Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان

    سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان

    قصور
    سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں آج شہریوں نے ایک بار پھر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ محسوس کیا ہے جس نے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھا دیا ہے

    قصور کی مقامی منڈیاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں فراہم کرتی ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ عام بازار میں قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں
    مقامی لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ سبزی منڈی روڈ کی حالت خراب ہے، سڑک نہ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور رسد کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ اضافہ قیمتوں میں منتقل ہو رہا ہے
    قیمتوں کے بڑھنے کی کئی وجوہات اور بھی ہیں جن میں بارشوں سے نقصانات، ذخیرہ اندوزی، اور مانگ و رسد کا عدم توازن شامل ہے

    آلو، ٹماٹر اور پیاز،انگور،سیب وغیرہ کی قیمتیں حالیہ ہفتوں میں تیزی سے اوپر گئیں ہیں
    جبکہ لہسن اور ادرک جیسی مصالحہ جات خاص طور پر مہنگی ہو رہی ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور آمدنی وہی ہیں مگر کچن کے اخراجات پورے خاندان پر اثر انداز ہو رہے ہیں
    شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرایا جائے اور منڈی کمیٹی یا ٹرانسپورٹرز کی مانیٹرنگ بہتر ہو تو کافی حد تک فائدہ ہو گا

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    قصور
    سب ڈویژن بابا بلہے شاہ میں بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان،ایس ڈی او کا اے سی روم میں آرام

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بابا بلہے شاہ قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
    شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ پانچ پانچ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے جس سے گھروں اور کاروباروں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں

    عوام نے بتایا ہے کہ شکایات درج کروانے کے لئے واپڈا آفس کال کی جائے تو فون ریسیو نہیں کیا جاتا اور بار بار کوشش پر لائن بزی کر دی جاتی ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او صاحب خود اے سی والے کمرے میں آرام فرما رہے ہوتے ہیں جبکہ گرمی اور حبس میں عوام پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں اور ایس ڈی او و دیگر عملے کو لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کرنے کا پابند بنائیں

  • نجی سکول کے استاد کی مار سے بچے کی آنکھ متاثر،مقدمے کیلئے درخواست

    قصور
    چونیاں میں نجی سکول کے استاد کی مار سے معصوم بچے کی آنکھ متاثر ہو گئی،مقدمہ کیلئے درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں ہرچوکی میں نجی سکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے معصوم طالبعلم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
    واقعہ کے بعد متاثرہ بچے کے والد ناصر علی ولد بشیر قوم مغل سکنہ ہرچوکی نے تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کرانے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے

    اہلِیان علاقہ کے مطابق استاد نے بچے پر بے جا تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس کی ایک آنکھ متاثر ہو گئی
    واقعہ منظرعام پر آتے ہی علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

    متاثرہ بچے کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ذمے دار استاد کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ شہریوں نے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے نوٹس لینے اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے

  • دریائے ستلج قصور کے مقام پر پانی میں اتار چڑھاؤ ،خطرہ تاحال برقرار

    دریائے ستلج قصور کے مقام پر پانی میں اتار چڑھاؤ ،خطرہ تاحال برقرار

    قصور
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے آج صبح 6 بجے کی تازہ ریڈنگ کے مطابق تلوار پوسٹ پر سطح 5.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے
    جبکہ کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.70 فٹ اور ڈسچارج 78 ہزار 492 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے
    اسی طرح بکارکے پوسٹ کا ریفرنس لیول 624.10 اور فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 10.90 فٹ رہی ہے

    ماہرین کے مطابق اگرچہ تلوار پوسٹ پر صورتحال قابو میں ہے تاہم کیکر پوسٹ اور ڈسچارج کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ موجود ہے
    ضلعی انتظامیہ قصور اور ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ ہیں
    ضلعی انتظامیہ قصور نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں
    دوسری جانب ملک بھر سے فلاحی جماعتوں کا دریائے ستلج قصور میں سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے
    سب سے بڑا آپریشن پاکستان مرکزی مسلم لیگ کر رہی ہے جو روزانہ ہزاروں لوگوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی،خیمے،راشن پیک،ادویات اور جانوروں کو چارہ مہیا کر رہی ہے

  • شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی

    شہری کی جائیداد خرد برد کرنے کا الزام،پٹواری کے خلاف درخواست،کاروائی

    قصور
    الہ آباد میں شہری کی قیمتی جائیداد خرد برد کرنے کا انکشاف،پٹواری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں سرکل پٹوار تلونڈی کے پٹواری آس محمد پر شہری کی قیمتی جائیداد ریکارڈ میں ہیر پھیر کے ذریعے خرد برد کرنے کا الزام سامنے آیا ہے

    متاثرہ شہری محمد مشتاق نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ پٹواری نے ریکارڈ میں تبدیلی کرکے اس کی زمین کو راستہ ظاہر کر دیا جس سے اسے شدید مالی و جائیدادی نقصان کا خدشہ ہے

    محمد مشتاق کے مطابق یہ جعلسازی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تاکہ زمین کو اس کی ملکیت سے نکال کر عام راستہ قرار دیا جا سکے

    دوسری جانب پٹواری آس محمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ سابقہ ادوار میں ہی تبدیل کیا جا چکا تھا اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے

    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے درخواست وصول کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور اصل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے

  • آٹے کی قیمت میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    آٹے کی قیمت میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
    سرکاری ریٹس کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,400 روپیہ سے بڑھ کر 1,810 روپیہ تک جا پہنچا ہے یعنی صرف ایک ماہ میں 410 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ سرکاری ریٹس ہیں جس پر فراہمی بہت کم ہے 10 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری طور پر 905 روپیہ کا ہے جبکہ آٹا چکیوں اور دیگر دکانوں سے 1100 تک فی 10 کلو فروخت ہو رہا ہے

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور فلڈ کے باعث سپلائی میں کمی ہے
    اسی دوران ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے 18,700 آٹے کے تھیلے ضبط کئے گئے ہیں تاکہ مصنوعی بحران پر قابو پایا جا سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں فرق کے باعث انہیں مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مذید خراب ہو سکتی ہے پیرا فورس اپنا کردار ادا کرے اور فلور ملوں کے خلاف بھی کاروائی کرے تاکہ اصل قیمت تک تاجروں تک پہنچے اور وہ اصل قیمت پر فروخت کر سکیں

  • دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم

    دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم

    قصور
    دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم،

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے تاہم آج صبح 9 بجے پاک رینجرز اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ پیمائش کے مطابق صورتحال نسبتاً مستحکم دیکھی گئی ہے
    تلور پوسٹ پر سطح آب 11.30 فٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور
    ڈاؤن اسٹریم فیروزپور ہیڈ ورکس کیکر پوسٹ پر 23.00 فٹ پانی کی پیمائش کی گئی جبکہ کل اخراج 2,61,053 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے
    بکارکے پوسٹ پر ریڈیوس لیول
    626.90 رہا جبکہ
    فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 15.10 فٹ ریکارڈ ہوئی

    محکمہ آبپاشی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ستلج اور دیگر دریاؤں میں مسلسل بلند سطحوں کے باعث پنجاب کے مختلف نشیبی علاقے خطرے کی زد میں ہیں
    حکام کا کہنا ہے کہ اب تک لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں فوج، ریسکیو ادارے اور رضاکاروں کے تعاون سے جاری ہیں
    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے مسلسل اخراج نے سیلابی خطرات میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور کئی اضلاع میں کھیت کھلیان زیر آب آ گئے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کے بہاؤ میں مذید اضافہ ہوا تو نشیبی علاقوں میں مذید نقصان کا خدشہ ہے تاہم موجودہ اعداد و شمار مستحکم مگر نازک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں

  • قصور شہر میں سائیکل و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے شہریوں کا جینا حرام،غریب طالبعلم کی سائیکل چوری

    قصور
    موٹر سائیکل و سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا،غیر طالب علم کی سائیکل چور باآسانی لے اڑا،اس سے قبل بھی سائیکل چوری ہوئی تاہم چور پکڑا نا جا سکا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سائیکل و موٹر سائیکل چور گینگ متحرک ہے جس نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے جو باآسانی بغیر کسی خوف کےلوگوں کی سائیکل،موٹرسائیکل چرا کر لیجاتے ہیں اور ان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر لانے کے باوجود بھی پولیس اس گینگ کو پکڑنے میں ناکام ہے
    کل بروز 5 ستمبر 2025 بوقت 3:52 دوپہر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور کے نزدیک
    الادب اکیڈمی سے ایک چور غریب طالب علم کی سائیکل باآسانی بغیر کسی خوف کے چرا کر لے گیا جسے سی سی ٹی وی فویٹج میں واضع دیکھا جس سکتا ہے
    سائیکل چوری ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب طالب علم بوقت چھٹی کے بعد اپنی سائیکل لینے گیا
    اس سے قبل بھی اسی اکیڈمی سے ایک چور سائیکل چرا کر لے گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس چور پکڑنے میں ناکام رہی
    اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سے چور کو جلد سے جلد پکڑنے اور سائیکل برآمد کرنے کی استدعا کی ہے

  • سیلاب متاثرین کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر قیمتیں بڑھا دیں

    سیلاب متاثرین کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر قیمتیں بڑھا دیں

    قصور
    سیلاب متاثرین کی مجبوری پر منافع خور سرگرم،اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر علاقے سیلاب کے باعث پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کو اس وقت سب سے زیادہ خوراک اور مویشیوں کے چارے کی ضرورت ہے
    درد دل رکھنے والے شہری اور فلاحی تنظیمیں اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

    جبکہ دوسری جانب کچھ منافع خوروں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے
    مکئی کے چارے کی قیمت 200 تا 250 روپے سے بڑھا کر 700 تا 800 روپے، بھوسہ (توڑی) 600 تا 650 روپے سے 1700 تا 1800 روپیہ ، ٹماٹر 160 تا 170 روپیہ سے بڑھا کر 370 تا 380 روپیہ فی کلو تک پہنچا دیا گیا ہے
    دیگر سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اسی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری مشینری کو فوری حرکت میں آنا چاہیے تاکہ اس منافع خوری کو روکا جا سکے

    شہریوں نے منافع خوروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں ناجائز منافع خوری انسانیت سوز عمل ہے ایسے لوگوں پر اللہ کا عذاب ضرور نازل ہو گا جو پہلے سے ڈوبے ہوؤں کو ڈبو رہے ہیں

  • ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    قصور
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ برقرار، کنگن پور اور گنڈہ سنگھ کے دیہات زیرِ آب، سکول بھی متاثر،ریلیف کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    تفصیلات کے مطابق قصور کے دریائے ستلج میں طغیانی کی صورتحال بدستور برقرار ہے تازہ اعداد و شمار کے مظابق تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 12.80 فٹ، ککر پوسٹ پر 23.70 فٹ اور فتح محمد پوسٹ پر 14.80 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے دریا میں اس وقت اخراج 3,19,295 کیوسک ہے

    سیلابی پانی کے پھیلاؤ کے باعث قصور کے متعدد علاقے زیرِ آب ہیں جن میں تحصیل چونیاں کا شہر کنگن پور اور اس کے دیہات و قصور شہر کے قریب واقعہ انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں
    سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی خاندان ابھی بھی گھروں میں محصور ہیں
    گھروں، کھیتوں اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی تعلیمی ادارے بھی ڈوب جانے کے بعد بند کر دیئے گئے ہیں
    گنڈہ سنگھ بارڈر کے قریبی دیہات میں آمدورفت کے راستے سیلابی پانی سے بند ہو گئے ہیں جس کے باعث نقل مکانی اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں
    مقامی افراد کے مطابق بعض خاندان پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور کشتیوں کے ذریعے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے
    ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ریلیف کیمپوں میں عارضی سکول قائم کر دیے ہیں تاکہ بچے اپنی تعلیم سے محروم نہ ہوں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مذید اقدامات کئے جا رہے ہیں