Baaghi TV

Tag: Facebook

  • عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    عید کی چھٹیوں کے دوران داا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 114 کروڑ کا بزنس کیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں ریلیز کی گئی ، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں لیکن فلم مسلسل بزنس کررہی ہے۔ اس عید پر چار اردو اور تین پنجابی فلمیں ریلیز کی گئیں، منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی دونوں فلمیں بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ فلمیں اتنا بزنس نہیں کر سکیں جتنے کی توقع کی جا رہی تھی ۔ فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باعث فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔ فیصل قریشی کی بطور ہدایتکار یہ پہلی فلم تھی اور بڑی سکرین کے لئے ان کا یہ تجربہ کو ئی خاص اچھا نہیں رہا دوسری طرف ہوئے تم اجنبی بھی کامران شاہد

    کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی اس فلم کا موضوع خشک تھا جس کی وجہ سے فلم میں شائقین نے خاص دلچپسی نہیں لی ۔ باقی فلموں نے بھی منہ کی کھائی اور کوئی ایسی فلم نہیں ہے جس نے اپنی لاگت پوری کی ہو۔ یوں اس سال عید پر سینما گھروں میں لگنے والی فلموں نے شائقین کو مایوس کیا۔ تاہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ایسی فلم رہی ہے جو ریلیز سے لیکر اب تک مسلسل اچھا بزنس کررہی ہے۔

  • کریسن پریرا شارجہ جیل سے رہا ہو گئیں

    کریسن پریرا شارجہ جیل سے رہا ہو گئیں

    یکم اپریل کو بھارتی اداکارہ کریسن پریرا شارجہ پہنچیں تو وہاں انہیں ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ، ان کے پاس ایک ٹرافی تھی جس میں منشیات تھیں ، پولیس نے اداکارہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھارت کے سفاتخانے کو مطلع کر دیا تھا۔ تاہم ممبئی پولیس کا شبہ تھا کہ اداکارہ کو پھنسایا گیا ہے۔ کریسن پریرا کے حوالے سے اب خبر ہے کہ انہیں شارجہ کی جیل سے رہائی مل گئی ہے اور وہ بھارت واپس آرہی ہیں۔ کریسن پریرا کو رہائی کن بنیادوں پر ملی ہے اس حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں لیکن یہ خبر ضرور سامنے آچکی ہے کہ اداکارہ کو شارجہ جیل سے رہائی مل

    چکی ہے۔ واضح رہے کہ شارجہ پولیس نے جب اداکارہ کریسن پریرا کو گرفتار کیا تو ممبئی کرائم برانچ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور انہیں پتہ چلا کہ اداکارہ کو جس نے ٹکٹ لیکر دی تھی اس کی بہن کا جھگڑا اداکارہ کی والدہ کے ساتھ چند روز قبل ہوا تھا ، اس کا بدلہ لینے کے لئے انتھونی نامی شخص نے کریسن پریرا کو شاجہ سے بھارت واپسی کا جعلی ٹکٹ بھی دیا اور اسی نے اسے ٹرافی دی کہ وہ اسے شارجہ لیجائے۔ اداکارہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ ٹرافی میں منشیات رکھی ہوئی ہیں۔

  • کومل رضوی کے ہاتھ پیلے ہو گئے

    کومل رضوی کے ہاتھ پیلے ہو گئے

    گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں. ان کی شادی کی تقریبات امریکہ میں ہوئیں اور ان کے شوہر کا تعلق بھی امریکہ سےہی ہے. علی اپل امریکی بزنس ٹائیکون ہیں اور سیلیکون ویلی کے مالک ہیں. کومل رضوی نے اپنی مہندی اور مائیوں کی تقریب میں خود رقص کیا اور بہت ہی خوبصورت بھی لگ رہیں تھیں. سوشل میڈیا پر ان کے رقص کی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے گیت کجرا رے پر ڈانس کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ کومل رضوی کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی

    دوستوں اور رشتہ دارں نے شرکت کی. تمام تقریبات بہت دھوم دھام سے کی گئیں. کومل رضوی اب مسز علی اپل بن چکی ہیں. واضح رہے کہ کومل رضوی اس سے پہلے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن ان کا پہلا رشتہ ناکامی سے دوچار ہوا. اس رشتے کے ختم ہونے کے بعد کومل نے ڈراموں کا رخ بھی کیا اداکاری بھی کی لیکن شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں‌. کومل رضوی نے کئی گیت بھی گائے ہیں اور بطور گلوکارہ ان کی شناخت بنی یہاں تک کہ ان کی شہرت بھارت بھی پہنچی.

  • فلم دوڑ کے میکرز پریشان

    فلم دوڑ کے میکرز پریشان

    اس عید پر چار اردو فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ایک دوڑ تھی ، اس فلم کے میکرز ہیں کافی پریشان ، ان کا دعوی ہے کہ فلم دوڑ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، کیونکہ اسکو شو نہیں دئیے گئے ، اگر کوئی شو دیا بھی گیا ہے تو وہ رات گئے دیا ہے . ہم نے ایک اچھی فلم تیار کی شائقین کے لئے لیکن شائقین کو اس فلم سے دور رکھ کر ان کے ساتھ بے حد زیادتی کی گئی ہے اگر ایسا ہی سلسلہ چلتا رہا تو ہم فلمیں نہیں‌بنائیں گے. دوسری طرف دوڑ فلم کی کاسٹ چند روز قبل فلم دیکھنے کےلئے سینما گھر پہنچ گئی فلم کی ساری کاسٹ شبستان سینما میں موجود تھی اور انہوں نے

    لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی. اس فلم کو ندیم چیمہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا کامران رفیق نے ہے. اگر ہم سینما کی رپورٹس لیں تو پتہ چلتا ہے کہ فلم دوڑ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دوڑ فلم کے میکرز کا دعوی ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، بڑے بجٹ کی بڑی فلموں کو مکمل طور پر شوز دئیے گئے . چھوٹی فلموں کو بھی شوز دئیے جانے چاہیں اس طرح کی زیادتی فلم میکرز کا حوصلہ توڑتی ہے.

  • پریتی زنٹا کیوں ہیں خوش ؟‌

    پریتی زنٹا کیوں ہیں خوش ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا جو کہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں، شادی کے بعد پریتی مکمل طور پر شفٹ ہو گئی ہیں امریکہ ، لیکن ان دنوں اداکارہ ہیں انڈیا میں ، انہوں نے انڈیا میں ہی عید منائی . اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عید کی چند تصاویر شئیر کیں ، دراصل سلمان خان کی بہن ارپیتا نے چند روز قبل عید ملن پارٹی دی جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ، پریتی زنٹا بھی اس میں موجود تھیں ، اس پارٹی میں سب مہمانوں نے خوب سیلفیاں بنوائیں اور ایک اچھا وقت گزارا. پریتی زنٹا نے بھی ساتھیوں کے ساتھ تصاویر اتاریں اور ان کو اپنے

    انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کیا اور کیپشن لکھا کہ اس عید نے مایوس نہیں کیا، ہم سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں. پریتی زنٹا نے عید ملن پارٹی کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر جب شئیر کیں تو ان کے مداحون نے ان تصاویر کو بے حد سراہا اور کہا کہ آپ سب بہت خوبصورت لگ رہے ہیں . یوں‌پریتی زنٹا نے عید انڈیا میں منائی اور اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا.

  • مجھے پریانکا ہی پکاریں اداکارہ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    مجھے پریانکا ہی پکاریں اداکارہ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پرنکا چوپڑا جو اب ہالی وڈ کی فلموں میں ہی اپنا کیرئیر دیکھ رہی ہیں، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جب بھارت میں تھی اس وقت مجھے پریانکا کہا جاتا تھا اور وہاں تو ایک گھر میں 6 پریانکا موجود ہوتی تھیں، لیکن جب سے امریکہ میں آئی ہوں یہاں پریانکا سن کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ امریکہ میں کوئی پریانکا نہیں ہے یہاں صرف میں ہی پریانکا ہوں لہذا امریکہ میں مجھے پریانکا کہلائے جانا اچھا لگتا ہے. اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھا ہے لیکن ہالی وڈ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے ، میں نے دیکھا ہے کہ یہاں فنکاروں کے ساتھ تعصب نہیں برتا جاتا، یہاں مکمل طور پر ٹیلنٹ کی بنیاد پر کام دیا جاتا

    ہے . واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا جب سے ہالی وڈ میں نام بنا ہے انہوں نے بالی وڈ کو رکھا ہوا ہے نشانے پر ، اور بیانات دیتی رہتی ہیں کہ ان کے ساتھ بالی وڈ والوں نے ناروا سکول برتا جس کے لئے ان کے دل میں آج بھی بہت زیادہ رنج ہے. اداکارہ آج کل citadel جو کہ ہالی وڈ فلم ہے اسکی تشہیر میں مصروف ہیں .

  • دیو آنند نے مجھے سٹار بنایا ورنہ میٰں تو بھارت چھوڑ کر جا رہی تھی زینت امان

    دیو آنند نے مجھے سٹار بنایا ورنہ میٰں تو بھارت چھوڑ کر جا رہی تھی زینت امان

    70 اور 80 کی دہائی کی بولڈ اور بیوٹی فل اداکارہ زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی اور دیو آنند کی ایک تصویر شئیر کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا. انہوں نے لکھا کہ میں اور میری فیملی بھارت چھوڑ کر جانے ہی والے تھے کہ مجھے دیو آنند نے فلم ہرے راما ہرے کرشنا میں سائن کر لیا، فلم کی ریلیز میں‌ وقت تھا اورہم زیادہ انتظار نہیں کرنا چاہتے تھے لہذا ہم نے جانے کا فیصلہ کر لیا اور ہم یورپی ملک مالٹا میں ہمیشہ ہمیشہ کے کےلئے منتقل ہو رہے تھے لیکن دیو آنند نے کہا کہ نہ جائو، ہم رک گئے ، فلم ریلیز ہوئی سپر ہٹ ہو گئی اور میری قسمت کا ستارا راتوں رات

    چمک اٹھا. انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ دیو آنند کی وجہ سے ہوں. یہ مجھے موٹیویٹ نہ کرتے تو شاید میں‌ہیروئین بھی نہ بنتی اور آج گمنامی کی کوئی زندگی بسر کررہی ہوتی. زینت امان نے کہا کہ میں نے جتنابھی کام کیا ہے اس پر بہت زیادہ مطمئن ہوں. یاد رہے کہ زینت امان نے اپنے دور کے تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کرکے نام مایا . اداکارہ بہت اچھی ڈانسر بھی تھیں.

  • سلمان خان اور بھاگیہ شری 33 سال کے بعد پھر سے ایک ہو گئے

    سلمان خان اور بھاگیہ شری 33 سال کے بعد پھر سے ایک ہو گئے

    1989 میں آئی فلم میں نے پیار کیا نے سلمان خان اور بھاگیہ شری کے کیرئیر کو اونچائیوں پر پہنچا دیا، بھاگیہ شری نے تو چند ایک فلموں میں کام کیا اس کے بعد وہ گھر داری میں لگ گئیں ، لیکن سلمان خان تب سے اب تک فلموں میں کام کررہے ہیں ، سلمان خان 33 سال پہلے بھی ہٹ تھے آج بھی ہٹ ہیں. سلمان خان نے گو کہ سپر ہٹ فلمیں دیں لیکن بھاگیہ شری کے ساتھ ان کی جوڑی کو ہمیشہ مس کیا جاتارہا ہے. لیکن سلمان خان نے اپنی بنائی ہوئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھاگیہ شری کو لیکر شائقین کی اس خواہش کو پورا کر دیا ہے کہ سلمان اور بھاگیہ شری

    ایک بار پھر سے نظر آئیں. کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھاگیہ شری بھی ہیں ، سلمان خآن کی جب بھاگیہ شری پر نظر پڑتی ہے تو اس سین پر میں نے پیار کیا کا گیت چل پڑتا ہے. 33 سال کے بعد سلمان خان اور بھاگیہ شری کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین کافی خوش ہوئے ہیں. یاد رہے کہ بھاگیہ شری نے اپنی چوائس کے مطابق بالی وڈ کو خیرباد کہا تھا ورنہ ان کے پاس اس وقت بہت بڑی بڑی فلمیں تھیں. بھاگیہ کئی سال کے بعد ایک بار پھر سے بالی وڈ میں متحرک نظر آرہی ہیں.

  • رک جائو،  تم اندر نہیں جا سکتی عرفی کو ایسا کس نے کہہ دیا ؟‌

    رک جائو، تم اندر نہیں جا سکتی عرفی کو ایسا کس نے کہہ دیا ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی رکھتی ہیں وہیں نفرت بھی کماتی ہیں. حال ہی میں ممبئی میں عرفی اپنے روایتی انداز میں کپڑے پہن کر نکلیں ، اور ایک رسٹورانٹ پہنچ گئیں ، جب وہ ریسٹورانٹ میں داخل ہونے لگیں تو ان کو اندر جانے سے منع کر دیا گیا ، ہوٹل کی انتظامیہ نے ان سے کہا کہ آپ اندر نہیں جا سکتیں کیونکہ آپ نے جو لباس زیب تن کیا ہے وہ کسی بھی طرح ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے. عرفی نے انہیں کہا کہ یہ تو کوئی بات نہیں کہ میرے کپڑے پسند نہیں تو مجھے ہوٹل میں ہی نہ بیٹھنے دیا جائے. یوں

    عرفی جاوید کو واپس جانا پڑا. انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ لگائی اور لکھا کہ آج مجھے ریسٹورانٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ ان کو میرے کپڑے پسند نہیں‌تھے. مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ 21 ویں صادی کا ممبئی ہے، ٹھیک ہے کسی کو میرے کپڑوں پر اگر اعتراض ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ مجھے کہیں بیٹھنے نہ دیا جائے مجھے ریسٹورانٹ والوں کے رویے پر شدید افسوس ہوا ہے.

  • ایشوریا رائےایک بار پھر نندنی بن گئیں

    ایشوریا رائےایک بار پھر نندنی بن گئیں

    بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جن کے حسن کے چرچے ایک زمانے میں بہت زیادہ تھے ، مس ورلڈ کا خطاب پانے والی اس اداکارہ کے کریڈٹ پر بہت ساری سپر ہٹ فلمیں ہیں. ہم دل دے چکے صنم بھی انہی میں سے ایک ہے. ہم دل دے چکے صنم سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کی تھی ، یہ فلم اپنے وقتوں میں سپر ہٹ ہوئی ، ایشورایا رائے کے ساتھ اس میں مرکزی کردار سلمان خان نے ادا کیا تھا. ایشوریا رائے نے حال ہی میں‌سنجے لیلا بھنسالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی شکر گزار ہوں سنجے کہ آپ نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہوئے مجھے

    فلم ہم دل دے چکے صنم میں کام دیا. اس میں میرا کردار نندنی کا تھا جوکہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے. مجھے خوشی ہے کہ 24 سال کے بعد ایک بارپھر میں نندنی بننے جا رہی ہوں. ایشوریا رائے بچن نے اپنی نئی تامل فلم کے فلم میکر مانی گروو کا بھی لگے ہاتھ شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ مجھے 23 برس بعد نندنی کے کردار کو ایک بار پھر فلم پونین سالون میں ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ واضح رہے ایشوریا کی نئی تامل فلم 28 اپریل سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔