Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں گی

    عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں گی

    اداکارہ عینی جعفری جو کافی عرصے سے اداکاری سے دور دکھائی دے رہی تھیں، انہوں نے شوبز میں دھماکے دار اینٹری کر دی ہے اور اس بار وہ کسی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گی بلکہ ایک بالی وڈ فلم میں نظر آئیں گی، جی ہاں عینی جعفری بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو فلم کوک کے زریعے کرنے جارہی ہیں. وہ اس ھوالے سے کافی خوش ہیں. انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے آگاہی دی کہ وہ جلد ہی بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں ، اس پوسٹ کی تصدیق اس وقت ہوئی جب عینی نے اداکار پال مارلن کی انسٹاگرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

    یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، اسٹوری سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عینی جعفری بولی وڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گیں، انسٹاگرام اسٹوری میں پال مارلن نے بولی وڈ اور فیچر فلم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ٹیم سخت محنت کررہی ہے۔ دوسری طرف عینی جعفری کہتی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرا بالی وڈ میں ڈیبیو ہونے جا رہا ہے امید ہے کہ میرے مداح مجھے میرے بالی وڈ کیرئیر میں بھی سپورٹ کریں گے.

    میرے ساتھ جنسی ہراسانی کے جتنے بھی واقعات ہوئے گھریلو ملازم اس میں ملوث تھے …

    مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

  • مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

    مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

    سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز مردوں کے لئے بہترین جگہ ہے کیونکہ 40 سال کے بعد ان کا کیرئیر مزید مضبوط ہوجاتا ہے جبکہ عورت اگر چالیس سال کی ہوجائے تو اسکا کیرئیر بطور ہیروئین ختم ہوجاتا ہے اور اسکو ماں کے کردار ملنے لگتے ہیں، جبکہ مردوں کا کیرئیر چالیس سال کی عمر میں مزید اچھا اور مضبوط ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا رجحان میں شوبز میں کام کرنے کا دیکھتی ہوں. ہوسکتا ہے کہ وہ شوبز میں آئے لیکن میں اپنی بیٹی کو شوبز میں آنے کی اجازت نہیں دوں گی .

    انہوں نے کہا کہ شوبز کا روزی رزق ہوائی ہوتا ہے لہذا میں چاہوں گی کہ میری بیٹی شوبز کے علاوہ کسی بھی کیرئیر کو اپنا لے ، مجھےکسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہوگا. انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کا رشتہ وہاں طے کروں گی جہاں شوبز والوں کی عزت اور قدر ہو. کیونکہ بہت سارے گھرانوں میں شوبز کے لوگوں کو پسند ضرور کیا جاتا ہے لیکن انکو اپنی فیملی کا حصہ بناتے وقت وہ ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں ، سو مجھے ایسے لوگ چاہیں جو قبول کریں کہ میری بیٹی ایک ایکٹریس کی بیٹی ہے.

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

    ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

  • صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

    صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

    نامور اداکارہ اور جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ مجھے جہاز کا سفر کرنے میں پریشانی ہوتی ہے، جیسے ہی جہاز میں بیٹھتی ہوں تو مجھے عجیب و غریب سے خیالات آنے لگتے ہیں اور وہ خیالات جہاز کے حادثے سے متعلق ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اصل میں جب سے جنید جمشید کی شہادت ہوئی ہے جہاز حادثے میں تب سے میں ڈر سی گئی ہوں ، اس واقعہ نے میرے زہن پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں اور میں جب بھی جہاز میں بیٹھتی ہوں عجیب سے وسوسوں کا شکار رہتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن میں اپنے شوہر اور بچوں سے اسکا زکر نہیں کرتی.

    صاحبہ نے کہاکہ جب جنید جمشید کی شہادت ہوئی تو جس جگہ جہاز گرا وہاں سے تھوڑی ہی دور میرے شوہر کی خالہ کا گھر ہے ہم کچھ دیر کے بعد وہاں ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے گئے تھے. انہوں نے کہا کہ سب جہاز میں‌انجوائے کررہے ہوتے ہی اور میرے دماغ میں حادثے کے خیالات آتے رہتے ہیں. صاحبہ نے کہا کہ میرا دماغ یہ سب خود نہیں سوچتا بلکہ جیسے ہی جہاز میں بیٹھتی ہوں ایسے خیالات کی ایک ریل سی چل جاتی ہے.

    ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

  • ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

    ہرتیک روشن جنہوں نے سال 2000 میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم کہو نہ پیار ہے سے کیا فلم سپر ہٹ ہوئی ہرتیک راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے. آج ہرتیک روشن کا شمار انڈیا کے نامور اور مہنگے ترین فنکاروں میں ہوتا ہے ، ایک بھارتی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ہریتھک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔ہرتیک روشن ایک فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے میں لتے ہیں۔

    ”ہرتیک نے کئی معروف برانڈز کے ساتھ کروڑوں روپے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں”، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔ہریتک کی بھارت میں ایک نہیں کئی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت اربوں روپوں میں بنتی ہے. یاد رہے کہ ہرتیک روشن راکیش روشن کے بیٹے ہیں انہوں نے ہی اپنی فلم سے بیٹے کو لانچ کیا اور آج ہرتیک خود ایک برینڈ بن چکے ہیں .

    عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

  • عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں  کنگنا رناوت کا انکشاف

    عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کئے ہیں اہم انکشافات ، انہوں نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی ایک ایسی جوڑی جس نے کچھ عرصہ پہلے شادی کی ، وہ آپس میں خوش نہیں ہیں، وہ اپنے گھر میں الگ الگ فلورز پر رہتے ہیں، انہوں نے عالیہ اورنبیر کا نام لئے بغیر کہا کہ بالی وڈ جوڑے نے اس لئے شادی کی کیونکہ مافیا ڈیڈی نے ہیرو کو تین فلمیں دینے کا وعدہ کیا تھا، کنگنا نے بالی وڈ جوڑا عالیہ رنبیر کو کہا اور مافیا ڈیڈی کرن جوہر کو کہا. انہوں نے کہا کہ میں اس جوڑے کی حقیقت دنیا کو بتانا چاہتی ہوں،

    بیوی ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ تھی جبکہ شوہر اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹے کررہا تھا، یہی نہیں انہوں نے کہا کہ ہیروئین کا شوہر مجھے میسجز کرتا رہا کہ میں اس سے ملوں، بلکہ میسجز پر گڑ گڑاتا رہا کہ میں‌ ملاقات کر لوں. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے عالیہ اور رنبیر کی بات کی ہے اور مافیا ڈیڈی کرن جو ہر کو کہا ہے،لیکن رنبیر عالیہ اور کرن جوہر کی طرف اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی آئے گاکیونکہ کنگنا نے نام لئے بغیر ان تینوں‌کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے.

     

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

  • کونسا پروڈکشن  ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

    اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی فنکاروں کے معاوضے پر ، انہوں نے کہا کہ ایک اچھا اداکار دس سال کے بعد اچھا معاوضہ لینے کا اہل بن جاتا ہے، جو بھی فنکار اچھا کام کررہا ہوں اس کو اسکی محنت کا صلہ ضرور ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں نے بہت سارے پروڈکشن ہائوسز کے ساتھ کام کیا ہے اور سب کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میرے پیسے مار لئے گئے ہوں یا مجھے پیسے دینے میں‌ پریشان کیا گیا ہو، لیکن سیونتھ سکائی ایک ایسا پروڈکشن ہائوس ہے.

    جو فنکاروں کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے اور انکو انکی اہلیت کے مطابق معاوضہ بھی دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ”میں کچھ نہں تو گزشتہ دس برس سے سوینتھ سکائی کے ساتھ کام کررہا ہوں اور مجھے انہوں نے بروقت میرے کام کے مجھے پیسے دئیے.” آغا علی نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں فلم ہو یا ڈرامہ ہر جگہ اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ڈرامے آج بھی بھارت میں مقبول ہیں. ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک فنکار ہے، ہر فنکار اپنے کام کی وجہ سے اپنی ایک الگ فین فالونگ رکھتا ہے.

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

  • ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے اس سال کے آغاز میں ہی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ، پٹھان فلم کی کامیابی ہندی سینما کی ابھی تک کی ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے، اس فلم کے بعد شاہ ر خ خان کی مارکیٹ‌ویلیو میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا، جو لوگ سوچ رہے تھے کہ شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہو رہا ہے وہ منہ چھپا کر بیٹھ گئے ہیں، جی ہاں کنگ خان کی فلم ڈنکی اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی ہے کیونکہ اس فلم کے ڈیجیٹل رائٹس 150 کروڑ میں فروخت ہوگئے ہیں.

    کہا جا رہا ہے کہ ” بھارت میں نئے ابھرتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم جائیو سنیما نے فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل رائٹس بھاری رقم دے کر حاصل کرلیے”۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ فلم کے او ٹی ٹی حقوق کی ڈیل 150 کروڑ روپے میں طے ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ بھارت میں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حقوق کی خریداری کی اب تک کی سب سے بڑی سیل ہے۔ ڈنکی فلم کا پوسٹر دیکھ کر سلمان خان کافی تعریف کر چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم پٹھان کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے میں‌کامیابی حاصل کرپاتی ہے یا نہیں.

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

  • کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

    آجکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بہت چرچا ہے ، ہالی وڈ کی فلموں میں اسکے استعمال کا رجحان بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے، اس پر ہر ایکٹر اپنا موقف دے رہا ہے زیادہ ایکٹرز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہی دکھائی درہے ہیں ، ٹام کروز بھی آ گئے ہیں میدان میں‌، انہوں نے کہا ہے کہ میں فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہوں جس کا جو کام ہے اسکو کرنے دیا جائے. ٹام کروز کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسکرین ایکٹرز گلڈ امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو آرٹسٹس اور الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلیویژن پروڈیوسرز کے درمیان زوم پر بات چیت جاری تھی۔

    اس دوران ٹام کروز نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ ٹام کروز نے اس موقع پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹیلی ویژن اور فلموں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف موقف اپنایا۔ یاد رہے کہ ہڑتال کرنے والے اداکار اور اسکرین رائٹرز اور دیگر شعبوں کے افراد ہالی ووڈ فلموں اور ٹیلیویژن پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف اور معقول معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اور ”مجموعی طور پر فنکار ، پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے خلاف ہی دکھائی دے رہے ہیں” ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان پروان چڑھا تو بہت سارے لوگ گھر بیٹھ جائیں گے.

    مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

  • ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شادی کے لئے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو فیملی کو بہت زیادہ وقت دیتا ہو، مجھ سے پیار کرنے والا ہو، میری بات کو رد کرنے والا نہ ہو، اور بلاوجہ کے مسائل میں الجھ کر زندگی کو مشکل بنانے والا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا انسان مل گیا تو یقینا میں شادی کر لوں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار اور اداکارائوں کی آپس میں‌شادیاں ہوتی ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ جہاں جس کے ساتھ آپ کا دل اور مزاج مل جائے اس سے شادی کرنی لینی چاہیے پھر وہ اداکار ہویا عام انسان.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ٹک ٹاک کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی اور لوگوں نے مجھے بہت محبت دی”، رومیصہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں ، مجھے خود کو ٹک ٹاکر کہنے میں کوئی عار نہیں ہے. یاد رہے کہ رومیصہ خان معروف ٹک ٹاکر ہیں ، انہو‌ں نے ٹک ٹاک اتنی پذیرائی حاصل کی کہ انہیں اداکاری کی آفرز مل گئیں اور آج رومیصہ کا شمار اچھی نوجوان اداکارائوں میں ہوتا ہے.

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

    معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب بھی ان اداکاروں میں‌شامل ہو گئے ہیں جن کو عرب امارات کا گولڈن ویزہ ملا ہے. جی ہاں مومن ثاقب کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے اداکار اس پر بہت زیادہ خوش ہے۔ مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ”میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ ” مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی فنکاروں‌کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے، جن میں فخر عالم ، علی ظفر ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، سعدیہ خان و دیگر کے نام قابل زکر ہیں پاکستانی ہی نہیں انڈیا کے بھی بہت سارے ایکٹرز کو گولڈن کا ویزہ مل چکا ہے.

    ساحر علی بگا بھی فلم میکنگ کی دنیا میں آگئے

    سنیل شیٹی کو کسانوں سے معافی مانگنی پڑ گئی لیکن کیوں؟

    میں سٹیج سے نہیں گرا بھارتی گلوکار بادشاہ