Baaghi TV

Tag: Facebook

  • ٹیپو شریف ماڈلنگ میں کیسے ائے؟‌

    ٹیپو شریف ماڈلنگ میں کیسے ائے؟‌

    معروف اداکار ٹیپو شریف جنہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان کے لئے ان کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے. ٹیپو شریف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرا اداکاری میں آنے کا ارادہ نہیں تھا، میں ایک بار ایک بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے مجھے دیکھ کر پوچھا کہ ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ جی ہاں کروں گا، یوں نے میں‌ نے ماڈلنگ شروع کر دی اور پھر مجھے اس میں دلچپسی ہو گئی اور میں نے شوبز میں ہی اپنا کیرئیر بنانے کی ٹھان لی. انہوں نے کہا کہ مجھے گائیکی کا شروع سے بہت زیادہ شوق رہا ہے، میں اکیلا بہت گایا کرتا تھا، ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کے حوالے سے انوکھا

    جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے، میں زرا بہت زیادہ جذباتی انسان ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے اور میرے مطلب کے کردار آفر ہوں تو میں فورا انہیں‌سائن کر لیتا ہوں. کام اپنی مرضی کے مطابق کرتا ہوں اگر کوئی پراجیکٹ پسند نہ آئے تو چاہے اسکی ٹیم کتنی ہی بڑی کیوں‌ نہ ہو میں‌حامی نہیں‌بھرتا میرا ماننا ہے کہ اگر میں مطئمن ہوں گا اپنے کسی کردار سے تو شائقین بھی اسکو پسند کریں گے.

  • عمران خان دور سے ہر طرح سے معذرت ہے جاوید کوڈو

    عمران خان دور سے ہر طرح سے معذرت ہے جاوید کوڈو

    سینئر اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے وہ سیاسی لیڈر بالکل نہیں پسند جو شر پھیلاتے ہیں ، عمران خان کے دور سے بہت معذرت ہے انہوں نے فنکاروں سمیت قوم کے لئے کچھ نہیں کیا، انہوں‌نے کہا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کا دور ہر لحاظ سے بہتر رہاہے. میں پچھلے کئی سالوں سے معذور ہوں چل پھر نہیں سکتا کام نہیں کر سکتا. نواز شریف حکومت نے میرے بیٹے کو سیکرٹری ایٹ میں جاب دی ، میرا علاج کروایا اس

    کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں، کوڈو نے کہا کہ آج ڈرامہ نہیں شو ہو رہا ہے، جس کے پاس جو ہے وہ اسکو دکھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی کم معاوضے پر بلایا جاتا ہے. جو معاوضہ 1987 میں لیتا تھا وہی آج بھی آفر ہوتا ہے جوکہ میرے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کے ساتھ پہلی فلم 1981 میں کی ایک چھوٹا سا کردار تھا لیکن نوٹس بہت زیادہ ہوا اس کے بعد بہت ساری فلموں میں کام کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم ہائیٹ کی وجہ سے کبھی بھی کمپلیکس نہیں‌ہوا بس جب سے معذور ہوا ہوں کام ختم ہو گیا ہے.

  • نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    سینئر اداکارہ نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دیا ہے مشورہ مائوں کو ، انہوں نے کہا کہ بچہ جب بیمار پڑ جائے تو کبھی بھی اس پر گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں ، اسکو جتنا جلدی ہو سکے ڈاکٹر کے پاس لیجائیں، ہمارے ہاں بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی ٕپائی جاتی ہے جو بچہ بیمار ہوجانے پر اسکو ڈاکٹر کو دکھانے کی بجائے خود ہی اسکا علاج شروع کر دیتے ہیں گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ ٹھیک نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے پائوں میں ایک بار کانٹا لگ گیا مجھے بہت سارے لوگوں نے گھریلو ٹوٹکے آزمانے کا کہا لیکن میں نے کسی

    نہ سنی اور میں ڈاکٹر کے پاس گئی اتوار کا دن تھا کوئی ڈاکٹر مل نہیں‌رہا تھا لیکن میں‌نے کسی نہ کسی طرح کسی ڈاکٹر کو ڈھونڈ لیا. اور اسکو دکھایا اس نے میرے بیٹے کے پائوں سے پیپ نکال کو اس کو ٹھیک کر دیا. انہوں نے کہا کہ بچے دنیا کی قیمتی ترین شے ہیں انکو سنبھال کر رکھنا ہماری زمہ داری ہے ان کی صحت پر کمپرومائز نہیں‌کیاجاناچاہیے. انہوں نے کہا کہ مائیں بچیں ایسے گھریلو ٹوٹکوں سے جو بچے کو مزید بیمار کر دیتے ہیں.

  • اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار اسامہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکارہ سارا خان کی اداکاری بہت پسند ہے، وہ جب سامنے آتی ہیں تو میں ان کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہوں، وہ انتہائی خوبصورت ہیں کہ ان کے چہرے سے نظر نہیں ہٹتی ، انہوں نے کہا کہ نادیہ افگن کی فنکارانہ صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثر ہوں، وہ ہر بات کھل کر کہہ دیتی ہیں ، جس سے جو گلہ شکوہ ہو وہ کھل کر کہہ دیتی ہیں ، وہ نڈر ہیں جو دل میں وہ کہے بغیر نہیں

    رہ سکتیں ، میری ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے، جو بات میں‌خود نہ کہہ سکتا ہوں ، وہ میں ان سے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کہ دیجیے. انہوں نے ایک پروگرام میں‌ یہ بھی کہا کہ میں مایا علی کے ساتھ چاند پر جانے کی خواہش رکھتا ہوں. وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں ان کی ھقیقت کے قریب اداکاری بھی مجھے بہت بھاتی ہے، میری خواہش ہےکہ میں ان کے ساتھ چاند کا سفر کروں. اسامہ خان نے اس انٹرویو مین فواد خان کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ فواد خان میرے رول ماڈل ہیں اور میں ان جیسا اداکار بننا چاہتا ہوں.

  • تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی تعداد کو کوالٹی پر ترجیح نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات کافی وقت لگ جاتا ہے چھوٹی یا بڑی سکرین پر آتے آتے. انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور میری بھی زندگی کی اصول ہیں اور پہلا اصول یہ ہے کام کے حوالے سے کہ کام معیاری کرنا ہے تعداد کو ترجیح نہیں دینی. انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت تین فلموں کی آفر ہے لیکن میں سوچ بچار کررہی ہوں، ان میں سے کوئی ایک فلم شاید کر لوں اس کے علاوہ میرے پاس ڈرامے بھی ہیں وہ بھی کررہی

    ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کمپلیکس نہیں ہے کہ میں چھوٹی سکرین پر نظر آ رہی ہوں بڑی سکرین پر نہیں . مجھے ہر جگہ پر اپنے مداحوں کی محبت ملتی ہے میرے لئے یہی کافی ہے صبا قمر نے کہا کہ فنکار وہی ہے جس کو فن پر دسترس ھاصل ہو مجھے لگتا ہےکہ اداکاری اگر حقیقت کے قریب نہ ہو تو شائقین اسے پسند نہیں‌کرتے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں حقیقت کے قریب اداکاری کروں اور اپنے مداحوں کو خوش کروں. یاد رہے کہ صبا قمر نے فلم کملی میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا.

  • کلاس فیلو کو خط لکھا اور پکڑا گیا احسن خان

    کلاس فیلو کو خط لکھا اور پکڑا گیا احسن خان

    سینئراداکار احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ ایسی باتیں جن کے بارے میں‌ انہوں نے کبھی پہلے کھل کر بات نہیں کی، انہوں نے کہا ہےکہ میرا ایک بھائی میرا جڑواں ہے ہم دونوں کی شکل بھی بہت ملتی ہے. میرا بھائی بہت زیادہ شرارتی تھا ، وہ شرارتیں کرتا تھا ، اور مار مجھے پڑتی تھی ، اور ایسا شکل ملنےکی وجہ سے ہوتا تھا، انہوں نے کہا میں جب سکول میں پڑھتا تھا تو مجھے ایک لڑکی پسند آ گئی اور میں نے اسکو اسی پسندیدگی میں خط

    لکھ دیا ، وہ خط اس لڑکی کو ملنے کی بجائے اسکی ایک دوست کے ہاتھ لگ گیا اور اس کے بعد سکول میں‌میری بہت بدنامی ہوئی، اس خط میں‌، میں نے ایسا کچھ نہیں لکھا تھا بس پسند کا اظہار کیا تھا، لیکن میری بڑی بدنامی ہوئی، احسن خان نے کہا کہ میں‌ اداکاری کرکے بہت اچھا محسوس کرتا ہوں، میں یہ نہیں دیکھتا کہ کردار نیگیٹو ہے یا پازیٹیو ، بس اداکاری کرنے کا مارجن اچھا ہونا چاہیے. مجھے کوئی کمپلکس نہیں‌ہوتا کہ میرا امیج ہیرو کا ہے کہیں وہ خراب نہ ہوجائے.

  • سلیبرٹیز اقراء عزیز کی دیوانی کیوں؟

    سلیبرٹیز اقراء عزیز کی دیوانی کیوں؟

    اقراء عزیز ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ، انہوں نے اپنے ہر دوسرے پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں. ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکار ان کے کام کے دیوانےہیں انہوں نے کم عمر میں‌شادی کی اور ان کا ایک بیٹا ہے، اقراء اپنے کام اور گھر میں نہایت ہی مہارت کے ساتھ بیلنس رکھتی ہیں. اقراء عزیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مدیحہ رضوی نے کہا کہ میں تو اقراء کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں، وہ جتنی ذمہ دار ہے گھر اور کام کو اتنی چھوٹی عمر میں‌ جس طرح مینج کرتی ہے وہ کمال ہے.

    فریال محمود نے کہا کہ اقراء کی اداکاری رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. اسی طرح سے عاظم اظہر نے کہا کہ اقراء کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں جو کہ ان کے ساتھی کے لئے بھی ایک چلینج ہوتا ہے اس کے ساتھ کام کرنے والا ان کو دیکھ کر بہتر اداکاری کرنے کی کوشش میں‌لگ جاتا ہے، صبا قمر نے بھی ایک پروگرام میں اقراء عزیز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں.یاد رہے کہ اقراء نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے.

  • لڑکیاں امیر لڑکوں سے شادی کریں ثناء نواز

    لڑکیاں امیر لڑکوں سے شادی کریں ثناء نواز

    سینئراداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ جب بھی وہ شادی کا فیصلہ کریں تو یہ دیکھیں کہ جس سے شادی کررہی ہیں اس کے پاس کتنا پیسہ ہے کیونکہ پیسہ نہ ہو تو جتنی مرضی محبت ہو وہ شادی کے بعد ختم ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ غریب لڑکوں سے شادی نہ کریں لیکن اپنے فیوچر کو ضرور سیکیور کریں. انہوں نے کہا کہ میرا نام اب ثناء نواز ہے اور میں خوش ہوں اب اپنی زندگی سے. ثناء نے کہا کہ میری فٹنس کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ خود پر توجہ دیتی ہوں ، ورزش کرتی ہوں کھانے پینے کا

    خیال رکھتی ہوں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لڑکیاں میری طرف دیکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ انسان کو کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے. واضح رہے کہ ثناء نواز نے اپنے شوہر فخر سے خلع لیتے ہوئے اس رشتے کو ختم کر دیا ہے. اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کہنا ہےکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت خوش ہوں. ثناء نے کہا کہ کام انسان کو مصروف رکھتا ہے اس لئے کوشش کریں‌کہ کام میں مصروف رہیں زندگی ایکبار ملتی ہے اسکو ہنس کر گزاریں.

  • قیصر خان نظامانی گھر میں نوکرانی نہ رکھنے کی وجہ بتا دی

    قیصر خان نظامانی گھر میں نوکرانی نہ رکھنے کی وجہ بتا دی

    سینئر اداکار قیصر خان نظامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ ہم دونوں مصروف رہتے ہیں ، ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم گھر کے کام خود کر سکیں لیکن ہم نے اپنے گھر میں نوکرانی نہیں‌رکھی ہوئی ہاں ایک وقت تھا جب ہمارے گھر میں نوکر ہوا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ نوکرانی اس وقت رکھنا چھوڑ دی، جب اس نے میرے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرا بیٹا آٹھ ماہ کا تھا ، میری نوکرانی اسکو اٹھا کر لے گئی، لیکن گھر سے باہر نہ لیجا سکی کیونکہ گھر کے باہر

    میرے جاننے والے بیٹھے ہوئے تھے اب وہ کمرے سے باہر تو بیٹے کو لے آئی لیکن واپس کیسے لاتی اس سے پوچھ گچھ ہوتی کہ کہاں سے لائی ہو بیٹے کو لہذا وہ اسکو سیڑھیوں پر چھوڑ کر بھاگ گئی اور اس کے بعد ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کہاں گئی، اس واقعہ نے ہمیں بہت پریشان کیا، اور ہم نے نوکروں کو رکھنا ہی چھوڑ دیا میں میری اہلیہ، اور بچے ہم سب اپنے کام خود کرتے ہیں. مجھے کئی دن تک نیند نہیں‌ آئی تھی جب نوکرانی نے میرا بیٹا اغواء کرنے کی کوشش کی.

  • اوم شانتی اوم میں‌ کام  کرنے کا ایک روپیہ مانگا جاوید شیخ

    اوم شانتی اوم میں‌ کام کرنے کا ایک روپیہ مانگا جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ جنہوں نے پاکستانی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انہیں انڈیا میں‌ بھی بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے. انہوں نے شاہ رخ خان کے والد کا کردار بھی ادا کیا، فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے باپ بننے کا کردار کیسے آفر ہوا اس پر بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ بتایا ہے کہ مجھے فرح خان نے کہا میں فلم بنا رہی ہوں اسکا نام ہے اوم شانتی اوم ، اس میں آپ شاہ رخ خان کے والد کا کردار کریں ، میں نے ہاں کر دی. اس کے بعد مجھے ممبئی بلوایا گیا، اور فرح خان نے مجھے ایک فلیٹ لیکر دیا میں وہاں رہا، اس کے بعد فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں طے کر لی گئیں، جب کنٹریکٹ سائن کرنے کا وقت آیا تو میں نے کہا کہ میں تو پیسے نہیں لوں

    گا کیونکہ شاہ رخ خان کے باپ کا کردار کسی بھی ہندوستانی فنکار کو دیا جاسکتا تھا لیکن میرا انتخاب کیا گیا ہے لہذا میں‌پیسے نہیں لوں گا. لیکن شاہ رخ خان اور فرح خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا پیسے توہم آپ کو دیں گے لہذا انہوں نے خود ہی طے کر لیا کہ کتنے پیسے دینے ہیں، لیکن شاہ رخ خان کے باپ کا کردار کرنا میرے لئے باعث فخر تھا. میں نے تو کہہ دیا تھا کہ کنٹریکٹ کی ڈیمانڈ ہے تو ایک روپیہ دیدو، لیکن کنگ خان نے کہا کہ یہ ہمارے اصولوں کے خلاف ہے.