Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • عجیب و غریب بہت بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں خوف

    قصور
    تھانہ گنڈہ سنگھ کی حدود میں واقع گاؤں علوآنہ میں لززہ خیز،انوکھی اور بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے قریب واقع گاؤں علوآنہ کے دیہاتی عبدالقادر ولد حاجی عبدالجبار کے گھر انوکھی،لرزہ خیز اور بہت بڑی چوری کی واردات ہوئی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ سخت تشویش کیساتھ خوف و ہراس کا شکار ہیں

    دیہاتی عبدالقادر گھر پر موجود نا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کی دیوار پھاڑ کر اندر داخل ہوئے اور دو لاکھ روپیہ نقدی،5 تولہ طلائی زیورات ،قیمتی سوٹ،چاول و گندم کی بوریاں و گھر کے دیگر سامان کے ساتھ پاسپورٹ و زمینوں کی رجسٹریاں وغیرہ بھی چوری کرکے لے گئے جس پر متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس تھانہ گنڈہ سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی شواہد اکھٹے کرنے کیلئے فرانزک لیب نا پہنچی جس پر متاثرہ دیہاتی کیساتھ اہلیانِ علاقہ بھی سخت تشویش کا شکار ہیں
    اس علاقے میں یہ اپنی نوعیت کی واحد چوری ہے جس پر لوگ حیران ہیں کہ اس قدر قیمتی اور حجم پر مبنی سامان چور لے کر باآسانی پولیس کی نظروں میں آئے بغیر باحفاظت نکل گئے
    متاثرہ دیہاتی سمیت اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • منشیات کا سوداگر معہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے شہر قصور کے بدنام زمانہ رکن پور کے رہائشی منشیات سوداگر امانتی کمبوہ کو ساتھی اکرم سمیت گرفتار کیا جن کے
    کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئی
    ملزم امانت عرف امانتی کمبوہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام منشیات فروش ہے اور عرصہ دراز سے شہر کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
    علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کور کمانڈر لاہور کی مدثر شہید کے گھر چونیاں آمد،قبر پر دعا کی

    قصور
    کور کمانڈر لاہور کی چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے گاؤں گہلن ہتھاڑ میں آمد،مدثر شہید کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے قبر پر جا کر دعا کی

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لاہور قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے گاؤں گہلن میں تشریف لائے جہاں انہوں نے مرکز طیبہ مریدکے میں شہید ہونے والے مدثر طفیل کے گھر میں ان کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے ہر شہری کی شہادت کا پورا بدلا لے گی اور ان شاءاللہ کسی بھی سول یا فوجی کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا
    ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی،وفاقی وزیر ملک رشید اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے
    کور کمانڈر لاہور نے مدثر طفیل شہید رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی
    واضع رہے کہ مدثر شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا تھا جو کہ مرکز طیبہ مریدکے میں سیکیورٹی گارڈ تھے اور ان جارحیت میں شہید ہوئے تھے

  • گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک فوج کے حق میں ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    گزشتہ دن پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کی زیر قیادت نکالی گئی،ہزاروں افراد نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان کی فتح اور دشمن کی ذلت آمیز سکشت پر پاکستان مرکزی مسلم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے
    پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی
    کچہری چوک قصور سے گنڈہ سنگھ بارڈر تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی
    ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے صدر رانا محمد اشفاق پسروری،سینئر راہنما جاوید عثمان،بشیر وڑائچ و دیگر نے کی اور ریلی سے خطاب کیا
    شرکاء نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کا عزم کیا اور جرآت مندانہ انداز میں دشمن کو جواب دینے پر شکریہ ادا کیا

  • قصور کے شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا

    قصور
    انڈین جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کہ رہائشی مدثر شہید کو فوجی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ڈی پی او،ایم این اے،ایم پی اے اعلی افسران سمیت ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ دفن کیا گیا
    ان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران،ڈی پی او قصور،مقامی ایم این اے و ایم پی اے کے علاوہ اعلی افسران کیساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی
    مدثر شہید مریدکے مسجد ام القراء میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے
    ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچنے پر ہزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا
    پاک فوج،پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے
    شہید کے والد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل میرا ایک بیٹا شہید ہوا تھا اب مدثر شہید ہوا ہے جس پر مجھے فخر ہے اور میرے 5 بیٹے اور ہیں جو شہادت کیلئے حاضر ہیں

  • پاک بھارت کشیدگی ،غیور پاکستانی قصوریوں کا بھارت کو پیغام

    قصور
    بھارتی جارحیت کے باوجود قصور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے دیہات و شہر قصور کے لوگ روزمرّہ کی زندگی میں مشغول،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،غیور قصوریوں کا پیغام

    تفصیلات کے مطابق کل رات بھارت کی طرف سے پاکستان پر ہوئے حملوں کے باوجود انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ قصور و شہر قصور میں معمولات زندگی روز مرہ کی بنیاد پر چل رہی ہیں
    قصور کے غیور شہریوں نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ پچھلی دو جنگوں میں قصور کے باسیوں نے بھارتی شہر کھیم کرن و دیگر علاقوں کو مال غنیمت کے طور پر لوٹا تھا جس کی کچھ چیزیں اب بھی قصور کے لوگ استعمال کر رہے ہیں لہذہ بھارت کسی خوش فہمی میں نا رہے ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
    واضع رہے کہ قصور شہر کا انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ سے محض 12 کلومیٹر ہے جبکہ دیگر بارڈر اس سے بھی قریب ہیں اس کے باوجود ہر طرف معمولات زندگی روزمرہ کی بنیاد پر چل رہی ہے

  • لین دین کے تنازعہ پر جوان قتل،علاقہ میں خوف و ہراس

    قصور
    لین دین کے تنازعہ پر تلخ کلام پر ایک شحض قتل،علاقہ میں خوف و ہراس ،قاتل کو جلد پکڑنے کی استدعاء

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی ونیکا میں حافظ محمد احمد ولد جاوید اکرم رہائشی بستی ونیکا کو پیسوں کے لین دین کے معاملے پر شازیب نامی شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا
    گولی مقتول کو دائیں جانب چھاتی میں لگی اور بائیں جانب پار ہو گئی
    قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا
    مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر بلھے شاہ ہسپتال منتقل کی اور قانونی کاروائی کا آغاز کیا
    قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور شہریوں نے قاتل کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی استدعا کی ہے

  • عالمی یوم مزدور پر مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کاٹی،آج چھٹی

    قصور
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر فیکٹریوں،کارخانوں اور دفاتروں میں چھٹی تھی تاہم مزدور نے پھر بھی گندم کی کٹائی کی،گھروں میں کام کرنے والی عورتوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسروں کے گھروں میں کام کیا،آج بارش کے باعث مزدور گندم کٹائی سے چھٹی کرے گا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن یکم مئی کے موقع پر دنیا بھر کی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر ضلع قصور میں بھی بیشتر کارخانے،دفاتر اور فیکٹریاں بند رہیں تاہم ان میں سے بہت سے مزدور ایسے بھی ہیں جو ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور کل کی چھٹی ان کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی
    اسی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر سیمینارز منعقد کرنے والوں کے گھروں میں مزدور عورتوں نے اپنے گھر کا کام کام چھوڑ کر مزدوری کی تاکہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر بھی مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کی تاہم آج رات آنے والی شدید آندھی اور بارش کے باعث آج مزدور گندم کی کٹائی سے چھٹی کرے گا
    غریب مزدوروں کا کہنا ہے اس عالمی یوم مزدور سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں فائدہ صرف ان کا ہے جو سرکاری و نیم سرکاری ملازم ہیں ہم ڈیلی ویجز کے مزدور ہیں اس دن پر ہماری مزدوری کاٹی جاتی ہے
    اگر گورنمنٹ کو اتنی ہی ہمدردی ہے مزدور سے تو اس دن کی مزدوری ہمیں خود دیا کرے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جلتے رہیں

  • سرعام وارداتیں ،روڈ بلاک،پولیس ناکام

    قصور
    پولیس وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام،ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا،لاہور قصور روڈ بطور احتجاج بند کئے رکھا گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام رہی ہے
    گزشتہ دن تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود دفتوہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کر دیا جس پر شہریوں نے لاہور قصور فیروز پور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا
    احتجاجی مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
    کیا
    آئے دن کی سرعام وارداتوں کے پیش نظر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے

  • 24 سالہ مغوی بازیاب،6 اغواء کار ملزمان گرفتار

    قصور
    24 سالہ مغوی بازیاب ،6 اغواء کار ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے 24 سالہ مغوی نوجوان بازیاب کروا لیا اور 6 اغواء کار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کی
    19 اپریل کو بلوکی سے اغوا ہونیوالا 24 سالہ نوجوان منیر احمد بازیاب ہوا اور الحمدللہ مکمل محفوظ رہا جبکہ 6 اغوا کار ملزمان دلشاد وغیرہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
    پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں جرم 377 درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کو احکامات جاری کئے تھے