو بہت زیادہ ریٹنگ ملی ، اور ریٹنگ کی وجہ ہانیہ عامر ، زاویار نعمان اور وہاج علی کی ایکٹنگ ہے. ڈرامے کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کو ان تینوں کی اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا گیا. زاویار نعمان نے ہانیہ عامر کے ایک شدت پسند عاشق کا کردار نبھایا ہے جو اپنی محبت کو پانے کے لئے کسی کو مار بھی سکتا ہے کسی کا گھر زندگی تباہ بھی کر سکتا ہے. ہانیہ عامر زاویار نعمان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے لیکن اسکی والدہ شادی کے دن بارات نہیں لیکر آتی ، اس کے بعد اس کی شادی اسی کے کزن وہاج علی کے ساتھ کر دی جاتی ہے ،

    جس کے بعد کافی عرصے تک اسکو اپنا شوہر نہیں مانتی ، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اسکی محبت کے آگے ہار جاتی ہے اور اسکو اپنا شوہر مان لیتی ہے. زاویار نعمان آخری قسط تک کوشش کرتےہیں کہ ہانیہ عامر کو پا لیں لیکن ہانیہ عامر وہاج کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں اور زاویار کو احساس دلاتی ہیں کہ وہ صرف اسے پانا چاہتا ہے لیکن اصل محبت تو وہاج علی کرتا ہے. ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، وہاج اور ہانیہ کی جوڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ رہے ہیں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • جنید نیازی تماشا سیزن 2 کا حصہ بنیں گے

    جنید نیازی تماشا سیزن 2 کا حصہ بنیں گے

    ڈرامہ سیریل بے باحی سے شہرت کی مزید بلندیوں کو چھونے والے اداکار جنید نیازی اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشا سیزن ٹو کا حصہ بنیں گے، اداکار نے نہ صرف کنفرم کردیا ہے بلکہ کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ایکٹرز بہت نازک ہوتے ہیں ایسا کہنے والوں کو ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ایکٹرز بہت مضبوط ہوتے ہیں۔میں نے تماشا کا سیزن ون دیکھا ہے بہت جھگڑے بھی ہوتے ہیں ، میں تماشا سیزن 2 میں جا کر آزمانا چاہتا ہوں کہ میں کہاں سٹینڈ کرتا ہوں میرا ٹیمپرا منٹ کیسا ہے کتنا ، کیا کچھ برداشت کر سکتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ”تماشا سے پہلے بھی میں اے آر وائی کے ایک رئیلٹی شو میں حصہ لے چکا ہوں” اور میں‌بہت پرجوش ہوں کہ میں تماشا سیزن 2 کا حصہ بننے جا رہا ہوں، میں‌جانتا ہوں ہوں کہ گھر میں‌جا کر کام بھی کرنا پڑتا ہے ، مجھے بہت کام کرنا نہیں آتا لیکن میں تیار ہوں ، گھرمیں تمام کام کرنے کےلئے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت کا بہت شکر گزار ہوں ، جنہوں نے مجھے اتنی محبت دی ہے کہ آج میں‌ایک اور اہم شو کا حصہ بننے جا رہا ہوں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

    نادیہ جمیل جنہوں نے حال ہی میں گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کو انصاف دلانے کےلیے ماہرہ خان۔فواد خان۔ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے رابطہ کیا اور ریکویسٹ کی کہ وڈیوز بنا کر دیں تاکہ چائلڈ لیبر اور اس دوران گھریلو تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کی آواز بنا جائے، بقول نادیہ سوائے سجل علی کے کسی نے بھی انکا ساتھ نہیں دیا اس پر بھڑک اٹھے ہیں۔ قدوسی صاحب کی بیوہ جیسے ڈرامے لکھنے والے فصیح باری خان ، فصیح خود ایک حساس دل انسان ہیں وہ معاشرے کی حقیقتوں کو کہانیوں میں ڈھالتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان کا نادیہ جمیل کو جواب۔ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کی آپ جیسی حساس شخصیات آج کے عہد میں مس فٹ.

    ”نادیہ جمیل معاشرے میں موجود ہر ایشو پر زور دار آواز اٹھاتی ہیں” وہ اکثر چائلڈ ابیوز اور چائلڈ لیبر کے خلاف احتجاج کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں. لیکن اس بار ہو گئی ہیں‌کافی پریشان ، کیونکہ ان کا ساتھ کسی فنکار نے نہیں دیا، لیکن فصیح باری خان نے بھی لے لیا ہے فنکاروں کو آڑھے ہاتھوں اور ان کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ ہی ان کے لئے سب کچھ ہے پیسے کے بغیر وہ کسی بھی نوبل کاز کا حصہ نہیں بنتے.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

  • ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    معروف ڈرامہ سیریل بے بی اختتام پذیر ہو گیا ہے، آج اس کی آخری قسط نشر کی گئی. ڈرامے کی آخری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ والدین سے ان کی زندگی میں پیار کریں ، ان کو عزت دیں ان کے ساتھ رہیں ان کی ضرورتوں کا خیال کریں . ان کے چلے جانے کے بعد ان کی قبر پر جا کر رونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا. ڈرامے کی کہانی جوائنٹ فیملی کے گرد گھومتی ہے ، ایک ماں کے چار بیٹے ہیں تین بیٹوں کی شادی کرنے کے بعد بے بی باجی جو کہ گھر کی سربراہ ہے پریشان رہنے لگتی ہے ، بہت کوشش کرتی ہے لیکن گھر کو نہیں بچا پاتی ، بہوئیں اپنے شوہروں‌کو لیکر الگ ہوجاتی ہیں.

    ؛؛بڑی بہو جویریا عباسی سب کی لڑائیاں جھگڑے کرتی اور کرواتی ہے اسی کی وجہ سے سب بھائی الگ ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں؛؛ ، جب سب بیٹے الگ ہوتے ہیں تو ماں کو کوئی بھی بیٹا بیویوں کی وجہ سے رکھنے کےلئے تیار نہیں ہوتا.، آخر کار بے بی باجی کو اولڈ ہائوس جانا پڑتا ہے، اس کہانی کو بہت ہی اچھے طریقے سے لکھا گیا ہے اور ہر کردار بہت ہی خوبی کے ساتھ نبھایا گیا ہے. یہی وجہ ہے کہ شائقین نے بے بی باجی کو بہت سراہا .

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

  • بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی جب میرے پاس آیا تو مجھے کہانی بالکل روایتی سی لگی، ڈائریکٹر نے مجھے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ڈرامہ بہت اچھا ہے ، پھر میں نے اس کو کہا کہ مجھے کچھ اقساط دو ، لہذا میں نے شروع کی آٹھ قسطیں پڑھیں تو مجھے اسکی زبان ، ڈائیلاگز اور کریکٹرز بہت اچھے لگے. پھر جب مجھے کاسٹ کے بارے میں بتایا گیا تو بہت خوشی ہوئی، منور سعید کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہوا ہے لہذا میں پرجوش ہوگئی کہ ڈرامہ بے بی باجی کرنا ہے. ثمینہ احمد نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں ہر کسی کی اداکاری اچھی لگی ،

    لیکن ”جویریا سعود نے جس طرح کردار نبھایا ہے وہ قابل تعریف ہے”. لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جویریا سعود ایسی نہیں ہے جیسا انہوں نے کردار نبھایا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانیوں میں ، میں لو اسٹوری کے خلاف نہیں ہوں ہاں اگر لوجیکل ہو تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لوجیکل ہی نہ ہو تو یقینا اچھی چیز بھی بری لگتی ہے. یاد رہے کہ بے بی باجی میں بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے نبھایا ، جسے شائقین نے بہت سراہا ہے.

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ