Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • بھارتی فلمساز شیکھر کپور  کس مرض میں مبتلا ہو گئے ؟‌

    بھارتی فلمساز شیکھر کپور کس مرض میں مبتلا ہو گئے ؟‌

    بالی وڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور جنہوں نے لازوال فلمیں بنائیں مسٹر انڈیا اور واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ ان کے کریدٹ پر ہیں. انہوں نے جب بھی جو بھی فلم بنائی اسکو بے حد سراہا گیا. لیکن شیکھر کپور کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور دکھائی دیتے ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انکشاف کیا ہے کہ میں ایک بیماری میں مبتلا ہو گیا ہوں اور اس بیماری کا نام ہے ’ڈسلیکسیا‘ اور کافی عرصے سے میں اس بیماری سے جوج رہا ہوں.یہ کوئی ذہنی بیماری یا معذوری نہیں ہے بلکہ اس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے کے عمل میں

    دشواری محسوس ہوتی ہے، تاہم انہیں کند ذہن یا نکما نہیں کہا جاسکتا۔شیکھر کپورکے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے تاہم وہ اس بیماری سے بہت زیادہ خوفزدہ نہیں ہیں. انسٹاگرام پر شیھر کپور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے متعلق معلومات دیتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اکیلا اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میں‌نے بہت سارے فنکاروں، شاعر اور موسیقاروں سے ملا ہوںجو اس مرض میں‌مبتلا ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے میں اب وڑول میتھامیٹکس سے اپنی محبت بڑھارہا ہو .

  • سلمان خان کو دھمکی آمیزای میل کرنے والا کون ہے پولیس نے پتہ لگا لیا

    سلمان خان کو دھمکی آمیزای میل کرنے والا کون ہے پولیس نے پتہ لگا لیا

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو ایک عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،سلمان خان نے چند روز قبل اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن کے دوران یہ کہا تھا کہ میں تو اب اس ملک میں اکیلا بھی کہیں آ جا نہیں سکتا کیونکہ قتل کی دھمکیاں مسلسل مل رہی ہیں ، اس بیان کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا . تاہم پولیس قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کی شناخت کر لی ہے ، قتل کی دھمکیاں ای

    میل کے زریعے دینے والے شخص کا نام گولڈی برابر ہے اور یہ شخص برطانیہ میں‌رہتا ہے اور بنیادی طور پر ہریانہ کا ہے. پولیس نے گولڈی برابر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے اور اس دوران سلمان خان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے. دوسری طرف سلمان خان کے چاہنے والوں کا مطالبہ ہے ک قتل کی دھمکیاں دینے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سلمان خان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.

  • راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    با لی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی دوستی اور انکی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں . اس سلسلے میں پریتنی چوپڑا امریکہ سے خصوصی طور پر انڈیا تشریف لائی ہیں. پریتنی چوپڑا اور راگھو ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کےلئے گئے وہاں سے جب یہ دونوں باہر نکلے تو میڈیا نے راگھو سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں ، راگھو سے سوال ہوا کہ کیا پرینتی آپ کی بیوی بننے جا رہی ہے تو راگھو نے کہا کہ مجھ سے راجنتی کی بات کرو پریتی کی نہیں . یوں دونوں

    مسکرا کر وہاں سے چل دئیے اور اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے. راگھو اور پرینتنی کی منگی اور شادی کی خبریں آج کل زوروں پر ہیں ، دونوں نے اپنے رشتے کا اعتراف تاھال نہیں کیا لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ضرور دکھائی دیتے ہیں. بھارتی میڈیا کا بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرینیتی اور عام اآدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ منگنی میں دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ شامل ہوں گے.

  • میاں امجد فرزند نے  پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔میاں امجد فرزند نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت جن حالات سے گزر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔اچھی فلمیں بن رہی ہیں دعا ہے کہ اسی طرح اچھی اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بنتی رہیں ، فلمیں تسلسل کے ساتھ بنتی رہیں گی تو یقینا سینما مالکان اور فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا.

    حکومت پنجاب کا شکریہ جس نے انہیں پنجاب فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے لیکن میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا۔کسی اور کو یہ ذمہ داری دے دی جائے۔پرڈیوسر ایسوسی ایشن سے الگ ہو کر بھی میں اسکے ساتھ ہوں اور رہوں گا . یاد رہے چند روز قبل ہی پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور توقیر ناصر کو چیئرمین بنایا گیا ہے ۔میاں امجد فرزند کو پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے بورڈ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

  • سوناکشی سنہا نے والد کادیرینہ خواب پورا کر دیا

    سوناکشی سنہا نے والد کادیرینہ خواب پورا کر دیا

    اداکارہ سوناکشی سنہا جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، وہ آج کل اپنی ویب سیریز دھاڑ کی جم کر پرموشن کررہی ہیں ، ان کا خیال ہے کہ یہ ویب سیریز ان کے کیرئیر کا بہترین پراجیکٹ ہے . انہوں نے اس میں ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے، سوناکشی کی پولیس آفیسر کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان کے اس روپ کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. سوناکشی سنہا نے دھاڑ کی پرموشن کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کی شدید خواہش تھی کہ میں پولیس آفیسر بنوں اور میرے والد تو اپنے دوستوں سے کہا کرتے تھے کہ میری بیٹی بڑی ہو کر پولیس آفیسر بنے گی. انہوں نے کہا کہ میں جب ویب سیریز کے سیٹ پر پہلے دن گئی تو میں نے پولیس آفیسر کا لباس پہنا ، اور

    والدکو فورا تصویر بھیج کر میسج کیا کہ میں نے آپ کا خواب پورا کر دیا ہے دیکھیں میں پولیس آفیسر بن گئی. سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے والد کی ہر خواہش کا احترام کیا لیکن میں پولیس آفیسر چاہ کر نہیں بن سکتی تھی کیونکہ مجھے اداکارہ بننا تھا اور آج میں‌بہت خوش ہوں .

  • بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکارہ نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں رومینس بہت زیادہ ہوتا ہے اور میں اس رومینس سے اس لئے متاثر نہیں ہوں کیونکہ میں نےحقیقی زندگی میں اپنے اردگرد ایسا کچھ نہیں دیکھا. میں نے اپنی اصل زندگی میں جو کچھ دیکھا ہے وہ بہت مختلف ہے اس لئے میرا بالی وڈ کے رومینس پر کوئی یقین نہیں ہے نہ ہی میں اسکو پسند کرتا ہوں،. اداکار نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ادا کروں گا. میں کوئی ایسا سپورٹنگ کردار نہیں کروں گا جس میں ، میں ہیرو سے کسی طور

    بھی کم دکھائی دوں.، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مرکزی کردار کرنے کے لئے چاہے مجھے خود ہی کیوں نہ پیسے لگانے پڑیں میں لگائوں گا. واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی باغی طبعیت رکھنے والے اداکار ہیں وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں چاہے کسی کو کتنی ہی بری کیوں نہ لگے . نوازالدین صدیقی اب سلمان خان کی فلم ہو یا شاہ رخ خان کی وہ اس میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کہ ان کا کردار مرکزی نہ ہوا.

  • عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    نوے کی دہائی کی کامیاب بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ انکو لگتا ہے کہ ان کو ایک ہی طرح کے کردار ملتےہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو ایک ہی قسم کے کردار دئیے جاتے ہیں فلموں کے نام فرق ہوتے ہیں لیکن ہر فلم کو اٹھا کر دیکھ لیں خواتین کے کردار ایک جیسے ہی ہوں گے وہی چار پانچ ڈانس اور چند سینز . میں ایسی فلموں کا اب حصہ نہیں بنوں گی جس میں خواتین کو شو پیس کے طور پر پیش کیا جائے. عائشہ جھلکا نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں جب کسی فلم کا حصہ بنتی

    ہوں تو پھر اس کی بہتری کے لئے بات کرتی ہوں لیکن اگر مجھے اس فلم میں صرف کام دیا جائے گا ایکٹنگ کا مارجن نہیں ہو گا تو میں اس پراجیکٹ سے خودکو الگ کرنا زیادہ مناسب سمجھوں گی. میں نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اداکاری نہیں کروں گی. اتنے سال کے بعد بھی اگر شوپیس کے طور پر کام کرنا ہے تو پھر اس سے بہتر ہے کہ گھر پر بیٹھ جائیں اور سوشل میڈیا استعمال کرتے رہیں.

  • کرائم رپورٹر بننا چاہتی تھی اداکارہ بن گئی سدرہ نیازی

    کرائم رپورٹر بننا چاہتی تھی اداکارہ بن گئی سدرہ نیازی

    اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، میں نے ایم اے جرنلیزم کیا تھا اور میں نے بطور صحافی کام بھی شروع کر دیا تھا اور کرائم رپورٹنگ کیا کرتی تھی ، میں کرائم رپورٹنگ میں نام بنانا چاہتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک نامور اور بڑے چینل سے کام کا آغاز کیا تھا. کرائم رپورٹنگ کرتے کرتے میں ماڈلنگ کی طرف چلی گئی ، مجھے آفر ہوئی اس آفر کو قبول کیا تو اس کے بعد اداکاری کی آفرز آگئیں، میں کرائم رپورٹنگ سے مطمئن تھی لیکن اداکاری کی آفر کسی جاننے والے نے کی ، ٹیلی فلم لال میں کام کیا اور لیکن میں

    رپورٹنگ کو ہی جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن قسمت میں اداکارہ بننا ہی لکھا تھا بس ٹیلی فلم کے بعد اداکاری کا سلسلہ چل نکلا اور میں آج ایک اداکارہ ہوں ، سدرہ نیازی نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر اداکارہ بنی میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا. لیکن ہوتا تو وہی ہے جو قسمت میں ہوتا ہے ، اب میں اداکاری سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہی ہوں. اسی میں مزید نام پیدا کرنا ہے اور اچھا کام کرنا ہے.

  • پچھلے پندراں برس سے بغیر کسی لالچ کے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کاشف محمود

    پچھلے پندراں برس سے بغیر کسی لالچ کے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کاشف محمود

    اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر لگا کر ایک پوسٹ لکھی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں پچھلے پندراں سال سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں بغیر کسی عہدے کی لالچ کے ، بس سادہ سی بات ہے کہ جان دے دیں گے خان نہیں دیں گے ۔ کاشف محمود اکثرو بیشتر عمران خان کے حق میں پوسٹیں سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں اور ان کو بھی لگتا ہے کہ عمران خان اس قوم کے مسیحا ہیں ۔

    کاشف محمود کی طرح سائرہ شہروز بھی عمران خان کی دیوانی ہیں ان کے علاوہ کسی کو ایماندار سیاستدان نہیں مانتیں۔ اسی طرح سے زارا نور عباس بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران احتجاجی پوسٹیں کیں اور کہا کہ ہم سب کو عمرا ن خان کے لئے اٹھ کھڑے ہونا پڑا ہو گا۔ اسی طرح سے ہمایوں سعید ، شان شاہد ، اعجاز اسلم ، احمد علی بٹ ، سجل علی ، ثناءجاوید و دیگر شوبز کے بہت سارے فنکار عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کے لئے اپنا پیا ر اور محبت جتاتے رہتے ہیں۔

  • اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ اداکار جو اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کافی مہینوں تک سرخیوں میں رہے ، وہ ایک بار پھر سے ہیں سرخیوں میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ہی کروں گا چاہے مجھے خود ہی فلم پر پیسہ کیوں نہ لگانا پڑے۔ ہمارے ہاں جو سپورٹنگ ایکٹر ہوتا ہے اسکو ثانوی کرداروں تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں جہاں مجھے صرف فلموں میں مرکزی کردار کرنے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم رئیس میں میرا کردار شاہ رخ خان کے مقابلے میں

    تھا میں ایسے کردار کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں بڑی فلموں میں بڑے اور مضبوط کرداروں کی تلاش میں ہوں۔ یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اداکار کئی بلاک بسٹر فلموں میں نظر آئے اور بطور فنکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نواز نہ صرف اپنے غیر معمولی کام کے ہنر کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ وہ ایک شخص کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو اپنے ذہن سے جو بات کرتا ہے اس پر ڈٹا رہتا ہے۔ نواز الدین صدیقی کے کیرئیر میں بےشمار ہٹ فلمیں ہیں لیکن بجرنگی بھائی جان اور کک قابل زکر ہیں۔