Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • سگی پھپھو کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنانے والے بتیجھے گرفتار

    سگی پھپھو کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنانے والے بتیجھے گرفتار

    قصور
    70 سالہ خاتون کے اغوا کا معمہ حل، جائیداد کی لالچ میں سگے بھتیجوں نے قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے نو ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ سرداراں بی بی کے اغوا کے اندھے معمہ کو حل کرتے ہوئے ان کے قتل کا انکشاف کر دیا

    پولیس کے مطابق مقتولہ کو ان کے سگے بھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دیا تھا
    نتھے جاگیر کی رہائشی، غیر شادی شدہ سرداراں بی بی کے بھائی رشید نے تقریباً نو ماہ قبل اپنی بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق کی نگرانی میں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

    تفتیشی ٹیم نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کیں، علاقے میں سرچ آپریشن کیے مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی اور ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر بھی تلاش جاری رکھی تاہم ابتدائی طور پر کوئی سراغ نہ مل سکا
    دورانِ تفتیش مقتولہ کے بھتیجوں عمران اور شان علی پر شبہ گہرا ہوا تو سخت پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد ہتھیانے کی نیت سے اپنی پھوپھی کا دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا اور ثبوت چھپانے کے لیے لاش اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کر دی تھی

    ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کے صحن سے لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مذید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے اغوا اور قتل کے اس پیچیدہ مقدمے کو حل کرنے پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی
    ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی لالچ اور اخلاقی زوال نے خونی رشتوں کے تقدس کو شدید نقصان پہنچایا ہے

  • مسلح ڈاکو کی شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار،عوام میں خوف و ہراس

    مسلح ڈاکو کی شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار،عوام میں خوف و ہراس

    قصور
    تھانہ صدر کے علاقہ کالی پل کے قریب مسلح ڈاکو کی دکانوں اور شہریوں پر لوٹ مار

    قصور کے علاقہ کالی پل کے نزدیک نامعلوم مسلح ڈاکو نے دن دہاڑے لوٹ مار کی اور شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا
    بغدادیہ کالونی کے رہائشی شکیل انصاری سے موٹر سائیکل اور 7,000 روپے نقد چھین لئے گئے اور
    دکانداروں سے لوٹ مار کی گئی
    مبینہ ڈاکو نے پسٹل تان کر مقبول چنے والے اور دیگر قریبی دکانداروں کو بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی لوٹ لی

    تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

    شکیل انصاری نے مقامی میڈیا کی وساطت سے اعلیٰ حکام اور پولیس سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے ان کی موٹر سائیکل اور چھینی گئی نقدی برآمد کی جائے

  • قصور میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا،دوسرے روٹ کا آج ہو گا

    قصور میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا،دوسرے روٹ کا آج ہو گا

    قصور
    ضلع قصور میں جدید اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسعت دینے کے سلسلے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ 29 جولائی 2026ء کو قصور سے لاہور (گجومتہ) تک گرین بس سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، جس کے بعد شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور باقاعدہ سفری سہولت میسر آ گئی ہے

    اسی سلسلے کی اگلی کڑی کے طور پر آج 30 جولائی 2026ء کو شام 6 بجے کلمہ چوک، کھڈیاں خاص میں کھڈیاں خاص سے قصور تک گرین بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ اس نئی سروس کے آغاز سے کھڈیاں خاص اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری پہلی بار جدید عوامی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہوں گے

    یہ منصوبہ روزانہ سفر کرنے والے طلبہ، سرکاری و نجی ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہریوں کے لیے نہ صرف سفری مشکلات میں کمی لائے گا بلکہ محفوظ، باقاعدہ اور باوقار سفر کی سہولت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ توقع ہے کہ گرین بس سروس سے علاقے میں عوامی آمدورفت کا نظام مذید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار ہوگا

  • شدید گرمی و حبس میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو سخت پریشانی

    شدید گرمی و حبس میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو سخت پریشانی

    قصور و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا
    قصور اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں کئی روز سے بارش نہ ہونے کے باعث شدید حبس اور گرمی کا راج ہے۔ ایسے میں بجلی کی بار بار بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی ہر دس دس منٹ بعد بند کر دی جاتی ہے، جس کے باعث نہ دن کے وقت سکون میسر ہے اور نہ ہی رات کو آرام سے نیند آتی ہے۔ شہریوں کے مطابق مسلسل آنکھ مچولی نے گھریلو معمولات، کاروباری سرگرمیوں اور طلبہ کی پڑھائی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

    شہریوں نے متعلقہ حکام اور واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی اور حبس میں مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • ایک کلو  ہیروئن سمیت خاتون منشیات فروش گرفتار،شوہر مطلوب

    ایک کلو ہیروئن سمیت خاتون منشیات فروش گرفتار،شوہر مطلوب

    قصور: ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد، خاتون گرفتار، شوہر بھی پولیس کو مطلوب

    قصور
    تھانہ بی ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن وحید عارف کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران رکن پورہ کی رہائشی فاریہ اکبر زوجہ شاہ جہان عرف شاہیہ کمبوہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کا شوہر شاہ جہان عرف شاہیہ کمبوہ بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

  • روہی نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپیہ خرچ،بہادر پورہ ڈرین پر گندگی کے ڈھیر

    روہی نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپیہ خرچ،بہادر پورہ ڈرین پر گندگی کے ڈھیر

    قصور
    روہی نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپیہ خرچ، مگر بہادر پورہ ڈرین کی بندش برقرار

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روہی نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپیے خرچ کئے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جہاں روہی نالے کا پانی جا کر بہادر پورہ ڈرین میں گرتا ہے وہاں عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کے باعث ڈرین مٹی اور گندگی سے اٹی پڑی ہے

    مقامی افراد کے مطابق بہادر پورہ ڈرین میں رکاوٹ پیدا ہونے سے روہی نالے کا پانی آسانی سے آگے نہیں گزر پاتا جس کے نتیجے میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی متاثر ہوتی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر روہی نالے کی صفائی پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے تو بہادر پورہ ڈرین کی صفائی کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟
    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر بہادر پورہ ڈرین کی صفائی کرائے تاکہ بارش کے پانی کی روانی بحال ہو اور شہری علاقوں کو پانی کھڑا ہونے کے مسئلے سے نجات مل سکے

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائے اور صفائی کے کاموں پر خرچ ہونے والے فنڈز کی تفصیلات بھی سامنے لائے تاکہ عوام کے خدشات دور ہو سکیں

  • لیسکو سب ڈویژن بابا بلھے شاہ میں گھٹنوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

    لیسکو سب ڈویژن بابا بلھے شاہ میں گھٹنوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

    قصور
    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ، قصور کے شہری پریشان

    لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ، قصور کے زیرِ انتظام علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 4 سے 7 گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین، طلبہ، بزرگ، مریض اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں

    شہریوں کے مطابق بجلی کی بندش کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا جاتا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی بارش یا موسم کی معمولی خرابی کے بعد بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے مذید الزام عائد کیا کہ لیسکو سب ڈویژن بابا بلہے شاہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ عثمان سے فون پر رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی جاتی ہیں، تاہم وہ کال موصول نہیں کرتے۔ اسی طرح کمپلین سینٹر پر بھی شہریوں کی شکایات سننے میں دلچسپی نہیں لی جاتی، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو کی اعلیٰ انتظامیہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرے، شکایات کے ازالے کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے اور متعلقہ عملے کو عوامی مسائل کے حل کے لیے جوابدہ بنایا جائے تاکہ صارفین کو مذید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • لاہور سے قصور جاتے ہوئے حادثہ،دو سگے بھائی جانبحق

    لاہور سے قصور جاتے ہوئے حادثہ،دو سگے بھائی جانبحق

    قصور
    بارش کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے دو سگے بھائی جاں بحق، سی ٹی او لاہور افسوسناک

    لاہور قصور روڈ پر واقع سینٹر پارک میں گیٹ نمبر 2 کے قریب بارش کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل بارش کے باعث پھسلن والی سڑک پر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ولد عارف (عمر تقریباً 18 سال) اور حسن ولد عارف (عمر تقریباً 16 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سگے بھائی سٹی لاہور سے قصور جا رہے تھے۔
    اطلاع ملتے ہی لاہور ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعشوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا

    سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شرازی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں انتہائی احتیاط سے چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑی کا توازن کسی بھی وقت بگڑ سکتا ہے، لہٰذا رفتار کم رکھیں، ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں۔

    سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ خراب موسمی حالات میں معمولی سی غفلت بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کےلئے احتیاط کو اپنی اولین ترجیح بنائیں

  • غیر قانونی شکار مچھلی پر مقدمہ،30 ہزار روپیہ جرمانہ

    غیر قانونی شکار مچھلی پر مقدمہ،30 ہزار روپیہ جرمانہ

    قصور
    غیر قانونی مچھلی شکار کے خلاف فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، 10 جال پٹی ضبط، 30 ہزار روپیہ جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب نے غیر قانونی مچھلی شکار کے خلاف ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نائلون جال پٹی ضبط کر لئے جبکہ تین افراد کے خلاف مقدماتی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کر دیا

    محکمہ کے مطابق یہ کارروائی سیکرٹری ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب رانا محمد سلیم افضل کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہیں
    ڈائریکٹر (ایکوا کلچر) پنجاب ڈاکٹر محمد عابد کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصور کی چھاپہ مار ٹیم نے دریائے ستلج کے اپ اسٹریم علاقے چندا سنگھ میں اچانک ریڈ کی

    کارروائی کے دوران غیر قانونی شکارِ مچھلی کے لئے استعمال ہونے والے 10 نائلون جال پٹی قبضے میں لے لئے گئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر تین افراد کے چالان کئے گئے
    محکمہ کے مطابق عائد کیا گیا 30 ہزار روپیہ جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے

    فشریز حکام کا کہنا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی

  • شدید فائرنگ کرکے خوجہ سراء تلسی کو اغواء کر لیا گیا

    شدید فائرنگ کرکے خوجہ سراء تلسی کو اغواء کر لیا گیا

    قصور
    میلے میں فائرنگ، خواجہ سرا تلسی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا

    قصور کے تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں واقع نواحی گاؤں نول میں سالانہ میلے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ اور ایک خواجہ سرا کے اغوا کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا

    ذرائع کے مطابق میلے کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک مسلح افراد موقع پر پہنچے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، جس سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور شہری جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کے دوران تلسی نامی خواجہ سرا کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم سمت فرار ہو گئے

    واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کھڈیاں خاص پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور مغوی کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں

    دوسری جانب خواجہ سرا برادری نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے تلسی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے