Baaghi TV

Tag: Facebook

  • کنزا ہاشمی بھی پہنچ گئیں بالی وڈ میں ؟‌

    کنزا ہاشمی بھی پہنچ گئیں بالی وڈ میں ؟‌

    پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی کو چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ، ان کو ڈراموں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، کنزا ہاشمی ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ آج تک صف اول کی اداکارائوں کی لسٹ میں شامل نہیں ہو سکیں. لیکن اداکارہ کے ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ جلد وہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب بھارتی اداکار کرن واہی نے بھی

    اپنے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔ کہا جا رہا ہے کہ میوزک وڈیو کی شوٹنگ دبئی میں‌کی گئی ہے تاہم کنزا ہاشمی یا کرن واہی نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی. یاد رہے کہ کنزا ہاشمی پاکستانی ڈراموں کا جانا مانا نام ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے ابھی تک سنجیدہ کردار ہی کئے ہیں کامیڈی کرداروں میں وہ کم کم نظر آئی ہیں.

  • اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اشنا شاہ برس پڑی ایک سوشل میڈیا صارف پر لیکن کیوں؟‌

    اداکارہ اشنا شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں، وہ اکثر اپنی پوسٹوں پر کمنٹس کرنے والوں کو سنا دیتی ہیں کھری کھری کھری ، ایسا حال ہی میں‌اس وقت ہوا جب ٹوئٹر پر حسن ہے سہانا‘ کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے، جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔اشنا شاہ اس پر بھڑک اٹھیں اور اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اندازہ ہے کہ ہم کتنی مشکلات میں کام کرتے ہیں اور ہماے پاس بجٹ کتنا محدود ہوتا ہے. پروڈکشن اور پیمرا کی اجارہ داری ہے،

    پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پراجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ روٹین سے ہٹ کر ہونے والے کام کو پذیرائی جب شائقین خود نہیں دیتے تو ہم سے کیا گلہ.

  • سویرا شیخ نے توقیر ناصر کو سنسر بورڈ کا چئیرمین لگانے پر سوال اٹھا دئیے

    سویرا شیخ نے توقیر ناصر کو سنسر بورڈ کا چئیرمین لگانے پر سوال اٹھا دئیے

    اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ پڑی ہیں تقویر ناصر کو سنسر بورڈ کا چیرمین لگانے پر، انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں تو کم ازکم سنسر بورڈ کا چئیر مین لگاتے وقت تو میرٹ کا خیال رکھا جانا چاہیے ، ہر کام میں میرٹ کو نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے. توقیر ناصر کو کن وجوہات کی بناء پر سنسر بورڈ کا چئیر مین لگایا گیا ہے ان کا تو فلم کوئی تجربہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ عہدہ تو کسی فلمی شخصیت کے پاس ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ شاہد ،سید نور ،الطاف

    حسین ، پرویز کلیم، ناصر ادیب ، اشفاق کاظمی جیسے لوگ موجود ہیں جنہیں نظر انداز کر کے غیر متعلقہ لوگوں کو چیئرمین بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقیر ناصر اچھے اداکار ہیں ان کے پاس ٹی وی میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے لیکن فلم کا ان کوئی تجربہ نہیں ہے. خدا کے لئے میرٹ کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں. انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم میں‌بھی میرٹ کی دھجیوں کو اڑایا جاتا ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے.

  • ماہرہ ، میرا اور مہوش حیات کو پرائیڈ آف پرفارمنس کن بنیادوں‌ پر ملا جرار رضوی نے بتا دیا

    ماہرہ ، میرا اور مہوش حیات کو پرائیڈ آف پرفارمنس کن بنیادوں‌ پر ملا جرار رضوی نے بتا دیا

    لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر جرار رضوی برس پڑے ہیں ان پر جنہیں‌ پرائیڈ آف پرفارمنس ملا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ تو یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہوں کہ کیسے کیسے لوگوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملتا ہے. ڈائریکٹر نے کہا کہ لوگوں کو تعلقات کی وجہ سے پرائیڈآف پرفارمنس مل رہا ہے پرفارمنس کی بنیاد پر نہیں ، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ماہرہ خان ، میرا اور مہوش حیات کو ان کے تعلقات کی وجہ سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملا پرفارمنس کی بنیاد پر نہیں ، ھالانکہ ایسے ایوراڈز تو آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کےلئے ہوتے ہیں لیکن اب انہیں تعلقات کی بناء پر

    تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط ہے. جرار رضوی نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں تو دیکھ رہا ہوں کہ آج کیسا اور کیا کام ہو رہا ہے. میری بہرحال دعا ہے کہ سلسلہ چلتا رہے فلمیں بننے کا تاکہ فلمی صنعت زندہ رہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جو کام کیا وہ آج تک لوگوں کو یاد ہے اور کام ایسا ہی ہونا چاہیے کہ جسے لوگ سال ہا سال کے بعد بھی یاد رکھیں. انہوں نے کہا کہ مجھے گلہ شکوہ کسی سے نہیں بس ایوارڈز کی تقسیم ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے تعلقات کی بنیاد پر نہیں.

  • احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    احسن خان کی شوبز کے لئے محبت

    اداکار احسن خان جنہوں نے ہمیشہ الگ الگ کرار کئے، ہیرو کے کردار کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیگیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو نیگیٹیو کرداروں میں بہت زیادہ سراہا گیا. احسن خان نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے جب تک میری سانس میں سانس ہے میں اسی شعبے سے جڑا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ شوبز نے مجھے بہت کچھ دیا ہے. احسن خان نے کہا کہ میں مختلف قسم کے کردرار ٹرائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، میرا ڈرامہ مجھے قبول نہیں بہت جلد آن ئیر جائیگا. اس میں میرا جو کردار ہے اسکو دیکھنے والے سال ہا سال

    تک یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ اداکار وہی ہوتا ہے جو جو مختلف قسم کی چیزیں ٹرائی کرے. میں نے فلم ٹی وی تھیٹر سب کیا، میں نے تھیٹر سے کام کا آغاز کیا تھا بنیادی طور پر تھیٹر ہی میری شروعات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے تھیٹر پر کام کیا، تھیٹر نئے ایکٹر کے لئے سیکھنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہے. احسن خان نے کہا کہ میں اب جو بھی پراجیکٹس کررہاہوں ان میں دیکھتا ہوں‌کہ میرا کردار دیکھنے والوں کو کیا سبق دے گا.

  • ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    ثناء نے اپنے بیٹے کی 12 ویں سالگرہ منائی

    اداکارہ ثناء نواز جن کے دو بیٹے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذلان کی سالگرہ منائی ہے .اذلان کی بارہویں سالگرہ کو ثناء نے دھوم دھام سے منایا اور انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی. جویریا سعود جو کہ ثناء کے پرانے دوست ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ میں خصوصی شرکت کی. کہا جا رہا ہے کہ ثناء نے سالگرہ کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا. ثناء نے اس موقع پر کہا کہ میرے بچے میری دنیا ہیں ان کے لئے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں، میری زندگی کا مقصد اب میرے بچوں کی چھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہے. یاد رہےکہ ثناء نواز کی

    طلاق کے بعد انہوں نے پہلی سالگرہ ہے جو اپنے سابقہ شوہر کے بغیر منائی ہے ، ورنہ ہر سال دونوں مل کر اپنے بچوں کی سالگرہ منایا کرتے تھے. ثناء نواز نے اپنے نام کے ساتھ فخر ہٹا کر سختی سے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بول دیا ہے کہ انہیں‌ثناء فخر کی بجائے ثناء نواز بلایا جائے. ثناء نواز اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں.

  • علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے کا جشن کیوں نہیں‌ منایا ؟‌

    علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے کا جشن کیوں نہیں‌ منایا ؟‌

    گلوکار علی ظفر جو کہ ایک بہترین اداکار بھی مانے جاتے ہیں ، ان کا پہلا شوق میوزک ہے، علی ظفرکو میوزک انڈسٹری میں بیس برس مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع کو انہوں نے منانے کی بجائے صرف سوشل میڈیا پر اپنے پہلے البم حقہ پانی سے چل دل میرے کا نیا ورژن جاری کیا اور ایک لمبی چوڑی پوسٹ لکھی. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اس دوران مجھے میرے مداحوں نے خوب پذیرائی دی. علی ظفر نے لکھا کہ میں میوزک انڈسٹری میں اپنے بیس سال مکمل ہونے پر کسی قسم کا جشن نہیں منائوں گا کہ کیونکہ ملک کی جو سیاسی صورتحال ہے اس پر دل بہت پریشان ہیں میرے پاس تو وہ الفاظ ہی نہیں ہیں جو میرے دکھ کو

    بیان کر سکیں. انہوں نے کہا کہ خدا ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جنہوں نے بطور اداکار بھارت میں اپنی پہچان بنائی، ان کی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز کے ساتھ دوستی ہے.علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں.

  • تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    تو جھوٹی میں مکار دیپیکا نے رنیبر کپور کی وجہ سے رد کی ؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کا افئیر قریبا سات برس تک رہا اس کے بعد رنبیر نے دیپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا اور کترینہ کیف و دیگر کی طرف رخ کر لیا. لیکن دیپیکا ٹوٹ کر رہ گئیں. اس کے بعد دیپیکا نے رنبیر کپور کے ساتھ کوئی فلم نہ کی. یہاں تک کہ فلم تو جھوٹی میں مکار ان کو آفر کی گئی تو انہوں نے منع کر دی ، کہا جاتا ہے کہ انہون نے انکار کی وجہ کچھ اور بتائی لیکن اصل وجہ یہ تھی کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ کام نہیں‌کرنا چاہتی تھیں چند ہفتے قبل رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے دیپیکا کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے بیٹے نے اگر

    سات سال تک افئیر چلایا تھا تو اسکا مطلب یہ تو نہیں تھا کہ وہ شادی بھی کرتا، دیپیکا اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور انہیں‌جب رنبیر کپور نے چھوڑا تو انہوں نے ان کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا. اسی لئے انہوں نے تو جھوٹی میں مکار کرنے سے منع کر دی. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار رنبیر کپور کی آخری رومانوی مووی ہے اس کے بعد انہوں نے رومینٹک مویز کرنے سے منع کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کچھ الگ کردار کریں گے. یاد رہے کہ تو جھوٹی میں مکار جو جب دیپیکا نے منع کیا تو شردھا کپور نے اس کے لئے ہاں کی.

  • ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    ڈر اور بازیگر شاہ رخ خان سے پہلے کو آفر ہوئیں تھیں؟‌

    نوے کی دہائی میں آئیں دو فلمیں ایک کا نام تھا ڈر اور ایک کا نام تھا بازیگر. دونوں فلموں نے کمال بزنس کیا اور شاہ رخ خان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا ، بلکہ یوں کہیے کہ امیتابھ بچن کے بعد اگر کوئی اگلہ سپر سٹار ہے تو وہ آج تک شاہ رخ خان ہی ہے. ان دونوں فلموں میں شاہ رخ خان نے نیگیٹیو کردار نبھائے تھے، یہ فلم شاہ رخ خان سے قبل کس اداکار کو آفر ہوئیں تھیں جان کر رہ جائیں گے حیران. شاہ رخ خان سے پہلے یہ دونوں فلمیں سلمان خان کو آفر ہوئیں تھیں ، اداکار سلمان خان کو ایک شو میں کپل شرما نے کہا کہ آپ کو کبھی یہ محسوس نہیں‌ہواکہ یہ دونوں فلمیں منع کرکے آپ نے کچھ غلط کیا. اس پر سلمان خان نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اس چیز کا افسوس نہیں ہوا ، میرے

    بابا نے سکھایا ہے کہ دے کر مانگنا اور واپسی کی امید رکھنا اچھی بات نہیں ہوتی. سلمان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بہت اچھے سے ان دونوں فلموں کے کردار نبھائے ہیں. یاد رہے کہ ڈر اور بازیگر اپنے دور کی سپر ہٹ فلمیں ہیں اور اسکا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، آج بھی ان فلموں کو اور ان کا میوزک پسند کیاجاتا ہے.

  • بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بغیر ہیلمٹ کے بائیک پر بیٹھنے کی تصویر شئیر کرنا امیتابھ اور انوشکا کو مہنگی پڑ گئی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اورامیتابھ بچن پھنس گئے ہیں ایک مشکل میں‌، دونوں نے اپنی شوٹنگ کے وقت کی وہ تصاویر شئیر کیں جن میں وہ موٹر بائیک پر کسی کے پیچھے بغیر ہیلمٹ پہنے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ تصاویر دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے خود شئیر کیں. جیسے ہی دونوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو یہ آگئے تنقید کی زد میں. سوشل میڈیا پر ان کو لیا گیا خوب آڑھے ہاتھوں ، یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کو صفائیاں دینی پڑی کہ یہ دونوں تصویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان دونوں اداکاروں کو نہیں پتہ کہ اداکار جو کررہے ہوں ان کے چاہنے والے اس چیز کا بہت زیادہ اثر لیتے ہیں، اگر انہوں نے یہ تصاویر شئیر کی

    تھیں تو کم ازکم ساتھ میں‌پوسٹ کا کیپشن یہ لکھ دیتے تھے کہ یہ تصاویر شوٹنگ کے دوران کی ہیں. ایک صارف نے لکھاکہ ایسی کسی بھی پوسٹ پر پابندی ہونی چاہیے جس سے ان کے چاہنے والے برا اثر لیتے ہوں. یوں انوشکا شرما اور امیتابھ بچن کو خوب ملا ہے سبق ہے بائیک پر بغیر ہیلمٹ کے بیٹھنے اور پھر ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا. امید ہے کہ آئندہ کوئی بھی فنکار ایسی کوئی بھی تصویر شئیرکرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے.