Baaghi TV

Tag: How to

  • حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں

    حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 34.83 فیصد تک پہنچ گیا۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز

    ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو، گڑ، لہسن، ویجیٹیبل گھی، دال ماش، دال چنا، دال مسور اور کھلا تازہ دودھ، دہی، سادہ روٹی، سرسوں کا تیل، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، نمک، ایل پی جی اور چاول سمیت مجموعی طور پر 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا –

    جبکہ پیاز، ٹماٹر، چینی، انڈے اور آٹے پر مشتمل 5 اشیاء سستی ہوئی ہیں جبکہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتہ وا ر بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 6.94 فیصد، آلو 7.15 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 2.71 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 3.80فیصد، کوکنگ آئل 2.60 فیصد، دال ماش2.42، لہسن 2.20 فیصد، دال مونگ2.20 فیصد، ایل پی جی3.06 فیصد اور سگریٹ 2.25 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ اسی طرح پیاز 9.83 فیصد، ٹماٹر 5.40 فیصد، انڈے 3.40 فیصد، آٹا 2.71 فیصد اور چینی 0.31 فیصد سستی ہوئی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 34.83 فیصد رہی ہے۔

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 31.56 فیصد، 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 32.55 فیصد رہی-

    29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 34.86 فیصد، 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 36.36 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.83 فیصد رہی ہے-

    قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی،اشرافیہ قربانی دے: سراج الحق

  • حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنےکیلئےاقدامات کرے،سپریم کورٹ

    حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنےکیلئےاقدامات کرے،سپریم کورٹ

    اسلام آباد:سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ مقدمات کو یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ایف بی آر کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آ گیا ہےلاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کے لیے معطل بھی کیا ہے۔ ٹیکس کیسز میں اکثر سپریم کورٹ 50 فیصد کمپنیوں کو جمع کرانے کا کہتی ہے۔

    کیا عوامی مفاد کا تعین عدالت میں بیٹھے 3 ججز نے کرنا ہے؟ سپریم کورٹ

    کمپنیوں کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکے بعد ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں، عدالت 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کاحکم نہیں دے سکتی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے اس کیس کو مقرر کر دیتے ہیں۔ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے۔ معلوم ہے کہ شیل پاکستان پہلے ہی کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔

    ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ابھی میں ایف بی آر کی وکالت کر رہا ہوں، ملک اگر دیوالیہ ہوا تو فیڈریشن کی نمائندگی بھی کروں گا-

    سپریم کورٹ شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہم

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا، روزانہ پاکستان سے 4 کروڑ ڈالر غیر قانونی طور پر باہر جارہے ہیں ہر ایک کو ملک کے مفاد کے لیے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیا اور سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ سپر ٹیکس کے خلاف شیل پاکستان سمیت کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنیوں کو سپر ٹیکس ادائیگی میں چھوٹ دی تھی جس پر ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے-

    چوہدری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز گرفتار

  • امجد اسلام امجد اچھے دوست تھے مبشر لقمان

    امجد اسلام امجد اچھے دوست تھے مبشر لقمان

    شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد امجد اسلام امجد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، ان کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا جا ر ہا ہے. معروف صحافی مبشر لقمان نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد میرے بہت اچھے دوست تھے وہ ایک زندہ دل آدمی تھے ، ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھتے اور ملتے تو بہت ہی پرجوش انداز میں ملتے. انہوں نے کہا کہ ویسے تو ان کے ساتھ بہت زیادہ ملاقاتیں رہیں لیکن آخری بار وہ ہمارے گھر اس وقت آئے جب وہ بیرون ملک سے کسی دورے سے وطن واپس آئے تھے ، میں ان کی آمد پر کافی خوش تھا ان کی محفل میں کیسے وقت گزرتا تھا نہیں پتہ چلتا تھا. ان کے ساتھ آخری ملاقات میں ہمارے بہت سارے دوست تھے. مجھے ان کے

    انتقال کا دھچکا لگا ہے. مبشر لقمان نے کہا کہ ادب کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رہے گا. مبشر لقمان نے کہا کہ امجد اسلام نے اپنے قلم سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا. ان کا لکھا ہوا آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ رہے گا. واضح رہے کہ امجد اسلام امجد لاہور میں آج سے شروع ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز شرکت کرنے والے تھے. ان کے اس فیسٹیول میں مختلف سیشنز رکھے گئے تھے.

  • امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

    امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

    معروف شاعر ، ڈرامہ نگار، کالمسٹ امجد اسلام امجد انتقال کر گئے ہیں.امجد اسلام امجد کا شمار اردو کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ امجد اسلام امجد اور عطا الحق قاسمی دونوں ہی ایم اے او کالج میں اردو پڑھاتے رہے ہیں۔ان کی خدمات کے عوض انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. 80 کی دہائی میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔امجد اسلام امجد نے پنجاب یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے (اردو) کیا۔ ایم او کالج میں درس و تدریس کے شعبہ سے بھی منسلک رہے. 70 کی دہائی میں پنجاب آرٹ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔نوے کی دہائی میں وہ دوبارہ ایم اے او کالج میں ہی شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہو گئے۔ یہاں سے ان کی تعیناتی بطور ڈائریکٹر چلڈرن کمپلکس ہوئی اور وہیں سے انہوں نے ریٹائرمنٹ لی۔ امجد اسلام امجد ڈرامہ نگاری کی طرف بھی آئے اور یہاں بھی اپنے قلم کا لوہا منوایا. 1975ء

    میں ٹی وی ڈراما (خواب جاگتے ہیں ) پر گریجویٹ ایوارڈ ملا۔ انہوں نے بہت سارے ڈرامے لکھے ان کے معروف ڈراموں میں وارث، دن، فشار قابل زکر ہیں ہیں۔ انکے شعری مجموعہ برزخ اور جدید عربی نظموں کے تراجم عکس کے نام سے شائع ہوچکے ہیں جبکہ افریقی شعرا کی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کے نام سے لاہور سے شائع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تنقیدی مضامین کی ایک کتاب (تاثرات) بھی لکھی . ان کے شعری مجموعوں میں .بارش کی آواز.شام سرائےاتنے خواب کہاں رکھوں.نزدیک.یہیں کہیں.ساتواں در.فشار.سحر آثار.ساحلوں کی ہوا.محبت ایسا دریا ہے.برزخ قابل زکر ہیں .امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ امجد اسلام امجد کا انتقال ادب کو ایک بہت بڑا دھچکا ہے.

  • عمران  خان کےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدے پر شہبازحکومت عمل کررہی ہے ،اسحاق ڈار

    عمران خان کےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدے پر شہبازحکومت عمل کررہی ہے ،اسحاق ڈار

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے-

    باغی ٹی وی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن واپس جانا تھا، ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کررہےہیں،10دن بات چیت ہوتی رہی،گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے-

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم سے ضرورت کے مطابق زوم میٹنگ بھی ہوئی ،آئی ایم ایف مشن سے گزشتہ رو ز آخری دور کےمذاکرات ہوگئے ،پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ کا ذکر کیا،مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے-

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیا ہے، جائزہ لیں گے، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو معاہدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی-

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،اسحاق ڈار

     

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ شعبوں میں اصلاحات پاکستان کےمفاد میں ہیں، گزشتہ 5 سال میں معیشت کو 24 سے 47 نمبر پر لے آئے ،10روزہ مذاکرات کے لیے ہم نے خود کو تیاررکھا تھا –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت170ارب روپے کے ٹیکس لگانے ہوں گے انٹا رگٹڈ سبسڈی کم کریں گے ،گیس سیکٹر میں گردشی قرض کو صفر کرنا ہے-

    آئی ایم ایف معاہدہ؛ مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑ سکتے. وفاقی وزیر خواجہ آصف

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مسٹر ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف ٹیم نے31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا جو پروگرام کے نویں جائزے کےلیے تھا جب کہ دورے میں پاکستان سے تعمیری بات چیت ہوئی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

    اعلامیےمیں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو اکنامک استحکام کے تحفظ کے لیے درکار پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے وزیراعظم کے عزم کا خیرمقدم کرتی ہے اور تعمیری بات چیت کے لیے حکام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر مشن کے دوران خاطر خواہ پیش رفت ہوئی۔ اہم ترجیحات میں مستقل ریونیو اقدامات کے ساتھ مالیاتی پوزیشن کو مضبوط بنانا، دورے میں مستقل ریونیو حصول کے اقدامات، نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں کمی، غریب ترین طبقے کے سماجی تحفظ بڑھانے اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بھی بات ہوئی۔

    آئی ایم ایف معاہدہ؛ مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑ سکتے. وفاقی وزیر خواجہ آصف

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ زر مبادلہ کی کمی کو بتدریج ختم کرنے کے لیے زر مبادلہ کی شرح کو مارکیٹ میں طے کرنے کی اجازت دینا مذاکرات میں گردشی قرض میں کمی کرکےتوانائی کے شعبےمیں عملداری یقینی بنانے اور پاکستانی حکام سے توانائی کی فراہمی بہترکرنے پربات ہوئی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمدکا خیر مقدم کرتا ہے، میکرواستحکام اور پائیدارترقی کےلیے سرکاری شراکت داروں سے مالی مدد پاکستان کے لیےضروری ہے، فیصلہ کن پالیسوں پربروقت عملدرآمد سے پاکستان میں میکرواستحکام آئےگا جب کہ ان پالیسیوں پر عملدر آمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق مشن کے دورے پر جاری بیان آئی ایم ایف بورڈ میں زیربحث نہیں آئے گا۔

    آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

  • سہیل احمد نے کس اداکار کو اپنا استاد کہہ دیا ؟‌

    سہیل احمد نے کس اداکار کو اپنا استاد کہہ دیا ؟‌

    اداکار سہیل احمد جو عزیزی کے نام سے بھی جانے جاتےہیں انہوں نے گزشتہ روز معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی . چونکہ سہیل احمد اس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ سوچ کرکے کردار سائن کئے کہ ان میں کچھ مختلف ہو، اور کامران شاہد نے جو مجھے کردار آفر کیا وہ کافی مختلف تھا. انہوں نے کہا کہ فلم میں محمود اسلم نے کمال کی اداکاری ہے میں نے توہمیشہ ہی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے استاد ہیں تو بے جا نہ ہوگا. انہوں نے ہمیشہ ہی ایسا کام کیا ہے جو ان کو دوسروں سے یکسر منفرد بناتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم ہوئے تم اجنبی کو بڑے سکیل پر بہت محنت کے ساتھ بنایا گیا ہے اگران کو کوئی سین

    دوبارہ کرنا پڑا تو انہوں نے کیا. کامران شاہد ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں انہوں نے کہانی کے مطابق کاسٹنگ کی ہے اور اپنے والد سے بھی انہوں نے ڈائریکٹر بن کر ہی کام لیا. امید ہے کہ شائقین کو ہم سب کی یہ کوشش ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ایسی فلمیں سالوں میں بنتی ہیں اور پاکستان میں ایسی فلمیں کم بنی ہیں جیسی ہوئے تم اجنبی ہے.

  • میں رسک لینے سے نہیں ڈرتی نادیہ حسین

    میں رسک لینے سے نہیں ڈرتی نادیہ حسین

    معرف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی رسک لینے سے نہیں گھبراتی آپ مجھے بہادر کہہ سکتےہیں انہوں نے کہا کہ میں وہ کام کر لیتی ہوں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہوتا ہے کہ ایسا کیا تو یہ ہو جائیگا ویسا کیا تو وہ ہوجائیگا. انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں رسک لینے چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں نے محبت کی شادی کی اس لئے میں بچوں کی محبت کی شادی کے خلاف بالکل بھی نہیں ہوں، میں بچپن میں ٹام بوائے ٹائپ تھی ، گھر کے باہر سائیکل چلاتی ، اور میرے گھر کا ماحول ایسا تھا کہ ہم پر اس طرح کی پابندی نہیں‌لگائی جاتی تھی کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو یہ پڑھو اور وہ نہ پڑھو، مجھے میری مرضی کا کیرئیر چننے کی اجازت دی گئی میں نے اپنی

    مرضی سے ماڈلنگ کا آغاز کیا خدا نے مجھے عزت دی. انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری جب اچھا کردار ملے تو کرلیتی ہوں نہیں‌تو پھر اپنے بزنس میں لگی رہتی ہوں ، جب مجھے میرے بزنس میں تھوڑا سا بھی نقصان ہوجانے کا خدشہ ہو تو میں گھبرا جاتی ہوں. میں اپنا بزنس بہت دلچپسی سے چلاتی ہوں . میں پاکستان کی خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتی ہوں. میں چاہتی ہوں کہ ان کو ان کی مرضی کے مطابق جینے دیا جائے.

  • بگ باس 16 کی سابق کنٹیسٹینٹ گوری نگوری نے بتا دیا کے فائنل میں ان کا فیورٹ کون ہو گا ؟‌

    بگ باس 16 کی سابق کنٹیسٹینٹ گوری نگوری نے بتا دیا کے فائنل میں ان کا فیورٹ کون ہو گا ؟‌

    بگ باس کا فائنل جیسے جیسے قریب آرہا ہے کون ہو گا شو کا ونر اس ھوالے سے تبصروں کی گونج سوشل میڈیا پر زیادہ سنائی دے رہی ہے. ہر طرف کوئی وڈیو میں اپنا فیورٹ بتا رہا ہے تو کوئی پوسٹ میں لکھ رہا ہےکہ کس کو بگ باس 16 کا ونر ہونا چاہیے. بگ باس کی سابق کنٹسیٹنٹ گوری نگوری کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کو ائیر پورٹ‌پر دیکھا جا سکتا ہے، میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ بگ باس کے گھر میں ان کا فیورٹ کون ہے؟ اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ شو کس کو جیتنا چاہیے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم سی سٹین ، پریانکا

    اور شیو تینوں کے ساتھ میرا اچھا تعلق رہا ہے لہذا میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ کون ونر ہو گا یا کس کو ونر ہونا چاہیے . میری دعائیں سب کے ساتھ ہیں. میں بگ باس دیکھتی ہوں لطف اندوز ہوتی ہوں اور میں موجودہ پارٹیسپینٹس سےپیار بھی کرتی ہوں لیکن کسی ایک کو فیورٹ‌بتا کر کسی دوسرے کو ناراض نہیں کر سکتی. یاد رہے کہ بگ باس 16 کے بہت چرچے ہیں اس بار کے کنٹسیٹنس کافی دلچپسپ رہے، اگر سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں کی مانیں تو پریانکا چوپڑا ونر دکھائی دیتی ہیں.

  • فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز برزخ سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کی جائیگی

    فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز برزخ سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کی جائیگی

    معروف اداکار فواد خان اور صنم سعید جنہوں نے جب جب ایک ساتھ سکرین شئیر کی ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں بہت پسند کیا ہے ان کا ڈرامہ زندگی گلزار ہے آج تک مقبول ہے. اب یہ جوڑا ایک بار پھر دھوم مچانے جا رہا ہے جی ہاں فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ” برزخ ” مارچ 2023 میں فرانس میں ہونے والے سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کی جا رہی ہے. فرانس میں ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زندگی اوریجنل کی سیریز ’برزخ‘ وہ واحد ویب سیریز ہے جسے ساوتھ ایشیا سے منتخب کیا گیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ فواد خان اس ویب سیریز میں سنگل پیرینٹ کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ صنم سعید ایک پراسرار کردار ادا کرتی نظر آئیں گی. اس ویب سیریز کو

    بہترین سیریز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس ویب سیریز کو عاصم عباسی نے ڈائریکٹ کیا ہے ان کہنا ہے کہ یہ ویب سیریز ضرور پذیرائی حاصل کریگی اور ایوارڈ اپنے نام کریگی. یاد رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے امید ہے کہ اس ویب سیریز میں بھی انک دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جائیگا.