Baaghi TV

Tag: Facebook

  • سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    سٹار والی فیلنگز آج بھی نہیں ہیں کمارشانو

    نوے کی دہائی کا اگر میوزک سنا جائے تو شاید بالی وڈ کے میوزک کا ایسا دور ہے جسے بھلائے نہیں بھولا جا سکتا. اس دور کو اگر گلوکار کمار شانو کا دور کہا جائے تو غلط نہ ہوگا.کمار شانو کی آواز کے پیچھے دنیا پاگل تھی اور ہے. انہوں نے بےشمار سپرہٹ گیت گائے ہیں جو کہ آج بھی سنے جاتے ہیں. کمار شانو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت اچھا دور دیکھا کامیابی دیکھی ، اکیس بائیس ہزار گانے گا لئے لیکن آج بھی میرے اندر سٹار والی فیلنگز نہیں ہیں ، میرا یہی سے بڑا مسئلہ ہے کہ میں خود کو سٹار نہیں سمجھتا. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے

    ہی کام کے معاملے میں بہت زیادہ پروفیشنل رہا ہوں، اگر مجھے کسی نے کوئی وقت دیا تو میں اس سے ایک منٹ پہلے تو پہنچ جاتا ہوں لیکن دیر نہیں‌ کرتا ، بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ایسا ہوا کہ میں اپنے کام سے لیٹ ہوا. اگر میں کہیں لیٹ جانا پسند نہیں‌ کرتا تو مجھے بھی لگتا ہے کہ مجھے بھی انتظار نہیں کروایا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج بھی نوے کی دہائی کے دور میں رہ رہا ہوں کیونکہ پرستار مجھے جہاں بھی ملتےہیں بہت محبت سے پیش آتے ہیں جسکے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں.

  • علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ بیمار پڑ گئی ہیں. ان کو کیا بیماری ہوئی ہے اس بارے میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہی نہیں دی لیکن صرف اتنی سوشل میڈیا پوسٹ لگائی ہے کہ میری صحیتابی کے لئے دعا کیجیے. انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر پڑی ہیں ، بعد ازاں انہوں نے ایک اور سٹوری شئیر کی جس میں ایک وڈیو ہے اور اس وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ کی والدہ ان کے ساتھ پاس کھڑی ہیں اور ان کے لئے نہایت ہی فکر مند دکھائی دے رہی ہیں. علیزے نے کیپشن لکھا کہ

    میری والدہ میری بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور ان کی اس قدر پریشانی کو دیکھ کر میں بری طرح ٹوٹ گئی ہوں. علیزے شاہ کی پوسٹ اور انسٹاگرام سٹوریز کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کیں. اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر تندرست اور صحتیاب سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    بالی وڈ کے خوبصورت ماڈل اور اداکار ارجن رامپال جنہوں نے جتنی شہرت ماڈلنگ میں‌ کمائی اتنی اداکاری کی دنیا میں نہیں‌ کما سکے. ارجن رامپال بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا پائے حالانکہ وہ ایکٹر مناسب ہیں. انہوں نے ابھی تک جتنی بھی فلموں میں‌کام کیا ہے ان میں سے زیادہ تر فلاپ ہی رہی ہیں، ان کی فلم دھکڑ جو کہ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کنگنا رناوت بھی تھیں اس کے بارے میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی . انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ دھکٹر کامیاب نہ ہو سکی ، یہ جتنی اچھی فلم تھی اور جو اسے مقام ملنا

    چاہیے تھا وہ نہیں ملا. فلم میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں کامیاب نہ ہو سکی. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اس فلم کو اس وقت ریلیز کیا گیا جب لوگ ابھی سینما گھروں کو جانا شروع نہیں ہوئے تھے شاید اس لئے فلم نہیں‌ چلی ، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ بھول بھلیاں ٹو جو کہ سپر ہٹ فلم تھی اس کے ساتھ اسکو ریلیز کرنا بھی ایک زیادتی تھی. ارجن رامپال نے کہا کہ میں‌آج بھی نہیں مانتا کہ یہ فلم اچھی نہیں تھی یا فلاپ ہونی چاہیے تھی.

  • شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

    کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.

  • شوہر کو کیسے منائوں ؟ اشنا شاہ نے مداحوں سے پوچھ لیا

    شوہر کو کیسے منائوں ؟ اشنا شاہ نے مداحوں سے پوچھ لیا

    اداکارہ اشنا شاہ جن کو شاید عادت پڑ گئی ہے کہ وہ خبروں میں ہی رہیں اور ہر وقت سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوتی رہیں. چند دن قبل وہ اپنی شادی کو لیکر کافی تنقید کی زد میں رہیں ان کے مداحوں نے ان کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز دیکھ کر انہیں آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انڈینز کی کاپی کرنا چھوڑ دیں. اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا ہی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا یہ کہہ کر انہوں نے اپنا اکائونٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا لیکن چند دن کے بعد ہی وہ اس پر واپس آ گئیں. اشنا شاہ کو خبروں میں رہنا پسند ہے اس کےلئے وہ بہانے ڈھونڈتی رہتی ہیں، لہذا انہوں نے انسٹاگرام

    پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ اگر میں گھر میں کتے رکھنا چاہتی ہوں کہ تو ان کو گھر میں لانے کےلئے شوہر کو کیسے منائوں اور قائل کروں . اشنا شاہ کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو جہاں دلچپسپ مشورے دئیے وہیں کچھ نے کہا کہ آپ کو کیوں‌یہ لگتا ہے کہ بس سوشل میڈیا پر آپ کے بارے میں‌ہی بات ہوتی رہے اور اگر نہیں‌ہو رہی تو آپ خود ہی جواز دے دین.

  • اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    سئنیراداکار اسد ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے شادی نہیں‌ کی، شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں کسی کے ساتھ اپنی تنہائی نہیں‌ بانٹ سکتا پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو. انہوں نے کہا کہ میرے بہت سارے مداحوں کو ابھی تک معلوم ہی نہیں کہ میں نے شادی نہیں‌ کی. اسد ملک نے کہا کہ شادی ایک ذمہ داری والا کام ہے اور مجھے اس سے خوف آتا ہے اسی لئے میں نے آج تک شادی ہی نہیں کی. لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں شادی کروں گا ہی نہیں ، بہت جلد میں شادی کرنے والا ہوں اور اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خوشخبری کو

    شئیر کروں گا، انہوں نے کہا کہ میں حسن کا بہت بڑا کوئی دیوانہ نہیں ہوں ٹھیک ہے حسن سب کو پسند ہوتا ہے لیکن میں حسن پر زہانت کو ترجیح دوں گا. ایک سمجھدار بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے زندگی کو سہل کر دیتی ہے . مشکل وقت میں اپنی زہانت کو استعمال کرتے ہوئے شوہر کا ساتھ دیتی ہے. لہذامیری ترجیح میں لڑکی کی زہانت پہلے نمبر پر ہو گی. اسد ملک نے کہا کہ کم کم کام اس لئے کرتا ہوں کیونکہ مجھے روٹین کا کام نہیں کرنا.

  • مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    نوے کی دہائی کی کامیاب ترین اداکارہ رانی مکھر جی ایک بار پھر بڑی سکرین پر آ کر چھا گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناروے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے. ناورے میں اس فلم کی ریلیز نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. جی ہاں رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناورے نے بالی وڈ فلم پٹھان کے بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. فلم نے پہلے تین دن پٹھان اور رئیس سے زیادہ کمائی کی ہے. یوں رانی مکھر جی کی فلم نے پٹھان سے زیادہ بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے. ناورے میں رانی کی حالیہ فلم کو

    بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ایسا لگ رہا ہے کہ ناورے میں شاہ رخ خان سے زیادہ رانی مکھر جی کے پرستار ہیں جو ان کو چاہتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پٹھان کے بعد اس سال کی بالی وڈ کی ابھی تک کی مسز چیٹر جی ورسز ناورے دوسری بڑی ہٹ ہے. یاد رہے کہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا رہا ہے. دونوں کی آپس میں‌دوستی بھی خوب ہے لیکن دونوں کی فلم کے بزنس نے ایک دوسرے کو دیدی ہے ٹکر.

  • یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    ٹی وی اداکار یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا تھا کہ مجھے کونسا ہیرو اچھا لگتا ہے تو آپشن میں فیروز خان کا نام دیا گیا تو میں نے یہ کہا تھا کہ فیروز خان کی اداکاری بھی اچھی ہے اور ہیرو کی تعریف میں پورا اترتے ہیں. میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ میرا کرش ہیں. انہوں نے کہا کہ میں میری ماں کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہو گئی ہو اور ابھی تک تمہیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا اپنے اردگرد انڈسٹری میں ہی کسی کو دیکھ لو، تو میں کہتی ہوں کہ امی مجھے اپنے اردگرد تو کوئی پسند نہیں آتا. جن کے ساتھ کام کررہے

    ہوتے ہیں ان کے ساتھ سیٹ پر ہی وقت گزار لیں بڑی بات ہے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور اسکا نام ہے رانگ نمبر ٹو. اس کے بعد بھی موویز آفر ہوئیں لیکن کوئی کردار پسند نہیں آیا اگر پسند آیا تو یقینا کروں گی. یشما گل نے کہا کہ میں جب آسٹریلیا میں پڑھ رہی تھی اس وقت میری ماں نے مجھے کچھ پیسے دئیے تو میں نے گاڑی خریدی. مجھے کافی سال ہو گئے ہیں انڈسٹری میں لیکن اب جا کر اپنے پیسوں کی گاڑی خریدی ہے.

  • عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے اور وہ خوشخبری ہے کہ عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . عاطف اسلم نے یہ خبر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی اور لکھا کہ میری اہلیہ اور میری بیٹی دونوں خیریت سے ہیں. عاطف اسلم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بیٹی کو ملکہ کہہ کر مخاطب کیا.انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، عاطف نے لکھا کہ حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک۔ عاطف اسلم نے جیسے ہی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے

    ساتھ شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ نے دس سال قبل محبت کی شادی کی. دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف اسلم ایک بڑی تعداد میں مداح رکھتے ہیں، وہ دور حاضر کے مقبول ترین گلوکار ہیں جن کے گیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پسند کیاجاتا ہے.

  • یقین  نہیں آ رہا میں آپ سے سے ملی ہوں مشی خان کا عمران خان  کے ساتھ  ملاقات پرتبصرہ

    یقین نہیں آ رہا میں آپ سے سے ملی ہوں مشی خان کا عمران خان کے ساتھ ملاقات پرتبصرہ

    پاکستان کے شوبز ستارے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں . حال ہی میں‌ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پٹھان ہو ں اور پٹھان سیاستدان کو ہی سپورٹ‌کرتی ہوں. ماہرہ خان کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا. اسی طرح سے مشی خان بھی عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں. انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے ساتھ انکی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی ہے. مشی خان اس ملاقات پر بہت زیادہ خوش ہیں ، اس ملاقات میں ان کے ساتھ دیگر شوبز ستارے بھی موجود تھے. مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی

    اور عمران خان کی ملاقات کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ مجھے تو ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں آپ سے ملی ہوں یا میری آپ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے. مشی خان کے ساتھ جتنے بھی دیگر شوبز ستارے ملے ان کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے، سب اسی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا کر دلچپسپ کیپشنز لکھ رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں‌خوشی کا اظہار کررہے ہیں. واضح رہے کہ مشی خان عمران خان کو اس ملک کا مسیحا سمجھتی ہیں اور باقی تمام سیاستدانوں کو غدار اور ملک دشمن سمجھتی ہیں.