Baaghi TV

Tag: Facebook

  • کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کس سے لڑائی جھگڑا نہیں چل رہا، ہر دوسرے فنکار کے خلاف اداکارہ بیان داغ دیتی ہیں اس کے بعد جب شدید رد عمل آتا ہے تو دھمکیاں دینے پر اتر آتی ہیں ان کو گندا کرنے لگ جاتی ہیں، کرن جوہر اور کنگنا کا آپسی جھگڑا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، کرن جوہر نے ایک بار کہا تھا کہ مجھے کنگنا کے ساتھ کام نہیں‌کرنا ، جس پر اداکارہ بھڑک اٹھیں تھیں اور کہا تھا کہ کرن جوہر ایک مووی مافیا ہے، اس پر کرن جوہر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل ہم کنگنا کو گھر بیٹھے کام نہیں‌دیتے اس لئے یہ مجھے مووی مافیا کہتی ہیں. اس

    پر کنگنا مزید بھڑک اٹھیں اور کہا کہ کرن جوہر نے مجھے بےروزگار کہا ہے. تاہم اب کرن اور کنگنا کی لڑائی ایک اور مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جی ہاں‌ کنگنا کا کہنا ہے کہ میں جب فلمساز بنوں گی تو کرن جوہر کو آئینہ دکھائوں گی اور جو کالک اس نے میرے منہ پر ملنے کی کوشش کی ہے اس کے منہ پر ملوں گی. کنگنا کا کہنا ہے کہ میں کرن سے بہتر ڈائریکٹر ثابت ہو سکتی ہوں. تام کنگنا کے بیان کے حوالے سے کرن جوہر کا تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا.

  • آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    کرن جوہرکی دھرما پروڈکشن کو پچیس سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور اس موقع پر وہ کافی خوش ہیں اس حوالے سے وہ ایک جشن منانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں. اس وقت خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی میں‌دکھائی دیں گے ، اس فلم سے وہ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آریان نے فلم سائن کرلی ہے لیکن ان کا کردار کیا ہو گا اس بارے میں کسی کو ابھی تک نہیں پتا. آریان نے فلم سائن کر لی ہے اس ھوالے سے ہندوستان کے ایک معروف فلمی ناقد نے بھی مضبوط دعوی کیا ہے. لیکن کرن اور آریان کی جانب سے اس ھوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں‌کی گئی. یاد رہے کہ آریان خان کے

    حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری میں دلچپسی نہیں رکھتے وہ کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، ان کا دھیان لکھنے کی طرف ہے، تاہم ھال ہی میں‌آریان نے اپنا ایک لگژری برینڈ بھی لانچ کیا ہے جس پر اسکی بہت زیادہ قیمتوں‌کی وجہ سے تنقید بھی ہوچکی ہے.

  • سیف علی خان کے بیٹے ابرہیم کو پسند کرتی ہوں پلک تیواری کا اعتراف

    سیف علی خان کے بیٹے ابرہیم کو پسند کرتی ہوں پلک تیواری کا اعتراف

    ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی دوستی کے چرچے ابراہیم علی خان جو کہ سیف علی خان کے بیٹے ہیں کے ساتھ کافی زیادہ ہیں، آج کل یہ دونوں ایک ساتھ دکھائئ دیتے ہیں، ان کے ایک ساتھ دکھائی دینے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں میں کافی گہری دوستی ہے ، پلک تیواری سے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ آپ کی دوستی کے بہت چرچے ہیں کیا آپ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو پلک تیواری نے کہا کہ ہاں‌ میں ابراہیم کو پسند کرتی ہوں ، اور وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں ، میں ان تمام

    محافل میں جانا پسند کرتی ہوں جن میں ابراہیم ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق ہے اور ہم دونوں چاہتے ہیں ہماری دوستی کا تعلق بنا رہے. یاد رہے کہ پلک تیواری نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے ، ان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی اس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا ، تاہم ابھی تک پلک کسی دوسری فلم کا حصہ بنی نظر نہیں آئیں.

  • جویریا اور شمون عباسی کی بیٹی کس بات سے پریشان ہوتی ہیں؟‌

    جویریا اور شمون عباسی کی بیٹی کس بات سے پریشان ہوتی ہیں؟‌

    شمعون عباسی اور جویریا عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اداکاری ور ماڈلنگ کی دنیا میں‌ قدم رکھ چکی ہیں ، اور دونوں جگہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب کوئی لڑکی یا لڑکا کسی ایسے گھر کا ہو جہاں سب گلوکار ہوں‌یا اداکار ہوں تو ایسے میں اس لڑکی یا لڑکے پر پریشر بڑھ جاتا ہے، کیونکہ لوگ توقع کررہے ہوتے ہیں کہ اگر اس کی فیملی نام والی ہے باصلاحیت ہے تو یقینا یہ بھی ایسی ہو گی یا ہوگا. عنزیلہ نےکہا کہ جب اپنی ہی فیملی کا فیملی ممبرز کا مقابلہ آپ کے ساتھ آپ کی

    صلاحیتں دیکھے بغیر کیا جائے تو یقینا یہ زیادتی ہوتی ہے. بعض اوقات اس قسم کے پریشر میں ہم اپنا سو فیصد نہیں دے پاتے. پھر مجھے بہت بار یہ سننے کو ملا ہے کہ ٹھیک ہے تم اچھی اداکارہ ہو لیکن تمہاری ماں جویریا عباسی بہت اچھی اداکار ہیں بھئی ٹھیک ہے وہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن آپ موازنہ تو نہ کریں انہوں نے بہت کام کیا ہے میں نے ابھی کرنا ہے خود کو منوانا ہے. انہوں‌نے کہا کہ میری فیملی میں جتنے لوگ بھی کام کررہے ہیں وہ سب اس شعبے میں اپنی اپنی جگہ کامیاب ہیں.

  • عامر خان کی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی ملاقات کس عمر میں ہوئی ؟‌

    عامر خان کی کرینہ کپور کے ساتھ پہلی ملاقات کس عمر میں ہوئی ؟‌

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور عامر خان کی ابھی تک کی آخری فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں تھیں. کیا آپ جانتے ہیں کرینہ کپور اور عامر خان کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی، عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری پہلی ملاقات کرینہ کپور سے اس وقت ہوئی جب وہ دس سال کی تھی، میں کرشمہ کپور کے ساتھ فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کررہا تھا تو کرینہ سکول کے آنے کے بعد ہمارے سیٹ پر آ جایا کرتی تھی ، ہم شوٹنگ کر رہے ہوتے تھے تو کرینہ اپنے دونوں گالوں پہ ہاتھ رکھے خاموشی سے ہم سب کو دیکھ رہی ہوتی تھی. اور جب کرینہ سیٹ پر آیا کرتی تھی تو میں اس کے سر پہ ہاتھ

    رکھا کرتا تھا. عامر خان نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایک چھوٹی سی بچی جو ہمارے سیٹ پر آج موجود ہے کبھی یہ میری ہیروئین بھی بنے گی. عامر خان نے مزید کہا کہ کرینہ ایک بہترین اداکارہ ہیں نہایت ہی پروفیشنل ہیں ، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے. وہ کام کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں.

  • فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    لالی وڈ اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں جو فلمیں‌بن رہی تھیں ان کو پاکستان میں ریلیز کیا جاتا تھا بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ دوسرے ممالک میں‌ہماری فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، لیکن اب نیا رجحان یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ فلمیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جا تی ہیں. جو کہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے فلموں کی بہتر کمائی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اب یہ وقت ہے کہ ہم ایران ، چائنہ اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کریں اس سے ہماری

    فلم انڈسٹری کو بہت سہارا ملے گا. ریما خان نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ اس قسم کا ایڈوانچر بہت مددگار ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ہاں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلمیں‌بن رہی ہیں ، اس فلم نے دنیا بھر میں‌بزنس کیا ہے اور پاکستان کا نام روشن کیاہے. اسی طرح‌سے مسلسل فلمیں بنتی رہنی چاہیں جہاں‌سینئرز کی کی ضرورت ہے ان کی خدمات لی جائیں. ریما نے کہا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت لوگ ہیں سب کو اس وقت بس مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.

  • شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    بالی وڈ اداکار جنہیں حال ہی میں انڈسٹری میں بیس سال مکمل ہوئے ہیں ان کے بیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ان کی اہلیہ میرا نے ایک پارٹی دی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا. شاہد کپور آج کل ہیں کافی خوش اور پرجوش ، تفصیلات کے مطابق شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی جو کہ 9 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اسکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، شاہد کپور نے ٹریلر جاری کرنے سے پہلے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ ’بلڈی ڈیڈی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ، پوسٹر میں شاہد کے ہاتھ میں پستول نظر آرہی ہے اور ان کی نگاہوں سے غصہ جھلک رہا ہے۔ بلڈی ڈیڈی کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہیں اور شاہد کپور اس میں انسداد منشیات ایجنسی کا افسرکا کردار ادا

    کررہے ہیں. شاہد کپور کا کہنا ہےکہ بلڈی ڈیڈی کا موضوع بہت زبردست ہے اور کافی عرصے کے بعد مجھے میری مرضی کا کردار ملا ہے ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اس فلم کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوبارہ ضرور دیکھنے جائیں گے ، یہ کہانی دیکھنے والوں کو بہت سارے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے پر مجبور کر دے گی. شاہد کپور مزید کہتے ہیں کہ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں کام کرنے کا بہت مزہ آیا.

  • بے بی باجی میں شوہر کی محبت سے محروم بیوی کا کردار کیا ہے سنیتا مارشل

    بے بی باجی میں شوہر کی محبت سے محروم بیوی کا کردار کیا ہے سنیتا مارشل

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی ًمیں سنیتا مارشل نے ایک اہم کردار نبھایا ہے اس کردار کولیکر اداکارہ کافی پرجوش ہیں انکا کہنا ہے کہ میں نے اس ڈرامے میں ایک چہیتی بہو کا کردار ادا کیا ہے، جسے دیکھنے والے بہت پسند کریں گے. انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ایک ایسا کردار کرنے کو ملا ہے جو کرکے میرا دل خوش ہو رہا ہے.
    بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، کچھ چیزیں سیریس ہیں اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ پہلو بھی ہیں آپ کو ڈرامہ دیکھ کر بہت مزہ آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ میں گھر میں چہیتی بہو ضرور ہوں لیکن اپنے شوہر کی محبت اور چاہت سے محروم ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کردار کو کرنا چیلنجنگ تھا . بہت ساری ایسی لڑکیاں

    ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہوتی ہیں. مجھے ان فیلنگز کو دکھانا تھا میں نے پوری کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے. یاد رہے کہ بے بی باجی کو منصور احمد خان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹ تحسین خان نے کیا ہے. سنتیا مارشل کے علاوہ اس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں . ڈرامے کی پوری کاسٹ کافی پر امید ہے ان کا کہنا ہے کہ اسکی کہانی سے ہر بندہ خود کو قریب محسوس کریگا .

  • سعود کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار ہے فائزہ خان

    سعود کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار ہے فائزہ خان

    ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘کی پہلی قسط آج آن ائیر جائیگی ، ڈرامے کی کہانی منصور احمدخان نے لکھی ہے اور ڈائریکشن تحسین خان کی ہے. کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ والدین یا گھر کے بزرگوں کے لئے کتنی تکلیف دہ بات ہوتی ہے. ڈرامے کی کاسٹ میں ہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر قابل زکر ہیں. اس میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ فائزہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں کام کرکے بہت مزا آیا ہے ،

    کاسٹ بہت اچھی ہے سب سنئیرز ہیں میں‌ نے ان سب سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہاکہ سعود قاسمی کے ساتھ میں نے پہلی بار کام کیا ہے اور میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اتنی بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے مجھے امید ہے کہ دیکھنے والوں کو یہ کہانی ضرور پسند ٓئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کہانی سے دیکھنے والے خود کو بہت زیادہ قریب محسوس کریں گے

  • نیٹ فلکس نے کردی سختی

    نیٹ فلکس نے کردی سختی

    او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کر دی ہے سختی ، ایک وقت تھا کہ جب کوئی نیٹ فلکس کا آئی ڈی بناتا اور اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کرتا وہ اگر کسی کو اپنا پاسورڈ دیتا تو اگلہ اس کے زریعے جو مرضی چاہے فری میں دیکھ سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیں‌ہو گا. اب جسکا آئی ڈی ہو گا اور جو اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کریگا وہ صرف اس گھر کی ھد تک ہی ہوگا جو اسکے لئے ادائیگی کررہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی ہے. ۔نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ

    سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔باقاعدہ طور پر نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے اور ایک اکاؤنٹ ایک گھر میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے. نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق 10 کروڑ سے زائد گھرانوں نے اپنے پاسورڈز دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ہیں۔