Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • درفشاں کو کن لوگوں سے نفرت ہے ؟

    درفشاں کو کن لوگوں سے نفرت ہے ؟

    اداکارہ درفشاں سلیم جنہوں نے صحیح معنوں میں بہت کم عرصے اپنا نام بنایا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں. اور محنت سے ہی میں نے نام اور مقام بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو جھوٹ بولتے ہیں اور مسلسل جھوٹ کے زریعے دوسروں کو بے وقوف بناتے ہیں،. درفشاں نے کہا کہ میں نہ خود جھوٹ بولتی ہوں نہ ہی جھوٹ بولنے والوں کو پسند کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سارے ایسے لوگ ملے جنہوں نے جھوٹ سے کام لیا اور مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کی میں‌نے

    ان کو چلتا کیا. انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اور انہی کے درمیان رہ کر ہمیں اپنا آپ منوانا ہوتا ہے. جو لوگ شوبز کو صرف شوبز ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ کرتے ہیں میرا ان سے شدید اختلاف ہے بھئی جیسے آپ اپنی فیلڈ میں‌کام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں ویسے ہی ہم بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں، کر تو ہر کوئی محنت ہی رہا ہے کسی کو کسی پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے. یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کررہے ہیں.

  • مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    مائرہ خان کا شمعون عباسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟‌ اداکارہ نے بتادیا

    اداکارہ مائرہ خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی ہے، میں اپنے ساتھیوں سے کام کی حد تک سلام دعا رکھتی ہوں. مجھے جس پراجیکٹ میں‌کاسٹ کیا جاتا ہے اس میں سیٹ پر جتنا وقت جانا ہو جاتی ہوں ، کام کرکے پھر میں اپنے گھر میرے پراجیکٹ کے ساتھی اپنے گھر. لیکن چند ایک ایسے اداکار ہیں جن سے میری بہت اچھی دوستی ہے جن میں شمعون عباسی سرفہرست ہے شمعون عباسی میرے بھائیوں جیسا ہے، اسکی فیملی سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں. ہم سب ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل

    ہوتے ہیں. مجھے جب بھی زندگی میں پریشانی آئی میں نے شمعون کو کال کی اور اس نے میری مدد کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمعون عباسی میرے لئے میرے بڑے بھائی کے جیسے ہیں جو ہر قدم میرے ساتھ کھڑے ہوتےہیں، ہم نے بہت سارے پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں. انسان کے دوست وہی ہونے چاہیں جو اس کے ساتھ کسی بھی مشکل وقت میں کھڑے ہوجائیں اور شمعون عباسی انہی میں سے ایک ہیں.

  • شاہ رخ کالج فیلو تھا لیکن میری دوستی گوری خان کے ساتھ تھی کبیر خان

    شاہ رخ کالج فیلو تھا لیکن میری دوستی گوری خان کے ساتھ تھی کبیر خان

    بالی وڈ ڈائریکٹر کبیر خان جنہوں نے 2006 میں کابل ایکسپریس سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میں بالی وڈ میں‌ آیا تو اس وقت صرف شاہ رخ خان مجھے جانتے تھے ، کیونکہ شاہ رخ خان سے میری پرانی جان پہچان تھی وہ میرے کالج میں میرے سیئنر تھے اور میں ان کو خاص نہیں‌جانتا تھا تاہم گوری سے میری دوستی تھی ہم دونوں ایک ساتھ ایک میوزیکل پروگرام میں تھے اور گوری اور میں ڈانس کی پریکٹس کیا کرتے تھے ، شاہ رخ خان گوری کو ملنے کےلئے وہاں آیا کرتے تھے اور تب میں ان کو

    دیکھ کرتا تھا یوں میں شاہ رخ خان کو گوری کے بوائے فرینڈ کے طور پر جانتا تھا. یوں میری شاہ رخ خان کے ساتھ زیادہ جان پہچان نہ تھی لیکن جب میں بالی وڈ میں کیرئیر بنانے آیا تو اس وقت صرف شاہ رخ خان تھا جو مجھے جانتا تھا وہ بھی گوری کی وجہ سے. گوری ایک بہت اچھی ڈانسر تھیں اور ویسے میں بھی کوئی ڈانس میں بہت برا نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بالی وڈ‌ میں بہت محنت کے ساتھ اپنا نام بنایا ہے جس کے لئے میں اسکی بہت عزت کرتا ہوں.

  • راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علی خان اور ان کا بیٹا شاہ رمان آج کل امریکہ میں شوز کے لئے موجود ہیں، انٹر نیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دونوں باپ بیٹا سٹیج پر موجود ہیں ، راحت فتح علیخان خاموش ہیں اور اپنے بیٹے کو سن رہے ہیں اور ان کا بیٹا شاہ زمان کسی دا یار نہ وچھڑے ، ویکھ کے تیریاں ناز اداواں دل کردا، گا رہے ہیں ان کی آواز سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہےکہ جیسے یہ شاہ زمان نہیں بلکہ نصرت فتح علیخان ہی گا رہے ہیں. انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس وڈیو میں‌جو بھی شاہ زمان کو سن رہا ہے وہ یہی کہہ رہا ہےکہ ایسا محسوس

    ہورا ہے کہ جیسے نصرت فتح علیخان گا رہے ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شاہ زمان اپنے والد کے ساتھ گا رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ اپنے والد کے ساتھ شوز کر چکے ہیں. شاہ زمان کو سننے والے بے ساختہ کہہ اٹھے ہیں کہ نصرت فتح علیخان کی یاد دلا دی. شاہ زمان کی گائیکی کا انداز ٹھہرائو اور مووز سب نصرت فتح علیخان جیسی ہیں. یاد رہے کہ شاہ زمان نے بھی باقاعدہ میوزک میں اینٹری دے دی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ اکثر باہر کے ملکوں میں شوز کرتے ہیں اور امریکہ میں ہونے والا شو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے. سننے والے شاہ زمان کو نصرت فتح علیخان جونئیر قرار دے رہے ہیں.

  • لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا سے ہر کسی کو محبت ہے ، راحت فتح علیخان بھی انکی محبت میں گرفتار ہیں اس بات کا اندازہ اس چیزسے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں‌نے اپنے لائیو شو میں سدھو موسے والا کے لئے ایک قوالی گائی ، قوالی کے بول ہیں آکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مادا آجا ، انہوں نے اپنے لائیو شو میں خاص کر سدھو موسے والا کا زکر کیا اور کہا کہ میں قوالی ان کے نام کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے ہم سب کو ان کو بہت زیادہ مس کرتے ہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی سن کر شو میں بیٹھے لوگ محظوظ

    ہوتے رہے اور سدھو موسے والا کو یاد بھی کرتے رہے. کہا جاتا ہے کہ سدھوموسے والا کو قتل گینگسٹر لارنس بسنوئی نے کیا اس قتل کا اعتراف گینگسٹر کر بھی چکا ہے، لارنس بسنوئی وہی ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، سدھو موسے والا کا قتل بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان مانا جاتا ہے انہوں نے نہایت کم عرصے میں‌ اپنی وہ پہچان بنائی جو کوئی دوسرا نہ بنا سکا.گلوکار کے مداح صرف بھارت میں‌ہی نہیں پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں.

  • نعمان مسعود اپنے مداحوں کو مداح نہیں کہتے تو کیا کہتے ہیں ؟‌ اداکار نے بتا دیا

    نعمان مسعود اپنے مداحوں کو مداح نہیں کہتے تو کیا کہتے ہیں ؟‌ اداکار نے بتا دیا

    تیس مئی کو سینئر اداکار نعمان مسعود کی سالگرہ تھی ، ان کے مداحوں نے ان کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد یں ، اس پر نعمان مسعود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک وڈیو بنا کر سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میری سالگرہ کی جس طرح آپ سب نے مبارکباد دیں مجھے میں‌سب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں. انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے میرا دن یادگار بنایا ہے خدا کی قسم کیا کسی نے کسی کا دن یادگار بنایا ہوا گا ، میں کسی کو اپنا فین

    نہیں‌کہتا سب کو دوست کہتا ہوں، ہم سب دوست ہیں ، میری دعا ہے کہ آپ سب زندگی کے ہر مرحلے میں کامیاب ہوں اور ہم سب اکٹھے رہیں . ایک دوسرے کو یونہی پیار محبت دیتے رہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لئے بہت دعائیں اور ہم سب کو اس ترقی میں حصہ بننا ہے ، یہ ملک ترقی کریگا تو ہم سب کی جیت ہے.ہم نے ہی اس ملک کو آگے لیکر چلنا ہے کسی کا انتظار مت کریں بلکہ ملک کی بہتری کے کام کریں، نعمان مسعود نے کہا کہ اللہ کرے یہ ملک آگے بڑھتا رہے اور ہم سب آپس میں خوشیاں بانٹتے رہیں.

  • سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور جو ایک لمبے عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہیں لیکن ان کو صحیح معنوں میں‌پہچان کپل شرما کے شو نے دی اس میں‌ وہ گھتھی کا کردار کرتے رہے اس کے علاوہ سنیل شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر فنکاروں کی اے کلاس کاپی کرتے ہیں. ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان نے ان کو اپنی فلم جوان میں کاسٹ کیا اس فلم میں وہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ، اس فلم کو لیکر سنیل کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ جوان کا موضوع بہت اچھا ہے اور ویسے بھی یہ شاہ رخ خآن کی فلم ہے لوگ اسکا بے چینی سے انتظار ہونے کررہے ہیں اور میرا کردار بھی یقینا شائقین کو بہت پسند ہے. مجھے اس فلم سے بہت اچھی امیدیں ہیں، انہوں‌ نے مزید کہا کہ میرا کپل شرما شو

    میں‌واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کیونکہ میں ابھی دیگر شوز کررہا ہوں اور مجھے بہت مزا آرہا ہے. انہوں نے کہا کہ جوان فلم کرنے کے لئے پہلی بار باہر کے ملک گیا ، بہت ہی اچھا تجربہ ہے اور میں لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں. یاد رہے کہ اطلاعات یہ آئیں تھیں کہ سنیل کی اور کپل شرما کی آپس میں‌ شو کے دوران ان بن رہتی ہے شاید یہی وجہ ہےکہ سنیل واپس کپل شرما شو میں‌واپس جانے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے.

  • سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    بالی وڈ‌ اداکارہ سلینا جیٹلی جنہوں نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں‌ کام کیا اور جلد ہی شوبز کو خیرباد کہہ کر چلی گئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج کل وہ آسٹریا میں شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ان کے تین بیٹے ہیں. اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو ان کے ایک مداح نے آن لائن ہی شادی کی پیشکش کر دی اور کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی پلیز مجھ سے شادی کر لیں ، میں آپ کا دیوانہ ہوں آپ مل جائیں گی تو میری صحت ٹھیک ہو جائیگی ، تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور تین بیٹوں سے پوچھ لوں پھر بتائوں

    گی ، اداکارہ نے یہ جواب مذاق میں دیا کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش ہیں، شادی کی آفر کرنے والے نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں گھر داماد بننے کو بھی تیار ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سلینا جیٹلی نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جوانی دیوانی ، گول مال ، نو ایںٹری ، جانشین و دیگر قابل زکر ہیں. سلینا اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں اور یہ ایک بولڈ اداکارہ کا امیج رکھتی ہیں.

  • اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے فلم چوڑیاں کے گانے اس انداز سے گائے کہ لوگوں کو آج بھی وہ گانے یاد ہیں اور وہ گنگناتے ہیں.سائرہ نسیم ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے اور میں نے کبھی بھی کام چوری نہیں کی ، مجھے جو بھی کام ملا میں نے اسکو بہترین کرنے کےلئے جان لگا دی اور اسکا بعد میں شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں بھی چل چلائو والا کام کرتی تو یقینا میرا کیرئیر

    بھی ختم ہو چکا ہوتا بلکہ شروع ہونے اور اونچائیوں پر جانے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا. انہوں نے کہا کہ محنت کا پھل ہمیشہ ضرور ملتا ہے اور مایوس کبھی نہیں ہوناچاہیے، رب کی ذات چاہے تو آپ کے سارے کام سیدھے ہوجاتے ہیں اور رب کی زات سے ہی مانگنا چاہیے، میں تو اسی سے مانگتی ہوں اور اسی سے امید رکھتی ہوں ، رب کے علاوہ کبھی کسی انسان سے ایسی امید نہ رکھیں‌کہ وہ آپ کو دے گا. خدا سے لو لگائیں بس اسی سے ہی مانگیں آپ کے سارے کام سیدھے ہوجائیں گے.

  • سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار سیف علی خان بھارت کے معروف سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان کی ایک بہن بھی ہیں سوہا علی خان انہوں نے کچھ عرصہ اداکاری کی لیکن وہ اداکاری میں شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں. تاہم سیف علی خان نے نوے کی دہائی میں کیرئیر شروع کیا اور آج تک شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں. سیف علی خآن نے دو شادیاں کیں ایک شادی انہوں نے امریتا سنگھ سے کی جو کہ ان سے دس سال بڑی ہیں اور دوسری شادی انہوں نے کرینہ کپور سے کی جو کہ ان سے کافی چھوٹی ہیں، کیا

    آپ جانتے ہیں کہ سیف علی خان کا اصل نام کیاہےِ؟ سیف علی خآن کا اصل نام ساجد علی خآن ہے، اور کرینہ اور سیف کئ شادی کے سرٹیفیکیٹ پر سیف علی خان کا نام ساجد علی خان درج ہے. اور کرینہ کو اس نام کے بارے میں پہلے آگاہی نہیں تھی ان کو اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب وہ سیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی تھیں. اور وہ یہ چیز جان کر حیران رہ گئیں تھیں کہ سیف کا نام ساجد علی خآن ہے.