Baaghi TV

Tag: Facebook

  • دو ہفتوں کی دوری کا اعلان کرنے والی عائشہ عمر دو دن بھی سوشل میڈیا سے دور نہ رہ سکیں

    دو ہفتوں کی دوری کا اعلان کرنے والی عائشہ عمر دو دن بھی سوشل میڈیا سے دور نہ رہ سکیں

    اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ میں‌ سوشل میڈیا سے دو ہفتوں کے لئے دوری اختیار کررہی ہوں ، میں دو ہفتوں تک نہ وٹس ایپ پر آئوں گی نہ ہی سوشل میڈیا پر ائوں گی ، لیکن وہ دو دن بھی دور نہ رہ سکیں سوشل میڈیا سے. انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا فوٹوشوٹ شئیر کیا ہے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ،. اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ، لیکن پیلے رنگ کے لباس میں ہوا یہ شوٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے جہاں پسند کیا ہے وہیں اس پر تنقید بھی ہو رہی ہے. ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لباس ہے یا بستر

    ، ایک نے لکھا کہ تمہارا ضمیر زندہ ہے یا مر گیا ہے ، تم کس طرح کے کپڑے پہنتی ہو، تمہیں شرم نہیں آتی. لیکن جہاں اس شوٹ پر تنقید کی گئی وہیں اسکو پسند بھی بہت زیادہ کیا گیا. ایک صارف نے لکھا کہ عائشہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ، مجھے آپ کا لباس بہت پسند آیا ہے مجھے بھی ایسا لباس چاہیے کیا مل سکتا ہے؟‌ ایک صارف نے لکھا کہ خدا یاد ہے یا بھول چکا ہے، تم نے تو شرم کی ساری حدیں پار کر لی ہیں.

  • صدف کنول نے جلد کو فریش رکھنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    صدف کنول نے جلد کو فریش رکھنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    اداکارہ اور ماڈل صدف کنول جو اپنی خوبصورتی اور انتہائی خوبصورت جلد کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، صدف کنول کی سکن نہایت فریش ہے ، حالیہ انٹرویو میں ان سے جب پوچھا گیا کہ انکی سکن اتنی فریش کیوں اور کیسے ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سکن کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں ، ایسی چیزیں کھاتی ہوں جن سے سکن فریش رہے ، زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہوں، اس کے علاوہ سکن کو اچھا رکھنے کے لئے کوئی گھریلو ٹوٹکا آزمانے کی بجائے فیشل کرواتی ہوں ، روزانہ رات کو کلینزنگ کرتی ہوں ، میری جلد میں وائٹ ہیڈز ہوجاتے ہیں لہذا ان کو

    خود نکالتی ہوں اور ان کو نکالنے میں بالکل بھی غفلت نہیں برتتی . انہوں نے کہا کہ خواتین تمام دن کام کرتی ہیں ، لیکن خود پر توجہ نہیں دیتیں ، چلیں روزانہ کی بنیادون پر جلد کا خیال نہیں رکھ سکتیں تو سارا ہفتہ پانی پئیں زیادہ سے زیادہ ، فریش سلاد کھائیں جوسسز پئیں اور ہفتے کے آخر میں فیشل لیں. انہوں نے تاکید کے طور پر کہا کہ پلیز سونے سے پہلے جلد سے اپنا میک اپ ضرور اتار لیں ورنہ جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے.

  • بھارتی فلمساز شیکھر کپور  کس مرض میں مبتلا ہو گئے ؟‌

    بھارتی فلمساز شیکھر کپور کس مرض میں مبتلا ہو گئے ؟‌

    بالی وڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور جنہوں نے لازوال فلمیں بنائیں مسٹر انڈیا اور واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ ان کے کریدٹ پر ہیں. انہوں نے جب بھی جو بھی فلم بنائی اسکو بے حد سراہا گیا. لیکن شیکھر کپور کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور دکھائی دیتے ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انکشاف کیا ہے کہ میں ایک بیماری میں مبتلا ہو گیا ہوں اور اس بیماری کا نام ہے ’ڈسلیکسیا‘ اور کافی عرصے سے میں اس بیماری سے جوج رہا ہوں.یہ کوئی ذہنی بیماری یا معذوری نہیں ہے بلکہ اس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے کے عمل میں

    دشواری محسوس ہوتی ہے، تاہم انہیں کند ذہن یا نکما نہیں کہا جاسکتا۔شیکھر کپورکے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے تاہم وہ اس بیماری سے بہت زیادہ خوفزدہ نہیں ہیں. انسٹاگرام پر شیھر کپور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے متعلق معلومات دیتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اکیلا اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میں‌نے بہت سارے فنکاروں، شاعر اور موسیقاروں سے ملا ہوںجو اس مرض میں‌مبتلا ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے میں اب وڑول میتھامیٹکس سے اپنی محبت بڑھارہا ہو .

  • سلمان خان کو دھمکی آمیزای میل کرنے والا کون ہے پولیس نے پتہ لگا لیا

    سلمان خان کو دھمکی آمیزای میل کرنے والا کون ہے پولیس نے پتہ لگا لیا

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو ایک عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،سلمان خان نے چند روز قبل اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن کے دوران یہ کہا تھا کہ میں تو اب اس ملک میں اکیلا بھی کہیں آ جا نہیں سکتا کیونکہ قتل کی دھمکیاں مسلسل مل رہی ہیں ، اس بیان کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا . تاہم پولیس قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کی شناخت کر لی ہے ، قتل کی دھمکیاں ای

    میل کے زریعے دینے والے شخص کا نام گولڈی برابر ہے اور یہ شخص برطانیہ میں‌رہتا ہے اور بنیادی طور پر ہریانہ کا ہے. پولیس نے گولڈی برابر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے اور اس دوران سلمان خان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے. دوسری طرف سلمان خان کے چاہنے والوں کا مطالبہ ہے ک قتل کی دھمکیاں دینے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سلمان خان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.

  • راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    با لی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی دوستی اور انکی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں . اس سلسلے میں پریتنی چوپڑا امریکہ سے خصوصی طور پر انڈیا تشریف لائی ہیں. پریتنی چوپڑا اور راگھو ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کےلئے گئے وہاں سے جب یہ دونوں باہر نکلے تو میڈیا نے راگھو سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں ، راگھو سے سوال ہوا کہ کیا پرینتی آپ کی بیوی بننے جا رہی ہے تو راگھو نے کہا کہ مجھ سے راجنتی کی بات کرو پریتی کی نہیں . یوں دونوں

    مسکرا کر وہاں سے چل دئیے اور اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے. راگھو اور پرینتنی کی منگی اور شادی کی خبریں آج کل زوروں پر ہیں ، دونوں نے اپنے رشتے کا اعتراف تاھال نہیں کیا لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ضرور دکھائی دیتے ہیں. بھارتی میڈیا کا بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرینیتی اور عام اآدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ منگنی میں دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ شامل ہوں گے.

  • میاں امجد فرزند نے  پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

    پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔میاں امجد فرزند نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت جن حالات سے گزر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔اچھی فلمیں بن رہی ہیں دعا ہے کہ اسی طرح اچھی اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بنتی رہیں ، فلمیں تسلسل کے ساتھ بنتی رہیں گی تو یقینا سینما مالکان اور فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا.

    حکومت پنجاب کا شکریہ جس نے انہیں پنجاب فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے لیکن میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا۔کسی اور کو یہ ذمہ داری دے دی جائے۔پرڈیوسر ایسوسی ایشن سے الگ ہو کر بھی میں اسکے ساتھ ہوں اور رہوں گا . یاد رہے چند روز قبل ہی پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور توقیر ناصر کو چیئرمین بنایا گیا ہے ۔میاں امجد فرزند کو پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے بورڈ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

  • سوناکشی سنہا نے والد کادیرینہ خواب پورا کر دیا

    سوناکشی سنہا نے والد کادیرینہ خواب پورا کر دیا

    اداکارہ سوناکشی سنہا جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، وہ آج کل اپنی ویب سیریز دھاڑ کی جم کر پرموشن کررہی ہیں ، ان کا خیال ہے کہ یہ ویب سیریز ان کے کیرئیر کا بہترین پراجیکٹ ہے . انہوں نے اس میں ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے، سوناکشی کی پولیس آفیسر کے لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان کے اس روپ کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. سوناکشی سنہا نے دھاڑ کی پرموشن کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کی شدید خواہش تھی کہ میں پولیس آفیسر بنوں اور میرے والد تو اپنے دوستوں سے کہا کرتے تھے کہ میری بیٹی بڑی ہو کر پولیس آفیسر بنے گی. انہوں نے کہا کہ میں جب ویب سیریز کے سیٹ پر پہلے دن گئی تو میں نے پولیس آفیسر کا لباس پہنا ، اور

    والدکو فورا تصویر بھیج کر میسج کیا کہ میں نے آپ کا خواب پورا کر دیا ہے دیکھیں میں پولیس آفیسر بن گئی. سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے والد کی ہر خواہش کا احترام کیا لیکن میں پولیس آفیسر چاہ کر نہیں بن سکتی تھی کیونکہ مجھے اداکارہ بننا تھا اور آج میں‌بہت خوش ہوں .

  • بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکارہ نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں رومینس بہت زیادہ ہوتا ہے اور میں اس رومینس سے اس لئے متاثر نہیں ہوں کیونکہ میں نےحقیقی زندگی میں اپنے اردگرد ایسا کچھ نہیں دیکھا. میں نے اپنی اصل زندگی میں جو کچھ دیکھا ہے وہ بہت مختلف ہے اس لئے میرا بالی وڈ کے رومینس پر کوئی یقین نہیں ہے نہ ہی میں اسکو پسند کرتا ہوں،. اداکار نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ادا کروں گا. میں کوئی ایسا سپورٹنگ کردار نہیں کروں گا جس میں ، میں ہیرو سے کسی طور

    بھی کم دکھائی دوں.، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مرکزی کردار کرنے کے لئے چاہے مجھے خود ہی کیوں نہ پیسے لگانے پڑیں میں لگائوں گا. واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی باغی طبعیت رکھنے والے اداکار ہیں وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں چاہے کسی کو کتنی ہی بری کیوں نہ لگے . نوازالدین صدیقی اب سلمان خان کی فلم ہو یا شاہ رخ خان کی وہ اس میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کہ ان کا کردار مرکزی نہ ہوا.

  • عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    عائشہ جھلکا نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    نوے کی دہائی کی کامیاب بالی وڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے اداکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ انکو لگتا ہے کہ ان کو ایک ہی طرح کے کردار ملتےہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو ایک ہی قسم کے کردار دئیے جاتے ہیں فلموں کے نام فرق ہوتے ہیں لیکن ہر فلم کو اٹھا کر دیکھ لیں خواتین کے کردار ایک جیسے ہی ہوں گے وہی چار پانچ ڈانس اور چند سینز . میں ایسی فلموں کا اب حصہ نہیں بنوں گی جس میں خواتین کو شو پیس کے طور پر پیش کیا جائے. عائشہ جھلکا نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں جب کسی فلم کا حصہ بنتی

    ہوں تو پھر اس کی بہتری کے لئے بات کرتی ہوں لیکن اگر مجھے اس فلم میں صرف کام دیا جائے گا ایکٹنگ کا مارجن نہیں ہو گا تو میں اس پراجیکٹ سے خودکو الگ کرنا زیادہ مناسب سمجھوں گی. میں نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ میں اداکاری نہیں کروں گی. اتنے سال کے بعد بھی اگر شوپیس کے طور پر کام کرنا ہے تو پھر اس سے بہتر ہے کہ گھر پر بیٹھ جائیں اور سوشل میڈیا استعمال کرتے رہیں.

  • کرائم رپورٹر بننا چاہتی تھی اداکارہ بن گئی سدرہ نیازی

    کرائم رپورٹر بننا چاہتی تھی اداکارہ بن گئی سدرہ نیازی

    اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، میں نے ایم اے جرنلیزم کیا تھا اور میں نے بطور صحافی کام بھی شروع کر دیا تھا اور کرائم رپورٹنگ کیا کرتی تھی ، میں کرائم رپورٹنگ میں نام بنانا چاہتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک نامور اور بڑے چینل سے کام کا آغاز کیا تھا. کرائم رپورٹنگ کرتے کرتے میں ماڈلنگ کی طرف چلی گئی ، مجھے آفر ہوئی اس آفر کو قبول کیا تو اس کے بعد اداکاری کی آفرز آگئیں، میں کرائم رپورٹنگ سے مطمئن تھی لیکن اداکاری کی آفر کسی جاننے والے نے کی ، ٹیلی فلم لال میں کام کیا اور لیکن میں

    رپورٹنگ کو ہی جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن قسمت میں اداکارہ بننا ہی لکھا تھا بس ٹیلی فلم کے بعد اداکاری کا سلسلہ چل نکلا اور میں آج ایک اداکارہ ہوں ، سدرہ نیازی نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر اداکارہ بنی میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا. لیکن ہوتا تو وہی ہے جو قسمت میں ہوتا ہے ، اب میں اداکاری سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہی ہوں. اسی میں مزید نام پیدا کرنا ہے اور اچھا کام کرنا ہے.