Baaghi TV

Tag: Facebook

  • سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں  والد سلیم خان

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ جب سلمان خان نے انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا تومیں نے اس کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا لیکن میری شرط تھی کہ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کرے. لیکن وہ انڈسٹری میں آ گیا اور اس کی میں نے جب پہلی فلم دیکھی تو بہت متاثر ہوا ، مجھے لگا کہ یہ بہت آگے جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سلمان خان یقینا باصلاحیت ہے، اسکو اگر کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے تو وہ خود ہے. اسکو اپنے کیرئیر کو ابھی بھی سیریس لینا چاہیے.جب سلمان نے انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا تو

    مجھے لگا کہ یہ سنجیدہ نہیں ہے کسی بھی کام سے اسکا بہت جلدی دل بھر جاتا ہے لہذا مجھے تھا کہ یہ ایکٹنگ کو بھی بہت سنجیدہ نہیں لے گا، بس دو چار فلموں میں کام کرے گا اور پھر چھوڑ دے گا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس نے مسلسل کام کیا ہے آج تک کررہا ہے اور بطور باپ میں اسکی محنت کو سراہتا ہوں. سلمان خان نے ثابت کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کے ساتھ بہت سنجیدہ ہے. مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے.

  • اور شترو گھن  سنہا جب کراچی آئے

    اور شترو گھن سنہا جب کراچی آئے

    بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کا کپل شرما کے ساتھ انٹرویو کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے. جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جب پہلی بار پاکستان کراچی آئے تو ان کے ساتھ کیا ہوا. شترو گھن سنہا کہہ رہے ہیں کہ جب میں پہلی بار کراچی گیا تو اسی شام ایک تقریب رکھی گئی بہت خوبصورت سٹیج بنایا گیا، اس تقریب میں نازیہ حسین بھی موجود تھیں ، میں نے سوچا کہ پاکستان میں موجود ہوں تو کونسی زبان بولوں ؟ میں نے سوچا اردو ہی بولتا ہوں، میں نے دیکھا کہ سٹیج پر ایک مولانا صاھب آئے انہوں نے سکیل اردو بولتے ہوئے کہا کہ ہم جناب شتر مرغ گھن سنہا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں. ان کی سکیل اردو سن کو مجھے لگا کہ میں تو اتنی سکیل اردو نہیں بول سکتا اوپر سے انہوں نے میرا نام ہی بگاڑ‌دیا.. اس کے بعد میں نے

    سوچا انگلش میں بات کروں گا ، تو اگلی باری تھی ایک ایسے لیکچرر کی جو کہ انگلینڈ میں پڑھاتے تھے ، انہوں نے سکیل انگلش بولی میں‌پریشان ہو گیا کہ میں تو یہ نہیں بول سکتا ، پھر اس کے بعد سائوتھ انڈین کونسل جنرل منی شنکر سٹیج پر آئےانہوں نے اتنی سکیل ہندی بولی کہ میں مزید پریشان ہو گیا کہ اتنی سکیل ہندی تو میں نہیں بول پائوں گا ، بس پھر کیا تھا میں ٹیبل کے نیچے گھس گیا. شترو گھن سنہا نے کہا کہ یوں میرے لئے اس شام فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ میں کس زبان میں بات کروں، لیکن پاکستان کا میرا دورہ بہت اچھا رہا،.

  • کپل شرما نے کامیڈی کس سے سیکھی علی ظفر نے بتا دیا

    کپل شرما نے کامیڈی کس سے سیکھی علی ظفر نے بتا دیا

    کپل شرما بھارتی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایسا شو ہے جس کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔ اس شو کو کپل شرما ہوسٹ کرتے ہیں ،کپل شرما کے انداز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ وہ بہترین کامیڈی کرتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے عباس مستان نے ان کے ساتھ ایک فلم بھی کی جو کہ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی ۔ کپل شرما شو میں وسیم اکرم ، علی ظفر ، سمیت دیگر پاکستانی سٹارز کو بھی مدعو کیا جا چکا ہے۔ علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں جب کپل شرما شو میں گیا تو میں نے کپل شرما سے کہا کہ آپ بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں تو

    انہوں نے کہا کہ میں نے نسیم وکی سے کامیڈی سیکھی ہے۔ نسیم وکی بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں ان کی کامیڈی کی ٹائمنگ بہت زبردست ہے لہذا میں نے ان سے بے ساختہ جملے کہنا سیکھے ہیں۔ یاد رہے کہ نسیم وکی نے کپل شرما شو میں کافی مہینوں تک کام کیا اور ان کی کامیڈی کو بھارت میں بہت زیادہ سراہا گیا۔ دوسری طرف نسیم وکی کہتے ہیں کہ ان کا کپل شرما کے ساتھ آج بھی رابطہ رہتا ہے۔ ہم اچھے دوست ہیں اور رہیں گے اور اگر مجھے کپل کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

  • سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

    سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ ثانیہ مرزا ، شعیب ملک اور ان کے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ ہیں۔ یہ وڈیو دبئی کی ہے اور اسے ثانیہ مرزا کی بہن انعم مزرا نے انسٹاگرام پر شئیر کیا ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک فیملی ٹرپ ہے جس میں ثانیہ مرزا شعیب ملک اور اپنے بیٹے اذہان ملک موجود ہیں اور ان کے ساتھ ہیں سلمان خان ، سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں اور سلمان خان ان کے بیٹے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین

    بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک اور ثاانیہ مرزا کی علیحدگی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیںلیکن ان دونوں نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ، لیکن اس کے بعد ان کو اکٹھے ہی دیکھا گیا ہے یہاں تک کہ ارد فلیکس پر یہ جوڑا پاکستانی فنکاروں کا انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یوں ان کی علیحدگی کی خبریں اور افواہیں خود بخود ہی دم توڑ گئی ہیں ۔کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • علی عظمت بد تمیز ہیں سوشل میڈیا صارفین

    علی عظمت بد تمیز ہیں سوشل میڈیا صارفین

    گلوکار علی عظمت جو اپنے جارہانہ رویے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہ اکثر ایسی باتیں کر دیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر کافی تنقید کی جا تی ہے۔ حال ہی میں علی عظمت 53برس کے ہوئے اس خوشی میں انہوں نے کیک کاٹا اور سالگرہ میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں بلایا علی عظمت کی کیک کاٹنے کی وڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی عظمت اپنے دوست کو اپنے بازﺅں میں زور سے دبوچتے ہیں اور انہیں کیک کھلاتے ہیں ۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ، اور سوشل

    میڈیا صارفین نے لے لیا علی عظمت کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ علی عظمت کو اپنے گھر آئے مہمانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرنا چاپیے ، چاہے کوئی آپ کا کتنا بھی اچھا دوست کیوں نہ ہوں ۔ علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ گلوکار 53برس کے ہو کے بھی نہیں سمجھ سکے کہ دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔

  • وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    وسیم اکرم اداکاری کوجاری رکھیں گے ؟

    معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی فلم منی بیک گارنٹی سے ان دونوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم کی فلم میں اداکاری بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے ، اب لوگوں کے زہنوں میں سوال ہے کہ وسیم اکرم اداکاری کے مزید پراجیکٹس کریں گے یا نہیں ، اس سوال کا جواب انہوں نے ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ، یہ ایک نیا تجربہ تھا لیکن اپنے دوست فیصل قریشی کے کہنے پر فلم کر لی ، فواد خان کے ساتھ کام کرنا ان کے سامنے ڈائیلاگز بولنا اتنے آسان نہ تھے کیونکہ میں

    کنفیوژ ہو جاتا تھا لیکن فواد خان نے ایسا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ وسیم اکرم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ مزید اداکاری کریں گے تو وسیم اکرم نے کہا کہ انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جو اسے کرنا آتا ہے، اداکاری بہت مشکل کام ہے ، ڈائیلاگز ، سکرپٹ یاد کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اور اس میں بہت سارا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ماڈلنگ اس کی نسبت آسان ہوتی ہے۔ اگر کوئی مزید آفر آئی تو میں سوچوں گاکہ میں نے اداکاری کرنی ہے یا نہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ انسان وہی کرے جو اسکو آتا ہے جس میں وہ ماہر ہے۔

  • ہر حال میں خدا کا شکر ادا کریں شہروز سبزواری

    ہر حال میں خدا کا شکر ادا کریں شہروز سبزواری

    بہروز سزواری کے صاھبزادے شہروزسبزواری نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی وہاں انہوں نے ایک الگ ہی منطق بتائی، ان سے جب سوال ہوا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے کیا کہیں گے ، تو انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدا کا شکر ادا کرتے رہیں تو مہنگائی مہنگائی نہیں لگتی ۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سارے لوگ میرے اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے لیکن ہر ھال میں خدا کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے ، چاہے مہنگائی ہی کیوں نہ ہو اس پر بھی خدا کا شکر ادا کریں۔

    شہروزز سبزواری کے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ جن کے گھر میں دانے ہوتے ہیں وہ ایسے ہی باتیں کرتے ہیں۔ جن کی آمدنی کم ہے وہ مہنگائی پر شکر ادا کریں ٹھیک ہے لیکن اخراجات کیسے پورے ہوں، عجیب منطق ہے شہروز کی کہ مہنگائی جتنی بھی ہو بس خدا کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔ اس انٹرویو میں شہروز کے ساتھ ان کی اہلیہ صدف کنول بھی موجود تھیں ۔

  • ارجن کے لئے کھانا خود بناتی ہوں ملائکہ اروڑا

    بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑ ا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ ارجن کی طبیعت بہت سادہ ہے۔ اورمیں اسی وجہ سے ان کو پسند کرتی ہوں، ارجن کو بالکل بھی کھانا نہیں بنانا آتا۔ ملائکہ نے کہا کہ میں خود ارجن کے لئے کھانا بناتی ہوں اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے اپنے بہت قریبی دوست کے لئے کھانا بنانا۔ ارجن کو میرے ہاتھ کا کھانا بہت پسند ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے جب ارجن سے کہا جاتا ہے کہ آپ ملائکہ کے لئے کھانا بنائیں یا ان کے لئے چائے بنائیں ، بھئی جب ان کو کھانا

    بنانا آتا ہی نہیں چائے بنانی آتی ہی نہیں تو میں کیوں ان سے کہوں کہ وہ میرے لئے کھانا بنائیں۔ اتنا کافی ہے کہ وہ میرے ساتھ ہیں مجھ پہ اعتبار کرتے ہیں اور میرے ہاتھ کی بنی چیزیں شوق سے کھاتی ہیں۔ ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ ارجن اور میرے درمیان جو بانڈنگ ہے وہ بہت زبردست ہے اور ہم ایکدوسرے کی پسند نہ پسند سے بخوبی واقف ہیں ۔ ہم ایک دوسرے کے مزاج کو بھی بہت اچھے سے سمجھنے لگے ہیں۔

  • شفالی شاہ کو ان کے دوست کیا کہہ کر چھیڑتے ہیں؟

    شفالی شاہ کو ان کے دوست کیا کہہ کر چھیڑتے ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جنہوں نے اپنے بہترین کام کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ، انہوں نے ٹی وی پر نہایت شہرت سمیٹی ان کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ بالی وڈ انکو فلموں میں لینے کے لئے مجبور ہو گیا۔ شفالی شاہ کو پہلی بار 1998میں فلم ستیا میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ۔ اس میں انہوں نے اداکار منوج باجپائی کے مقابلے میں کردار ادا کیا۔ پہلی ہی فلم میں ان پر ایک ایسا گانا پکچرائز ہوا کہ جو کہ ہندی گانوں میں ایک کلاسک کی حیثیت رکھتا ہے۔ گانے کے بول تھے سپنے میں ملتی ہے ، اس گیت نے بہت شہرت حاصل کی ، اس میں شفالی اور منوج

    باجپائی ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔ اس گیت سے جڑی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے شفالی شاہ نے کہا ہے کہ میرے دوست آج بھی مجھے سپنے میں ملتی ہے بجا کر چھیڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب میرے دوست مجھے میر ا ہی گانا بجا کر یا گا کر چھیڑتے ہیں ، اس گیت اور فلم کے ساتھ میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔

  • تامل زبان میں بات کرو اے آر رحمان کی اہلیہ کوتنبیہ

    تامل زبان میں بات کرو اے آر رحمان کی اہلیہ کوتنبیہ

    اے آر رحمان جو کہ موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکار اور نغمہ نگار بھی ہیں ان کی بھارت سمیت پوری دنیا میں میوزک کی وجہ سے شہرت ہے۔ اے آر رحمان کا کام نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اے آر رحمان اس وقت ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو جو کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے علاقے کچھ سے تعلق رکھتی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں چنئی میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں سٹیج پر آ کر بتایا کہ مجھے اپنے شوہر کی آواز بہت زیادہ پسند ہے ، ان کی آواز کی وجہ سے ہی مجھے ان سے محبت ہوئی ، ہماری شادی

    گھر والوں کی رضا مندی سے ہوئی ہمارے تین بچے ہیں۔ ہم دونوں ایک بہت ہی خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔ لیکن جب سائرہ بانو سٹیج پر مدعو کی گئیں اور انہوں نے بولنا شروع ہی کیا تھا تو اے آر رحمان نے ان سے کہا کہ تامل زبان میں بات کرو، انکی اہلیہ نے کہا کہ مجھے تامل زبان پر عبور نہیں ہے لہذا میں انگلش میں ہی بات کر لیتی ہوں ، یوں انہوں نے انگریزی میں چند جملے بول کر دنیا کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کتنی محبت کرتی ہیں۔