Baaghi TV

Tag: Facebook

  • آرنلڈ شوارزنیگر نے سڑک کا گڑھا بھر دیا

    آرنلڈ شوارزنیگر نے سڑک کا گڑھا بھر دیا

    ہالی وڈ‌کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ، ان کے منفرد کام اور بہترین اداکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں ان کو پسند کیا جاتا ہے. آرنلڈ شوارزنیگر کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک گڑھا بھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. آرنلڈ شوارزنیگر اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ دیکھیں میں نے سڑک کا گڑھا بھر دیا ، اور خود انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ دراصل آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر کی سڑک پر ایک گڑھا تھا ، انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی لیکن گڑھا نہ بھرا ، گزرنے والوں کو اور محلے داروں کو اس گڑھے کی وجہ سے بے حد پریشانی ہو رہی تھی لہذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ گڑھا خود ہی

    بھریں گے، انہوں نے سڑک کا گڑھا خود بھرا اور ساتھ میں ایک وڈیو بنوائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شکایت نہ کریں بلکہ کام کریں، میں نے کئی بار یہ کہا ہے دیکھیں میں نے خود ہی گڑھا بھر کے محلے والوں کی پریشانی کو دور کر دیا ہے. آپ بھی دوسروں سے شکایت کرنے کی بجائے خود آگے بڑھ کر کوئی کام کریں اور دوسروں کے لئے مثال بنیں. سوشل میڈیا پر آرنلڈ شوارزنیگر کے اس عمل کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • سلمان خان نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر لڑکیوں کے سامنے کیا شرط رکھی؟‌

    سلمان خان نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر لڑکیوں کے سامنے کیا شرط رکھی؟‌

    اداکارہ پلک تیواری جو کہ ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں وہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر سلمان خان نے لڑکیوں کے لئے پورے کپڑے پہن کر آنے کی شرط رکھی ہوئی تھی ، جس پر ہم سب لڑکیاں عمل کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہ جب میں‌گھر سے پورا لباس پہن کر نکلنے لگتی تو ماں پوچھتی کیا ہو گیا ہے تم کو تو میں کہا کرتی تھی کہ ماں سلمان سر کا سیٹ ہے انہوں نے مکمل کپڑے پہننا شرط رکھی ہے. پلک

    تیواری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے پورے کپڑے پہننے کی شرط اسلئے رکھی تھی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لڑکیاں محفوظ رہ سکیں اور کوئی ان پر میلی آنکھ نہ رکھ سکے. سلمان خان ہمیں یہ کہتے بھی تھے کہ مناسب لباس پہن کر گھر سے نکلو تو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا. اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرکے جو تجربہ حاصل ہوا ہےوہ یقینا میرے کیرئیر میں بہت کام آئیگا.

  • کاجول جب انڈسٹری میں آئیں تو انہیں کیا کہہ کر بلایا جاتا؟‌

    کاجول جب انڈسٹری میں آئیں تو انہیں کیا کہہ کر بلایا جاتا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ کاجول جنہوں نے اپنا فلمی کیرئیر 1990 میں شروع کیا ، دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. اپنے ھالیہ انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو مجھے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. مجھے میری رنگت کی وجہ سے کالی کہا جاتا ، چشمے لگانے کی وجہ سے چشمش کہا جاتا اور تو اور بلکی ہونے کی وجہ سے موٹی کہا جاتا، مجھے یہ برا تو لگتا تھا لیکن میں انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے آئی تھی ایسی باتوں پر توجہ دیتی تو شاید میری توجہ میرے کام سے ہٹ جاتی. کاجول نے کہا کہ میری رنگت سانولی تھی جس کی وجہ سے مجھے خود پر بہت محنت کرنا پڑی ، لیکن شائقین نے میرا ساتھ دیا مجھے

    پذیرائی دی جس کے بعد میری ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی ہوئی. کاجول نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے پاس جو بھی فلمیں آئیں میں نے کیں، ہاں کریکٹرز کرنے کے لئے چوائس رکھی. میں‌ نے سیٹ پر کبھی بھی نخرے نہیں دکھائے آج تک میں نخرے نہیں‌دکھاتی. وقت پر آتی ہوں اور کام کرکے سیدھا گھر کی طرف روانہ ہوجاتی ہوں. کئی سال تک سر کھجانے کی بھی فرصت نہ ملی اتنا کام کیا.

  • عائشہ عمر کو گالیاں دینے والا شخص کون تھا؟‌

    عائشہ عمر کو گالیاں دینے والا شخص کون تھا؟‌

    معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری جس لڑکے کے ساتھ شادی کے لئے بات پکی ہوئی تھی وہ مجھے بہت زیادہ گالیاں دیتا تھا، مجھ پر تشدد کرتا تھا، تاہم جب اس نے جسمانی تشدد کرنا شروع کیا تو میں نے اس سے سارے رشتے ختم کردئیے. عائشہ عمر نے کہا کہ انسان کو چاہیے وہ اس انسان کے ساتھ زندگی گزارے جو اسکو عزت دے سکے اور مارے پیٹے نہیں. عائش عمر کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، اور سوشل میڈیا صارفین نے اندارے لگانا شروع کر دئیے کہ آخر وہ کون تھا، یوں یہ بات چل نکلی کہ عائشہ عمر کا تعلق نورجہاں کے پوتے سکندر رضوی کے ساتھ رہا ہے یقینا وہ انہیں گالیاں دیتا ہوگا، جب یہ بات زیادہ

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو عائشہ عمر کو میدان میں آنا پڑا دوبارہ اور انہوں نے کلئیر کیا کہ میری جس سے شادی طے ہوئی تھی وہ ہمارے فیملی فرینڈ کا بیٹا تھا ، سکندر رضوی کے ساتھ میرا نام نہ جوڑیں اور نہ ہی ان کے بارے میں ایسی کوئی بات کی جائے. یوں عائشہ عمر نے اپنے اور سکندر رضوی کے ماضی کے تعلق پر بات کرنے والوں کے منہ بند کر دئیے.

  • سٹیج ایکٹر انور علی نے کام کیوں چھوڑا ؟

    سٹیج ایکٹر انور علی نے کام کیوں چھوڑا ؟

    سٹیج ایکٹر انور علی جنہوں نے ببو برال ، امان اللہ ، مستانہ و دیگر کے ساتھ یادگار سٹیج پلیز کئے، نوے کی دہائی میں ان کے سٹیج پلیز بہت زیادہ مقبول رہے ، فیملیاں بڑی تعداد میں سٹیج کا رخ کیا کرتی تھیں، لیکن اچانک ہی انور علی سٹیج سے بہت زیادہ دور ہو گئے اور دوبارہ کبھی مڑکر سٹیج کی طرف نہیں آئے. انور علی نے بہت برسوں کے بعد ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں انہوں نے کھل کر وجہ بیان کی ہے کہ وہ کیوں سٹیج سے دور ہوئے، انور علی نے کہا ہے کہ میں نے سٹیج کا بہت اچھا دور دیکھا لیکن جب سٹیج پر گندی جگت بازی شروع ہوئی ،فحش ڈانسز

    شروع ہوئے تو میں نے سٹیج کرنا ہی چھوڑ دیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں شہرت کی بلندیوں پر تھا میں نے تب بھی کبھی نماز نہیں چھوڑی تھی ، اور نماز آج بھی پڑھتا ہوں، جب میں سٹیج سے الگ ہوا تو میں نے دین کی تبلیغ شروع کر دی. میری نماز نے میرا بہت ساتھ دیا، جب سٹیج چھوڑا تو میں‌نے چھوٹا موٹا کاروبار کر لیا ، آج اسی کاروبار سے پیسے آتے ہیں اور باعزت طریقے سے میرا گزارا ہو رہا ہے. میرا سٹیج پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

  • رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں باپ بیٹے کا رشتہ بہت اچھا تھا، میرے والد رشی کپور نہایت ہی زندہ دل آدمی تھے ، وہ بچوں کے ساتھ دوستی کے قائل تھے لیکن ہمیشہ انہوں نے میرے ساتھ تھوڑا فاصلہ رکھا اور وہ فاصلہ صرف باپ کی اہمیت کو دکھانے کا رہا. رنبیر کپور نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دنیا بھر کی آسائشیں دیں، انہوں نے مجھے ہائر ایجوکیشن کے لئے باہر بھیجا اور کہا کہ دنیا گھومو اور پڑھو لکھو. اداکار نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ والد بہت زیادہ سخت طبیعت کے تھے ، میں نے آج تک ان کے ساتھ نظر ملا

    کر بات نہیں کی تھی ہمارے درمیان ادب و احترام کا رشتہ تھا. میزبان نے رنبیر سے پوچھا کہ کوئی ایک نصیحت جو آپ اپنے بیٹے کو کرنا چاہیں وہ کیا ہو گی تو انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بیٹے کو یہی کہوں گا کہ جتنا ہو سکے والد کے ساتھ وقت گزارو. یاد رہے کہ رشی کپور 2020 میں کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے تھے. انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دو سال نیو یارک میں علاج کے لئے گزارے. جہاں ان کا ساتھ دینے کے لئے نیتو ، رنبیر اور عالیہ موجود رہے.

  • نادیہ خان کے بعد سجل علی بھی …….

    نادیہ خان کے بعد سجل علی بھی …….

    رمضان پلے ہیر دا ہیرو جسے اداکارہ امر خان نے خود لکھا ہے ، امر اس ڈرامے میں مرکزی کردار بھی ادا کررہی ہیں، نادیہ خان نے امر کی اس میں اداکاری کے ھوالے سے دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امر تم نے یہ کردار کرکے خود پر احسان کیا ہے ، ایسا کردار تمہیں انڈسٹری والوں نے کبھی نہیں دینا تھا یہاں عمریں گزر جاتی ہیں لیکن اداکارہ کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق کردار نہیں ملتے. نادیہ خان کے بعد آ گئی ہیں اب میدان میں سجل علی انہوں‌نے بھی پل باندھ دئیے ہیں امر خان کی تعریفوں کے. انہوں نے کہا کہ ہیر دا ہیرو میں امر خان کی اداکاری

    دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، امر خان نے کمال کا کام کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادیہ خان نے جو کہا ہے بالکل ٹھیک کہا ہے اور میں اس کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ امر خآن نے خود کے لئے یہ کردار لکھ کر اور پھر اسکو ادا کرکے بتا دیا ہے کہ وہ نہ صرف اچھا لکھ سکتی ہیں بلکہ بہترین اداکاری کرکے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا سکتی ہیں. واضح رہے کہ آج کل ہیر دا ہیرو آن ائیر ہے اس میں عمران اشرف امر خان کے ساتھ مرکزی کردار کررہے ہیں.

  • یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    آغآ علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں لیکن آج کل ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ان دونوں کو اداکارہ یشما گل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے. آغا علی اور حنا اس میں یشما گل سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی شکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی لگتی ہیں. ہمارے گھر میں آج کل ہمارے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی آئی ایم جیارجینا روڈریگز دیکھی جا رہی ہے. اور ہم نے محسوس کیا ہے کہ یشما آپ کی شکل بہت زیادہ ان کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے. آغا علی نے تو یہاں تک

    کہہ دیا ہے کہ آپ دونوں کی شکل اتنی زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ اگر آپ جارجینا روڈریگز جگہ کام کریں تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ آپ جارجینا نہیں ہیں. یشما گل اس کے جواب میں وڈیو میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے آپ سے پہلے کئی لوگ کہہ چکے ہیں کہ میری شکل جارجینا روڈریگزسے بہت ملتی ہے. واضح رہے کہ یشما گل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں. یشما منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کرتی ہیں.

  • میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر میرے بہترین دوست تھے ، میرا اور ان کا ساتھ تیس سال تک رہا، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے ، سوا سال تک ان کی خدمت کی اور اس کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ، ان کا دنیا سے چلے جانا میرے لئے ایسے تھا جیسے کہ میری زندگی ختم ہو گئی ہو. لیکن میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ یہی بات کہی کہ اپنی زندگی کو جیو ، اور کبھی دل چھوڑ کر نہ بیٹھو ، پریشان مت ہو ، حنا نے کہا کہ میں نے تو یہی سیکھا ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے لائف پارٹنر کو وقت دیں اس کے ساتھ اپنے وقت کو یادگار بنائیں. میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ بہت زیادہ

    سپورٹ کیا ، بہت سارے ایسے کام ہوتے تھے جن کو کرنے سے میری جان کو خطرہ ہو سکتا تھا لیکن میں نے خطرہ مول صرف شوہر کی سوپرٹ کی وجہ سے لیے. میرے شوہر جب ہسپتال میں تھے تو میں نے ایک سال تک کام نہیں کیا ، میرے شوہر نے مجھے رضا مند کر کے دوبارہ کام کرنا شروع کیا . وہ کہا کرتے تھے کہ خود کے کام کو کبھی بریک نہ لگائو ہو سکتا ہے کہ آپ کا ایسا کرنے سے کسی کو نقصان ہوجائے.

  • منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مسلمان اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی، ہم دونوں کا مذہب ایک دم مختلف تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا. میں نے پہلی بار شبانہ رضا کو دیکھا تو انہوں نے میک اپ نہیں لگایا ہوا تھا اور بالوں میں تیل لگایا ہوا تھا ، مجھے ان کی سادگی اتنی اچھی لگی کہ میں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے بھی مجھ سے شادی کے لئے ہاں کر دی. میری بیوی مسلمان ہے اس چیز کو لیکر میرے گھر یا فیملی میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی . میرے

    دوستوں یا اردگرد کے لوگوں کو شاید میری شادی کو لیکر کوئی مسئلہ ہوا ہو کہ میں نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی ہے لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا. میرے سامنے کبھی کسی نے ہم دونوں کی شادی پر بات نہیں کی ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ میرے سخت مزاج سے واقف ہیں. انہوں نے برکھا دت کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا کہ شبانہ ایک قابل فخر مسلمان ہے اور میں قابل فخر ہندو ، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی. ہم ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں ، ہم نے 2006 میں شادی کی اور ہماری ایک بیٹی بھی ہے.