Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • شاہ رخ خان نے اپنی والدہ کا پلو پکڑ کر کیا کہا ؟‌

    شاہ رخ خان نے اپنی والدہ کا پلو پکڑ کر کیا کہا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دلیپ کمار کے بعد اگر کسی کے کام سے متاثر ہیں تو وہ ہیں امیتابھ بچن ، انہوں نے ان کے ساتھ فلم محبتیں میں کام بھی کیا. شاہ رخ خان نے ایک ایوارڈ شو میں ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بارجب میں‌چھوٹا تھا تو میں نے اپنی والدہ کا پلو پکڑا اور ان سے کہا کہ ممی ممی میں‌ ہیرو بننا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ پہلے امیتابھ جتنے لمبے بنو، میں کافی دن تک جتن کرتا رہا لیکن میں‌لمبا نہ ہو سکا میں اپنی والدہ کے پاس پھر سے گیا کہ امی میں نے کوشش کی لیکن میں‌امیتابھ بچن جتنا لمبا نہیں‌ہوسکا، تو انہوں نے کہا کہ میں امیتابھ بچن کے

    فزیکل قد کی بات نہیں کررہی بلکہ میں ان کے کام کے قد کی بات کررہی ہوں، اگر تم سٹار بننا چاہتے ہو تو ان کی طرح کام کرو ، محنت کرو خود بخود بڑے سٹار بن جائو گے. میری ماں نے کہا کہ ہمیشہ کام اس طرح سے کرو کہ اُس کام کو بھی فخر ہو کہ آپ نے اسکو کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ محبتیں میں کام کیا، اور مجھے پتہ چلا کہ میں جس کالج میں‌پرنسپل ہوں امیتابھ بچن اسی کالج کے پرنسپل ہیں. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے امی کی بات آج تک پلو سے باندھی ہے کہ جب بھی جو بھی کام کروں دل لگا کر کروں اور میں کرتا بھی ہوں.

  • علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    علینہ خان جو کہ ٹرانس جینڈر ہیں انہوں نے فلم جوائے لینڈ میں‌ اپنی اداکاری سے دنیا بھر کے شائقین کا دل جیتا ، ان کی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا. علینہ خان کو اس فلم کے بعد سنجیدگی کے ساتھ لیا گیا. علینہ نے حال ہی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے، جی ہاں لاہور میں دو دن قبل ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں‌ مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔علینہ خان کو مس ٹرانس کا ایوارڈ‌دیا گیا. علنیہ خان اس

    موقع پر کافی خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں‌انہوں نے لکھا کہ 31 مئی 2023 ایک یادگار رات ہے، جہاں مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل ملا ہے۔علینہ خان نے اس مقابلے کے حوالے سے یہ کہا کہ یہ مقابلہ بین الاقوامی مقابلوں کی طرح کام کرتا ہے، ایک بار جب آپ نے ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرلیا تو ادارہ آپ سے ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ کے لیے درخواست کرتا ہے، فوٹو شوٹ کے بعد انٹرویو ہوتا ہے اور پھر آپ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ ہوتا ہے اور میں بہت خوش ہوں.

  • ہم جن وقتوں میں بڑے ہوئے وہ سادہ تھے رابعہ کلثوم

    ہم جن وقتوں میں بڑے ہوئے وہ سادہ تھے رابعہ کلثوم

    اداکارہ رابعہ کلثوم جو آج کل ہمیں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں وہاج علی کی بہن بنی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے اس وقت چیزیں سادہ تھیں‌وہ وقت سادہ تھے ، پیچیدگیاں نہیں تھیں‌مسئلے مسائل نہیں تھے ، سوشل میڈیا نہیں تھا، گھریلو زندگی بہت آسان نہیں تھی. لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا ہے ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے ویسے ویسے مسائل بھی بڑھے ہیں، اور پیچیدگیاں بھی بڑھی ہیں، آج ہمارے پاس سوشل میڈیا ہے ہم ہر ضروری اور غیر ضروری چیز پر بحث کررہے ہوتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ اس کا فائدہ یا نقصان کیا ہوگا ، ہم ہر چیز میں‌ بحث‌ کرکے مسئلے کھڑے کر دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ

    ٹھیک ہے بات ہونی چاہیے لیکن ہمیں بلینس کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے، اگر ہم بیلنس نہیں‌رکھیں گے تو پھر سوسائٹی میں اوررشتوں میں بگاڑ پیدا ہو گا کہ جو کہ کسی کے بھی حق میں‌نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پسند کے مطابق بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا نقطہ نظر درست ہے اگلے کا نہیں اس طرح کی چیز ہمیں اپنے زہنوں سے نکالنی ہو گی ورنہ ہم اکیلے رہ جائیں گے.

  • گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی جن کی صلاحیتوں کو لوگ مانتے ہیں اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن وہ بننا چاہتے ہیں فواد خان جیسا ، ان کا کہنا ہےکہ میں فواد خان سے بڑا اداکار بننا چاہتا ہوں ، وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور مجھ جیسوں کے لئے انسپریشن ہیں . انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین اور بہن بھائی نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز میں‌آئوں ، وہ چاہتے تھے کہ میں‌کوئی اور کام کر لوں، لیکن میری ضد تھی کہ میں شوبز میں‌کام کروں سو میں آگیا، اب میں شوبز میں تو آگیا لیکن مجھے اداکاری آتی نہیں تھی ، اس لئے مجھے شروع میں جو پراجیکٹس آفر

    ہوئے میں‌نے ان کو منع کر دیا ، یوں پرڈیوسرز کو لگنا شروع ہو گیا کہ میں اداکاری کے لئے سنجیدہ نہیں ہوں انہوں‌نے مجھے کام دینا بند کر دیا. جب ایسا ہوا تو مجھ پہ فاقے کاٹنے کی نوبت آگئی ، اسکے بعد میں نے ایک بار پھر سنجیدہ ہو کر اپنے کیرئیر پر توجہ دی اورآج میں پرڈیوسر بھی ہوں ایکٹر بھی ہوں، جیسے ہر کسی کو کوئی نہ کوئی پسند ہوتا ہے مجھے فواد خان پسند ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ان سے بڑا سٹار کہیں میں ان سے بڑا سٹار بن جائوں.

  • ارمینہ رانا خان برطانیہ کی وزیراعظم بن کر کسکو گرفتار کرنا چاہتی ہیں؟‌

    ارمینہ رانا خان برطانیہ کی وزیراعظم بن کر کسکو گرفتار کرنا چاہتی ہیں؟‌

    اس وقت فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے اور ان کے مطابق عمران خان اس ملک کا ایماندار شخص ہے وہی وزیراعظم کی کرسی پربیٹھنے کا اہل ہے. فنکار بھی عام لوگوں کی طرح دیوانہ وار عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ رجحان بہت زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے. عمران خان کو سپورٹ کرنے والے جہاں دیگر فنکار ہیں وہیں ارمینہ رانا خان بھی ہیں جو عمران کی بہت بڑی حمایتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو سپورٹی کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ، کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران ہی اس

    قابل ہے کہ اسکو سپورٹ کیا جائے اور وہی اس ملک کو چلائے، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک دن کے لئے برطانیہ کا وزیراعظم بننے کا موقع مل جائے تو میں نوازشریف کو گرفتار کرکے پاکستان بھجوا دوں گی تاکہ وہ اس سے حساب کتاب کریں. انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں عمران خان کی حمایت کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، جس کو جو سمجھنا ہے سمجھے مجھے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا.

  • خدا کے لئے کر سکتی ہوں شوہر کے لئے نہیں، ندا یاسر نے ایسا کیا اور کیوں کہہ دیا ؟

    خدا کے لئے کر سکتی ہوں شوہر کے لئے نہیں، ندا یاسر نے ایسا کیا اور کیوں کہہ دیا ؟

    ندا یاسر ، یاسر نواز کی اہلیہ ہیں اور کافی عرصہ سے اداکاری سے دور دکھائی دیتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کردار اچھے آفر نہیں ہوئے اگر ہوئے تو ضرور کروں گی، ایک انٹرویو میں‌ تو انہوں نے یہ شرط بھی رکھ دی کہ مجھے یاسر کے ساتھ کردار آفر ہوئے تو کروں گی ورنہ نہیں کروں گی. انہوں نے یاسر نواز کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو اکیس سال بیت چکے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں‌، نوک جھوک ہماری بھی ہوجاتی ہے لیکن کبھی ہماری نوک جھوک جھگڑ تک نہیں پہنچی، انہوں نے

    کہا کہ یاسر کو میں ہر حال میں اچھی لگتی ہوں، ہلکے رنگ مجھے سوٹ کرتے ہیں ایسا وہ کہتے ہیں، اس پر ان کے شوہر یاسر نے کہا کہ ہلکے رنگ ٹھیک ہے تم پر اچھے لگتے ہیں لیکن میں‌تو چاہتا ہوں کہ تم برقع پہنو ، اس پر ندا نے کہا کہ میں اللہ کے لئے تو برقع پہن سکتی ہوں شوہر کے لئے تو کبھی بھی نہیں‌پہنوں گی اس پر یاسر نواز نے کہا کہ ندا تم اللہ کے لئے ہی پہن لو میرے لئے نہ پہنو لیکن پہنو تو صحیح، ایک دوسرے کے ساتھ شرارتوں سے بھرپور یہ انٹرویو بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی ماں کا انتقال ہوا تو وہ اپنی ماں کا بستر اپنے گھر لے آئیں ان کی الماری بھی اپنے گھر میں‌لے آئیں. انہوں نے کہا کہ ماں کا بستر میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں لگا لیا اور جب جب اداس ہوتی ہوں تو میں اپنی ماں کے بستر پر جا کر لیٹ جاتی ہوں، جب بھی بے چین ہوتی ہوں پریشان ہوتی ہوں اور نیند نہیں آتی تو میں اپنی ماں کے بستر میں جا کر لیٹتی ہوں تومیری پریشانی دور ہوجاتی ہے، مجھے سکون کی نیند آتی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں‌اپنی ماں کی گود میں‌آکر بیٹھ گئی ہوں ، میری

    ماں کا بستر مجھے بہت سکون دیتا ہے، ایسا سکون تو دنیا کی کسی دوسری چیز میں نہیں ملتا مجھے . وہ جب یہ بتا رہی تھیں تو کافی جذباتی نظر آ رہی تھیں. انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری مائوں کی عظمت کو میں سلام پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ماں کا رتبہ ہے جو خدا کے بہت قریب ہے. اپنی مائوں کی قدر کیجیے یہ ایک دفعہ چلی جائیں تو واپس نہیں آتیں.میری ماں جب اس دنیا سے گئیں تو مجھے لگا کہ جیسے میری تو دنیا ہی اندھیری ہو گئی ہے.

  • مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    مجھے کرن سے نفرت ہے ، شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جب بھی کہیں‌کاپی کی جاتی ہے تو ک ک کرن آئی لو یو کہا جاتا ہے، شاہ رخ خان اپنی اس کاپی سے کافی خفا ہیں ، انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے جب کوئی میری کاپی کرتے ہوئے ک ک کرن کہتا ہے ، میں نے ڈر مووی کے علاوہ کس مووی میں اس طرح بولنے کی کوشش کی ہے؟‌ اس فلم میں اس طرح ڈائیلاگ کی ادائیگی کی تھی میں نے اپنی آواز کو بدلہ اور اپنے دوست کے انداز کو اپناتے ہوئے ک ک کرن والا ڈائیلاگ بولا، لیکن اسکو میری پہچان ہی بنا دیا گیا ہے ایسا نہیں ہے،

    کیونکہ میں نے ڈر کے بعد بہت ساری فلمیں ایسی کی ہیں جن میں میری آواز موٹی ہے لیکن ک ک کرن ہی سب کو یاد ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے تو نفرت ہے کرن سے اور ہر اس نام سے نفرت ہے جو ک سے شروع ہوتا ہے. لیکن انہوں نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم ڈر نے راتوں رات سٹار بنا دیا تھا. آج وہ جو کچھ بھی ہیں اس میں فلم ڈر اور بازیگر کی کامیابی کا بہت بڑا ہاتھ ہے.

  • مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد سلیم کو خوش قسمت کیوں اور کب کہا؟‌

    مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد سلیم کو خوش قسمت کیوں اور کب کہا؟‌

    مولانا طارق جمیل جو انڈین اور پاکستانی سلیبرٹیز میں کافی مقبول ہیں، ان کی دو سالہ پرانی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سخی ہونے کی عظمت کو بیان کررہے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ سلمان خان آپکا بیٹا ہے، مجھے شعیب اختر نے سلمان خان کی دو خوبیاں‌بتائیں ایک یہ کہ وہ ماں باپ کی بہت قدر کرتا ہے ، وہ کچھ بھی کہہ دیں وہ ویسے ہی کرتا ہے، اتنی بڑی سلیبرٹی ہونے کے باوجود وہ اپنے ماں باپ کے سامنے نوکروں کی طرح زندگی گزارتا ہے. دوسری خوبی انہوں نے کہا کہ سن کر تو میں سلمان خان کا مداح ہو گیا ہوں وہ خوبی یہ ہےکہ سلمان خان بہت

    زیادہ سخی ہے اور اس حد تک سخی ہے کہ جتنا جھوٹ بولا جائے. اور خدا کی ذات سخی لوگوں کو بہت پسند کرتی ہے چاہے وہ عبادت میں کم ہی کیوں نہ ہوں. مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ماں باپ کی خدمت جنت کا راستہ ہے اور لوگوں کا خیال رکھنا خدا کے دل میں جانے کا راستہ ہے. سلمان خان کے والد خوش نصیب ہیں ایسی اولاد نصیبوں والوں کو ملتی ہے. یہ وڈیو کلپ ایک بار پھر سے وائرل ہو گیا ہے.

  • میرے بارے میں کہا گیا لیکن میں نے کسی عورت پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا سلمان خان

    میرے بارے میں کہا گیا لیکن میں نے کسی عورت پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا سلمان خان

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان سے سوال ہوا ہے کہ آپ نے کبھی کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے تو یہ سوال سن کر پہلے تو سلمان خان کچھ سیکنڈ خاموش رہے اور پھر انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں‌ایسا کہا گیا ہے کہ میں نے کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے لیکن وہ بالکل جھوٹ بات ہے، مجھے نہیں معلوم یہ کیوں‌کہا گیا اور اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے، سلمان خان نے کہا کہ آپ کا سوال ٹھیک ہے کیونکہ ایک عورت کی طرف سے ایسا کہا گیا ہے ، لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا.

    میں تو سمجھ ہی نہیں سکا آج تک کہ ایسا دعوی کیوں کیا گیا کہ میں نے کسی عورت پر ہاتھ اٹھایا ہے. یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا افئیر عروج پر رہا، جب ان کے درمیان کھٹ پٹ ہونے لگی تو ایشوریا رائے نے سلمان خان پر الزام لگایا تھا کہ سلمان خان ان کو مارتے پیٹتے ہیں. اور ان کو پریشان کرتے ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک پوری رات وہ میرے گھر کا دروازہ پیٹتے رہے. اس جھگڑے میں اداکار ویویک اوبرائے بھی کود پڑے تھے بعد میں اس وجہ سے ان کا کیرئیر ہی ختم ہو گیا.