Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    نامور میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہوں، میرے پاس فلم کے بہت موضوعات موجود ہیں، کچھ لکھے ہوئے بھی ہیں اور میں رواں برس باضابطہ طور پر فلم کا نام بھی ظاہر کروں گا۔ گلوکار کا کہنا ہےکہ یہ فلم قومی سطح کی ہوگی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو پروموٹ کیا جائے گا، فلم جب بن کر سینما گھروں کی زینت بنے گی تو دیکھنے والوں کو مزہ آئے گا۔ اس موقع پر ساحرعلی بگا کے بیٹے اذان علی بگا نے کہاکہ اگر ان کے والد نے انہیں فلم میں کوئی کردار دیا تو وہ ضرور کریں گے۔

    یاد رہے کہ ساحر علی بگا کا شمار ملک کے نامور میوزیشن اور گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے آئی ایس پی آر کے لئے بھی گیت بنائے ہیں۔ ساحر علی بگا نے حال ہی میں اپنے بیٹے کو لانچ کیا ہے ، ان کا بیٹا بھی ایک منجھا ہوا گلوکار ہے۔ ساحر علی بگا نے خود بھی کئی گانوں میں اداکاری کی ہے ”دیکھنا یہ ہے کہ ساحر علی بگا اگر کوئی فلم بناتے ہیں تو اس میں خود کو ہیرو لیتے ہیں یا اپنے بیٹے کو ہیرو لیتے ہیں” یا کسی نامور ہیرو کو لیکر فلم بنانے کا تجربہ کرتے ہیں۔ ساحر علی بگا نے فلم بنانے کا اعلان کر تو دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک فلم شروع کریں گے، یا کس کو اپنی فلم کا ہیرو اور ہیروئین لیں گے۔

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

  • سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی اکثر و بیش تر خاموشی اختیار کئے رکھتے ہیں اور کوئی ایسا بیان نہیں دیتے کہ جس کے بعد ان کی شامت آجائے ، لیکن حال ہی میں وہ ایک بیان دے بیٹھے ہیں جس میں انہوں نے ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر بات کی ، اس پر کسان برادری بھڑک اٹھی ، اس کے بعد سنیل شیٹی کو معافی مانگنی پڑ گئی انہوں نے کہا ہے کہ میں کسانوں کو سپورٹ کرتا ہوں، میرا ان سے متعلق کوئی منفی زاویہ نہیں ہے۔ میں نے تو ہمیشہ ان کی سپورٹ میں کام کیا ہے۔

    ان سے یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ”ہم لوگ اپنے کسانوں اور اپنی دیسی اشیا کو فروغ دیں”۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کی معافی مانگتا ہوں میں کسانوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنیل شیٹی اس وقت تنقید کی زد میں آئے تھے جب ان کی بیٹی کی شادی ہوئی ، شادی کے حوالے سے ان کی بیٹی کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ جس پر سنیل شیٹی کو وضاحت دینا پڑی کہ ایسا انہیں ہے۔

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    جنت مرزا پولیس آفسیر کیوں بننا چاہتی تھی ؟

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میں‌بہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .

    انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

  • خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    اداکارہ زارانور عباس جنہوں نے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی ہے ،دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں حال ہی میں امریکہ میں عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے لئے گئے تھے وہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔ زارا نور عباس بے شک اداکاری کی دنیا میں ایک برا مضبوط بیک گراﺅنڈ رکھتی ہیں لیکن انہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ اپنی فیملی نہیں بلکہ اپنے دم پر انڈسٹری میں آئی ہیں اور جگہ بھی بنائی ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں نے ایک بار اپنی اولاد کھو دی ہے جس کا مجھے بہت غم ہے”، میں چاہتی ہوں کہ خدا مجھے اولاد دے اورجو میری اولاد ہو وہ اسد صدیقی جیسی ہو یعنی میرے شوہر جیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسد کی عادات بہت اچھی ہیں وہ بہت اچھے انسان بھی ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میری اولاد اپنے والد پر جائے اور ان جیسی خصوصیات کی حامل ہو۔زارا نور عباس ننے کہا کہ میرے شوہر نے میرا ہمیشہ بہت ساتھ دیا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی اسد عباس کے ساتھ ہوئی ہے.

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

    معروف گلوکار آئمہ بیگ جو کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں ، حال ہی میں وہ اس وقت زیر بحث آئیں جب انہوں نے ایک انٹرویو دیا اور اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے گیت فنکاری کے بارے میں لکھاکہ میں نے مرحوم لکھاری شکیل کے ساتھ مل کر لکھا تھا، اس حوالے سے گلوکار اور میوزیشن شیراز اپل نے احتجاج کیا اور کہا کہ آئمہ غلط بیانی کررہی ہیں یہ گیت مرحوم شکیل اور آئمہ نے نہیں لکھا بلکہ میں نے لکھا تھا ، اس گانے سے پہلے ہی شکیل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے،

    شیراز نے کہا تھا کہ” آئمہ کو کم از کم غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے”، آئمہ بیگ تک جب یہ بات پہنچی تو انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز نے غلط باتیں پھیلائی ہیں میں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور یہ گانا میں نے نہیں لکھا میں نے صرف اسکو گایا ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ اکثر ایسی باتیں کر دیتی ہیں جس کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیاجاتا ہے۔ آئمہ بیگ کا حال ہی میں فنکاریاں گیت ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اب شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، میں نے ایک بار پہلے بھی شادی کا ارادہ کر لیا تھا، میری منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن میں نے بعد ازں شادی کرنے کا ارادہ موخر کر دیا، لیکن اب کی بار میں شادی کرنے کے لئے تیار ہوں اب کی بار ارادہ موخر نہیں کرو گی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جو میرا جیون ساتھی ہو وہ مجھے سمجھتا ہو ، ہم دونوں میں کمال کی زہنی ہم آہنگی ہو، انہوں نے کہا کہ شادی پیسے دولت سے نہیں چلتی بلکہ دونوں پارٹنرز کی زہنی ہم آہنگی سے چلتی ہے.

    انہوں نے کہاکہ” ابھی تک مجھے میرے مطلب کا انسان نہیں ملا،” لیکن شادی کا ارادہ کر چکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہونے چاہیں ضرور لیکن شناخت اپنی اپنی ہونی چاہیے. انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں، جب جو دل کرتا ہے کر لیتی ہوں، لیکن اچھی اور اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے ساتھ آتی ہوں مداح مجھے ویلک کرتے ہیں.
    انوشے اشرف کب شادی کریں گی اس حوالے سے انہوں نے نہیں بتایا تاہم یہ بتا دیا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں.

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    اداکار فیروز خان جن کی اپنی اہلیہ علیزے سے علیحدگی ہو چکی ہے ، ان کے حوالے سے وہ اب سافٹ کارنر رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، فیروز خان نے انسٹاگرام پر لائیو وڈیو میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے ایک مداح سے کہا کہ علیزے زندگی کے مشکل وقت گزر رہی ہے اسکی عزت کیجیے. اب حال ہی میں فیروز خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان کی بیٹی انکی گود میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ بیٹا پاس کھڑا ہے ، فیروز خان نے اس وڈیو کا کیپشن کچھ یوں لکھا ”افراتفری اور مسائل نے ہمیں پنجرے میں لاکر کھڑا کر دیا ہے ”

    انہوں نے یہ بھی لکھاکہ اگر آج میں اپنے بچوں سے دور ہوں تو اس کی وجہ میں خود ہوں. انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت محبت کرتا ہوں انکے بغیر نہیں رہ سکتا ، ان سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت رہتا ہے. فیروز خان نے خود کو بچوں سے دوری کا زمہ دار ٹھہرایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کو بہت سراہا اور فیروز خان کو دعائیں دیں ، اور کہا کہ اپنے بچوں پر توجہ دے رہے ہیں بہت اچھی بات ہے.

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

  • گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    کشور کمار کے بے شمار ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی بہت زیادہ سنا جاتا ہے یاد کیا جاتا ہے. ایک ایسا ہی گیت ہے رم جھم گرے ساون ، جو کہ برسات کے موسم میں بہت زیادہ سنا جاتا ہے ، اس گانے کے حوالے سے حیرت انگیز ایک چیز یہ ہوئی ہے کہ ممبئی کے ایک بزرگ جوڑے نے اس گیت کو اسی طرح سے شوٹ کیا ہے جیسے امیتابھ بچن اور موشمی چیٹرجی پر فلمایا گیا. بزرگ جوڑے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منزل‘ کا مشہور گانا ’رم جھم گرے ساون‘ امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی پر بہت خوبصورتی کے ساتھ فلمایا گیا تھا۔گیت کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا تھا۔

    جوڑے نے امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی کے ہر اندازکو اپنایا،انہی کی طرح کا لباس پہنا، وہی جگہیں دکھائیں اور ہو بہو اداکاری کی جس نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے بزرگ جوڑے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. یاد رہے کہ کشور کمار اور لتا منگیشکر کے ایک ساتھ گائے ہوئے گیتوں پر اکثر ٹک ٹاک وڈیوز بنائی جا رہی ہوتی ہیں، رم جھم گرے ساون کو آج بھی ویسی ہی مقبولیت حاصل ہے جیسی کہ آج سے 43 سال پہلے اس گانے کو مقبولیت ملی تھی.

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی سوچ پر بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے، کبھی میرے کپڑوں پر اعتراض صرف اس لئے کرتے ہیں کیونکہ میں جوان بچوں کی ماں ہوں ، اور کبھی کہتے ہیں کہ تم اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ لگتی ہو، اب اگر میں اپنے بیٹے کی ماں نہیں‌لگتی کم عمر لگتی ہوں تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟ میں نے اگر جلدی شادی کر لی بچے پیدا کر لئے تو اس میں میرا کیا قصور ہے. میں اور میرا بیٹا اکثر کہیں جاتے ہیں تو ہمیں ایسے جملے سننے کو ملے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ایک بار میں باہر کے ملک میں تھی بیٹے کے ساتھ شاپنگ کی تو کائونٹر پر ہم بل کی ادائیگی کررہے تھے ، ”کائونٹر پر موجود شخص نے میرے بیٹے کو اشارہ کر کے کہ کہا کہ اپنی گرل گرینڈ کو بھی کچھ لے دو”، تو میں نے ہنس کر کہا کہ میں اسکی ماں ہوں. شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے سوشل میڈیا کے منفی پراپگینڈوں پر کچھ نہیں ملتا تو میرے کپڑوں ، میرے بچوں پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں. میں ان سب چیزوں سے خود بھی دور رہنا چاہتی ہوں اور بچوں کو بھی دور رکھنا چاہتی ہوں .

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

  • میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ

    بھارتی گلوکار بادشاہ کے کنسرٹ کے دوران کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کنسرٹ کے دوران گر جاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ کنسرٹ کے دوران جو شخص سٹیج سے گرا ہے وہ بادشاہ ہے، اس قسم کے تبصرے جب گلوکار بادشاہ تک پہنچے تو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کنسرٹ کے دوران سٹیج سے گرا ، یقینا کوئی شخص گرا تھا لیکن وہ میں‌نہیں تھا، کوئی اور شخص تھا ، مجھے امید ہے کہ جو بھی سٹیج سے گرا وہ خیرت سے ہو گا. انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ پائوں ،جسم کا ہر حصہ ٹھیک اور سلامت ہے ، میری دعا ہےکہ جو کوئی بھی سٹیج سے گرا وہ مکمل طور پر ٹھیک ہو.

    بادشاہ نے اپنا وڈیو پیغام جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا اس میں کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ کنسرن شو کیا ہے، اور مجھے احساس ہوا ہے کہ میرے مداح میری بہت فکر کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنے مداحوں‌کی دل سے عزت کی ہے لیکن اب کی بار جو انہوں نے کنسرن شو کیا اس سے میرے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے.

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

    فلموں کی ناکامی سے گھبراتا نہیں روہت شیٹی

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌