Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    ہر سال جیسا کہ بہت سارے شوبز ستارے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں حال ہی میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کی ، ان کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اداکار فیضان شیخ کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر، جی ہاں‌فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا ہے اور عمرہ انہوں نے اپی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ کیاہ ہے. فیضان شیخ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عمرہ کی تصاویر شیر کی ہیں اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ، یہ ایسا سفر رہا جوہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے لکھا کہ یہ میں نے خانہ کعبہ تک کا جو سفر کیا ہے ، وہ کبھی بھی

    نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر یا بار بار دیکھ کر انسان پر ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے یہ وہ کیفیت ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں‌نا ممکن ہے. اداکار نے کہا کہ خدا کے گھر میں ایک الگ ہی زہنی سکون ہے ، میں‌نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ایک ایک لمحے کو انجوائے کیا ، ان لمحات میں‌جو سکون ملا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ میری فیملی میرے ساتھ تھی.

  • میں‌ نے شادی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی ونیزہ احمد

    میں‌ نے شادی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی ونیزہ احمد

    ماڈلنگ میں اپنا نام اور مقام بنانے والی ونیزہ احمد نے کیرئیر کے عروج پر ماڈلنگ چھوڑی اور شادی کرلی ، ونیزہ احمد نے نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ اداکاری بھی کی ، ان دنوں ان کا ایک ڈرامہ آن ائیر بھی ہے. اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں اپنے شوہر کر بہت پہلے سے جانتی تھی، لیکن کبھی شادی کا نہیں سوچا تھا ، میرے شوہر نے ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے پرپوزکیا ، اور میں نے شادی کر لی . ویسے بھی میری والدہ کی بہت خواہش تھی کہ وہ میری شادی کر دیں اور اس چیز میں تیزی اس وقت آئی جب میرے والد اس

    دنیا سے رخصت ہو گئے، اس کے بعد تو جیسے میری والدہ کی زندگی کا ایک ہی مقصد بن گیا ہو کہ میری شادی ہوجائے. میری شادی میں نے اپنی والدہ کے پریشر کی وجہ سے کی تھی. میں نے اپنی شادی کو بہت ہی سادہ رکھا ، اور بہت ہی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا، شادی کے بعد مصروفیات ہی اس قسم کی ہو گئیں کہ مجھے اداکاری کم کرنی پڑی. کبھی کبھار شوق کے تسکین کے لئے کام کر لیتی ہوں .

  • مریم انصاری کے ساتھ دوستی کب ہوئی اویس خان نے بتا دیا

    مریم انصاری کے ساتھ دوستی کب ہوئی اویس خان نے بتا دیا

    اداکارہ مریم انصاری جو کہ معروف اداکار علی انصاری کی بہن ہیں ، مریم نے معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ شادی کی ، اویس خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مریم بہت ہی اچھی لڑکی اور بیوی ہیں. میں‌ان کو زمانہ طالب علمی سے جانتا ہوں ، ہم دونوں کی دوستی تھی جو دھیرے دھیرے محبت میں بدلی ، مریم نے کہا کہ اویس کھانے پینے کے بہت شوقین تھے میں اور علی اکثر کینٹن میں چلے جاتے اور خوب کھاتے ، اس کے بعد اویس پڑھنے کےلئے برطانیہ چلے گئے اور یوں ہمارا ملنا ملانا ختم ہو گیا ، لیکن ویسے ٹیلیفونک رابطہ ضرور رہا،

    میں اویس خان کو مس کرتی تھی وہ بھی مجھے مس کرتے تھے ، اکثر کہا کرتے تھے کہ تم کو بھی اپنے ساتھ برطانیہ لے جائوں گا، پھر انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی ، چونکہ مجھے اویس خان پسند تھا اسلئے میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے شادی کر لی، میں‌سمجھتی ہوں کہ مجھے اویس خان سے بڑھ کر کوئی نہیں مل سکتا تھا. اویس خان نے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھی زندگی بسر کررہےہیں ، سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمارے درمیان زبردست زہنی ہم آہنگی ہے.

  • پہلے پروگرام کے تین ہزار روپے ملے رباب ہاشم

    پہلے پروگرام کے تین ہزار روپے ملے رباب ہاشم

    اداکارہ رباب ہاشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے پہلی جاب دس سال کی عمر میں کی تھی ، اور مجھے اس کے تین ہزار روپے ملے تھے ، میں نے ٹی وی پر بچوں کے پروگرام سے شروعات کی ،اسی کے لئے پہلا آڈیشن بھی دیا تھا اور خوش قسمتی سے میرا انتخاب بھی کر لیا گیا تھا، رباب ہاشم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ وہ کردار کئے ہیں جو مجھے مطمئن کرتے ہیں ہاں بہت سارے کردار ہیں جو ابھی آفر ہی نہیں ہوئے اگر ہوں تو یقینا میں کروں‌گی میں منفرد کام کرنے کی خواہاں ہوں. رباب ہاشم نے مزید کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے

    کو ترجیح دیتی ہوں. یاد رہے کہ رباب ہاشم نے نہایت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی تاہم انہوں نے کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کر لی ، اب رباب کافی عرصے سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ، تاہم ان کے مداح ان کو پھر سے ٹی وی سکرینز پر دیکھنا چاہتے ہیں. رباب ہاشم نے اپنے ابھی تک کہ کیرئیر میں سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں ، کامیڈی کرداروں میں نہ ہونے کے برابر نظر آئی ہیں.

  • میری سابقہ ساس کے ساتھ آج بھی تعلقات اچھے ہیں شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی طلاق کے ھوالے سے کھل کر کی ہے بات انہوں نے کہا کہ وقار کے ساتھ میری شادی اچھی گزری ، ہمارا باراں سال کا تعلق تھا جس میں ہم نے مل کر اچھا برا وقت دیکھا.خدا نے اس دوران ہمیں دو بچے دئیے. لیکن ہمارے درمیان معاملات ایسے ہو گئے تھے کہ ہمارا ایک دوسرے سے الگ ہونا ہی بہتر تھا، ہماری زندگیاں متاثر ہو رہیں تھیں پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ایکدوسرے سے علیحدگی کر لی جائے لیکن اس علیحدگی کا اثر بچوں پر نہیں ہونا چاہیے. شائستہ لودھی نے کہا کہ میرے بچے آج بھی اپنی دادی کے ساتھ ملتے ہیں باپ کے ساتھ ملتے ہیں، میری سابقہ ساس کا میرے ساتھ رابطہ رہتا ہے. میرے بچے اپنی دادی اور باپ کے ساتھ رہتےہیں ، میں نے کبھی ان پر روک ٹوک نہیں لگائی میں

    سمجھتی ہوں کہ بچوں‌کو ہمارے رشتے کی خرابی متاثر نہیں کرنی چاہیے ان کو ماں باپ ننھیا اور دھدھیال کا پیار ملنا چاہیے. میرے بچے بہت سمجھدار ہیں میرا بہت ساتھ دیتے ہیں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے زندگی میں ، میں نے جو بھی فیصلے کئے ان پر قائم رہی ہوں اور پچھتائی کبھی نہیں.

  • نمرہ بُچہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    نمرہ بُچہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ نے جب بھی جو بھی پراجیکٹ کیا ہے اس میں اپنی متاثر کن اداکاری سے سب کو حیران کر دیا ہے . انہوں نے فلم کملی میں جو کردار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس کے علاوہ بھی انہوں نے جو کردار ادا کئے ان کے لئے ان کو ہمیشہ ہی بہت پذیرائی ملی. انہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے. اداکارہ ہیں بہت خوش کیونکہ ان کو یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے یہ خبر مداحوں سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی جس پر انہوں نے 3 ایوارڈز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ کیپشن بھی لکھا۔اپنی پوسٹ میں نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ

    انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں ان اعزازات سے نوازا۔انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ایک غیر حقیقی کیفیت ہے جس پر میں شکرگزار ہوں. واضح رہے کہ اداکارہ کو یہ تین ایوارڈز فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ‘، پولائٹ سوسائٹی پر ’فلم والاز چوائس ایوارڈ‘ اور ’چیمپئننگ چینج‘ پرملے ہیں. اداکارہ نے جیسےہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی ان کے مداحوں سمیت انڈسٹری کے لوگوں نے ان کو مبارکباد دینا شروع کر دیں.

  • ثمینہ نے مجھے پرپوز کیا عثمان پیرزادہ

    ثمینہ نے مجھے پرپوز کیا عثمان پیرزادہ

    سینئر اداکار عثمان پیرزاہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان دونوں نے محبت کی شادی کی ، 1975 میں دونوں کے شادی کے بندھن میں بندھے ، دونوں کی دو بیٹیاں‌ہیں. عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور ثمینہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر ملے تھے ، ثمینہ بہت خوبصورت تھی ، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ، ایک دوسرے کو اچھے لگنے لگے ، مجھے ثمینہ پیرزادہ نے خود شادی کے لئے کہا ، مجھے چونکہ ثمینہ اچھی لگتی تھی اسلئے میں نے ہاں کر دی، ثمینہ کی والدہ کو میں پسند نہیں تھا کیونکہ میں اداکار تھا، لہذا ہم دونوں کو

    چھپ کر شادی کرنی پڑی لیکن بعد میں ہم نے اپنی فیملیز کو بتا دیا. ہم دونوں خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں، میری خوش نصیبی ہے کہ ثمینہ میری اہلیہ ہیں ، وہ بہت ہی اچھی انسان بیوی اور ماں ہیں، انہوں ہمیشہ ہی گھر اور اپنے کام میں‌ کمال کا توازن رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں جو بھی کیرئیر اپنانا چاہیں ان کو آزادی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک کردار سے مطمئن نہ ہوجائوں قبول نہیں کرتا.

  • ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت سینما پہنچی سپر پنجابی دیکھنے

    ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت سینما پہنچی سپر پنجابی دیکھنے

    ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت پہنچیں سینما گھر سپر پنجابی دیکھنے، انہوں نے کہا کہ مجھے فلم سپر پنجابی دیکھ کر بہت مزا آیا ، فلم مکمل طور پر اینٹرٹیننگ ہے، شروع سے لیکر آخر تک فلم دلچپسپ ہے ، ڈائیلاگز بہت اچھے ہیں، ہال میں موجود لوگوں نے جس طرح تالیاں بجائیں کمال ہی ہو گیا. بہت عرصے کے بعد اتنی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. یہ کریڈٹ صفدر ملک کو جاتا ہے ، انہوں نےہمیشہ اچھی فلم بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں‌نے ہر دور میں فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے . صفدر ملک لگاتار فلمیں پرڈیوس کررہے پیں ، سپر پنجابی نے تو کمال ہی

    کر دیا ہے . فلم کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحکم ہے. اس دکھی دور میں اتنی اچھی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ، فلم انڈسٹری کی بحالی میں سپر پنجابی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی. آمنہ الفت نے کہا کہ سب لوگوں‌کو سپر پنجابی ضرور دیکھنی چاہیے. آمنہ الفت نے کہا کہ فلم کا میوزک بہت زبردست ہے ، کہانی کی بنت بھی بہت اچھی ہے، اور جس طرح سے فلم بنائی گئی ہے اور فنکاروں نے کام کیا ہے وہ بہت ہی زبردست ہے کمال ہے. ابوعلیحہ سمیت پوری ٹیم نے ایک شاہکار تخلیق کیا ہے.

  • مجھے ڈانس پسند ہے اسلئے ٹک ٹاک پر ڈانس وڈیوز بناتا ہوں نئیر اعجاز

    مجھے ڈانس پسند ہے اسلئے ٹک ٹاک پر ڈانس وڈیوز بناتا ہوں نئیر اعجاز

    ٹی وی ڈراموں اور بہت ساری فلموں میں ولن کا کردار کرنے والے نئیر اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ٹک ٹاک پر ڈانس وڈیوز بناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ڈانس بہت پسند ہے ، اس لئے میں نے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنایا اور ڈانس وڈیوز بنانا شروع کر دیں، میں نے دیکھا کہ میں نے اپنی پہلی ڈانس وڈیو بنائی تو لوگوں نے اچھا ریسپانس دیا اس کے بعد میرا حوصلہ بڑھا اور ابھی تک میں لاتعداد ڈانس وڈیوز بنا چکا ہوں. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں فلموں میں ہیرو نہیں آتا ولن آتا ہوں تو ٹک ٹاک کی وڈیوز کے زریعے اپنے اندر کا ہیرو زندہ کرتا ہوں ، ڈانس کرنے کا مجھے شوق ہے میں ڈانس کرتا ہوں. اور ٹک ٹاک پر جتنی بھی ڈانس وڈیو بناتا ہوں ، ان کے لئے گیت میری ہی چوائس کے

    ہوتے ہیں، بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر کبھی ڈانس کرنے کا موقع میسر نہیں آیا ورنہ ضرور کرتا. اگر کبھی موقع ملا تو یقینا کروں گا. لیکن میرے مداح جو مجھے ڈانس کرتا دیکھنا چاہتے ہیں وہ مجھے ٹک ٹاک پر دیکھ سکتے ہیں مجھے خوشی ہوتی ہے جب میرے مداح میرے کام کو سراہتے ہیں.

  • پرانی یادوں کو تازہ کرنے کےلئے ٹک ٹاک بناتی ہوں نشو

    پرانی یادوں کو تازہ کرنے کےلئے ٹک ٹاک بناتی ہوں نشو

    سینئر اداکارہ نشو بیگم جو آج کل ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، زیادہ تر سینر فنکار ٹک ٹاک پر دکھائی نہیں دیتے ہیں لیکن نشو بیگم باقاعدگی سے ٹک ٹاک پر وڈیوز میں نظر آرہی ہیں. نشو بیگم سے جب پوچھا گیا کہ ٹک ٹاک پر آنے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے ہی ایک دن ایک وڈیو بنائی سوشل میڈیا پر ڈالی تو لوگوں کا اچھا ریسپانس آیا اس کے بعد مجھے لگا کہ ٹک ٹاک پر جانا چاہیے لہذا اکائونٹ بنا لیا، میں ایک ہی دن تیار ہوتی ہوں اور چار پانچ گانے ریکارڈ کر لیتی ہوں، اور پھر ٹک ٹاک پر ڈالتی رہتی ہوں. نشو نے کہا کہ میں ٹک ٹاک صرف پاکستانی گانوں کے بناتی ہوں وہ گانے جو ہمارے دور کے تھے. میں ان گانوں کے زریعے اپنی یادیں تازہ کرتی ہوں. خوشی ہے کہ لوگ مجھے

    پسند کررہے ہیں ، انہوں نے مجھے جو ھوصلہ دیا ہے اس کےلئے میں ان کی شکر گزار ہوں.نشو نے کہا کہ کس گانے پر وڈیو بنانی ہے یہ میری اپنی چوائس ہوتی ہے. میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی گانوں پر ٹک ٹاک بنا کر انہیں پرموٹ کرنا میری زمہ داری ہے اور میں اس زمہ داری کو بخوبی نبھا رہی ہوں .