Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    مادھوری ڈکشٹ کو کن دو ایکٹر زکا ڈانس پسند ہے

    بالی وڈ میں اگر سب سے زیادہ ڈانس نمبر کسی کے ہاتھ لگے ہیں تو وہ ہیں مادھوری ڈکشٹ، ان کی ہر فلم میں انکا ایک ایسا ڈانس نمبر ضرور رہا ہے جس نے دھوم مچائی، ڈانس کے حوالے سے مادھوری بالی وڈ میں بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، لیکن اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ایکٹروں کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے کہا کہ ایک تو مجھے شاہ رخ خان کا ڈانس بہت پسند ہے دوسرا رنبیر کپور کا . انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کو بہت اچھا ڈانس کرنا نہیں آتا لیکن وہ ڈانس کے دوران جس طرح سے اپنے کو سٹار کو اور خود کو سنبھالتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے. میں‌شاہ رخ خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بہت زیادہ معترف ہوں ، رنبیر کپور

    کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر ڈانس کو انجوائے کرتے ہیں وہ بہترین ڈانسر ہیں بہترین اداکار ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ،ہمارا ایک ڈانس نمبر ہے جو کہ بہت پسند بھی کیا گیا ، میں سمجھتی ہوں کہ نوجوان نسل میں رنبیر کپور بہترین ڈانسر ہیں. مادھوری نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے میری بہت خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ دل کے قریب رہیں گی.

  • نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    نیہا دھوپیا شادی سے پہلےماں‌بننے والی تھی والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں شادی سے پہلے ہی ماں بننے والی تھی اور میں نے جب یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے بہت زیادہ سخت رد عمل نہ دیا انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں صرف 72 گھنٹے دے رہے ہیں جلدی سے شادی کر لو اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو قبول ہی نہ کریں ، نیہا نے کہا کہ میرا اور میرے بوائے فرینڈ کا شادی کا بہت جلدی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی دھمکی سے ڈر کر میں نے شادی کر لی، کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میرے والدین نے اگر میری پریگننسی والی بات پر کچھ خاص رد عمل نہیں

    دیا تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے، اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے بوائے فرینڈ انگت بیدی سے بات کی ، ہم دونوں نے 72 گھنٹے سے پہلے شادی کر لی اور ہمارے والدین نے ہماری شادی کو قبول کر لیا، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے انگت جیسا جیون ساتھی ملا. مجھے اپنی گھریلو لائف بہت اچھی لگ رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسا انسان ملا جس کو میں‌اور جو مجھے پسند ہے ، ہم ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں.

  • ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    شہزور سبزواری کی ماڈل اہلیہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ بہت سال کی ہے اور ابھی تک کررہی ہوں ، ماڈلنگ کی دنیا میں مجھے بہت شہرت بھی مل چکی ہے یہاں تک کہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اب میں چاہتی ہوں کہ اداکاری کروں اور مجھے اچھے کردار آفر ہوں . انہوں نے کہا کہ اب اداکاری میری ترجیھات میں ہے، اگر مجھے کسی اچھی فلم کا سکرپٹ آفر ہوا تو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سوچے

    میں‌سمجھتی ہوں کہ اب میں‌اداکاری کے موڈ میں ہوں تومجھے اداکاری ہی کرنی چاہیے. صدف کنول نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر بھی مجھے اعتراض نہیں اگر کردار کہانی اچھی ہو تو میں یہ بھی کروں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو میں کافی مثبت دیکھتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کو اللہ نے بہت صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ گھر کے ساتھ ساتھ باہر کے معاملات کو جیسے کے ملازمت کو بھی مینج کرتی ہے.

  • گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    گوری خان کتنے سال کی ہیں شاہ رخ خان بھول گئے

    شاہ رخ خان ابھی انڈسٹری میں نہیں آئے تھے جب ان کی شادی گوری خان کے ساتھ ہو گئی تھی ، دونوں خوش و خرم زندگی بسر کررہےہیں ، شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں گوری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا. شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان پیشے کے اعتبار سے انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور وہ یہ کام بہت شوق سے کافی برسوں سے کررہی ہیں، گوری خان نے حال ہی میں اپنی کتاب مائی لائف ڈیزائن کی تقریب رونمائی کی ، اس میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ گوری خان کو یہ کام کرنے کا بہت شوق تھا ، میں نے ان سے

    کہا تھا کہ میں آپ کی کچھ مدد کرسکتا ہوں تو انہوں نے میری مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود یہ سب کر سکتی ہوں ، شاہ رخ خان نے کہا کہ بہت سارے لوگ زندگی میں تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے عمر کی قید نہیں‌ہوتی آپ کبھی بھی اپنے خوابوًں کی تکمیل کے لئے کام شروع کر سکتےہیں اب جیسے گوری نے 45 سال کی عمر میں‌کام شروع کیا ، انہوں نے ابھی یہ کہا ہی تھا کہ گوری نے کہا کہ میری عمر 37 برس ہے ، جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اوہو آپ کی عمر 40 سال ہے. میں بھول گیا.

  • شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    شاہ رخ خان کا ڈان 3 میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ‌ خان کی جب سےفلم پٹھان ہٹ ہوئی ہے خان کی مانگ میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے. پچھلے کافی دن سے ڈان تھری بننے کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اس چیز کی تصدیق رتیش سدھوانی جو کہ فلم کے پرڈیوسر نے کی ، لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہوں نے اس حوالے سے فلم کے پرڈیوسر رتیش سدھوانی کو بھی مطلع کر دیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان تھری نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ اب صرف کمرشل فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتےہیں. اور شاہ رخ

    خان کا کہنا ہے کہ ڈان تھری آج کے ماھول کے مطابق نہیں ہے لوگوں کے مزاج تبدیل ہو چکے ہیں اور ڈان تھری آج نہیں بننی چاہیے، شاہ رخ خان کے ایسے بیان کے بعد رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے کوئی رد عمل نہیں دیا. تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان تھری کے لئے نئے لڑکوں کی تلاش کی جا رہی ہے اس سلسلے میں آڈیشنز کئے جا رہے ہیں.

  • علی ظفر 43 برس کے ہو گئے

    علی ظفر 43 برس کے ہو گئے

    گلوکار علی ظفر ملٹی ٹیلینٹڈ ہیں، گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی دھوم مچائی. علی ظفر آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، علی نے فلم پاکستانی فلم شرارت میں گیت گایا تو ان کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد انہوں نے چھنو جیسے دل کو چھو لینے والے گیت گائے، علی ظفر کو جتنا پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی بھارت میں بھی سراہا جاتا ہے ، انہوں نے بھارت میں تیرے بن لادن میں‌ کام کیا اس کے بعد ان کی بھارت کی فلم انڈسٹری میں تو جیسے ہی قسمت ہی کھل گئی ہو، کترینہ کیف اور پرینیتی جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی. علی ظفر

    کے کریڈٹ پر بہت سارے ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی سنا جاتا ہے. گلوکار نے این سی اے سے تعلیم حاصل کی اور گلوکاری کا شوق انہیں شوبز میں لے آیا، انہوں نے پاکستان میں فلم طیفا انٹربل بنائی جسے ملک گیر کامیابی حاصل ہوئی ،علی اداکاری گلوکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں. مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی کو طیفا انٹربل میں کافی سراہا گیا. علی ظفر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں.

  • ثناء نواز ایک بار پھر شوبز میں متحرک

    ثناء نواز ایک بار پھر شوبز میں متحرک

    لالی وڈ اداکارہ ثناء نواز جن کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ماہ پہلے علیحدگی ہو گئی تھی وہ عدت کا وقت گزار رہیں تھیں اور اس دوران انہوں نے اپنی تمام شوبز سرگرمیوں کو معطل کر رکھا تھا، لیکن اب ان کی عدت پوری ہو گئی ہے اور وہ دوبارہ سے شوبز میں متحرک ہو گئی ہیں، انہوں نے برینڈز کے شوٹس کروانے شروع کر دئیے ہیں اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنے نئے شوٹس کی کچھ جھلکیاں شئیر کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی کپڑوں کے برینڈ کا شوٹ کروا رہی ہیں، اسی طرح‌سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے کراچی میں دو ڈراموں کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے. ثناء نواز نے عدت کا وقت ختم کرنے کے بعد سب سے

    پہلے شوبز انڈسٹری میں کہا ہے کہ ان کو اب صرف ثناء نواز پکاریں ، ثناء فخر نہیں ، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے آنے والے پراجیکٹس میں‌بھی اپنا نام تبدیل کرواتے ہوئے ثناء نواز کر دیا ہے. ثناء کا کہنا ہےکہ میں ایک بار شوبز سرگرمیاں شروع کر رہی ہٰوں اور اپنے کام پر بھرپور توجہ دوں گی ، شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی.

  • سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر پاک فوج پر تنقید سے باز رہیں شنبم مجید

    سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر پاک فوج پر تنقید سے باز رہیں شنبم مجید

    جہاں سب ہیں‌ جناح ہائوس پر حملے کے بعد غم و غصے میں، وہیں گلوکارہ شبنم مجید بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہے توہم ہیں ، یہ فوج نہ ہو تو دشمن ہمارے ملک پر قابض ہوجائے اور ہم پھر سے غلاموں کی سی زندگی گزاریں، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے سے باز رہیں، فوج کے خلاف عوامی جذبات کو ابھارنا ملک دشمنی ہے، اس فوج کی وجہ سے ہی ہم راتوں کو چین کی نیند سوتے ہیں ، یہ فوج ہمارے لئے قربانیاں دیتی ہے. جو ان پر حملہ کرے گا ان کے

    خلاف بولے گا ہم اس کو محب وطن نہیں کہیں گے. گلوکارہ شبنم مجید نے یہ بھی کہا کہ ہم سب اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ہماری فوج ہمارا فخر ہے. انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست اس طرح سیاست کریں جس طرح کی جاتی ہے ، پاک فوج کی بدنامی کا باعث نہ بنیں. ہمیں پاک فوج پر فخر ہونا چاہیے ، اور اس کے ساتھ ہر دم کھڑے رہنا چاہیے. جو کچھ بھی نو مئی کو ہوا اس پر دل بے حد پریشان ہے.

  • فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    فنکار برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    کور کمانڈ ہائوس پر حملے اور وہاں آگ لگانے کے بعد ہر محب وطن ہے غصے میں‌، نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے طور پر چند شرپسندوں‌نے جناح ہائوس کارخ کیا ، ان شرپسندوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی تھے جن میں یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال و دیگر شامل تھے ، یہ خود مشتعل ہجوم کو جناح ہائوس لیکر گئے اور وہاں احتجاج کرنے کا کہا ، چونکہ ہجوم کو اتنا مشتعل کر دیا گیا ہوا تھا کہ وہ جناح ہائوس پر حملہ آور ہو گئے ، ایسے میں وہاں انہوں نے خوب توڑ پھوڑ کی ، وہاں کی چیزیں چوری کیں، آرمی کے خلاف نعرے بازی کی ، اور عمران خان کے حق میں‌نعرے لگتے رہے، عمران خان کا خیال تھاکہ اس طرح‌ کے حملے

    کرکے لوگوں‌کا احتجاج کروا کے وہ پاکستان آرمی پر دبائو ڈال سکیں گے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے سپورٹروں کی اس حرکت پر سراپا احتجاج ہے. گزشتہ روز جناح ہائوس میں فنکاروں ، کرکٹرز اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی فوج کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے تھے اور ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ساحر علی بگا، وارث بیگ، میگھا ، عمر اکمل ، سلمان بٹ و دیگر اس موقع پر موجود تھے.

  • شوکت علی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے عمران شوکت

    شوکت علی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے عمران شوکت

    گلوکار شوکت علی جن کی بلند پایا گائیکی کی وجہ سے ان کے پرستار ان کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، ان کی گائیکی یقینا نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. ان کے بیٹے عمران شوکت بھی گلوکاری کے میدان میں ہیں ، وہ اپنے والد سے بے حد متاثر ہیں ، انہوں نے اپنےھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ تو میرے والد کی گائیکی سے متاثر ہے ہیں لیکن میں بھی اپنے والد کی گائیگی سے بہت متاثرہوں، میرے اندر گانے کا شوق ان کو دیکھ کر پیدا ہوا، میرے والد نے زندگی کے کئی سال میوزک کو دئیے ، میں‌نے ان سے گلوکاری کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھا، والد نے جو

    ہمیں سب سے بڑا درس دیا وہ انسانیت کا ہے. والد نے کہا کہ جس دن انسانیت کا دامن چھوڑ دو گے تم انسان نہیں رہو گے، والد نے سکھایا کہ غریبوں کی ہمیشہ مدد کرنا ، اور عاجز رہنا ، عاجز رہو گے تو خدا کی ذات تمہیں کامیابیوں سے نوازے گی اور جس چیز کا تم نے سوچا بھی نہیں ہو گا وہ تمہارے لئے کر د ے گی. عمران شوکت نے کہا کہ والد صاحب نہ صرف میرے لئے بلکہ میوزک کے متوالوں کے لئے مشعل راہ ہی ہم سب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں.