Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    معروف اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے اور چلانے سمیت تعلقات میں رہنا اور انہیں برقرار رکھنا بھی آرٹ ہے، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے لڑکیوں پر ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لڑکی بیاہی جاتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ اب اسی نے ہی گھر کو چلانا اور بچانا ہے اور کمپرومائیز بھی کرنا ہے۔ طوبی انور نے کہا کہ لڑکیاں اپنے گھر کو بہتر انداز سے چلانا جانتی ہیں اور لڑکیاں ہر قدم پر اپنے رشتے کو بچانے کےلئے اس کو چلانے کےلئے کمپرومائز کرتی ہے.

    ”طوبی انور جنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کی اور شادی کے بعد وہ کافی ڈسٹربڈ رہیں” اس دوران انہوں نے اپنی شوبز کی مصروفیات بھی کم کر دی تھیں، لیکن طلاق کے بعد انہوں نے خود کو دوبارہ موٹیویٹ کیا اور اب وہ شوبز میں کام کررہی ہیں. طوبی انور آج کل ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں نظر آرہی ہیں اس میں‌وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. طوبی نے ماڈلنگ میں‌بھی اپنا نام بنایا ہے، اور اداکاری میں بھی خود کی صلاحیتو‌ں کا لوہا منوایا ہے.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • آئمہ بیگ نے کونسا سبق سیکھ لیا ہے؟‌

    آئمہ بیگ نے کونسا سبق سیکھ لیا ہے؟‌

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی کنٹرورسی میں پھنسی رہتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ ایسی باتیں ، جو انہیں شاید وقت نے سکھا دی ہیں. آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے یہی سیکھا ہے کہ اپنی زندگی کو خود تک رکھیں چاہے آپکی زندگی میں جو بھی چل رہا ہو، جس دن آپکو لگے کہ آپ نے کچھ پکا کر لیا ہے، یا کوئی تعلق بنانے کا پکا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ لوگوں سے تھوڑا بہت شئیر کر لیں زیادہ شئہر نہ کریں اپنی زندگی کو خود تک رکھیں.

    انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھتا ہے اور میں نے بھی سیکھا ہے ، اور مجھے لگتا ہےکہ اب میں وہ غلطیاں نہیں کروں گی جو پہلے مجھ سے ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ آپ کسی کو کچھ اپنا سمجھ کر بتا دیتے ہیں تو وہ آپ کی جڑیں کاٹنے میں لگ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری بہن میری بہترین دوست ہیں، ویسے تو میرے گھر والوں کی ضرورت مجھے ہر دم رہتی ہے لیکن میں جب بھی پریشان ہوتی ہوں تو بہن کے کندھے پر سر رکھ کر رونا پسند کرتی ہوں.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • کون سے انڈین اداکار  نے وہاج علی کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ؟

    کون سے انڈین اداکار نے وہاج علی کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ؟

    اداکار وہاج علی جو کہ آج کل سب کے پسندیدہ بنے ہوئے ہیں ان کی شہرت ڈرامہ سیریل تیرے بن کے بعد بھارت بھی جا پہنچی ہے، کوئی ان کو ان کی تصویر بنا کر بھیجتا ہے تو کوئی ان کے کام کی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا. وہاج علی کو اب انڈین اداکار نکھل مہتا نے انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. نکھل مہتا نے بتایا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن دیکھا ہے اور اس میں وہاج علی کی اداکاری بہت پسند آئی ہے، اب وہ مزید ان کو دیکھتے رہنا چاہتے ہیں لہذا انہوں نے ان کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے. انڈین اداکار نکھل مہتا خود ایک بہت ہی مشہور آرٹسٹ‌ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

    وہ بن گئے ہیں وہاج علی کے دیوانے. نکھل کے علاوہ بھی بہت ساری سلیبرٹیز وہاج علی کے کام سے متاثر نظر آ رہی ہے. نکھل مہتا کے فالو کرنے کے بعد ان کے پرستاروں نے بھی وہاج علی کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ وہاج علی نئے ابھرتے ہوئے سٹار ہیں وہ کافی برس سے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہےہیں لیکن ان کو شہرت ان کے حالیہ ڈراموں سے ملی ہے. وہاج علی اب بہت جلد آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں ، میں نظر آنے والے ہیں.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    ا

  • میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو 2019 میں‌پاکستانی چینلز پر نشر کیا گیا ، اداکار ہمایوں سعید ، آئزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کئے ان کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے، یہ ڈرامہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے بہترین ڈراموں کی صف میں جا کھڑا ہوا، اس ڈرامے کی مقبولیت بھارت بھی جا پہنچی ، اب زی زندگی جو کہ بھارتی چینل ہے اس پر میرے پاس تم ہو نشر کیا جا رہا ہے، عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر بہت ہی خوشی کے ساتھ شئیر کی. زی زندگی اس سے پہلے بھی کئی ڈرامے نشر کر چکا ہے .

    جن میں جیسے ”قصہ مہربانو کا، آسمان پہ لکھا، ہم کہاں کے سچے تھے” قابل زکر ہیں.زی زندگی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر میرے پاس تم ہو ، ڈرامے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ "جب آپ کو لگتا ہے کہ پیسہ خوشی خرید سکتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جلد ہی ہندوستانی سکرینز پر. یاد رہے کہ ڈرامے کا ایک ایک ڈائیلاگ مقبول ہوا اور اس کے لکھاری خلیل الرحمان قمر ہیں. ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت بہت مقبول ہوا. ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی.

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے سوشل میڈیا پر جیت لئے ہیں دل لوگوں کے، انہوں نے اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کی ہے ، اور وہ مداح اداکار کو ملنے کی خواہش رکھتا تھا، اداکار اس مداح کے پاس ملنے کے لئے پہنچ گئے اور اس مداح کی خوشی اس موقع پر دیدنی تھی. احسن خان اپنے مداح کو مل رہے ہیں اور ان کی ملتے ہوئے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے. احسن خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں جو کچھ بھی ہوں آج اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، لہذا اگر کسی نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی ہے تومیرا فرض ہے کہ میں اس کو پورا کروں.

    ”احسن خان اپنے جس مداح کے ساتھ ملے ہیں وہ بیمار ہے” اور اداکار نے اس اپنے مداح پر جس طرح سے اپنی محبت نچھاور کی ہے اس کو دیکھ کر ہر کوئی خوش ہو گیا ہے. یاد رہے کہ احسن خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو اپنی ایکٹنگ سے نہایت ہی محظوظ کیا ہے. انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے. احسن خان بلاشبہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    معروف بالی وڈ‌ اداکارہ عرفی جاوید جواپنے بولڈ ڈریسز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ، ان کا سامنا ہو گیا حال ہی میں ائیر پورٹ پر ایک ایسے شخص سے جس نے سنا دی ان کو کھری کھری.اور کہا کہ تم نے کیسا لباس پہنا ہوا ہے ، اس پر عرفی نے کہا کہ تیرے باپ کا کیا جاتا ہے، اس پر اس شخص نے کہا کہ تم انڈیا کا نام خراب کررہی ہو، یہ غلط ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے. اس پر عرفی جاوید بھڑک اٹھیں انہوں نے اس شخص سے کہا کہ اپنی حد میں رہو ، تمہیں کیا تکلیف ہے میں جو مرضی پہنوں.

    اس موقع پر عرفی جاوید کی ایک دوست بھی ان کے ساتھ موجود تھیں انہوں نے بھی اس شخص کو سنا دی کھری کھری اور وہ عرفی جاوید کو روکتی رہیں کہ اس شخص کو جواب مت دیں، لیکن ”عرفی جاوید یہی کہتی رہیں کہ جائو اپنا کام کرو”، میرا جو دل آئیگا میں پہنوں گی .یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عرفی جاوید کو کسی نے ان کی ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہوا اس سے پہلے بھی ان کو نہ صرف دھمکیاں‌مل چکی ہیں بلکہ ان کو ہر طرح‌سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈریسنگ چینج کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا.

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • یوٹیوبرز اور بلاگرز بچے محنت کرنے کو تیار ہی نہیں محسن عباس حیدر

    یوٹیوبرز اور بلاگرز بچے محنت کرنے کو تیار ہی نہیں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہر کام کرنے کےلئے محنت درکار ہوتی ہے اور صحافت ایسا کام ہے جو بہت آسان نہیں ہے، میں نے جہاں بہت باکمال صحافی بھی دیکھے ہیں وہیں ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو مجھے آکر پوچھتے ہیں کہ آپ نے کتنی فلمیں کر لی ہیں. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی ایک قسم متعارف ہو گئی ہے ، بلاگرز اور یوٹیوبرز ، یہ کام کرنے والے تو بالکل بھی محنت کرنے کو تیار نہیں ہیں، ان کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کس کا انٹرویو کرنے آئے ہیں، ان کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ جس کے سامنے کھڑے ہیں اس نے کتنے ڈرامے کئے ہیں یا فلمیں کی ہیں. ایک بار ایسا ہی ہوا کہ میں اپنی فلم کی پرموشن کے لئے پریس کانفرنس میں تھا.

    ایک یوٹیوبر لڑکی میرے پاس آئی بولی آپ کی پہلی فلم ہے کیسا محسوس کررہے ہیں، یہ سن کر مجھے بہت عجیب لگا، ”میرے پاس ایک سینئر صحافی کھڑی تھیں ان کو میں نے بلایا اور کہا کہ پلیز ان کو بتائیے کہ میں نے کتنی فلمیں کی ہیں”، تو اس سینئر صحافی نے آکر اس لڑکی کو بتایا کہ محسن عباس حیدر کی 8 ویں فلم ہے ، تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کا بھی انٹرویو کرنے سے پہلے اس کے بارے میں ریسرچ تو کر لیا کریں .

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    اداکار فیروز خان جو کہ ہر وقت تنازعات کی زد میں گھرے رہتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں حال ہی میں اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک خواہش کا اظہار کررہے ہیں اور وہ خواہش یہ ہے کہ وہ لیاری سے فٹبال ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں اور اسکو ملکی اور پھر بین الاقوامی سطح پر لیجانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور حکومتی سطح پر اس کو سپورٹ‌کئے جانے کی اشد ضرورت ہے. فیروز خان کی اس وڈیو پر مختلف قسم کے کمنٹس سامنے رہے ہیں.

    کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان کی سوچ اچھی ہے لیاری سے فٹبال کی ٹیم اگر تیار کی جائے تو یقینا اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا. کچھ صارفین نے کہا کہ فیروز خان ہر وقت مشہور ہونے اور خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں ، جو وہ بات کررہے ہیں ان کو بھی پتہ ہے کہ اسے کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے بس اداکار کو خبروں میں رہنا ہے اس لئے وہ کچھ نہ کچھ ایسا بولتے ہی رہتے ہیں جس سے ان کے بارے میں بات ہوتی رہے.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    سائرہ بانو جو کہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شئیر کی کہ جس کی یادوں میں خود بھی کھو گئیں. انہوں نے دلیپ کمار کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چھتری پکڑے ہوئے ہیں اور رین کوٹ پہنا ہوا ہے ، انہوں تصویر کا کیپشن لکھا کہ ہماری فیملی میں مون سون کی بارشوں کو بہت ہی خوشی سے ویلکم کیا جاتا. جیسے ہی مون سون کی پہلی بارش ہوتی تو گھرمیں جشن کا سماں ہوتا ، ہر کوئی اس پہلی بارش سے ٹیرس میں جا کر لطف اندوز ہوتا. انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کو بھی بارش بہت پسند تھی اور انہوں نے ایک بار جوہو کے ساحل پر مجھے پرپوز اس وقت کیا جب بارش شروع ہوئی .

    انہوں نے مزید لکھا کہ ”دلیپ کمار دل سے کسان تھے اور اس بات پر فخر کرتے تھے کہ وہ پشاور کے ایک پھل فروش کے بیٹے ہیں”،انہوں نے ایک بارش کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے خاص طور سے ہل اسٹیشن بھی خریدا۔سائرہ بانو کے مطابق وہ اور دلیپ کمار اس ہل اسٹیشن کی سبز گھاس پر بارشوں کے دوران گھنٹوں چہل قدمی کرتے اور راستے میں پڑے پتھر اٹھاتے اور دور پھینکنے کا مقابلہ کرتے اور وہ ان پتھروں کو جمع کرتی۔سائرہ بانو نے بتایا کہ ان کے پاس آج بھی کچھ پتھر محفوظ ہیں۔

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • اکشے کمار نے مجھ پر گھڑی چوری کرنے کا الزام لگا دیا جاوید شیخ

    اکشے کمار نے مجھ پر گھڑی چوری کرنے کا الزام لگا دیا جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ جو کہ بالی وڈ میں‌سپر سٹارز کے ساتھ کام کر چکے ہیں انہوں نے اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان اور نمستے لندن میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا ، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ‌سٹارز کے ساتھ کام کرنے کے وقت کو یاد کیا اور کہا کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان اور اچھی حس مزاح بھی رکھتے ہیں. مجھے یاد ہے کہ میں اور اکشے کمار نمستے لندن کے سیٹ پر ایک ساتھ کام کررہے تھے ، میں ایک دن سونے کی گھڑی پہن کر چلا گیا ، وہ گھڑی اکشے کو بہت پسند آ گئی اور اس نے اس حوالے سے ایک مذاق کرکے سب کو حیران کر دیا.

    اکشے کمار نے سیریس انداز میں اپنے مینجر سے چلا کر کہا کہ میں نے تمہیں کہا تھا کہ میری گھڑی جاوید شیخ جی کو نہ دینا کیوں دی اس کو گھڑی ، یہ سن کر سیٹ پر سناٹا چھا گیا سب سمجھے اکشے سیریس ہے لیکن خود ہی اکشے نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ میں مذاق کررہا ہوں یوں سیٹ پر سب کی ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے .

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر