Baaghi TV

Tag: Facebook

  • حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    جیسے ہی ماہ رمضان کے چاند کا اعلان ہوا تو ہر کسی کو ہر طرف سے مبارکباد کا سلسلہ موصول ہونا شروع ہو گیا. اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی . اور کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے میں سب کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہاں ٹھیک ہے حج مہنگا ہو گیا ہے وہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے لیکن نماز اب بھی مفت ہے اسکی ادائیگی کرنے میں‌ بالکل بھی پیسہ نہیں لگتا. حج تو ویسے بھی صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن زکوۃ کی شرح ابھی

    بھی نہیں بڑھی اس لئے پریشان نہ ہوں اور خدا کی عبادت کریں ، ایمانداری سے چلیں ، روزے رکھیں ، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں. انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر بھی کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہے. یوں فیضان شیخ نے الگ اور منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی. فیضان شیخ کے اس انداز کوکافی سراہا گیا اور انہیں بھی ان کے مداحوں نے رمضان کی مبارکباد دیکر دعائیں دیں.

  • سپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے بالی وڈ گانے کیوں ہٹائے وجہ سامنے آ گئی

    سپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے بالی وڈ گانے کیوں ہٹائے وجہ سامنے آ گئی

    آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس اسپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے چند بالی وڈ گانے ہٹائے تو ایک تہلکہ مچ گیا سوشل میڈیا پر اسے بہت زیادہ ڈسکس کیا گا لیکن سپاٹی فائی نے اپنی پوزیشن کلئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ سے 100 کے قریب بالی وڈ کے گانے ہٹائے ہیں اس میں‌کوئی شک نہیں ہے لیکن ہم نے ایسا وجہ کے تحت کیا ہے ، اور وجہ یہ ہے کہ ان تمام گانے جن کو ہٹایا گیا ہے ان کے مالکان کے ساتھ نیا معاہدہ نہیں ہو سکا.اور اگر نیا معاہدہ نہ ہو تو ہم وہ چیز اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیتے ہیں. یاد رہے کہ آڈیو پلیٹ فارم سے گانے ہٹائے

    جانے کے بعد متعدد بھارتی مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپاٹی فائی کے خلاف احتجاج بھی کیا. ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بس فیصلہ ہو گیا، میں ایپل میوزک کی طرف جا رہا ہوں۔ میں نہیں مان سکتا کہ سپاٹی فائی نے تمام بالی وڈ گانے ہٹا دیے ہیں۔ میں رو رہا ہوں۔اسی طرح سے ایک اور مداح نے لکھا کہ میری آدھی پلے لسٹ ختم ہو چکی ہے اور آج رات میری سالگرہ کی تقریب ہے۔کھیل ختم ہو گیا.

  • بگ باس 11 کی حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    بگ باس 11 کی حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    بھارتی اداکارہ حنا خان جنہوں نے بگ باس 11 میں بطور امیدوار شرکت کی تھی انہوں نے ھال ہی میں عمرے کی سعادت ھاصل کر لی ہے. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی اپنی فیملی کے ساتھ کی اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں،. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اور اس سے پہلے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں ، عمرہ کے بعد انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ میں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کر لی ہے میری دعا ہے کہ خدا ہماری دعائیں قبول فرمائے. اس وڈیو میں حنا خان چہرے سے بہت ہی پر سکون اور خوش دکھائی دے رہی ہیں. حنا خان کی اس وڈیو کے بعد ان کو انکے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئیں . بہت سارے مداحوں نے ماشاء اللہ لکھ کر کہا

    کہ خدا آپ کا عمرہ قبول فرمائے اور آپ کی دعائیں قبول فرمائیں. یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں‌ہے کہ کسی اداکار نے عمرہ یا حج کی ادائیگی کی ہے تو اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان ، عامر خان و دیگر کی ایسی وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس میں وہ خدا کے گھر میں کھڑے ہیں.

  • کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرن رائو نے محبت کی شادی کی اور یہ شادی تقریبا 15 سال تک برقرار رہی ،. اس کے بعد انہوں نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے اپنے راستے جدا کر لئے. لیکن طلاق کے بعد عامر‌خان اور کرن رائو ایک دوسرے کے ساتھ کافی زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں. یہاں تک کہ کہیں خوش کا موقع ہو یا غم کا، کرن اور عامر خان ایک ساتھ ہی تقریب میں آتے اور جاتے ہیں. یوں ان کا ایک دوسرے کے ساتھ طلاق کے بعد بھی آنا جانا رہتا ہے خبروں میں . حال ہی میں بھارت میں نامور بزنس مین کشور بجاج کا انتقال ہوا تو اس موقع پر جہاں بالی وڈ کی دیگر شخصیات بزنس مین کے گھر تعزیت کے لئے پہنچیں وہیں عامرخان کو کرن رائو کے ساتھ دیکھا گیا. دونوں ایک ہی وقت میں آئے اور

    ایک ساتھ واپس بھی چلے گئے. ان کے ایک ساتھ آنے اور جانے کے عمل نے ایک بار پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیاہے. طلاق کے بعد کرن کے ساتھ تعلق کے حوالے سے عامر خان کہتے ہیں کہ میرا ان کے ساتھ ایک اچھا تعلق ہے وہ مجھے سمجھتی ہیں لیکن وہ الگ بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکے لیکن ہم اپنے اس رشتے سے بھی خوش ہیں.

  • میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی موسٹیچ کو ایوارڈ مل گیا

    میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی موسٹیچ کو ایوارڈ مل گیا

    گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا سامنا کرتی ہیں لیکن جب کام کی باری آتی ہے تو ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کیاجاتا ہے. میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم موسٹیچ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے. فلم کی کہانی ایک 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم موسٹیچ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار حسن منہاج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اسے عمران جے خان نے ڈائریکٹ کیا ہے کو ساﺅتھ

    بائے ساﺅتھ ویسٹ فیسٹیول میں نیریٹیو فیچر مقابلے کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے . اس کامیابی پر میشا شفیع اور حسن منہاج کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے. دونوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی آخری اسکریننگ کے دوران اس قدر ہاس فل تھا کہ ہمیں اپنی سیٹ بھی چھوڑنی پڑ گئی.حسن منہاج اور میشا شفیع اپنی اس کامیابی کو اپنے مداحوں کی کامیابی قرار دے رہے ہیں. یاد رہے کہ میشا شفیع نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کرتی ہیں. ان کا گایا ہوا ایک پنجابی گیت ہمایوں سعید کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا میں شامل کیا گیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا .

  • ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو بلاوجہ ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سےوہ کئی بار گفتگو بھی کر چکی ہیں ایک بار پھر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں تب بھی مجھے ٹرول کیا جاتا ہے مجھ پہ تنقید کی جاتی ہے جھوٹی باتیں میرے ساتھ منسوب کی جاتی ہیں. اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا کرنے والے جن اکائونٹس سے ایسا کررہے ہیں ان پہ ان کی کوئی تصویر نہیں ہوتی یہاں تک کہ انہوں نے اپنے نام سے بھی یہ اکائونٹس نہیں بنائے ہوتے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں تو یہ چاہوں گی

    کہ سوشل میڈیا پت ہر صارف کے اکائونٹ کو بلیو ٹک ملنا چاہیے تاکہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ ہم کسی کے ساتھ بات کریں . انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے اکائونٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسی تنقید کی جاتی ہے کہ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ اتنی شدت کے ساتھ کوئی کسی کے خلاف اتنی مہم کیسے چلا سکتا ہے.ماہرہ خان نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہ دوں اور میں نہیں‌دیتی لیکن افسوس ضرور ہوتا ہے.

  • سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان فلموں سے زیادہ خبروں میں نظر آتی ہیں تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. سارا علی خان کافی ہنس مکھ ہیں ، انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں مجھے وہ مقام ملا ہے جو ملنا چاہیے تھا ، مجھے ایسا کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ جو کام مجھے ملا وہ میں نے کیا اور کررہی ہوں. میرے والد اور والدہ نے میرے لئے سفارش نہیں کی میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے پرڈیوسرز کے آفسسز کے چکر لگائے ، تب جا کر کام ملا . میں اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں باقی آڈینز پر منحصر ہے کہ وہ میری اداکاری کو کہاں ریٹ کرتے ہیں . صحافی نے ان سے جب کہا کہ

    جھانوی کپور کوتو گلہ رہتا ہے کہ انکو جائز مقام نہیں ملا بالی وڈ می،ں آپ اتفاق کرتی ہیں توانہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ وہ بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کو مزید منوانے کی بات کررہی ہوںلیکن مجھے ان کو دیکھ کر کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کو ان جائز مقام یا مرتبہ نہیں ملا.

  • ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں انہیں انور مقصود نے انٹرویو کیا. انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں تو کیا کریں گی تو انہوں نے کہا کہ میں اگر وزیراعظم بنی تو وہ میری فلم ہے نا قائداعظم زندہ باد اس میں قوی خان کا ایک ڈائیلاگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خدایا کوئی معجزہ ہوجائے حرام اور حلال کی کمائی میں فرق ہو. اس پر انورمقصود نے کہاکہ اکیلا ایماندار آدمی کچھ نہیں کر سکتا. اس کے بعد پلٹ کر ماہرہ خان نے انور مقصود سے سوال کیا کہ آپ اگر وزیراعظم بن جائیں تو کیا کریں گے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں تمام بے ایمانوں کو معاف کر دوں گا ، اور اگر ریاست مدینہ بن گئی تو پھر تو

    30 کروڑ کی آبادی میں سے 19 کروڑ کو ہتھکڑیاں‌لگ جائیں گی. انور مقصود کی یہ بات سن کر ماہرہ خان اور ہال میں موجود لوگ ہنستے رہے. ماہرہ خان اور انور مقصود کو اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے. کیونکہ اس میں انہوں نے ان سیاستدانوں کی تعریف کی ہے جن کو وہ پسند کرتے ہیں اور جن کو ناپسند کرتے ہیں ان پر طنز کی ہے.

  • صبا قمراور عمران عباس کا ڈرامہ تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری

    صبا قمراور عمران عباس کا ڈرامہ تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری

    اداکارہ صبا قمر اور عمران عباس کافی عرصےکے بعد سکرین شئیر کررہے ہیں ان کے مداح ا دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں. صبا قمر اور عمران عباس ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام میں نظر آئیں گے. اس ڈرامے کا حال ہی میں‌پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے. ڈرامے کی ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر ثاقب خان کی ہیں. جبکہ لکھا عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے ہے. صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کا آفیشل پوسٹر صبا قمر اور عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ سے جاری کیا. ڈرامہ سیریل تمہارےحسن کے نام کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی گئی ہے۔ اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک رومینٹک سیریزہے۔صبا قمر کا حال ہی میں سر راہ ڈرامہ بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. جبکہ اس سے پہلے ان کا میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ سیریل فراڈ بہت زیادہ پسند کیا گیا. صبا قمر کی فلم کملی کو بھی مداحوں نے بہت سراہا اس میں صبا قمر اداکاری کی بلند ترین چوٹی پر نظر آتی ہیں.اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا اور عمران عباس کی جوڑی کیا رنگ جماتی ہے.

  • فلم ہٹ کیسے ہو راج کمار رائو نے کلیہ بتا دیا

    فلم ہٹ کیسے ہو راج کمار رائو نے کلیہ بتا دیا

    فلم پٹھان سے قبل جتنی بھی بالی وڈ کی فلمیں آئیں وہ سپر فلاپ رہیں چاہے وہ عامر خان کی لال سنگھ چڈھا ہو یا اکشے کمار کی رکشہ بندھن ، بہت ساری فلمیں بائیکاٹ کے کلچر کا شکار ہو گئیں. بھارتی فلمسازوں کے لئے خوشی کی لہر بن کر پٹھان ابھری ہے. جب سے فلم پٹھان ہٹ ہوئی ہے بھارتی فلم میکرز کو حوصلہ ہوا ہے کہ فلمیں‌اب بھی چل سکتی ہیں. حال ہی میں معروف اداکار راج کمار رائو نے فلمیں ہٹ ہونے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا بجٹ زیادہ اور کم معنی نہیں رکھتا ، اگر تو فلم کم بجٹ کی بھی ہے تو وہ چل سکتی ہے شرط یہ ہے کہ فلم میں کچھ ہونا

    چاہیے . اس کا سکرپٹ اچھا اور جاندار ہونا چاہیے ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ اسکو آپس میں ڈسکس کریں. اور کہیں کہ جس طرح سے فلم بنی ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے اور اسکو بار دیکھنا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ موضوع اور ٹیکنیک ایسی ہونی چاہیے کہ جو ریلیز ہوتے ہی زبان زد عام ہوجائے اور اس ھد تک زبان زد عام ہو جائے کہ ہر کوئی فلم دیکھنے پر مجبور ہوجائے. انہوں نے کہا کہ آج دور تیز ہو چکا ہے لہذا فلمیں بھی اسی دور کے حساب سے بننی چاہیں. یوں راج کمار رائو نے بتا دیا کہ فلم کیسے ہٹ ہو سکتی ہے.