Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کھل کی ہیں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے باتیں. انہوں نے کہا ہے کہ میری پہلی شادی 19 سال کی عمر میں‌ہوئی لیکن وہ چل نہ سکی ، اس کے بعد میں شوبز میں آئی اور کیرئیر کے عروج پر تھی جب دوسری شادی عدنان سمیع خان کے ساتھ ہوئی ، لیکن بد قسمتی سے وہ بھی نہ چل سکی، اس کے بعد بیٹے کی کسٹڈی کا کیس بہت لمبا چلا ، اسکو بھگتا، انہوں نے کہا کہ کم عمری میں نجی زندگی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہی جس کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی ، میں نے دوائیاں کھانا شروع کیں تو میری باڈی میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں.

    اس کے بعد میں نے ورزش شروع کی ، خود پر توجہ دی. ”میں نے اپنے بیٹے کو باپ کے خلاف نہیں کیا ”، کیونکہ بہر حال وہ میرے بچوں کا باپ تھا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوگل اور انٹرنیٹ پر میرے اور میری والدہ کے حوالے سے جو بھی معلومات ہیں ان میں سے زیادہ تر غلط ہیں ، میں نے کبھی ان کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی. گوگل پر میری عمر 60 سال ہے جبکہ میری اصل میں‌عمر 57 سال ہے. لیکن مجھے ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا. میں اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں.

    گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

  • ریٹنگ کے لئے ٹی وی شوز میں اداکاروں سے الٹے سیدھے سوال پوچھے جاتے ہیں عمران عباس

    ریٹنگ کے لئے ٹی وی شوز میں اداکاروں سے الٹے سیدھے سوال پوچھے جاتے ہیں عمران عباس

    معروف اداکار عمران عباس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے ایسے شوز کو جن میں اداکاروں سے ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں کہ جن کا جواب دیکر یا نہ دیکر ہر دو صورتوں میں بات کنٹرورشل ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ صرف ویوز حاصل کرنے اور اپنے شو کی ریٹنگ بڑھانے کےلئے ایسا کیا جا رہا ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میں اس رجحان کی شدید مذمت کرتا ہوں. یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ میں ساتھی اداکاروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان مضحکہ خیز ٹاک شوز کا حصہ بننا چھوڑ دیں اور اپنی زبان پر بھی قابو رکھنا سیکھیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ” اگر ہم کہیں مہمان بن کر جاتے ہیں تو ہماری بھی کچھ زمہ داریاں ہیں” جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اگر ہم سے ایسے سوالات کئے جا رہے ہوں جن کے جواب سے دوسروں کی تذلیل ہوتی ہو تو ان کے جوابات نہیں دئیے جانے چاہیں. میں‌دیکھ رہا ہوں کہ ٹاک شوز کے میزبان پروگرام میں بیٹھے مہمان کو ساتھی اداکار کے بارے میں متنازع یا منفی بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا یہ وائرل ہونے، پروگرام میں دلچسپی بڑھانے کا واحد طریقہ ہے؟. انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے.

    گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

  • آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے، چہرہ شناسی کی انہوں نے کہا کہ ہے کہ آج کا دور ایسا ہے کہ کسی کو بھی پہچاننا آسان نہیں رہا لوگوں نے اپنے چہروں پر کئی چہرے لگا رکھے ہیں. انہوں نے کہ چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں ۔ میں دل کی صاف ہو ں اور میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے مجھے بڑی اور چھوٹی سکرین پر یکساں پسند کیا ہے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا پسند کرتی ہوں، میں زیادہ تر انسٹاگرام پر ایکٹیو رہتی ہوں،” مجھے اپنے مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کرنا اچھا لگتا ہے. عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے جب بھی کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ اس میں میرے لئے کیا نیا ہے، میں روایتی کام کرنا پسند نہیں کرتی. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی اس برس دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ایک کا نام ہے ہوئے تم اجنبی اور دوسری فلم کا نام ہے منی بیک گارنٹی. دونوں میں انکی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ہے.

    گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

  • گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں آنے والی رابعہ بٹ نے حال ہی میں شارٹ ڈرامہ گناہ میں پولیس آفیسر کا کردار کیا ہے، ان کے مقابلے میں سرمد کھوسٹ ، صبا قمر اور جگن کاظم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں. ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ بہنوئی اور سالی کی محبت کس طرح سے بے گناہ لڑکی کی جان لے لیتی ہے. کہانی میں صبا قمر نے سرمد کھوسٹ کی سالی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے اپنی محبت کو پانے کےلئے ایک کھیل کھیلا جس میں سرمد کھوسٹ کی بیوی کی جان چلی جاتی ہے. رابعہ بٹ اس میں ایک ایماندار آفیسر دکھائی گئی ہیں، ان کے کردار کا نام صاحبہ ہے.

    رابعہ بٹ نے نہایت ہی عمدگی کے ساتھ پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے ، خصوصی طور پر سرمد کھوسٹ کے ساتھ ان کے ڈائیلاگز بہت زبردست ہیں. ”ڈرامے کا ایک بڑا حصہ لاہور میں باری سٹوڈیو میں شوٹ کیا گیا ہے”. ڈرامے کی ٹوٹل 6 اقسااط تھیں ، کہانی کو بہت پسند کیا گیا رابعہ بٹ نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین ماڈل ہی نہیں بہترین اداکارہ بھی ہیں . سرمد کھوسٹ ایک ایسا شخص دکھایا گیا ہے جو کہ بہت امیر ہے اور اپنے آگے کسی کی چلنے نہیں دیتا. یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کے لئے بھی سنگدل ہوجاتا ہے. گناہ ڈرامہ ایک بہترین ڈرامہ تھا جو اختتام پذیر ہو چکا ہے لیکن شائقین کو رابعہ اور سرمد کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی جس کو تحسین خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اسکی کاسٹ میں جویریا ، سعود ، حسن احمد ، سنیتا مارشل ، طوبی انور ،جنید نیازی اور ثمینہ احمد و دیگر موجود ہیں، ڈرامہ جب شروع ہوا تو اس وقت کہا گیا کہ یہ ایک روایتی کہانی ہے ، لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھی تو شائقین کی اس میں دلچپسی بڑھنے لگی ، آج ہر ایک کی زبان ہر بے بی باجی کا نام ہے.بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے ادا کیا ہے، ان کے شوہر منور سعید کا جب انتقال ہوجاتا ہے تو بیٹوں میں سے کوئی بھی ماں کو اپنے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں ہوتا.

    ”جویریا سعود جو کہ بے بی باجی کی بہو ہیں اور عذرا کا کردار کررہی ہیں، وہ نہایت ہی سازشی ہیں” اور پوری فیملی کی آپس میں لڑائی کرواتی ہیں. بے بی باجی کو ان کا کوئی بھی بیٹا رکھنے کو تیار نہیں ہوتا آخر کار ان کو اولڈ ہائوس میں جانا پڑتا ہے. دوسری طرف حسن احمد جن کی شادی سنیتا مارشل کے ساتھ شادی ہوئی ہے لیکن وہ اپنی محبوبہ کو پانا چاہتا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ بے بی باجی جن کا اگر انتقال ہو جاتا ہے تو بیٹوں کا سویا ضمیر جاگتا ہے یا نہیں اور حسن احمد اپنی محبوبہ کو پانے میں‌کامیاب ہوتا ہے یا نہیں.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

    آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

    اداکارہ سونیا حسین کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ فنکار ملینز میں پیسے لیکر کسی کی بھی شادی میں دلہن یا دلہا کا دوست بن کر جاتے ہیں اور تصاویر بنواتے ہیں. انہوں نے کہا کہ لیکن میں ایسا نہیں کرتی حالانکہ مجھے بہت بار ایسی آفر ہو چکی ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میری فلم ٹچ بٹن جو کہ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی ، اس کے کچھ بہت ضروری سینز کاٹ دئیے گئے، جس کی وجہ سے کہانی پر بہت زیادہ اثر پڑا.لیکن اس کے باوجود فلم نے بہت اچھا بزنس کیا. سونیا حسین نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیا.

    انہوں نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ان کے ساتھ جڑواں بہن کے کردار کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گی۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد نہیں کیا کہ وہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل نہیں۔یاد رہے کہ فلم کی ریلیز سے پہلے جتنی بھی پرموشنز ہوئیں اس میں سونیا حسین بالکل بھی نظر نہیں آئیں تھیں، اسکی بڑی وجہ یہ تھی کہ عروہ نے سونیا کو ان کے پیسے نہیں دئیے تھے ، بعد ازاں یہ معاملہ حل کر لیا گیا، اور سونیا چند ایک پرموشنز کا حصہ بنی. ٹچ بٹن باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تھی.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اب غلطی کی گنجائش نہیں ثناء نواز

    ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اب غلطی کی گنجائش نہیں ثناء نواز

    اداکارہ ثناء نواز جو کہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم نے جتنی غلطیاں کرنی تھیں‌کر لی ہیں، اب ہمیں اپنا ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا. اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر نہیں کرتے جس کی وجہ سے بعد میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہم اپنا سر پیٹ کر رہ جاتے ہیں. ثناء نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیوں میں لایا جانا چاہیے تاکہ قانون سازی ہو. آج بھی گائوں اور دور دراز کے علاقوں میں ذات برادری کے نام پر ووٹ ڈالے جاتے ہیں.

    انہوں نے کہاکہ ”ووٹ کو معمولی نہ سمجھیں یہ ہماری طاقت ہے” . اس کے ٹھیک استعمال سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے. ثناء نے کہا کہ الیکشنز قریب ہیں مین سب سے یہی کہوں گی کہ جس کو بھی ووٹ‌ڈالیں اس سے پہلے ہزار بار سوچیں کہ جس کو ووٹ ڈال رہے ہیں اس نے آپ کے لئے پہلے کیا کیا ہے اور اب کیا کرے گا. آزمائے ہوئوں کو نہ آزمائیں. یاد رہے کہ ثناء نواز نے حال ہی میں لندن سے واپسی کی ہے انہوں نے وہاں‌قیام کے دوران ایک ویب سیریز میں بھی کام کیا اور اپنے بچوں کے ساتھ خوب گھومی پھریں.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے  صائمہ

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے صائمہ

    سینئر اداکارہ صائمہ نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اگر میرے کیرئیر پر نظر ڈالی جائے تو صرف معیاری کام ہی نظر آئیگا ، میں نے کبھی پیسے کی لالچ نہیں‌کی ، معیاری کام ملا تو کیا. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری خصوصی طور پر پنجابی فلموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، اس میں ضروری نہیں ہے کہ ایک ہی انسان پیسہ لگاتا رہے ، اس میں کارپوریٹ سیکٹر کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا حصہ ڈالے. انہوں نے کہا کہ فنکار کبھی بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے کام میں نکھار آتا جاتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ لوں گی ”بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ جب تک مجھے معیاری کام ملتا رہے گا میں کرتی رہوں گی . انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جب بھی کسی جونئیر نے کام کیا ہے میں نے اس کی بھرپور رہنمائی کی ہے، اس کو جتنا بھی بتانا اور سکھانا پڑے سکھاتی اور بتاتی ہوں ، آخرہم بھی تو اسی پراسس سے گزرے تھے ، ہمیں بھی ہمارے سینئرز نے سپورٹ کیا تھا. اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کے لئے دل میں سافٹ کارنر رکھیں.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال سِمرکا‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ جو کہ مسلمان ہو چکی ہیں انہوں‌ نے 2018 میں شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کر لی تھی ، شادی سے قبل وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں تھیں ، دیپیکا ککڑ کا نام اب فائزہ ہے. دیپیکا ککڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے. انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے. تصویر میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ دیپیکا اور ان کے شوہر شعیب اپنے بیٹے کے ساتھ کافی خوش ہیں. انہوں نے اپنے بیٹے کا نام روحان رکھا ہے.

    ”جیسے ہی انہوں نے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ان کے مداحوں اور دوستوں نے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ”، دیپیکا نے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا. انہوں نے کہا کہ آپ سب نے دعاﺅں میں روحان کو یاد رکھااس کےلئے شکر گزار ہوں۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں الحمد للہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، تصویر میں بچے کی شکل نمایاں نہیں۔اداکار شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کے ہاں 21جون کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، ان کا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا تھا جس کی اطلاع شعیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے فینز کو دی تھی۔تاہم اسکی تصویر اب شئیر کی ہے.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • سنگ ما میں اپنا کردار اچھا نہیں لگا کبری خان

    سنگ ما میں اپنا کردار اچھا نہیں لگا کبری خان

    اداکارہ کبری خان جو کہ کم انٹرویو دیتی ہیں لیکن جب کوئی انٹرویو دیتی ہیں تو جم کر کرتی ہیں اپنے دل کی باتیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ڈرامہ سیریل سنگ ما میں مجھے میرا کردار بالکل اچھا نہیں لگا تھا، بعض اوقات ہوتا ایسے ہے کہ جب آپ کوئی کردار یا پراجیکٹ سائن کرلیتے ہیں اس وقت آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ وہ کردار اچھا ہے یا نہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے تو سمجھ آتی ہے کہ فلاں وقت میں کیا کردار اور سائن کیا پراجیکٹ اچھا فیصلہ تھا یا نہیں.

    انہوں نے کہا کہ ویسے تو مجھے میرے بہت سارے پراجیکٹس پسند نہیں ہیں ہو سکتا ہے لوگ بھی ایسا سوچتے ہوں کہ میرا فلاں کردار اچھا نہیں تو میں‌خود مانتی ہوں کہ میرے کونسے کردار یا پراجیکٹس اچھے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل الف اللہ اور انسان میں بھی میرا کردار اچھا نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ اب میری کوشش ہوتی ہے کہ بہت ہی سوچ سمجھ کر کوئی پراجیکٹ سائن کیا کروں. یاد رہے کہ کبری خان آخری بار فلم لندن نہیں جائونگا میں نظر آئیں تھیں. کبری خان کا آج کل اداکار گوہر رشید کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی