Baaghi TV

Tag: How to

  • پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ، علی ظفر، وہاب بگٹی اور ایکما دی بینڈ کی شاندار پرفارمنس

    پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ، علی ظفر، وہاب بگٹی اور ایکما دی بینڈ کی شاندار پرفارمنس

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام لاہور میں جاری تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023 کے دوسرے روز کے اختتام پر یوکرینی گلوکارہ کمالیہ، معروف گلوکار علی ظفر، وہاب بگٹی اور ایکما دی بینڈ کی پرفارمنس نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے جبکہ اہلیان لاہور کی بڑی تعداد نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی، الحمرءآرٹس کونسل لاہور کا لان شہریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، یو کرینی گلوکار کے ”دل دل پاکستان“ اور علی ظفر کے ”الے“ اور لیلیٰ او لیلیٰ نے دھوم مچا دی، لاہور کے باسیوں نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں میوزک کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا، ارمان رحیم، منیب، مصطفی بلوچ سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا جس کو شہریوں نے بہت پسند کیا۔پاکستان لٹریچر

    فیسٹیول کا آج تیسرا اور آخری دن ہے آج بھی مختلف سیشنز اور میوزیکل پرفارمنسز ہوں گی. طالب علم اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس فیسٹیول میں شریک ہو رہے ہیں. اس فیسٹیول کے روح رواں احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پی ایل ایف کو اہلیان لاہور نے اس قدر عزت بخشی ہے. امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا. احمد شاہ اس فیسٹیول کو مزید شہروں میں کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں .

  • اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے وسیم اکرم

    اداکاری کرنا بہت مشکل کام ہے وسیم اکرم

    معروف کرکٹر وسیم اکرم جن کی عید الفطر پر فلم منی بیگ گارنٹی ریلیز ہو رہی ہے انہوں نے حال ہی میں اس ھوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری بہت ہی مشکل کام ہے. میں پچھلے تیس پینتیس سال سے کمرشلز میں کام کررہا ہوں اس لئے مجھے کیمرے کے سامنے جانے کا اعتماد تو پہلے سے تھا لیکن اداکاری کے لئے کسی سے میں نے گائیڈ لائن نہیں لی بس جو ڈائریکٹر نے کہا وہ کیا. وسیم اکرم نے کہا کہ ایک پیراگراف کو یاد کرنا اور پھر اداکاری کرنا اتنا مشکل کام ہے یہ پہلے اندازہ نہیں تھا. فیصل قریشی کے ساتھ چونکہ میں پہلے بہت سارے کمرشلز

    کر چکا تھا اس لئے جب اس نے مجھے یہ کردار آفر کیا میں نے حامی بھر لی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شاید ہی دوبارہ کوئی فلم کروں گا لیکن اس فلم سے بہت سے نام جڑے ہیں ان کےکیرئیر کے لئے اس فلم کی کامیابی بہت ضروری ہے. وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ فلم میں تمام اداکاروں نے بہت اچھے سے کام کیا. میں نے 9 دن کی شوٹنگ کروائی . میرا کردار اس میں بہت اہم ہے میرے مداحوں کو میری اداکاری ضرور پسند آئیگی.یاد رہے کہ منی بیگ گارنٹی عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کے ساتھ کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی .

  • ہیری مارٹنسن:سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر

    ہیری مارٹنسن:سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر

    پیدائش:06 مئی 1904
    جامشوگ، سویڈن
    وفات:11 فروری 1978ء
    اسٹاک ہوم، سویڈن
    اہم اعزازات:نوبل ادب انعام
    ۔ 1974ء
    ۔ (shared with آیونڈ جوہنسن)
    شریک حیات:Moa Martinson
    ۔ (1929-1940)
    ۔ Ingrid Lindcrantz

    ہیری مارٹنسن(1904 تا 1978 )سویڈش زبان کے معروف ادیب و شاعر تھے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں اورہم وطن آیونڈ جوہنسن کو 1974ء میں نوبل ادب انعام مشترکہ طور پر دیا گیا۔

  • مالنی اوستھی:ہندوستانی لوک گلوکارہ

    مالنی اوستھی:ہندوستانی لوک گلوکارہ

    مالنی اوستھی (پیدائش: 11 فروری 1967) ایک ہندوستانی لوک گلوکارہ ہے۔ وہ ہندی اور متعلقہ زبانوں جیسے اودھی، بندیل کھنڈی اور بھوجپوری میں گاتی ہیں۔ وہ ٹھمری اور کجری میں بھی پیش کرتی ہیں۔ حکومت ہند نے انہیں 2016 میں پدم شری کے شہری اعزاز سے نوازا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Malini Awasthi (born 11 February 1967) is an Indian folk singer.
    She sings in Hindi and related languages such as Awadhi, Bundelkhandi and Bhojpuri.
    She also presents in Thumri and Kajri.
    The Government of India awarded her the civilian

  • امجد اسلام امجد کی وفات سے5 دن قبل روضۂ رسولﷺ پرحاضری،ویڈیووائرل

    امجد اسلام امجد کی وفات سے5 دن قبل روضۂ رسولﷺ پرحاضری،ویڈیووائرل

    لاہور:معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد جمعے کے روز 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے جس سے قبل انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی تھی۔

    امجد اسلام امجد نے وفات سے پانچ دن پہلے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی تھی اور مسجد نبوی میں اپنا کلام بھی پیش کیا تھا۔مرحوم کی یادگار ویڈیو مدینہ منورہ کے سابق او پی ڈی منیجر ڈاکٹر خالد عباس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ڈاکٹر خالد نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘آخری سفر سے پہلے مدینہ منورہ میں آخری بھرپور اور پرنم حاضری امجد اسلام امجد کی’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ریاض الجنہ میں ان کی حاضری میں حضوری کا گہرا رنگ تھا اور اپنی نظم لبیک مدینہ منورہ میں” میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں” سناتے سناتے اپنے رب کے حضور ہمیشہ رہنے کے لیے چلے گئے، اے میرے رب مدینہ منورہ میں میرے آخری مہمان کی مغفرت فر ما’۔

    امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے اور اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیاگیا۔

     

    امجد اسلام امجد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئےتھے

     

    امجد اسلام امجد کےاہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    معروف شاعر ، دانشور اورڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 1 کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب ، ادبی حلقوں کی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    نمازجنازہ کے بعد امجد اسلام امجد کا جسد خاکی تدفین کیلئے میانی صاحب لایا گیا، تدفین کے وقت بھی امجد اسلام امجد کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔واضح رہے کہ امجد اسلام امجد کو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک ہوا تھا جو جاں لیو ثابت ہوا، ان کی عمر 78 برس تھی۔

  • سزائیں دیتی ہے مکر و فریب کی دنیا صداقتوں کا ہے اظہار اک خطا کی طرح:سیدہ فرحت کی بولتی شاعری

    سزائیں دیتی ہے مکر و فریب کی دنیا صداقتوں کا ہے اظہار اک خطا کی طرح:سیدہ فرحت کی بولتی شاعری

    سزائیں دیتی ہے مکر و فریب کی دنیا
    صداقتوں کا ہے اظہار اک خطا کی طرح

    سیدہ فرحت

    یوم وفات: 11؍فروری 2003

    اصل نام کرامت فاطمہ اور تخلص سیدہ فرحت تھا۔
    یکم؍اپریل 1938ء کو بھوپال مدھ پردیش میں پیدا ہوئیں۔ آٹھویں کلاس تک بھوپال میی سلطانیہ اسکول میں تعلیم پائی جہاں ان کے والد محکمہ پولیس کی ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھے۔ ان کے انتقال کے بعد اپنے ماموں ڈاکٹر عابد حسین کے پاس جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی آگئیں اور ان کی نگرانی میں گھر پر ہی تعلیم حاصل کی۔ بارہ سال کی عمر سے شاعری شروع کی، جعفر علی خاں اثر سے کلام پر کچھ عرصے تک اصلاح لی۔ ان کا کلام ماہنامہ ’’شاہراہ‘‘، ’’نئ روشنی‘‘، ’’آجکل‘‘ آور دیگر رسائل میں شائع یوتا رہا۔
    جب جامعہ ملیہ میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی شاخ قائم ہوئ تو اس کی ممبر بنیں۔ شادی کے بعد علی گڑھ منتقل ہوگئیں۔ وہاں 1962ء میں خواتین کی ادبی انمجمن ’’بزم ادب‘‘ قائم کی جو آج بھی فعال ہے۔ فلاحی کاموں میں بھی سرگرم رہیں۔
    11؍فروری 2003ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئیں۔
    ان کے دو شعری مجموعے ’’بزم خیال‘‘ اور’’سازحیات‘‘ ہیں اور بچوں کے لئے نظموں کی کتاب ’’بچوں کی مسکان‘‘ہے۔ ان کی بیٹی نے سن 2016ء میں’’کلیات سیدہ فرحت‘‘ شائع کی۔

    بحوالہ ریختہ ڈاٹ کام

    سیدہ فرحتؔ صاحبہ کی شاعری سے انتخاب

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بحر ہستی میں تلاطم کبھی ایسا تو نہ تھا
    خیر و شر کا یہ تصادم کبھی ایسا تو نہ تھا

    کھوجتا رہتا تھا انسان وہ گم گشتہ بہشت
    خود بناتا ہے جہنم کبھی ایسا تو نہ تھا

    بھیجے ہر دور میں جس نے کہ پیمبر اپنے
    وہ خدا ذہنوں سے گم ہے کبھی ایسا تو نہ تھا

    ساز دل جو کبھی نغمات طرب گاتا تھا
    اب ہے محروم ترنم کبھی ایسا تو نہ تھا

    علم کے گوہر نایاب جو دیتا تھا کبھی
    اب ہے خوناب وہ قلزم کبھی ایسا تو نہ تھا

    قتل انسان تو اب روز کا معمول ہوا
    دل سے مفقود ترحم کبھی ایسا تو نہ تھا

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نہ فرش خاک پہ ٹھہریں گے نقش پا کی طرح
    رواں دواں ہیں فضاؤں میں ہم ہوا کی طرح

    پکار وقت کی نزدیک تھی مگر ہم نے
    سنا ہے دور سے آتی ہوئی صدا کی طرح

    سزائیں دیتی ہے مکر و فریب کی دنیا
    صداقتوں کا ہے اظہار اک خطا کی طرح

    خدا کرے تجھے احساس درد و غم نہ رہے
    دعائے خیر وہ دیتے ہیں بد دعا کی طرح

    نہ ہو سخن میں جو شان پیمبری ممکن
    خموش رہ کے بھی دیکھیں ذرا خدا کی طرح

    جھلک دکھائے کہیں تو امید کا سورج
    ہجوم یاس ہے امڈی ہوئی گھٹا کی طرح

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سوز دل پاس وفا درد جگر ہے کہ نہیں
    جو تھا مسجود ملائک وہ بشر ہے کہ نہیں

    فرش گیتی سے سر عرش پہنچنے والے
    کوچۂ دل سے تری راہ گزر ہے کہ نہیں

    گرم بازار ہے ہر سمت ہوس خیزی کا
    جذبۂ عشق کا بھی دل پہ اثر ہے کہ نہیں

    جس میں ہو جلوہ فگن کون و مکاں کی وسعت
    اہل دانش میں وہ انداز نظر ہے کہ نہیں

  • خیبرپختونخوا:سیاحتی مقامات پر برفباری دیکھنےکے لیے8لاکھ سےزائد سیاحوں کی آمد

    خیبرپختونخوا:سیاحتی مقامات پر برفباری دیکھنےکے لیے8لاکھ سےزائد سیاحوں کی آمد

    پشاور: رواں سال موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے، سب سے زیادہ 5 لاکھ سیاح مالم جبہ پہنچے، ملکی اور غیر ملکی سیاح خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں کے اسیر بن گئے۔

    ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پانچ لاکھ 52 ہزار 785 سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا جس میں 17 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ2لاکھ33ہزار666 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاح برفباری کے مزے لینے پہنچے، دور دراز مقام اپر و لوئر چترال میں 23ہزار711 ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی، 1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورازم پولیس اور عملہ تمام سیاحتی مقامات پر تعینات ہے، جہاں مستعد اہلکار سیاحوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے سڑکوں پر بروقت برف ہٹائی گئیں اور اب بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال سیلاب کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج نے سیاحت کو بحال کرنے کے لیے مواصلاتی اور رہائشی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا۔

  • لاہور:تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا رنگارنگ آغاز

    لاہور:تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا رنگارنگ آغاز

    لاہور: آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز جمعہ کی دوپہر الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا جو اتوار کی رات تک جاری رہے گا۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے فیسٹیول کا افتتاح کیاجبکہ انور مقصود، افتخار عارف، حامد میر، نیئرعلی دادا، کامران لاشاری، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، کشور ناہید، ظفر مسعود، میاں فقیر اعجاز الدین، فتح محمد ملک، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی رضی احمد و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

    الحمراء کے ہال نمبر 1 میں جگہ نہ ہونے کے باعث ہزاروں افراد نے باہر اسکرین پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ تقریب سے قبل لاہور شہر کی بڑی سڑکوں اور چوراہوں پر بینرز اور پوسٹر آویزاں کیے گئے، الحمراء آرٹس کونسل کو جھنڈیوں، پوسٹروں اور بینرز سے سجایا گیا اور کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گے۔فیسٹیول کے لیے پہلے روز تقریباً دس ہزار افراد نے الحمراء کا دورہ کیا جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جنہوں نے انور مقصود اور حامد میر اور احمد شاہ کا پرجوش استقبال کیا۔

    اجلاس سے قبل امجد اسلام امجد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جنہوں نے اس فیسٹیول میں شامل ہونا تھا لیکن آج صبح اچانک ان کا انتقال ہوگیا، امجد اسلام امجد کی خالی کرسی پر ان کی تصویر رکھی گئی۔ آرٹس کونسل کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمن شکیل خان نے امجد اسلام امجد کے لیے دعائے مغفرت کی جبکہ افتخار عارف اور کشور ناہید نے امجد اسلام امجد کی خدمات پر اظہارِ خیال کیا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم بہت کچھ کھو چکے اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں رہا، سچل سرمست، لعل شہباز قلندر اور بھلے شاہ کی شاعری میں جو پیغام ہے اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت ایسے لوگوں کی سرپرستی کرے جو صوفیائے کرام کے امن کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے خطبہ استقبالہ میں کہا کہ جس قوم کی ثقافت مر جاتی ہے وہ قوم زندہ نہیں رہ سکتی، ہمارے معاشرے میں بہت نفرتیں اور لڑائیاں ہیں، ہمیں ان نفرتوں کو ادب اور ثقافت کو ترقی دے کر ختم کرنا ہے اور ہم تمام اکائیوں میں بھائی چارہ، امن اور دوستی کا پیغام لے کر لاہور آئے ہیں تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو ادب اور ثقافت کے ساتھ جوڑیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور،ملتان اور سندھ ایک ہی انڈس تہذیب کا حصہ ہیں تاہم لاہور قدیم ثقافتی شہر ہے جس کی اپنی تاریخی و تہذیب ہے، لاہور کے دوستوں کا اصرار تھا کہ عالمی اردو کانفرنس کی طرز پر لاہور میں بھی ایک کانفرنس منعقد کی جائے، ہم نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول متعارف کرایا جس کو ہم پورے پاکستان کی اکائیوں میں لے کر جارہے ہیں۔اس موقع پر معروف دانشور انور مقصود، حامد میر، فقیر اعجاز الدین اور ذوالفقار زلفی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے.

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 98 ہزارروپے ہوگئی. 10 گرام سونےکی قیمت میں 2 ہزار 829روپےکااضافہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1865 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 169753 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 2160 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کے اضافے سے 1851.85 روپے کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے سے 2160 روپے اور دس گرام نرخ 25.72 روپے بڑھ کر 1851.85 روپے ہوگئے۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 22.14 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے.
    دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 724 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 741 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 890 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 28 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14.70 ارب روپے ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 22.14 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے کم ہوکر 6559 ارب روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس نرخ 1865 ڈالر پر آگئے۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے سے 2160 روپے اور دس گرام نرخ 25.72 روپے بڑھ کر 1851.85 روپے ہوگئے۔

  • ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

    حکومت کو آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہونے کے بعد اگلے ہفتے واشنگٹن سے آن لائن مذاکرات جاری رہنے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 270 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 273 روپے کی سطح پر آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 55 پیسے بڑھ گئی تھی لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا پہلا اقدام مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری اور قرضے کی قسط کا اجراء یقینی ہونے سے ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آگیا۔

    ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2 روپے کی کمی سے 268.50 روپے پر بھی آگئے تھے لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.22 روپے کی کمی سے 269.28 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 273 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر بتدریج عمل درآمد کا خواہشم ند ہے لیکن آئی ایم ایف حکام تمام شرائط پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بھی 3 ارب ڈالر سے گھٹ کر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا ثابت ہورہا ہے اور اس تگڑے پن کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ طور پر جلد ہی اسٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کے نتیجے میں قسط کے اجراء کی توقعات ہیں۔

    آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے خدشات پر مختلف برآمدی شعبے بھی مارکیٹ میں اپنے ڈالر کیش کرارہے ہیں جس سے رسد قدرے بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پر کیپ ختم ہونے اور اس کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے سے ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بھی بتدریج گھٹتا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے جب ملک اپنے زرمبادلہ کے ذخائر مطلوبہ سطح تک لانے میں کامیاب ہوجائے گا، اس وقت ہم آزادانہ معاشی فیصلے کرسکیں گے۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بورڈ سے منظوری کے نتیجے میں عالمی برادری اور مالیاتی اداروں کی جانب سے اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کے فلڈ ریلیف فنڈز کا بھی اجراء ممکن ہوسکے گا جس سے معیشت میں ڈالر کی رسد بڑھنے سے زرمبادلہ کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔